وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس: وزیراعلیٰ نے نرسنگ کیڈر کی بہتری کیلئے متعدد اقدامات کی اصولی منظوری دے دی۔
▪︎ نرسوں کے سروس سٹرکچرکو اپ گریڈ کرنے کی اصولی منظوری۔
▪︎نرسوں کی ترقیوں کے امور کو سٹریم لائن کرنے کا فیصلہ۔
▪︎نرسنگ کے شعبہ میں ایم فل اورپی ایچ ڈی کیلئے سکالر شپ دینے کی بھی اصولی منظوری۔
▪︎نرسنگ کالجوں کے ساتھ ہاسٹل بھی بنائے جائیں گے۔
▪︎وزیراعلیٰ عثمان بزدار نرسوں کیلئے بڑے پیکیج کا جلد اعلان کریں گے۔
"نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔ پنجاب حکومت نے شعبہ صحت میں انقلابی اصلاحات کی ہیں۔50 لاکھ سے زائد صحت انصاف کارڈ مستحق افراد میں تقسیم کرچکے ہیں۔ صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار مرحلہ وار مزید بڑھائیں گے۔" وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار
▪︎سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے نرسنگ کیڈرکی بہتری کیلئے مجوزہ اقدامات، صحت انصاف کارڈ اور پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
▪︎پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں اب تک 82 کڈنی ٹرانسپلانٹ جبکہ 7 لیور ٹرانسپلانٹ ہوچکے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تمام ٹرانسپلانٹ کامیاب رہے ہیں۔بریفنگ
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کیلئے بزنس پلان جلد تیار کرنے کی ہدایت
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.
