My Authors
Read all threads
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں انٹرنیٹ کی کوریج کو بڑھانے اور بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سید امین الحق، وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود، سیکرٹری آئی ٹی، چئیرمین پی ٹی اے، سی ای او یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) و دیگر افسران شریک۔
وزیرِ اعظم کو ملک بھر میں خصوصاً دور دراز اور پس ماندہ علاقوں میں انٹر نیٹ کی کوریج اور بہتر سروس کی فراہمی کے حوالے سے یو ایس ایف کی جانب سے گذشتہ دو سال کے منصوبوں اور رواں سال کے اہداف کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے دوران بلوچستان میں لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر، خضدار، قلات، مستونگ، جعفرآباد، نصیر آباد، لہری، کچی، سبی، پشین، قلعہ سیف اللہ، زوہب، لورالائی، موسیٰ خیل اور برکھان کے اضلاع، صوبہ سندھ میں گھوٹکی، قمبر، شہدادکوٹ، نوشہرو فیروز، شکارپور وغیرہ، ...
... صوبہ خیبرپختونخواہ میں چترال، سوابی، بنوں، پنجاب میں ساہیوال، ملتان، چکوال اور اٹک سمیت مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی و بہتری کے لئے مختلف منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انضمام شدہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت پر بھی تفصیلی بریفنگ۔
وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ یو ایس ایف کی جانب سے انٹرنیٹ کی سروسز کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فائبر آپٹک بچھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ گذشتہ دو سالوں میں اٹھارہ سو کلومیٹر طویل فائبر آپٹک بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں بچھائی گئی ...
... جب کہ اس سال 547 یونین کونسلوں میں 4600کلومیٹر فائبر آپٹک بچھائی جائے گی۔

وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں انٹرنیٹ کی فراہمی ایک اہم ضرورت بن چکی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ملک کی نوجوان نسل کے پوٹینشل کو صحیح معنوں میں برؤے کار لانے کے لئے بھی ضروری ہے کہ ان کی تعلیم تک آسان رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ اس مقصد کے لئے بھی انٹرنیٹ کی وسیع کوریج اور آسان دستیابی نہایت ضروری ہے۔
وزیرِ اعظم نے یوایس ایف کو ہدایت کی کہ سکولوں میں انٹرنیٹ کی آسان اور سستی فراہمی کے حوالے سے ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ یو ایس ایف اس حوالے سے بھی موثر کردار ادا کرسکے۔
ٹیلی کام سیکٹر میں حکومت کی جانب سے مزید مراعات دینے کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے مشیر خزانہ، وزیر برائے صنعت و پیدوار، وزیرِ منصوبہ بندی، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزیرِ تعلیم پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ وہ اس حوالے سے سفارشات پیش کر سکیں۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ دور دراز اور پس ماندہ علاقوں خصوصاً بلوچستان، انضمام شدہ علاقوں اور سندھ کے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی اور بہتر کوریج کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with Prime Minister's Office, Pakistan

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!