"پاگل ٹیکسی ڈرائیور"
وہ ایک خستہ حال بیہوش عورت کو لیکر ہسپتال کی ایمرجینسی وارڈ میں داخل ہوا ۔ جسکے ساتھ دو نو عمر بچے تھے ۔ شکل و شباہت سے بھکاری لگ رہے تھے ۔ ڈاکٹر نے مریضہ کو دیکھا اور بولا ۔
" اس بی بی کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے ۔ اگر فوری امداد نہ دی گئی تو یہ مر جائیگی ۔1/8👇
فوری علاج کیلئے خاصی رقم کی ضرورت ہے”سنتے ہی بچوں نےروناشروع کر دیا۔وہ شخص کبھی ڈاکٹر کو دیکھتا،کبھی مریضہ کو اور کبھی بچوں کو۔
کیا لگتی ہیں آپ کی؟ڈاکٹر نے اس شخص کودیکھتے ہوئے پوچھا ۔
"کچھ نہیں۔میں ٹیکسی چلاتا ہوں۔اسے سڑک پہ لیٹے دیکھا،اسکے پاس بیٹھے یہ دونوں بچے رورہے تھے۔2/8👇
میں ہمدردی میں یہاں لے آیا ہوں۔میری جیب جو ہے،دے دیتا ہوں”اس نے جیب سے جمع پونجی نکال کر میز پر رکھ دی۔ڈاکٹر نے پیسوں کیطرف دیکھا اور مسکراتے ہوئے بولا۔
"بابا جی!یہ بہت تھوڑے پیسے ہیں۔”ڈاکٹر صاحب!آپ اسکی جان بچائیں۔یہ میری گاڑی کے کاغذات ضمانت ہیں۔میں ابھی پیسے لیکر آتا ہوں”3/8👇
وہ چلا گیا۔ڈاکٹر نے ابتدائی طبی امداد شروع کر دی۔تھوڑی دیر کے بعد وہ دو لوگوں کے ساتھ واپس آیا۔
"ڈاکٹر صاحب! میں نے ٹیکسی بیچ دی ہے۔آپ پیسوں کی فکر نہ کریں”اس نے گاڑی کے کاغذات ساتھ آنے والوں کو دیتے ہوئے کہا۔صورت حال کو بھانپتے ہوئے،قریب کھڑا ایک خوش باش نوجوان پوچھنے لگا۔4/8👇
"کیا لگتی ہیں یہ خاتون آپکی”
"میں نہیں جانتا کہ یہ کون ہیں۔مگر کوئی رشتہ ضرور ہے جو مجھے اسکی زندگی اپنے روزگار سے زیادہ اہم لگی ہے۔ٹیکسی کا کیا ہے،میں کرائے پہ لیکر چلا لوں گا۔اگر یہ مر گئی تو یہ بچے بھی جیتے جی مر جائیں گے۔قیامت کے روز اللہ کو کیا منہ دکھاوں گا کہ۔۔5/8👇
مجھے ایک انسان کی زندگی سے زیادہ اپنی ٹیکسی عزیز تھی”
ساتھ آنے والے پیسے گن رہے تھے اور ساری کہانی بھی سن رہے تھے۔
"آپ اپنے پیسے واپس رکھ لیں ، اسکی ٹیکسی اسی کے پاس رہنے دیں۔علاج کے پیسے میں ادا کر دیتا ہوں”نوجوان بولا ۔
"نہیں بابو!سودا ہو گیا ہے۔6/8👇
ہم ٹیکسی بھی نہیں لے جارہے اور پیسے بھی دے رہے ہیں۔ٹیکسی کےلئے نہیں علاج کے لئے”
دونوں شخص یک زبان بولے۔
"یہ بڈھا تو پاگل ہو گیا ہے۔اس عمر میں کون اسے کرائے پر ٹیکسی دے گا۔ہم کمانے آئے تھے-یہ آدھی قیمت پر ٹیکسی بیچ رہا تھا،ہمیں دگنا منافع تھا،اب ہم ستر گنا منافع کمائیں گے۔7/8👇
پیسےنہ سہی،ایک نیکی ہی سہی”
وہ پیسے میز پر رکھتے ہوئے اٹھے۔
"ڈاکٹر صاحب!اور ضرورت پڑے تو ہمیں کال کرنا،اپنا کارڈ ڈاکٹر کو دیتے ہوئے ہسپتال سےنکل گئے۔ٹیکسی والا زاروقطار روئے جارہا تھا”بابو!اللہ کو میری ٹیکسی پسند نہیں آئی،پیسے والے نیکی لے گئے۔میں غریب پھر خالی ہاتھ رہ گیا...8/8

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Hamid Dawar

Hamid Dawar Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!