ارشد شریف کی شہادت اور فوج کا ردعمل
ارشد شریف کی شہادت ایک بہت بڑا سانحہ ہے
وہ ایک ذمہ دار اور مقبول صحافی تھے، رجیم چینج سے پہلے اور بعد میں انہوں نے جنرل باجوہ اور فوج کی اعلیٰ قیادت پر سوال اٹھانے کی ہمت کی تھی، #وہ_کون_تھا صرف ایک سوال نہیں ایک تحریک ثابت ہوا
👇
پھر یوں ہوا کہ کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان پر مقدمات درج ہونا شروع ہو گئے،
غداری کے مقدمات
اس صحافی پر جو کنٹرول لائن پر جاجا کر اپنی ذمہ داریاں، ذمہ داری سے ادا کرتا رہا
انہوں نے قوم کو بتایا کہ #بادشاہ_ننگا_ہے اور ننگے بادشاہ کو اتنا غصہ آیا کہ ارشد شریف پر نہ صرف ملک کی
👇
بلکہ بیرون ملک کی زمین بھی تنگ کر دی گئی
ارشد شریف نے بس سوال پوچھے انتہائی تہذیب سے کہ #سوال_یہ_ہے_سر کہ جن لوگوں کی کرپشن کے ثبوت آپ ہمیں بلا بلا کر دکھاتے رہے وہ اب اتنے نیک کیوں کر ہو گئے کہ ان کے سامنے آپ کو سارے گنہگار لگنے لگے
کیوں کسی وزیراعظم کے لباس اور تسبیح سے
👇
آپ کو دہشت گردی کی بُو آنے لگی
ننگا بادشاہ اور سیخ پا ہو گیا
پھر ارشد شریف نے جب یہ پوچھا کہ توشہ خانہ سے آرمی چیفس کو جو تحائف ملتے رہے ان کا ریکارڈ پبلک ہونا چاہیے تو ننگا بادشاہ اپنی کرپشن کھلنے کے خوف سے لرزنے لگا
سازشیں کرنے لگا
ارشد شریف نے کہا کہ حضور میڈیا تو صرف
👇
آئینہ دکھاتا ہے، اگر اس آئینے میں آپ کو اپنی شکل خراب دکھتی ہے تو آئینہ نہ توڑیں، اپنے خدوخال درست کریں
اور ننگے بادشاہ نے آئینہ توڑ دیا
یہ سوچے بغیر کہ اس کی کرچیاں اس کے اپنے پیروں میں بھی چبھیں گی
تاقیامت
پھر ارشد شریف کی میت ملک آتی ہے اور قوم اس کا استقبال ایک ہیرو کی
👇
مانند کرتی ہے
ایک #کلیجہ_چبانے_والی_ڈائن اس کی میت کی تصویر کا مذاق اڑاتی ہے اور عین تدفین کے وقت ادارے کے دو انمول رتن، رام لکھن پریس کانفرنس کرنے آتے ہیں
اور یہ کہہ کر اعتراف جرم کرتے ہیں کہ ہم نہ چاہتے تو ارشد شریف ملک سے باہر نہ جا سکتا تھا
پھر یہیں بس نہیں ہوتا
👇
ارشد شریف شہید کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کئے جاتے ہیں اور اس اکاؤنٹ سے گندے اکاؤنٹس کو فالو کرکے اس کی کردار کشی کی مہم چلائی جاتی ہے
اس کی موت کی تحقیقات میں روڑے اٹکائے جاتے ہیں
اس کا کیس کسی وکیل کو لینے نہیں دیا جاتا
جے آئی ٹی کا ریکارڈ غائب کر دیا جاتا ہے
👇
کہاں تک سنو گے کہاں تک سنائیں
وطن پر قربان ہونے والے ہر شہید کو سلام
خواہ اس نے وردی پہنی ہو یا نہیں
بادشاہ ننگا ہے
اور الف ننگا ہے
#ازقلم_موناسکندر
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.