My Authors
Read all threads
ہو سکتا ہے ہمیں کسی قسم کا احساس کمتری ہو۔ چلیں یونہی سوچ لیں۔ مگر اب ایسے خیالات آتے ہیں اور ساتھ میں زہریلی مسکراہٹ بھی نمودار ہوتی ہے تو ہم کیا کریں؟

بیوٹی اینڈ دا بیسٹ آل ٹائم فیورٹس میں سے ہے۔ بہت سے لوگ جو اپنے چچازاد بھائی یا بہن کی نند کے اشعار اقبال اور فراز کے نام
سے آگے بڑھاتے ہیں، ان کا کہنا یہ ہوتا ہے کہ دیکھیے بھئی "پیغام تو اچھا ہے نا!"

اسی اعلی سطحی فکر پر ایمان لاتے ہوئے ہم بھی یہی سوچتے ہیں کہ دیکھیے سبق تو اچھا دیا ہے۔ وہ لوگ جن کی شخصیت تلخیء ایام کے سبب مسخ ہوگئی اور وہ خود پر ایک بدصورت خول چڑھائے رکھتے ہیں،
انہیں کوئی پیار کرنے والا مخلص مل جائے تو وہ دھیرے دھیرے ان کے زخموں کو دھوتا ہے اور ان کے اندر چھپے ایک اچھے انسان کو بازیافت کرنے میں کامیاب ہوجاتا یے۔

دوسرا اچھا سبق یہ ہے کہ محبت شکل وصورت نہیں دیکھتی۔ وہ تو جسم کے پردے میں چھپی خوبصورت روح کو پہچان لیتی ہے، اس لیے محبوب
ایک بدصورت درندہ بھی ہو سکتا ہے اور ایک مینڈک بھی، سچی محبت تو کسی سے بھی ہوجاتی ہے۔

انگریزی فکشن میں اسی پلاٹ کے ساتھ کہانیاں خون آشام بلاوں یعنی ویمپائرز اور وئیر ولفس کے ساتھ بنائی گئیں اور عوام میں یہ پلاٹ بہت ہی مقبول اور پسندیدہ ہے۔
خواتین کو ویمپائرز کے لیے ایک نئی رومانوی فینٹسی میں مبتلا دیکھا ہے۔ اگر آپ اس کی جھلک دیکھنا چاہتے ہوں تو ایسی کسی فلم کے کسی منظر کے نیچے کومنٹس پڑھ کر دیکھ لیجیے۔

مشرق میں بھی خواتین کو خونی قاتل اور ڈاکوؤں کی محبت میں مبتلا ہوکر
وفا اور جاں نثاری کے نئے جہان تعمیر کرتے دکھایا گیا ہے۔

ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ جب لوگ باگ ایسے جذباتی اختتام پر مسکراتے لبوں کے ساتھ آنسو پونچھ رہے ہوتے ہیں تو کسی دماغی خلل کی بنا پر ہمارے ذہن کی رو کہیں اور بھٹک رہی ہوتی ہے۔
مثلا یہی بات کہ اسی پلاٹ کو کرداروں میں ذرا سی تبدیلی کے ساتھ کیوں نہیں دکھایا جاتا؟

مثلا ایسا کیوں نہیں ہوسکتا کہ ایک خوبرو شہزادہ کسی بدصورت چڑیل پر عاشق ہو جائے اور اس کے اندر مخفی خوبصورت حسینہ کو ڈھونڈ نکالے۔
یا کوئی نیک شریف نوجوان کسی ایسی فربہی مائل،کم صورت خاتون کوکیوں دل نہیں دے بیٹھتاجو اپنی بدزبانی یا کرخت شخصیت کی وجہ سے بری شہرت کی مالک ہو ؟ وہی فلسفہ لاکر دیکھیے کہ محبت تو شکل و صورت تو نہیں دیکھتی اور محبت اور اخلاص برے خول کے نیچے چھپی حسن سیرت کی بازیافت کی طاقت رکھتی ہے۔
عورت اور وہ بھی کم عمر نرم دل اور خوبصورت عورت مردوں کی دل جوئی کا سامان ہے۔ اور اس کا کام یہی ہے کہ وہ مردوں کی فینٹسی میں گلابی پری کا کردار ادا کرتی رہے۔

حسین عورت کی نالائقی یہ ہے کہ اپنے حسن کے لیے ستائشی جذبات کی بھوک اس کی آنکھوں پر غلاف چڑھائے رکھتی ہے۔
اس کی بلا سے اسے ہر طرح کے الٹے سیدھے کرداروں کو راستے پر لانے کے لیے مرہم کے طور استعمال کیا جاتا رہے ، اس ساری کہانی میں اس مخصوص عورت کے لیے اتنا کافی ہے کہ خود اس کو سب سے زیادہ حسین و دلربا ہونے کا خطاب تو مل گیا۔ اس کی بلا سے چاہے اس کی ہم جنس کتنی ہی قبول صورت خواتین ان
مناظر کو دیکھ کر حسرت و احساس کمتری میں آہیں بھرتی رہیں اور معاشرے کے بنائے گئے گھٹیا پیمانوں کی سان پر چڑھتی رہیں۔

شاید یہ کچھ مخصوص چیزیں پڑھنے کا اثر ہے یا کسی دماغی خلل کا شاخسانہ ہے کہ مجھے ہر ایسی کہانی میں بددیانتی اور ظلم نظر آتا ہے
جس میں عورت کی خوبی میں اس کے حسن کو سب سے بڑا کریڈٹ دیا گیا ہو۔
سچ کہیے کہ بیسٹ کے زخم بھرنے والی اور مینڈک کا بوڈی لینے والی اور بہادر مریڈا، اور ملے فیسنٹ کی کالی جادوگرنی اور سنو وہائٹ اور سنڈریلا، اور گل بکاؤلی، اور پاکستانی اور ہندی ڈراموں اور فلموں کی ساری نیک خواتین
کردار مثلا ہم سفر کی نیک بی بی خرد، اپنی تمام تر نیک بی بیوں والی خوبیوں کے باجود اگر کم صورت ہوتیں تو ان میں سے کسی ایک کو بھی وہ مقام اور کردار دیا جاتا جو ان کو دیا گیا؟
بھئی ایک بگڑے ہوئے مرد کو کوئی مرادنہ کردار کیوں سیدھی راہ پر نہیں لا سکتا؟
ایسا ہوتا تو ہے مگر صرف مذہبی کتابوں اور مذہبی خطبات میں۔ 😏
یہ فینٹسی اس قدر مقبول ہے کہ حقیقی دنیا میں بہت سی نیک لڑکیاں پرائیوٹ چیٹنگ اور چیٹ گروپس میں بے چارے راہ گم کردہ نوجوانوں اور مردوں کے زخموں پر پھائے رکھ رہی ہوتی ہیں یا انہیں دین و مذہب یا سیدھے راستے پر
لانے کے لیے انفرادی تبلیغ و تلقین کی سرگرمی میں مصروف ہوتی ہیں اور وہ بے چارے مرد بھی آنکھوں میں آنسو بھر کر یہی کہتے ہیں کہ انہیں آج تک اس گلابی پری کے علاؤہ کوئی نہ سمجھ سکا۔
کہانی ، ڈراموں اور فلموں کے نام پر ان حسین بتوں کی حسن کی نمائش کو منہ کھول کر دیکھنا اور ان کی حرکتوں کو ان کے حسن کی وجہ سے قبولیت دینے کا کام ہم سے نہیں ہوتا، نہ پہلے ہوتا تھا نہ اب۔ اس سے اچھا تو میں بچوں کے ساتھ Avengers یا الفا یا جراسک ورلڈ دیکھ لوں۔

کاپیڈ
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with سیاہ کارم®™

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!