, 15 tweets, 3 min read Read on Twitter
وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان میں اشیائے خوردو نوش کی فراہمی کو نہ صرف یقینی بنایا جائے بلکہ اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے
#PrimeMinisterImranKhan
کہ ضرورت کی تمام اشیاء مقرر شدہ ریٹ پر عوام کو دستیاب ہوں۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی ہے کہ انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔
#PrimeMinisterImranKhan
انہوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں عوام کو اشیائے خوردونوش کی طے شدہ نرخوں پر فراہمی، بجلی گیس، پانی کی دسیتابی کی مانیٹرنگ کیلئے صوبائی حکومتوں کی سطح پر کنٹرول روم بنائے جائیں تاکہ فیلڈ افسران کی جانب سے روازنہ کی بنیاد پر بھیجی جانے والی رپورٹس کا جائزہ لیا جا سکے
اور ماہ رمضان میں انتظامی کنٹرول کو مزید موثر بنایا جا سکے۔
یہ ہدایت وزیرِ اعظم نے آج وزیرِ اعظم آفس میں رمضان پیکج 2019کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہی۔
؎اجلاس میں مشیر تجارت عبدالزراق داؤد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ،
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا، ترجمان ندیم افضل چن وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر، صوبائی وزراء مخدوم ہاشم جوان بخت، میاں عاصم اقبال، تیمور سلیم جھگڑا،
وفاقی و صوبائی سیکرٹریز، چیف سیکریٹریز و دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت کوعوام کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے اور حکومت کی ہر ممکنہ کوشش ہے کہ عوام کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں خوردو نوش کی طے شدہ قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے ضمن میں انتظامیہ، ضلعی مارکیٹ کمیٹیوں کا متحرک کردار، وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں مکمل رابطہ اور صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ بہت اہمیت کی حامل ہے۔
وزیرِ اعظم نے واضح ہدایت کی کہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی شکایت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور انتظامیہ ایسے عناصر کے خلاف فوری ایکشن کو یقینی بنائے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ ماہ رمضان کے پیش نظر متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ سحر و افطار کے اوقات میں بجلی، گیس اور پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ امن و امان کی صورتحال پر مکمل نظر رکھی جائے۔
صوبائی وزراء اور متعلقہ سیکرٹری صاحبان نے وزیرِ اعظم کو ماہ رمضان کے دوران اشیاء خودرو نوش کی فراہمی، طے شدہ نرخوں پر اشیاء کی دستیابی، منافع خوری و ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کے حوالے سے صوبائی سطح پر کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ رواں سال پنجاب میں تین سو سے زائد رمضان بازار قائم کیے جا رہے ہیں جن میں خوردونوش کی دس ضروری اشیاء پر سبسڈی فراہم کی جائے گی جبکہ دیگر بارہ اشیاء کی تھوک نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
جن دس اشیا پر سبسڈی فراہم کرکے انکی قیمتوں کو 2018والی سطح پر یقینی بنایا جائے گا ان میں آٹا، چینی، ٹماٹر، پیاز، لیموں، چاول، دال چنا، بیسن اور گھی شامل ہیں۔ وزیرِ اعظم کوبتایا گیا کہ رمضان بازاروں میں چینی کی 55روپےفی کلوجبکہ آٹا290روپے فی دس کلوتھیلاکی فراہمی یقینی بنائی جائےگی
جن دس اشیا پر سبسڈی فراہم کرکے انکی قیمتوں کو 2018والی سطح پر یقینی بنایا جائے گا ان میں آٹا، چینی، ٹماٹر، پیاز، لیموں، چاول، دال چنا، بیسن اور گھی شامل ہیں۔ وزیرِ اعظم کوبتایا گیا کہ رمضان بازاروں میں چینی کی 55روپےفی کلوجبکہ آٹا290روپے فی دس کلوتھیلاکی فراہمی یقینی بنائی جائےگی
اسی طرح گھی اور دیگر اشیا ء ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ نے ماہ رمضان میں صوبہ بھر میں انتظامی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ گیا۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں فراہم کی جانے والی اشیاء کے معیار کو یقینی بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔
Missing some Tweet in this thread?
You can try to force a refresh.

Like this thread? Get email updates or save it to PDF!

Subscribe to PTI KP (Official)
Profile picture

Get real-time email alerts when new unrolls are available from this author!

This content may be removed anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!