urdu. Profile picture
سیاست پر دلچسپ تبصرے اسلامی اور تاریخی واقعات حقائق جنرل نالج سائنسی تحقیق اور سبق اموز تحریریں

Jun 2, 2021, 9 tweets

پڑھیں اور نبی ﷺ کے امتی ہونے پہ فخر کریں
ایک دفعہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کہا یا رب! میں الواح میں لکھا پاتا ھوں کہ ایک بہترین اُمت ہوگی جو ہمیشہ اچھی باتوں کو سکھاتی رہے گی اور بُری باتوں سے روکتی رہے گی۔۔ اے الله وہ اُمت میری اُمت ھو
تو الله تعالی نے فرمایا: کہ موسیٰ ! وہ تو

احمد ﷺ کی امت ہوگی۔۔۔ پھر کہا یا رب ! ان الواح سے ایک ایسی امت کا پتہ چلتا ہے جو سب سے آخر میں پیدا ہو گی لیکن جنت میں سب سے پہلے داخل ہوگی۔۔ اے الله! وہ میری اُمت ھو۔۔
الله تعالی نے فرمایا: وہ احمد ﷺ کی اُمت ھے۔۔۔ پھر کہا یارب ! اس اُمت کا قرآن ان کے

سینوں میں ہوگا دل میں دیکھ کر پڑھتے ہونگے حالانکہ ان سے پہلے کہ سب ہی لوگ اپنے کتاب پر نظر ڈال کر پڑھتے ہیں دل سے نہیں پڑھتے حتیٰ کہ ان کا کتاب ہٹالیا جائے تو پھر ان کو کچھ بھی یاد نہیں۔۔ اور نہ وہ کچھ پہچان سکتے ہیں۔۔ الله نے ان کو حفظ کی ایسی قوت دی ھے کہ

کسی اُمت کو نہیں دی گئی یارب! وہ میری اُمت ھو۔۔ کہا اے موسیٰ! وہ تو احمد ﷺ کی اُمت ھے۔۔ پھر کہا یارب ! وہ اُمت تیری ہر کتاب پر ایمان لائے گی وہ گمراھوں اور کافروں سے قتال کریں گے حتیٰ کے کانے دجال سے بھی لڑیں گے الہیٰ ! وہ میری اُمت ھو۔۔
الله نے کہا یہ احمد ﷺ

کی اُمت ہوگی۔۔۔ پھر موسیٰ علیہ السلام نے کہا یارب ! الواح میں ایک ایسی اُمت کا ذکر ھے کہ وہ اپنے نزرانے اور صدقات خود آپس کے لوگ ہی کھالیں گے حالانکہ اس اُمت سے پہلے تک کی اُمتوں کا یہ حال تھا کہ اگر وہ کوئی صدقہ یا نزرپیش کرتے اور قبول ہوتی تو الله آگ کو بھیجتے

اور آگ اسے کھا جاتی اور اگر قبول نہ ہوتی اور رد ہوجاتی تو پھر بھی وہ اس کو نہ کھاتے بلکہ درندے اور پرندے آکر کھا جاتے۔۔۔ اور الله ان کے صدقہ ان کے امیروں سے لے کر ان کے غریبوں کو دے گا۔۔ یارب وہ میری امت ہو تو فرمایا یہ احمد ﷺ کی امت ہوگی۔۔
پھر کہا یارب ! میں

الواح میں پاتا ہوں کہ وہ اگر کوئی نیکی کا ارادہ کرے گی لیکن عمل میں نہ لاسکے گی پھر بھی ایک ثواب کی حقدار ہوجائے گی۔۔ اور اگر عمل میں لئے گی تو دس حصے ثواب ملے گا بلکہ سات سو حصے تک۔۔۔
اے الله ! وہ میری امت ھو ۔۔ تو فرمایا وہ احمد ﷺ کی اُمت ھے۔۔ پھر کہا کہ

الواح میں ہے کہ وہ دوسرں کی شفاعت بھی کریں گے اور ان کی شفاعت بھی دوسروں کی طرف سے ہوگی۔۔ اے الله ! وہ میری امت ہو تو کہا یہ احمد ﷺ کی اُمت ہوگی۔۔ قتادہ رحمہ الله تعالیٰ کہتے ہیں موسیٰ علیہ السلام نے پھر الواح

رکھ دیں اور کہا: "یا لیتی من اصحاب محمد صلی الله علیه وسلم"
کاش ! میں محمد صلی الله علیہ وسلم کا صحابی ہوتا۔۔۔
(تفسیرابن کثیر)

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling