Amer Sohail Choudhary Profile picture
Sep 20, 2020 8 tweets 2 min read Read on X
لندن کے ایک امام مسجد کا
سچا واقعہ

لندن کےایک امام صاحب تھے
روزانہ گھر سے مسجد جانے کیلئے بس پر سوار ہونا اُنکا معمول تھا
لندن میں لگے بندھے وقت اور ایک ہی روٹ پر بسوں میں سفر کرتے ہوئے کئی بار ایسا ہوا بس بھی وہی ہوتی تھی اور بس کا ڈرائیور بھی وہی ہوتا تھا
جاری ہے👇
ایک مرتبہ یہ امام بس پر سوار ہوئے
ڈرائیور کو کرایہ دیا اور باقی کے پیسے لیکر
ایک نشست پر بیٹھ گئے
ڈرائیور کے دیئے ہوئے باقی کے پیسے جیب میں ڈالنے سے قبل دیکھے تو پتہ چلا کہ بیس پنس زیادہ آگئے ہیں
پہلے امام صاحب نے سوچا کہ یہ20 پنس وہ اترتے ہوئےڈرائیور کو واپس کر دینگے
جاری ہے 👇
کیونکہ یہ اُنکا حق نہیں بنتا

پھر
سوچ آئی کہ اتنے تھوڑے سے پیسوں کی کون پرواہ کرتا ہے
ٹرانسپورٹ کمپنی ان بسوں کی کمائی سے لاکھوں پاؤنڈ کماتی بھی تو ہے
ان تھوڑے سے پیسوں سے اُنکی کمائی میں کیا فرق پڑے گا ؟
میں ان پیسوں کو اللّٰه کی طرف سے انعام سمجھ کر جیب میں ڈالتا ہوں
جاری ہے👇
اور چپ ہی رہتا ہوں
اسی کشمکش میں کہ واپس کروں یا نہ کروں، امام صاحب کا سٹاپ آگیا
بس امام صاحب کے مطلوبہ سٹاپ پر رُکی تو امام صاحب نے اُترنے سے پہلے ڈرائیور کو 20 پنس واپس کرتے ہوئے کہا
یہ لیجیئے بیس پنس،
لگتا ہے آپ نے غلطی سے مُجھے زیادہ دے دیئے۔م
ڈرائیور نے بیس پنس
جاری ہے 👇
واپس لیتے ہوئے مُسکرا کر امام صاحب سے پوچھا
کیا آپ اس علاقے کی مسجد کے نئے امام ہیں؟ میں بہت عرصہ سے آپ کی مسجد میں آکر اسلام کے بارے میں معلومات لینا چاہ رہا تھا یہ 20 پنس میں نے جان بوجھ کر آپکو زیادہ دیئے تھے تاکہ آپکا اس معمولی رقم کے بارے میں رویہ پرکھ سکوں
جاری ہے 👇
امام صاحب جیسے ہی بس سے نیچے اُترے، اُنہیں ایسے لگا جیسے اُنکی ٹانگوں سے جان نکل گئی ہے،
گرنے سے بچنےکیلئے ایک بجلی کے پول کا سہارا لیا،

آسمان کی طرف منہ اُٹھا کر روتے ہوئے دُعا کی
یا اللّٰه مُجھے معاف کر دینا
میں ابھی اسلام کو بیس پنس میں بیچنے لگا تھا
جاری ہے 👇
یاد رکھئیے
بعض اوقات لوگ صرف قرآن پڑھ کر اسلام کے بارے میں جانتے ہیں
یا
غیر مسلم ہم مسلمانوں کو دیکھ کر اسلام کا تصور باندھتے ہیں
کوشش کریں کہ کہیں کوئی ہمارے شخصی اور انفرادی رویئے کو اسلام کی تصویر اور تمام مسلمانوں کی مثال نہ بنا لے
اگر ہم کسی کو مسلمان نہیں کر سکتے
جاری ہے 👇
تو
کم از کم اپنی کسی حرکت کی وجہ سے اسے اسلام سے متنفر بھی نہ کریں
ہم مسلمانوں کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ سفید کپڑے پر لگا داغ دور سے نظرآجاتا ہے

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Amer Sohail Choudhary

Amer Sohail Choudhary Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @SohailLionKing

Feb 23
زیر ناف بال بطور تبرک

ایک جہالت زدہ معاشرہ
نوسربازوں کی جنت ہوتا ہے

نوسربازوں کے اندھے مقلدین کے لئے ایک چشم کشا حقیقت

کچھ سال پہلے کی بات ہے
ملتان میں ایک نانگا پیرمشہور تھا
یعنی وہ جسم پر کپڑے وغیرہ نہیں پہنتا تھا ننگا ہی رہتا تھا
اور
اکثر اُس کی عقیدت مند عورتیں

جاری ہے 👇
اُس کے آس پاس بیٹھی
اُس کی ٹانگیں دباتی تھیں
اُس کے بازو دباتی تھیں
یعنی
ہر وقت اُس کی خاطرداری میں
مصروف رہتی تھیں
اور
جو کوئی عقیدت مند اُس کے پاس
اپنی "مراد" لے کر آتا تھا
تو
وہ تبرک کے طور پر اپنے "زیر ناف بال" اکھاڑ کر اُسے دیا کرتا تھا

جاری ہے 👇
کافی عرصہ تک یہ ڈرامے بازی چلتی رہی ایک دن یہ بات علامہ احمد سعید خان ملتانی مرحوم تک پہنچی
علامہ صاحب کچھ دن بعد وہاں
استانے پر جا پہنچے
اور
اُس نانگے پیر سے ملاقات ہوئی
آپ نے اُس کے ننگے پن پر
کافی لعن طعن کی
اور
بڑے ہی غصے سے کہا کہ
آپ کو شرم نہیں آتی

جاری ہے 👇
Read 8 tweets
Dec 17, 2023
دوستو جنہوں نے نہیں پڑھا وہ پڑھ لیں
اور
جنہوں نے پہلے پڑھا دوبارہ پڑھ لیں
تین سال پہلے یہ ٹیوٹ کیا تھا

عطاءاللہ شاہ بخاری فرماتے ہیں
کہ
میں جیل میں تھا تو مجھے خیال آیا
کہ
قرآن مجید کا وہ ترجمہ پڑھنے کی سعادت حاصل کروں
جو
حضرت شاہ عبدالقادر ؒ نے لکھا ہے

جاری ہے 👇
میں نے قرآن مجید جیل میں منگوایا
اور
پڑھنا شروع کیا
جب میں سورۃ اخلاص کے
"الله الصمد"
پر پہنچا تو
"الله الصمد"
کا جو معنی شاہ عبدالقادر ؒ نے کیا تھا
وہ میں نے اِس سے پہلے نہ سنا نہ پڑھا تھا
حضرت نے "الله الصمد" کا معنی

"نراسترک"

لکھا ہوا تھا
جو مجھے سمجھ نہ آیا

جاری ہے 👇
میں بڑا بےچین ہو گیا
کہ
اِس کا کیا مطلب ہو سکتا ہے
پھر مجھے خیال آیا
جیل میں ہندو پنڈت بھی قید ہے
اُس سے "نراسترک" کا معنی پوچھتا ہوں

حضرت عطاءاللہ شاہ بخاری لکھتے ہیں
کہ
میں اُس پنڈت کے پاس گیا
اُس سے ساری بات کی
اور
کہا کہ
"نراسترک" کے کیا معنی ہیں ؟

جاری ہے 👇
Read 6 tweets
Nov 12, 2023
ایک بادشاہ نے عظیم الشان
محل تعمیر کروایا

جس میں ہزاروں آئینے لگائے گئے تھے
ایک مرتبہ ایک کتا کسی نہ کسی طرح اِس محل میں جا گھسا
رات کے وقت محل کا رکھوالا محل کا دروازہ بند کر کےچلا گیا لیکن وہ کتا محل میں ہی رہ گیا
کتے نے چاروں جانب نگاہ دوڑائی تو

جاری ہے 👇
اُسے چاروں طرف ہزاروں کی تعداد
میں کتے نظر آئے
اُسے ہر آئینے میں ایک کتا دکھائی
دے رہا تھا
اُس کتے نے کبھی اپنے آپ کو اتنے دشمنوں کے درمیان پھنسا ہوا نہیں پایا تھا
اگر ایک آدھ کتا ہوتا تو شائد وہ اُس سے لڑ کر جیت جاتا
لیکن
اب کی بار اُسے اپنی موت
یقینی نظر آ رہی تھی

جاری ہے 👇
کتا جِس طرف آنکھ اٹھاتا اُسے
کتے ہی کتے نظر آتے
اوپر نیچے چاروں طرف کتے ہی کتے تھے
کتے نے بھونک کر اُن کتوں کو ڈرانا چاہا،

دھیان رہے کہ دوسروں کو ڈرانے والا دراصل خود ڈرا ہوا ہوتا ہے
ورنہ
کسی کو ڈرانےکی ضرورت ہی کیا ہے ؟
جب کتے نے بھونک کر اُن کتوں
کو ڈرانے کی کوشش

جاری ہے 👇
Read 8 tweets
Jul 13, 2023
باتھ روم میں بے ہوشی اور غشی
مفید اور معلوماتی تحریر

ہم ہمیشہ اُن لوگوں کے بارے میں سنتے ہیں جنہیں نہاتے کے دوران گرنے کے بعد فالج ہوتا ہے

ہم نےکسی کو کہیں اوردوسری جگہ گرنے کے بارے میں کیوں نہیں سنا ہے ؟

جب میں نے صحت مند طرز زندگی کے کورس میں حصہ لیا تو

جاری ہے 👇
اِس میں اسپورٹس کونسل کے ایک پروفیسر شریک تھے
پروفیسرصاحب نے مشورہ دیا کہ آپ نہانے سے پہلے اپنے بالوں کو نہ دھویں
اور
آپ کو پہلے اپنے جسم کے دوسرے حصوں کو صاف کرنا چاہئے

اِس کی وجہ یہ ہے کہ
جب سر گیلا اور سرد ہوگا تو
خون گرم ہونے کے لئے سر کی
جانب بہہ جائے گا

جاری ہے 👇
اگر خون کی رگیں تنگ ہوجاتی ہیں

تو
ایسی صورت میں خون کی نالیوں کے پھٹنے کا امکان ہوتا ہے
چونکہ یہ باتھ روم میں عام طور پر ہوتا ہے

اِس لئے فالج کا حملہ ہونے سے بچنے کے لئےاپنی آگہی
اور
شعورکو اجاگر کرنے کو یقینی بنائیں

اب کرنا کیا ہے ؟

جاری ہے 👇
Read 7 tweets
Jun 25, 2023
امام طبرانی کی کتاب میں ایک وقعہ
پڑھا آنسو ہیں کہ رک نہیں رہے
آپ بھی پڑھیں

حضرت صعصعہ بن ناجیہ ؓ دروازہ
رسول الله ﷺ
پر کلمہ پڑھنے آئے
مسلمان ہونے کے بعد
نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں
عرض کرنے لگے

رسول الله ﷺ ایک بات پوچھنی ہے
حضور ﷺ نے فرمایا پوچھو

جاری ہے 👇
کہنے لگے یا رسول الله ﷺ دور جاہلیت میں ہم نے جونیکیاں کی ہے
اُن کا بھی الله ہمیں آجر عطا کرے گا
کیا اُسکا بھی آجر ملے گا
تو
نبی کریمﷺ نے فرمایا تُو بتا
تُو نے کیا نیکی کی
تو کہنے لگے
یا رسول الله ﷺ میرے دو اونٹ گم ہوگئے میں اپنے تیسرے اونٹ پر بیٹھ کر
اپنے دو اونٹوں

جاری ہے 👇
کو ڈھونڈنے نکلا
میں اپنے اونٹوں کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے جنگل کے اُس پار نکل گیا
جہاں پرانی آبادی تھی
وہاں میں نے اپنے دو اونٹوں کو پا لیا
ایک بوڑھا آدمی جانوروں کی نگرانی پر بیٹھا تھا
اُس کو جا کر میں نے بتایا
کہ
یہ دو اونٹ میرے ہیں
وہ کہنے لگا یہ تو چرتے چرتے یہاں آگئے

جاری ہے 👇
Read 10 tweets
Jun 23, 2023
کسی بھائ کا کہنا ہے
کہ
جب ذي الحجة کے پہلے دس دن اور خاص طور پر یوم عرفہ قریب ہوتے ہیں تو مجھے "سباستیان"
یاد اجاتا ہے
یہ کون ہے؟
اور اِسکا اِن دِنوں سے کیا تعلق ہے؟
وہ شخص بتاتا ہے کہ
"سباستیان"
ایک جرمن نوجوان ہے
اکتوبر 2012 میں saturn نامی ایک کمپنی نے ایک مسابقے

جاری ہے 👇
کا اعلان کیا
اور
اُس مسابقے میں جیتنے والوں کو
اُس کمپنی نے اجازت دی
کہ
وہ 150 سیکنڈ میں فلاں مارکیٹ
میں داخل ہونگے
اور
جو جو سامان اٹھا لیں گے
وہ ہی انکا انعام ہوگا
اور
اُسکی قیمت نہی ادا کرنا ہوگی
مقررہ دن ڈھای منٹ کے لئے
وہ سب جو مسابقے میں جیتے تھے

جاری ہے 👇
مارکیٹ میں داخل ہوئے
اور
جلدی جلدی سامان سمیٹنے لگے
اور
دکان سے باہر پھینک کر دوسرا اٹھا لیتے
جو بھی سامنے نظر آیا فوراً اٹھا لیا
جو انکو چاہیے تھا
یا نہ چاہیے تھا
قیمتی تھا
یا سستا تھا
اُنکو اِس بات کی پرواہ نہی تھی
اُنکو بس ڈھائ منٹ میں سامان سمیٹنا تھا

جاری ہے 👇
Read 15 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us!

:(