My Authors
Read all threads
جارج کی عمر ۵۰ سال سے کچھ زیادہ ہے۔ وہ اپنی بیوی کیتهی اور دو بچوں جوزف ،کیلی کے ساتھ واشنگٹن میں رہتا ہے۔

عید الاضحٰی قریب آ رہی تھی۔ جارج اور اسکے گھر والے ٹی وی، ریڈیو اور انٹرنیٹ پر دیکھ رہے تھے کہ عید کس تاریخ کو ہو گی۔ بچے روز اسلامی ویب سائٹس پر چیک کر رہے تھے۔ سب کو…
…عید کا بےصبری سے انتظار تھا۔

جیسے ہی ذوالحجہ شروع ہوا،ان لوگوں نے عید کی تیاریاں شروع کر دیں۔گھر کے قریب ہی ایک فارم ہاؤس تھا۔ وہاں سے ایک بھیڑ خریدی، جسکے چناؤ میں انھوں نے تمام اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھا۔

بھیڑ کو گاڑی میں رکھا اور گھر کی راہ لی۔ بچوں کا خوشی کے…
…مارے کوئی ٹھکانا نہ تھا۔
جارج کی بیوی، کیتھی نے گھر پہنچ کر اسکو بتایا کہ وہ اس بھیڑ کے تین حصے کریں گے۔ایک حصہ غریبوں میں بانٹ دیں گے، ایک حصہ اپنے ہمسائیوں ڈیوڈ، لیزا، اور مارک کو بھیج دیں گے اور ایک حصہ اپنے استعمال کے لئے رکھیں گے۔

یہ تمام معلومات اسے اسلامی ویب…
…سائٹس سے ملی تھیں۔ کتنے دن کے انتظار کے بعد عید کے دن آ ہی گیا۔ بچے خوشی خوشی صبح سویرے جاگے اور تیار ہو گئے۔ اب بھیڑ کو ذبح کرنے کا مرحلہ آیا۔ انھیں قبلہ کی سمت کا نہیں پتہ تھا لیکن اندازاٴ مکہ کی طرف رخ کر کے جارج نے بھیڑ ذبح کر لی۔

کیتھی گوشت کو تین حصوں میں تقسیم کر…
…رہی تھی کہ اچانک جارج کی نظر گھڑی پر پڑی۔وہ کیتھی کی طرف منہ کر کے چلایا ”ہم چرچ کے لئے لیٹ ہو گئے۔ آج سنڈے ہے اور چرچ جانا تھا۔”

جارج ہر اتوار باقائدگی سے اپنے بیوی بچوں کیساتھ چرچ جاتا تھا لیکن آج عید کے کاموں کی وجہ سے چرچ کا ٹائم نکل گیا۔

میں یہاں تک بول کر چپ ہو…
…گیا۔

ہال میں سب بہت غور سے میری بات سن رہے تھے۔
میرہے خاموش ہونے پر ایک بندہ بول اٹھا
”آپ نے ہمیں کنفیوز کر دیا ہے۔
جارج مسلمان ہے یا کرسچن؟”

میں نے جواب دیا:
”جارج کرسچن ہے۔”

یہ سن کر ہال میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔
آخر ایک شخص کہنے لگا:
”یار !
وہ کرسچن کیسے ہوسکتا ہے؟
اگر وہ کرسچن ہوتا تو مسلمانوں کا تہوار اتنے
جوش اور عقیدت سے کیوں مناتا؟
عید کی تاریخ کا خیال رکھنا،
پیسہ خرچ کر کے بھیڑ خریدنا،
اسے اسلامی طریقے پر ذبح کرنا؟

” میں یہ سن کر مسکرایا اور بولا:
میرے پیارے بھائیو!
یہ کہانی آپکو اتنی…
…ناقابل یقین کیوں لگ رہی ہے؟
آپکو یقین کیوں نہیں آ رھا کہ
ایسی کرسچن فیملی موجود ہو سکتی ہے؟

کیا ہم مسلمانوں میں سے کبھی کوئی عبداللہ، کوئی خالد، کوئی خدیجہ، کوئی فاطمہ نہیں دیکھی جو کرسچن کے تہوار مناتے ہوں؟ اپنے مسلمان بہن بھائیوں کونیو ائیر، ویلنٹائن، بلیک فراییڈے…
…ہالووین وغیرہ مناتے نہیں دیکھا؟

اگر وہ سب حیران کن نہیں تو یہ بات آپکو حیران کیوں کر رہی ہے کہ غیر مسلم ہمارے تہوار منائیں؟ جارج کا کرسچن ہو کر عید منانا ہمیں عجیب لگ رہا ہے لیکن مسلمان تمام غیر اسلامی تہواروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تو کسی کو عجیب نہیں لگتا۔

بخدا!
میں دس سال امریکہ میں رہا۔ کبھی کسی یہودی یا عیسائی کو مسلمانوں کا تہوار مناتے نہیں دیکھا، لیکن جب میں واپس اپنے مسلمان ملک آیا تو مسلمانوں کو انکے تہوار بہت جوش و خروش سے مناتے دیکھا

کیا یہ بات ایک کڑوی سچائی نہیں ؟؟؟
منقول
#پیرکامل
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with 💎 پـیــــــKamilــــــر™

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!