پہلی تصویر کو غور سے دیکھیں،
یہ مصر کی ملکہ 'ٹیا' کی کمپیوٹر سے بنائی گئی تصویر ہے کہ وہ حقیقت میں کیسی لگتی تھی۔ خوبصورت ملکہ ٹیا وہ پہلی طاقتور مصری فرعونہ تھی جسے بادشاہوں کی وادی میں دفن کیا گیا۔ یہی وہ پہلی فرعونہ بھی تھی جس کے دستخط شاہی سرکاری خطوط میں درج ملتے ہیں
👇
ملکہ ٹیا 'اخیناتن' بادشاہ کی والدہ اور مشہور بادشاہ 'طوطن خامن' کی دادی تھی۔اس نے سب سے ذیادہ پیچیدہ سرنگوں والا احرام بھی بنوایا۔ اسی فرعونہ نے مصر کی تاریخ میں پہلی بار بابل کے بادشاہوں سے براہ راست ملاقاتیں کیں۔ اس نے خود کے لیے محل میں مخصوص 'ٹائیٹلز' اختیار کر رکھے تھے
👇
مثلاً،
"مصر کی دیوی، ملکہ ٹیا، آمون کی ساتھی، شاہی خواتین میں سب سے عظیم، دیوتا را کی طاقت، ہمیشہ خوبصورت رہنے والی، ہورس کی مقدس دیوی، را کے مندر کی عظیم پجارن"
پھر اس دیوی کے ساتھ کیا ہوا، ذرا اس کی دوسری تصویر دیکھیں۔ اپنے دور کی زمینی خدا، اپنے تمام حسن، اپنی تمام فرعونیت،
👇
اپنے بڑے بڑے خطابات اور ہزاروں غلاموں کی ملکیت، اپنے دور کی رعونیت، اپنے تمام تر جلوؤں کو صدیوں پیچھے چھوڑ کر آج قاہرہ کے عجائب گھر میں پتھر کی طرح بے جان پڑی ہے۔
جسے ہر آنے جانے والا کراہت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ جن چند سالوں کی لذت کے لیے ہم دنیا کے ہر جرم ہر گناہ کا ارتکاب
👇
کر لیتے ہیں، دل سے خدا کا خوف نکال دیتے ہیں، حق اور سچ کو حقیر اور اپنی انا کو خدا مان لیتے ہیں، وہ سب کچھ ایک دن ملکہ ٹیا کی طرح کہیں بے جان پتھر بنا پڑا ہوتا ہے۔
👇
المیہ اور افسوس کا مقام یہ ہے کہ اس حقیقت کے ادراک کے باوجود ہر صاحب اختیار اکثریتی طور پر یہی رویہ اختیار کرتا ہے اور خود کو خدا سمجھتا ہے۔
"بے شک دنیا فانی ہے"
Copied
#فرعون
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.