, 11 tweets, 3 min read Read on Twitter
ہم ایک ساتھ ہیں، ہم ایک ساتھ اٹھیں گے اور ہم ایک ساتھ مل کر 130 کروڑ ہندوستانیوں کے خوابوں کو شرمندہ ٔ تعبیر کریں گے! ہماری پارلیمانی جمہوریت میں ایک یادگار لمحہ، جب جموں و کشمیر سے متعلق سنگ میل بل زبردست حمایت کے ساتھ منظور ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر کو اس سے فائدہ پہنچے گا۔
میں جموں و کشمیر کے اپنے بھائی بہنوں کو ان کی جرأت اور وسیع النظری کے لئے سلام کرتا ہوں۔ برسوں سے مفاد پرست گروپ جو جذباتی بلیک میلنگ میں یقین رکھتے تھے، انہوں نے عوام کو بااختیار بنانے کی کبھی پرواہ نہیں کی۔ جموں و کشمیر اب ان بیڑیوں سے آزاد ہو چکا ہے۔
جموں و کشمیر سے متعلق بل اتحاد اور اختیار کاری کو یقینی بنائیں گے۔ یہ اقدامات جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں لائیں گے اور انہیں اپنی ہنر مندی اور صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کے وسیع مواقع فراہم کریں گے۔ مقامی بنیادی ڈھانچے میں اہم اصلاح رونما ہو گی۔
لداخ کے عوام کو خصوصی مبارکباد! یہ بات از حد مسرت کی ہے کہ مرکز کا زیر انتظام علاقہ قرار دیے جانے کا ان کا دیرینہ مطالبہ پایۂ تکمیل کو پہنچا ہے۔ یہ فیصلہ ان کے خطے کی مجموعی خوشحالی کو مہمیز کرے گا اور بہتر ترقیاتی سہولتوں کو یقینی بنائے گا۔
جموں و کشمیر سے متعلق کلیدی بلوں کی منظوری عظیم المرتبت سردار پٹیل کو معقول ترین خراج عقیدت ہے جنہوں نے بھارت کے اتحاد کے لئے کام کیا ہے۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر جن کے آرٹیکل 370 کے بارے میں خیالات سے سب واقف ہیں
اور ڈاکٹر ایس پی مکھرجی جنہوں نے اپنی پوری زندگی بھارت کے اتحاد اور سالمیت کے لئے وقف کر دی تھی۔
پارلیمنٹ میں سیاسی پارٹیوں نے اس موقع پر اپنی بیداری کا ثبوت پیش کرتے ہوئے اپنی حمایت دی، نظریاتی اختلافات کو فراموش کرکے مالا مال بحث میں حصہ لیا جس نے ہماری پارلیمانی جمہوریت کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔
اس کے لئے میں تمام اراکین پارلیمنٹ، مختلف النوع سیاسی پارٹیوں اور ان کے قائدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
جموں و کشمیر کے عوام اس امر پر فخر کا احساس کریں گے کہ اراکین پارلیمنٹ نے اپنے اختلافات فراموش کرکے جموں و کشمیر کے خاکے پر کھل کر مباحثے میں حصہ لیا اور امن، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے میں دلچسپی لی۔
نائب صدر جمہوریہ ہند اور راجیہ سبھاکے چیئر مین @MVenkaiahNaidu Garu اور اسپیکر @ombirlakota Ji نے دونوں ایوانوں میں عمدہ طریقے سے کاروائی چلائی، اس کے لئے وہ پورے ملک کی جانب سے ستائش کے حقدار ہیں۔
ہمارے وزیر داخلہ @AmitShah لگاتار اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں رہے ہیں کہ جموں و کشمیر کے عوام کے لئے بہتر حالات زندگی فراہم کرائے جا سکیں۔ ان کی عہدبستگی اور جانفشانی ان بلوں کی منظوری سے ظاہر ہے۔ میں بطور خاص امت بھائی کو مبارکباد پیش کرنا چاہوں گا۔
Missing some Tweet in this thread?
You can try to force a refresh.

Like this thread? Get email updates or save it to PDF!

Subscribe to Narendra Modi
Profile picture

Get real-time email alerts when new unrolls are available from this author!

This content may be removed anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!