Aamir Mughal Profile picture
Retired Officer of Intelligence Bureau, Govt of Pakistan & Student of History

Aug 10, 2020, 10 tweets

محترمہ صبا قمر صاحبہ اور محترم بلال سعید صاحب اگر غلطی پر معذرت کررہے ہیں تو معاملہ خیر پر ختم کردینا چاہئیے ۔ عبادت گاہوں کا احترام لازم ہے چاہے وہ کسی کی بھی ہوں - اور نامحرم مرد وزن کا اختلاط شرعا” حرام ہے ۔ ایسے تمام ٹی وی ڈراموں پر پابندی ہونی چاہئئے - جاری ہے /۲

یہ جو اپنی مرضی کا اسلام پاکستان میں چلتا ہے کہ جب چاہا غامدی صاحب کو لے آئے ، جب چاہا اسرار احمد صاحب کا حوالہ دیا ، جب چاہا معتزلہ و زنادقہ سرسید ، ڈاکٹر فضل الرحمان و غلام احمد پرویز کو لے آئے اور جب چاہا مودودی کو لے آئے ۔ اسی منافقت نے تباہی ڈالی ہے ۔ جاری ہے /۳

لہذا تمام ٹی وی ڈرامے اور فلمیں #جناح صاحب کے خوابوں کی تعبیر 👈 #قرارداد_مقاصد کی اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بننے چاہئیں (جیسے کہ درسی نصاب #SNC #AikNisab) بن رہا ہے تاکہ مردوں اور خواتین کو انکی شرعی حدود کا پابند بنایا جائے ۔ مخلوط نظام تعلیم بھی ۱۹۷۳ کے آئین کی خلاف ورزی ہے

اب جبکہ احادیث مقدسہ و صحیحہ کی تعلیمات اسکول میں دی جارہی ہیں جو کہ #SNC #AikNisab کے تحت ایک احسن قدم ہے لہذا انصار عباسی کو چاہئیے کہ #جنگ_گروپ و #جیو کی نوکری چھوڑدیں کیونکہ ایسے ڈرامے نشر ہوتے ہیں جو فسق و فجور و زنا کی دعوت ہیں ۔ احادیث کیمطابق یہ آنکھ کا زنا ہے ۔ شکریہ 🙏

ٹی وی ڈرامے جو میں ۷۰ ، ۸۰، اور ۹۰ کی دہائ تک دیکھے وہ واقعتا” فنون لطیفہ اور اسکرپٹ کا بہترین نمونہ ہوتے تھے معیاری تفریح فراہم کرتے تھے اور اب ایسے جہلاء ڈرامہ لکھ رہے ہیں کہ بہتر ریٹنگ کے لیئے خواہمخواہ مذہبی رسومات (نماز، جنازہ، قرآن خوانی و دیگر) کو فلمایا جاتا ہے /۲

اور یہ تمام رسومات کو ڈراموں میں فلما کر دکھانا ان مذہبی رسومات کی بے ادبی ہے ۔ ڈرامہ نگار و ہدایتکار وغیرہ کو چاہئئے کہ اب جب سب ہی کچھ دکھا رہے تو پھر “ختنے” بھی دکھا ہی دیں ۔ ڈرامے تماشہ ہی بن کر رہ گئے ہیں تمام آرٹ و اداکاری سب واہیات ہوکر رہ گئے ہیں

احادیث صحیحہ و ریاض الصالحین وغیرہ میں ہے جب کسی اعرابی (بدو) نے مسجد نبوی میں کوئ نازیبا حرکت کردی تھی تو صحابہ کرام (رع) اس بدو کو مارنے دوڑے مگر نبی کریم (صلعم) نے صحابہ کرام (رع) کو روکا اور اس اعرابی (بدو) کو پیار سے سمجھایا کہ مسجد نماز پڑھنے کی جگہ ہوتی ہے اور معاف کردیا

پچھلے ٹوئٹ میں جس حدیث کا حوالہ دیا اسکا مطلب یہ نہیں کہ مساجد میں فلمبندی شروع ہوجائے اور جو حضرات یہ تاویل کررہے ہیں کہ مساجد و مدارس میں جو شاگردوں کیساتھ بدفعلی ہوتی ہے تو اسکے بارے میں کیا خیال ہے ؟ کیا واہیات دلیل ہے ! کیا اسکا مطلب کہ مساجد میں ناچ گانے کو روا رکھا جاوے؟

مدارس میں شاگردوں کیساتھ جو بدفعلی ہوتی ہے تو اسکا سادہ شرعی حل ہے کہ متاثرہ شاگرد اور فاعل کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے اور اگر ثابت ہوجائے تو فاعل کو شریعت کیمطابق جو #AikNisab #SNC میں متعارف کرائ جارہی ہے اسکے مطابق سنگسار کیا جائے یا اس پر پرانی عمارت گرائ جائے

ریاست پاکستان میں واضح قانون ہونا چاہییے کہ مساجد میں کسی کافر مشرک کو چاہے وہ غیر ملکی وفد ہی کیوں نہ ہو اور تاریخی مقامات دیکھنا چاہنا ہوتا ہو اسکو مساجد میں جانے کی اجازت نہ دی جاوے اسکی وجہ یہ ہے کہ کافر و مشرک اپنے کفر و شرک کی وجہ سے نجس ہوتا ہے ۔

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling