فلسطین کے ایک اسکول میں استانی نے بچوں سے ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعام کا وعدہ کیا کہ جو بھی فرسٹ آیا اس کو نئے جوتے ملیں گے ٹیسٹ ھوا سب نے تقریباً ایک جیسے نمبرات حاصل کیئے، اب ایک جوڑا سب کو دینا ناممکن تھا اس لیئے استانی نے کہا کہ چلیں قرعہ اندازی کرتے ہیں
جس کا بھی نام نکل آیا اس کو یہ نئے جوتے دیں گے اور قرعہ اندازی کے لیئے سب کو کاغذ پر اپنا نام لکھنے اور ڈبہ میں ڈالنے کا کہا گیا۔

استانی نے ڈبہ میں موجود کاغذ کے ٹکڑوں کو مکس کیا تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ھو اور پھر سب کے سامنے ایک ٹکڑہ اٹھایا جوں ھی کھلا تو اس پر لکھا تھا
وفاعبد الکریم سب نے تالیاں بجائیں، وہ بچی اشکبار آنکھوں سے اٹھی اور اپنا انعام وصول کیا۔ کیوں کہ وہ پھٹے پرانے کپڑوں اور جوتے سے تنگ آگئی تھی۔ والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا تھا اور ماں لاچار تھی اس لیئے جوتوں کا یہ انعام اس کے لیئے بہت معنی رکھتا تھا۔
جب استانی اپنے گھر گئی تو روتی ھوئی یہ کہانی اپنے شوہر کو سنائی جس پر اس نے خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ رونے کی وجہ دریافت کی تو استانی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی کہ مجھے رونا وفا عبد الکریم کے جوتوں سے زیادہ دیگر بچوں کی احساس اور اپنی بیحسی پر آتا ھے۔ کیونکہ
جب میں نے ڈبہ میں موجود دیگر کاغذ کے ٹکڑوں کو چیک کیا تو سب نے ایک ھی نام لکھ دیا تھا
“وفا عبد الکریم” ان معصوم بچوں کو وفا عبد الکریم کے چہرے پر موجود لاچاری کا درد اور کرب محسوس ھوتا تھا لیکن ہمیں نہیں ھوا جس کا مجھے افسوس ھے۔
میرے ایک استاد بتایا کرتے تھے کہ بچوں کے اندر احساس پیدا کرنا اور عملا" سخاوت کا درس دینا سب سے بہترین تربیت ھے۔ ہمارے کئی اسلاف کے بارے میں کتابوں میں موجود ھے کہ وہ خیرات، صدقات اور ذکاة اپنے ہاتھوں سے نہیں دیتے بلکہ بچوں کو دے کر ان سے تقسیم کرواتے تھے جب پوچھا گیا
تو یہ ھی وجہ بتائی کہ اس سے بچوں کے اندر بچپن سے انفاق کی صفت اور غریبوں و لاچاروں کا احساس پیدا ھوتا ھے۔
اللّٰہ تعالیٰ ھم سب کو اور اپنے بچوں کو ایسے نیک اعمال میں شریک ھونے کی توفیق دے۔ آمین

#Copied

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with 🐤🐤چوچا جی 🐤🐤

🐤🐤چوچا جی 🐤🐤 Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Chuchaji

Nov 27
دس لاکھ کا جہیز پانچ لاکھ کا کھانا گھڑی پہنائی انگھوٹھی پہنائی ولیمے والے دن ناشتہ مکلاوہ کھانا دیگیں بچہ پیدا ہونا پر خرچہ بیٹی ہے یا سزا ہے کوئی

💞مرد ہو ناں آگے بڑھو کرو یہ سب خرچہ خود اور کرو چار شادیاں سنت کیا صرف چار شادیوں پر ہی یاد ہے
باقی سنتوں پر عقل کام کرنا چھوڑ دیتی ہے کیا۔۔؟
💞وہ اکثر اس لیے باپ سے فرمائشیں نہیں کرتی تھی کہ پہلے ہی اسکی شادی کا خرچ اور جہیز بناتے بناتے اسکا باپ مقروض ہونے والا تھا...

💞منگنی کے بعد اکثر لڑکے والے آتے رہتے تھے اور مہمان نوازی کرتے کرتے اس کی ماں تھک چُکی تھی۔۔۔
مگر پھر بھی خالی جیب کے ساتھ مسکراہٹ چہرے پر سجائے ہر آنے والے کو اعلیٰ سے اعلیٰ کھانے کھلاتی اور خوش کر کے بھیجتی تھی
💞 کبھی نند ، کبھی جیٹھانی ، کبھی چاچی ساس تو کبھی مامی ساس ہر رشتے کو یکساں احترام دلانے کے لیے وہ الگ الگ ٹولیوں میں آتے رہتے..
Read 10 tweets
Jul 31, 2021
=======🍥======

*پاکســـتانی ہیـــرے*

دروازے پر زور زور سے دستک ہوئی، بوڑھے شخص نے دروازہ کھولا تو ہمسائے اور اہل محلہ سارے اکٹھے تھے، تیور تو غصے والے تھے جنہیں دیکھ کر گھر سے برآمد ہونے والے بزرگ تھورا سا پریشان ہوئے، اور پوچھا کیا بات ہے سب خیریت ہے نا؟
خیریت کہاں ہے بھائی تمھارا لڑکا آئے روز ہمارے گھر کی دیواروں پر کوئلے سے پتا نہیں کیا نقش و نگار بناتا رہتا ہے، ساری دیواریں اس نے کالی کررکھی ہیں، تم اپنے لاڈلے کو منع کیوں نہیں کرتے؟
اسے سمجھاؤ ورنہ اچھا نہیں ہوگا۔"
بڑے میاں نے وقتی طور پر اہل محلہ کو سمجھا بجھا کر بھیج تو دیا،
یکن وہ اس شکایت سے قدرے نالاں بھی تھے، بیٹے کو سمجھایا " یار باز آجا کیوں تو لوگوں کو تنگ کرتا ہے، اپنی پڑھائی پر دھیان دے اور آئندہ شکایت کا موقع نہ دینا"
بیٹے نے سر جھکا کر سن تو لیا، لیکن وہ باز رہنے والا کہاں تھا۔ یہ آڑھی ترچھی لکیریں تو اس کا شوق تھا
Read 30 tweets
Jul 31, 2021
😜زبیدہ آپا کے ٹوٹکے

١۔ اگر آپ کے بچے مٹی/ریت وغیرہ کھاتے ہیں تو انہیں تھوڑی سیمینٹ بھی کھلا دیں تاکہ بنیاد پکی ہوجائے۔😂😂😂
:
ایک سوال پریشان کر رہا ہے،گروپ کے اہل علم رہنمائی فرمائیں..​. کہ!
کامیابی پورا جسم چھوڑ کر صرف قدم ہی کیوں چومتی ہے؟ 🤔
تحقیق بتاتى هے کے .
دھوکہ کھانے کے علاوہ #چائے پینے سے بھی آنکھیں کھل جاتی ہیں😁😂😂

: اگر آپ کے ہاتھ میں درد ہے تو۔۔ ایک ہتھوڑی لیں اور کھینچ کے پیر پہ دے ماریں۔۔ یقین کریں ہاتھ کا درد بھول جائیں گے۔
😆😁😆😁😆
: پہلے لوگوں کی عزت ان کے ہاتھ میں ہوتی تھی

آج کل میموری کارڈ میں ہوتی ہے 😜😜😜😆😜

اگر آپ کے دانت میں کیڑا لگ گیا ہے تو دو ہفتوں تک کھانا پینا چھوڑ دیں۔۔ کیڑا خود ہی بھوکامرجائے گا۔
😁😆😁😆😀😃😄😁..
Read 5 tweets
May 13, 2021
پاکستانی قوم متوجہ ہو؟

توقع کے عین مطابق عالمی بینک نے کشن گنگا ڈیم کی تعمیر پر پاکستان کی شکایات اور شواہد کو ناکافی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔۔۔۔یہ پاکستان کی بھارت سے سفارتی محاذ پر ایک بڑی شکست ہے۔۔۔۔۔کشن گنگا ڈیم کی تعمیر 2009 میں شروع ہوئی جب پیپلز پارٹی
کی حکومت تھی اور ن لیگ مضبوط اپوزیشن تھی۔۔۔2011 کے بعد دو سال تک یہ کیس عالمی عدالت میں چلتا رہا لیکن بالآخر عالمی ثالثی عدالت نے نہ صر ف پاکستان کے اعتراضات مسترد کر دیے بلکہ بھارت کو پانی کا رخ موڑنے کی اجازت دے دی۔۔۔۔۔یاد رہے کہ یہ وہ دور تھا جب بھارت کو پسندیدہ ترین
ملک قرار دیا جارہا تھا اور خارجہ امور کا قلمدان بھی وزیر اعظم میاں نواز شریف کے پاس تھا۔۔۔۔بھارت نوازی کی داستان صرف یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ دریائے سندھ پر بنائے جانے والے متنازعہ پن بجلی کے منصوبے نیموباز گو کے خلاف بھی وزیر اعظم صاحب کے احکامات کے مطابق عالمی عدالت میں
Read 15 tweets
May 13, 2021
*مائیكل ہارٹ نے اپنى كتاب’’ سو عظيم شخصيات‘‘ كو لكھنے ميں 28 سال كا عرصہ لگايا ، اور جب اپنى تاليف كو مكمل كيا تو لندن ميں ايک تقريب رونمائى منعقد كى جس ميں اس نے اعلان كرنا تھا كہ تاريخ كى سب سے ’’عظيم شخصيت‘‘ كون ہے؟*
جب وہ ڈائس پر آيا تو كثير تعداد نے سيٹيوں ، شور اور احتجاج كے ذريعے اس كى بات كو كاٹنا چاہا، تاكہ وہ اپنى بات كو مكمل نہ كرسكے۔۔۔
پھر اس نے كہنا شروع كيا:
ايک آدمى چھوٹى سى بستى مكہ ميں كھڑے ہو كر لوگوں سے كہتا ہے ’’مَيں اللہ كا رسول ھوں‘‘ ميں اس ليے آيا ھوں تاكہ تمہارے
اخلاق و عادات كو بہتر بنا سكوں، تو اس كى اس بات پر صرف 4 لوگ ايمان لائے جن ميں اس كى بيوى، ايک دوست اور 2 بچےتھے۔
اب اس كو 1400 سو سال گزر چكے ہيں۔۔۔ مرورِ زمانہ كہ ساتھ ساتھ اب اس كے فالورز كى تعداد ڈيڑھ ارب سے تجاوز كر چكى ہے۔۔۔ اور ہر آنے والے دن ميں اس كے فالورز ميں
Read 6 tweets
Jan 11, 2021
واٹس ایپ بمقابلہ ٹیلی گرام

اگر آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہے اور آپ کا موبائل ٹیلی گرام سے خالی ہے تو سمجھ لیں کہ آپ موٹر سائیکل چلا رہے ہیں..اور مفت میں آفر کی ہوئی کار کو ٹھکرا رہے ہیں.
جی ہاں.ٹیلی گرام پیغامات، تصاویر، ویڈیوز اور دیگر فائلوں کی تحصیل و ترسیل کے لیے
بنائی گئی منفرد خصوصیات کی حامل ایپلیکیشن ہے.گو کہ آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں لیکن ٹیلی گرام واٹس ایپ سے زیادہ فیچرز کی حامل ایپ ہے.جس کا اندازہ آپ کو ٹیلی گرام کے مسلسل استعمال سے ہی ہو گا البتہ چند ایک خصوصیات درج ذیل ہیں:

واٹس ایپ گروپ میں زیادہ سے زیادہ 256 افراد شامل ہو
سکتے ہیں جبکہ ٹیلی گرام اپنے سوپر گروپ میں ایک لاکھ ممبرز تک کو شامل کرنے کی سہولت دیتا ہے.جبکہ چینل میں شمولیت کی کوئی حد مقرر نہیں.

واٹس ایپ میں کسی بھی گروپ میں شمولیت کے وقت آپ اس گروپ میں نابینا ہو کر شامل ہوتے ہیں.یعنی آپ کو یہ قطعاً معلوم نہیں ہوتا کہ
Read 15 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(