اگر میں اپنے چیئرمین کو سپورٹ کررہی ہوں تو اس کا قطعی یہ مطلب نہیں کہ میں فوجی جرنیلوں کی توسیع کی ہامی ہوں میں تو بس یہ چاہتی ہوں کہ بی بی کا شہزادہ جو صرف ٣٠ سال کا ہے ایک لمبی خوشیوں بھری زندگی جیے ہم پہلے ہی بھٹو اور اس کی بیٹی کی قرضدار ہیں ۔۔
شہید بھٹو اور شہید بےنظیر نے ہمارے لیے اپنی قیمتی زندگی قربان کرکے ہمیں تاقیامت اپنا مقروض کردیامجھےلگتا ہےمیں بی بی کے شہزادےکےلیےاگر اپنی زندگی بھی دان کروں تو بھی ان کا قرض نہیں اتار پاوں گی #ArmyAct کی منظوری پرمجھے بھی
اتناہی صدمہ ہوا تھاجتنامیرے جیالےبھائیوں
کو ہوا تھا ۔
اگر میں کہوں کہ مجھے کچھ زیادہ ہی ہوا تھا تو یہ غلط نہیں ہوگا کیونکہ جمہوریت کے لیے ہمارا بھی پیارا بھائی مشرف کی آمریت کے خلاف لڑتےہوئےشہید ہوا تھا اس لیےمجھے چیئرمین کے کرب کا اندازہ ہے جان کی قربانی کوئی معمولی بات نہیں ہوتی اس کا اندازہ وہی کرسکتے ہیں جن کے پیارے شہید ہوئے ہو
اور جن کا پورا گھرانہ شہید کیا جائے تو سوچے ان کے دل پر کیا گذرتی ہے مجھے پتہ ہے سب جیالے دکھی ہیں آمر کے بنائے قانون سے غمزدہ ہیں مگر پلیز یہ تو سوچیں کہ جس کا پورا گھرانہ جمہوری جدوجہد میں شہید ہوا ہے تو خود اس پر اس قانون کے پاس ہونے پر کیا بیتی ہوگی ۔
سب گواہ ہے چیئرمین @BBhuttoZardari نے آخر وقت تک امینڈمنٹ کرنے کی کوشش کی مگر ہم سب کو پتہ ہے کہ یہ ملک فوجیوں کا ہے اس ملک میں انہی کا سکہ چلتا ہے اگر کوئی خلاف جائے تو اس کا مقدر یا تو پھانسی گھاٹ یا بم گولے ہوتے ہیں مگر پھر بھی ان کی لاکھ مخالفت کے باوجود چیئرمین صاحب نے۔
اپنی سی کوشش کرکے اس بل کو پارلیمانی طریقےسےپاس کروایا اور میں توسیع کے خلاف ہونےکےباوجود اس فیصلے پر خوش ہوں کیونکہ مجھ میں اب مقروض ہونے کی سکت نہیں رہی میں اب کسی بھٹوکو خون میں ڈوبا نہیں دیکھ سکتی میں اب مزید بار نہیں اٹھاسکتی ویسےبھی آرمی چیف کی توسیع وزیراعظم کا صوابدید ہے