TeamConfronters Profile picture
Join us to Stand Against Oppression and be a voice of oppressed and convey the World what truth is. #TeamConfronters #Pakistan #PakTweeps #Silencetwitter

Jun 6, 2023, 18 tweets

وادئ سندھ میں شیعہ کشی کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی یہاں اسلام کی تاریخ۔ 🧵

@GulZehraRizvi1

#ShiaGenocide

Shia Lives Matter
Shias Are Pakistani

اس خطے میں شیعہ نسل کشی کا سب سے پہلا واقعہ عباسی خلیفہ منصور دوانیقی کے دور میں ہوا ، جب اسکے لشکر کے ہاتھوں حضرت عبد اللہ شاہ غازی رح اور انکے چالیس ساتھیوں کا قتل ہوا ۔ یہ آٹھویں صدی کی بات ہے.

Shia Lives Matter
Shias Are Pakistani

#ShiaGenocide

اسوقت سے لیکر ابتک تسلسل سے شیعہ نسل کشی کے واقعات جاری ہیں ، جنکے نتیجے میں شیعہ دیہات کے دیہات اجڑ گئے ۔ کتب خانے تاراج ہو گئے ۔ شیعہ تقیہ پر مجبور ہوتے رہے.

تب سے لیکر 2023 تک شیعہ نسل کشی کے پیچھے مختلف عوامل کارفرما رہے

Shia Lives Matter
Shias Are Pakistani

#ShiaGenocide

ریاستی سطح پر کبھی شیعوں کیخلاف جذبات کو ابھارا گیا جسکی ایک مثال اورنگزیب عالمگیر کی شیعہ مخالف "فتاوی عالمگیری" ہے ۔ کبھی تکفیری علماء رسائل و کتب لکھتے رہے.

Shia Lives Matter
Shias Are Pakistani

#ShiaGenocide

سترہویں صدی میں برصغیر میں وہابیت کے آغاز و نفوذ نے جلتی پر تیل کا کام کیا ۔ کبھی احمد شاہ ابدالی جیسے حکمرانوں نے شیعوں کے گھروں کی اینٹ سے اینٹ بجا دی.

Shia Lives Matter
Shias Are Pakistani

#ShiaGenocide

اٹھارہویں صدی میں وہابی لشکر نے جب کربلا و نجف پر حملہ کیا اور پانچ ہزار کے قریب شیعوں کو شہید کیا تو گویا دنیا بھر میں شدت پسند وہابیوں کو شیعوں کے قتل کا اجازت نامہ مل گیا.

Shia Lives Matter
Shias Are Pakistani

#ShiaGenocide

دار العلوم دیوبند کے مولانا رشید گنگوہی کے شدید شیعہ مخالف فتووں نے شیعہ نسل کشی کے عمل کو مزید تیز کر دیا حتی کہ 1944 میں تنظیم اہلسنت کے نام سے دیوبندی جماعت بنائی گئی جو موجودہ سپاہ صحابہ اہلسنت و الجماعت کی ابتدائی شکل ہے

Shia Lives Matter
Shias Are Pakistani

#ShiaGenocide

پاکستان بننے کے فورا بعد یہ تنظیم شیعوں کیخلاف متحرک ہو گئی، پاکستان کی ابتدائی تاریخ میں ہی اس تنظیم نے :

1949 اور 50 میں نارووال میں عزاداری پر حملے کئے

1951 میں پنجاب اسمبلی کے شیعہ امیدواروں کیخلاف تکفیری کیمپین چلائی

Shia Lives Matter
Shias Are Pakistani

#ShiaGenocide

1955 پنجاب میں 25 مقامات پر شیعوں پر حملے جسکے نتیجے میں سینکڑوں شیعہ زخمی ہوئے

1957 ملتان میں مظفر گڑھ میں محرم کے جلوس پر حملہ کیا

1958 شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا باقاعدہ آغاز کیا اور بھکر میں ایک شیعہ خطیب آغا محسن کو شہید کیا

Shia Lives Matter
Shias Are Pakistani

#ShiaGenocide

اب آئیں 1963میں جسکے لئے میں نے یہ پوسٹ لکھی ہے اور جو سال شیعوں کے خون سے بھرا پڑا ہے:

اس تکفیری گروہ نے جون 1963 میں بھاٹی دروازہ لاہور عزاداری کے جلوس پر حملہ کیا ، کئی شیعہ شہید اور متعدد زخمی ہوئے

Shia Lives Matter
Shias Are Pakistani

#ShiaGenocide

3 جون 1963 کو سندھ کے ضلع خیر پور کے گائوں ٹھیری میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 120 شیعہ عزاداروں کو کلہاڑیوں اورتلواروں سے ذبح کیا گیا۔

ریاست کی ڈوریں ہلانے والوں کو اس تاریخی عمل سے کوئی سبق نہیں ملا

Shia Lives Matter
Shias Are Pakistani

#ShiaGenocide

پشت پناہی جارہی رہی حتی کہ 80 کی دہائی میں تنظیم اہلسنت کو اپگریڈ کر کے انجمن سپہ صحابہ لانچ کر دی گئی۔ 90 کی دہائی میں تزرویراتی گہرائی کے مفروضے کے خالق جنرل اسلم بیگ و حمید گل نے کٹر متشدد مذہبی گروہوں کو مسلح کرنا شروع کیا

Shia Lives Matter
Shias Are Pakistani

#ShiaGenocide

اسکے بعد جو ہوا وہ تاریخ کا حصہ ہے ۔ 90 کی دہائی سے آج تک پاکستان میں پچیس ہزار کے قریب شیعہ شہید ہو چکے ہیں ، جن میں 300 کے قریب ڈاکٹرز تھے اور جن میں ایک ڈاکٹر شہید ثریا کھوسہ کی 6 جون کو انیسویں برسی بھی ہے

Shia Lives Matter
Shias Are Pakistani

#ShiaGenocide

شیعوں کی نسل کشی کا یہ مختصر جائزہ اس حقیقت کو بھی عیاں کرتا ہے کہ پاکستان میں شیعہ نسل کشی 80 کی دہائی سے ہی شروع نہیں ہوئی ، نہ ہی کسی قسم کی سعودی / ایران پراکسی کا نتیجہ ہے

Shia Lives Matter
Shias Are Pakistani

#ShiaGenocide

بلکہ یہ اس نفرت ، بغض و عداوت کا نتیجہ ہے جو صدیوں سے محبان اہلیبیت ع کیخلاف چلا آرہا ہے

شیعوں کیخلاف نفرت پر مبنی یہ لاوا آج بھی دہک رہا ہے

شیعوں کی تکفیر کرنے والے اور انکے خون کو حلال سمجھنے والے آج اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں

Shia Lives Matter
Shias Are Pakistani

#ShiaGenocide

کھلے عام شیعوں کو قتل کی دھمکیاں دینے والے سرکاری پروٹوکول میں عمرے کرنے جا رہے ہیں۔
تکفیری نصاب ملک بھر میں رائج ہو چکا ۔ اینٹی شیعہ قراردادیں منظور کی جا رہی ہیں

شیعہ نسل کشی کی یہ تاریخ جو اس خطے میں صدیوں پر محیط ہے۔۔۔

Shia Lives Matter
Shias Are Pakistani

#ShiaGenocide

شیعوں کو کہاں لے جائے گی اس سوال کا جواب دینا مشکل نہیں
لیکن جس سوال کا جواب نہایت آسان ہے وہ یہ کہ کسی ملک کی 20٪ آبادی کو مسلسل جبر و استحصال کا شکار کیا جائے انکی جان تک محفوظ نہ ہو یہ صرف اس گروہ کیلئے نہیں بلکہ اس پورے ملک کیلئے خطرہ ہوتا ہے

Shia Lives Matter

#ShiaGenocide

جون 1963 میں شہید ہونے والے بھاٹی دروازے کے عزاداروں اور خیر پور ٹھیری کے شہید عزاداروں کی بلندئ درجات کیلیے الفاتحہ ۔

گل زہرا رضوی
تاریخی ریفرنسز: ڈاکٹر حمزہ ابراہیم

Shia Lives Matter
Shias Are Pakistani

#ShiaGenocide

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling