میرا اعتراض بلوچی بزرگ پر نہیں ہے اور نہ ہی ہم ان کی مقبولیت سے خائف ہیں ۔ میرا اعتراض اس قوم پر ہے ۔ سادہ سا باریش اور معمر شخص قادر بخش مری صرف اپنے حلیے اور ہیئت سے مسلمانوں کی اتنی بڑی تعداد کو اپنا مرید بنا گیا ۔ کچھ تو جذبات میں اس قدر بہہ گئے کہ مشابہت صحابہ سے کردی ۔
👇
بعض جوشیلوں نے سیدھا سیدھا حضرت ابو بکر صدیق سے ملا دیا
ایک نو سیکنڈ کی ویڈیو اس قوم میں ایک اجنبی شخص سے اس قدر عقیدت بھر دیتی ہے کہ وہ جوق در جوق اس کی جھونپڑی میں جا پہنچتے ہیں ، ہاوسنگ سوسائیٹی میں پلاٹ نام کردیتے ہیں ، جاوید آفریدی حج کے مفت پیکج کا اعلان کرتا ہے ،
👇
حب کی ایک جھونپڑی بوسہ گاہ خلائق بن جاتی ہے ٹی وی اور یو ٹیوب چینلز انٹرویو کے لیے ٹوٹ پڑتے ہیں ۔۔۔۔تو سوچیے
سوچیے !
جب دجال کا ظہور ہوگا ۔۔۔ تو ہم اس کے حلیے اور ہیئت سے متاثر نہ ہوں گے ؟ جو دنیا بھر کے شعبدے لے کر مشرق سے نکلے گا بارش برسائے گا ، صحرا گلستان میں بدلے گا
👇
کئی معجزات کھلی آنکھوں سے دکھائے گا ، جنت اور جہنم ساتھ لے کر چلے گا، تو کیا ہمارا ایمان متزلزل نہ ہوگا ؟
قادر بخش مری کی کوئی کرامت دیکھے بنا صرف اس کے لباس اور چال ڈھال کو دیکھ کر ہم مرمٹے اور اب اس کے قدموں میں بیٹھ کر دم درود کے لیے ٹوٹ پڑے ہیں تو خود فیصلہ کیجیے کہ دجال
👇
تو پوری تیاری کے ساتھ آئے گا ۔
یہ ویڈیو ۔۔۔ یہ بلوچی بزرگ ایک لٹمس ٹیسٹ تھا کہ یہ قوم کیا سوچتی ہے ۔ کتنی شخصیت اور ظاہر پرست ہے ۔
ایک بار پھر عرض کردوں ، وہ بزرگ معصوم ہیں ، سادہ لوح ہیں ۔۔۔ لیکن سوال بچھڑے کی پوجا کرنے والوں سے ہے بچھڑے سے نہیں ۔ آپ نے ایک عام شخص کو محض
👇
لباس اور وضع قطع سے صحابی کا درجہ دے ڈالا ۔۔۔ دجال تو پھر پوری تیاری اور لوازمات کے ساتھ نمودار ہوگا ۔
تب کیا کریں گے
یاد رکھیے ۔۔۔ یہ ویڈیو ایک لٹمس ٹیسٹ تھا ۔ اکثریت فیل ہوگئی ۔
👇
ہم دعا کرتے ہیں ۔۔۔ اللہ جی! بابا جی کو ایک بار پھرمدینہ بلا لیجیے ، ان کی باقی زندگی وہیں گزرے اور یہ جنت البقیع میں دفن ہوں ۔۔۔ ورنہ یہاں ان کے مزار اور آستانے کی تیاریاں مکمل ہیں ۔
Copied
#موناسکندر
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.