urdu. Profile picture
سیاست پر دلچسپ تبصرے اسلامی اور تاریخی واقعات حقائق جنرل نالج سائنسی تحقیق اور سبق اموز تحریریں

Sep 19, 2020, 12 tweets

سات سو سال تک زندہ رہنے والے ہندوستانی صحابی رسولؐﷺ

رسولؐﷺ اللّٰهﷻ کے ایک صحابی بھارت کے ایک شہر بھٹنڈہ میں آسودۂ خاک ہیں، ان کی وہاں موجودگی سےآج بھی لوگ فیض حاصل کررہے ہیں
بھارتی شہربھٹنڈہ سے تعلق رکھنے والے بابا

رتن ہندی کا نام رتن ناتھ ابن نصر ہے اورروایت کے مطابق وہ ایک تاجر تھے ، جو کہ عرب ممالک میں اپنے مال کی فروخت کے لیے جایا کرتے تھے _____!!!

روایت ہے کہ رتن ہندی اپنی جوانی میں عرب کا سفر کررہے تھے کہ ایک خوبصورت کمسن چرواہے کو ، جس کی عمر سات سال

کے لگ بھگ تھی ، انہوں نے مشکل میں دیکھا۔ انہوں نے آگے بڑھ کر اس کی مدد کی تو اس حسین نقوش کے حامل بچے نے حیرت انگیز طور پر انہیں سات بار دعا دی کہ ’اللہ تمہیں طویل عمر عطا کرے‘____!!!

رتن اس کے بعد واپس ہند لوٹ آئے اور اپنے کاروبارِ حیات میں مشغول ہوگئے ،لگ بھگ

50 سال بعد ہند والوں نے شق القمر کا واقعہ دیکھا تو اس کا خوب تذکرہ ہوا، عرب سے آنے والے قافلے والوں نے بتایا کہ یہ کام وہاں قیام پذیر ایک نبی نے کیا ہے ___!!
یہ سن کر بابا رتن ہندی کے دل میں خواہش ہوئی کہ وہ اس نبی کی زیارت کریں ، سو ایک بار پھر سامانِ تجارت لیا

اور عرب کےسفر پر روانہ ہوئے ۔ مکے پہنچے توپتا چلا کہ چاند کے دو ٹکرے کرنے والی شخصیت یہاں سے جاچکی ہے اور اب مدینے میں قیام پذیر ہے__!

اپنے دل کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے رتن ہندی مدینے چلے آئے اور سیدھے مسجدِ نبویﷺ پہنچے تو دیکھا کہ آنحضرتﷺ

اصحاب کے جھرمٹ میں بیٹھے انہیں تعلیم فرما رہے ہیں۔ رتن کی آمد پر وہ ا ن کی جانب متوجہ ہوئے اور آمد کا مقصددریا فت کیا تو انہوں نے کہا کہ معجزہ دیکھنا چاہتا ہوں___!

ہند سے مدینے آنے والے اس تاجر کی بات پر اللّٰهﷻ کے رسولؐﷺ شفقت سے مسکرائے

اور فرمایا کہ اے رتن ہندی! کیا وہ معجزہ کافی نہیں تھا جب آپ نے مجھے اپنے کندھوں پر بٹھایا اور ندی پار کرائی
میں نے طویل عمر کی دعا دی تھی ، وہ مجھ پر ایمان لانے کے لیے کافی نہیں ہے___!
یہ سننا تھا کہ رتن ناتھ نے کلمہ حق بلند

کیا اور حضرت رتن رضی اللہ تعالی ٰ عنہہ قرار پائے ____!!!

مشہور ہے کہ رسولؐﷺ اللّٰهﷻ کی بچپن میں دی دعا کی برکت سے وہ سات سو سال تک زندہ رہے اور برصغیر میں دین کی تبلیغ کرتے رہے۔ شیخ رضی الدین علی ابن سعید لکھتے ہیں کہ جب انہوں نے 624

ہجری میں ہند کا دورہ کیا تو حضرت رت ہندی حیات تھے ، اور انہوں نے شیخ کو خود رسولؐﷺ کی کی مجلس کا آنکھوں دیکھا حال سنایا تھا ____

کہا جاتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بچپن میں رتن ہندی کو سات مرتبہ یہ دعا دی تھی کہ تمہاری عمر دراز ہو، اس کا نتیجہ تھا کہ

رتن ہندی 700 سال تک زندہ رہے۔رسول اللہ ﷺ نے جس وقت یہ دعا دی تھی اس وقت رتن ہندی جوان تھے
آج ان کا مزار انڈیا کے ایک گاؤں بٹھنڈہ میں موجود ہے انہوں نے بہت طویل عمر پائی سات سو سال
نبی کریم ﷺ کی بچپن میں دی ہوئی دعا کی بدولت.

بابا رتن ہندی کا تذکرہ علامہ ابن حجر عسقلانی نے اپنی تصنیف ’الصحابہ جلد اول‘ میں کیا ہے۔علاؤ الدین سمنانی نے اپنی کتاب فصل الخطاب میں ان کا ذکر کیا ہے جبکہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی فاروقی نے بھی ان کا تذکرہ کیا ہے، معروف مصنف

اشفاق احمد نے بھی اپنی مشہورزمانہ تصنیف زاویہ میں ان سے منسوب ایک کرامت کا تذکرہ کیا ہے ____!!!

مختصر معلوماتی اسلامی اور تاریخی اردو تحریریں پڑھنے کیلئے فیسبک گروپ جوائن کریں 👇👇👇

facebook.com/groups/7591466…

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling