1) #قلمکار
#تعمیرکردار
اس واقعہ کو غور سے پڑھیں۔

خاک ڈالنے والے ڈالتے رہیں
مگر پرعزم انسان اپنا راستہ کبھی نہیں بدلتا۔۔۔۔۔
ایک دفعہ ایک گھوڑا ایک گہرے گڑھے میں جا گرا اور زور زور سے آوازیں نکالنےلگا
گھوڑے کا مالک کسان تھا جو کنارے پہ کھڑا اسے بچانے کی ترکیبیں سوچ رہا تھا
جب
2) اسے کوئی طریقہ نہیں سوجھا تو ہار مان کر دل کو تسلی دینے لگا کہ گھوڑا تو اب بوڑھا ہو چکا ہے
وہ اب میرے کام کا بھی نہیں رہا چلو اسے یوں ہی چھوڑ دیتے ہیں اور گڑھے کو بھی آخر کسی دن بند کرنا ہی پڑے گا اس لیے اسے بچا کر بھی کوئی خاص فائدہ نہیں
یہ سوچ کر اس نے اپنے
اپنے پڑوسیوں کی
3) مدد لی اور گڑھا بند کرنا شروع کر دیا
سب کے ہاتھ میں ایک ایک بیلچہ تھا جس سے وہ مٹی بجری اور کوڑا کرکٹ گڑھےمیں ڈال رہے تھے
گھوڑا اس صورت حال سے بہت پریشان ہوا
اس نے اور تیز آواز نکالنی شروع کر دی
کچھ ہی لمحے بعد گھوڑا بالکل خاموش سا ہو گیا
جب کسان نے جھانکا تو یہ دیکھ کر حیران
4) رہ گیا کہ جب جب گھوڑے کے اوپر مٹی اور کچرا پھینکا جاتا ہے تب تب وہ اسے جھٹک کر اپنے جسم سے نیچے گرا دیتا ہے اور پھر گری ہوئی مٹی پر کھڑا ہو جاتا ہے
یہ سلسلہ کافی دیر تک چلتا رہا
کسان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ مل کر مٹی اور کچرا پھینکتا رہا اور گھوڑا اسے اپنے بدن سے ہٹا ہٹا کر اوپر
5) آتا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اوپر تک پہنچ گیا اور باہر نکل آیا
یہ منظر دیکھ کر کسان اور اس کے پڑوسی سکتے میں آ گئے
زندگی میں ہمارے ساتھ بھی ایسے واقعات رونما ہو سکتے ہیں کہ ہمارے اوپر کچرا اچھالا جائے
ہماری کردار کشی کی جائے
ہمارے دامن کو داغدار کیا جائے
ہمیں طعن و تشنیع کا
6) نشانہ بنایا جائے لیکن گندگی کے اس گڑھے سے بچنے کا طریقہ یہ نہیں کہ ہم ان غلاظتوں کی تہہ میں دفن ہو کر رہ جائیں، بلکہ ہمیں بھی ان بے کار کی چیزوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اوپر کی طرف اور آگے کی سمت بڑھتے رہنا چاہیے۔ زندگی میں ہمیں جو بھی مشکلات پیش آتی ہیں وہ پتھروں کی طرح ہوتی ہیں
7) مگر یہ ہماری عقل پر منحصر ہے کہ آیا ہم ہار مان کر ان کے نیچے دب جائیں
یا
ان کے اوپر چڑھ کر مشکل کے کنویں سے باہر آنے کی ترکیب کریں
خاک ڈالنے والے ڈالتے رہیں
مگر پرعزم انسان اپنا راستہ کبھی نہیں بدلتا۔۔۔۔۔
(ماخوذ)

اب آتے ہیں حاصل کی طرف۔ عمران خان کیساتھ کیا نہیں ہوا۔
8) اسی طرح کوڑا کرکٹ پھینکا گیا، مٹی اور پتھر پھینکے گئے۔لیکن اسی گھوڑے کی طرح سب جھاڑ کر بلندی کی طرف سفر جاری رکھا۔
تم کیا سمجھتے ہو غدارو کہ پاکستان کی حفاظت کسی انسان کے بس کی بات ہے؟ یہ مملکت خداداد ہے۔اس کی حفاظت وہی رب کریم فرماتا ہے۔تکفیریوں کو آزاد کیا، پیسہ پھینکا،
9) رذالت کی انتہا ہوئی، CCPO پر مرضی چلائی، مریض بن کر تمام مجرم ملک سے فرار ہوئے، ملک کو بلیک لسٹ کرنے کی سازش کی، عمران خان کی کردار کشی کی گئی، جنسی عفریت آزاد کئے، انسانوں کو مارنے کے احکامات جاتی امرا سے آتے رہے، کسی کی 4 ماہ والی اماں نے نعرے لگائے، جنرل عاصم باجوہ کو
10) ذلیل کرنا چاہا، CPEC کو ختم کرانے کی ہر ممکن کوشش کی، ملک سے کاغذات اور ڈاٹا چرا کر بھارتی لوگوں کو پہنچایا گیا۔
مگر گھوڑا بلند ہوتا چلا گیا۔
اب جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے؟
اللہ اس ملک کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔

@ImranKhanPTI

❤🇵🇰❤
#قلمکار
#تعمیرکردار

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with ‏🇵🇰افتخــــار نقـــــوی🇵🇰

‏🇵🇰افتخــــار نقـــــوی🇵🇰 Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Iftikhar_hyder

18 Sep
1) #قلمکار
#تعمیرکردار
★سلطان صلاح الدین ایوبی کا سنہرہ قول★
اگر تم نے کسی قوم کو تباہ کرنا ہے تو اس کی نوجوان نسل میں بے حیائی پھیلا دو۔۔۔

سلطان کا یہ عظیم قول تاریخ کے آئینے میں۔۔!!

یہ تاریخ کا وہ منظر ہے ،جب جولائی 1187ء کو حطین کے میدان میں سات صلیبی حکمرانوں کی متحدہ
2) فوج کو جو مکہ اور مدینے پر قبضہ کرنے آئی تھی ، ایوبی سپاہ نے عبرتناک شکست دے کر مکہ اور مدینہ کی جانب بری نظر سے دیکھنے کا انتقام لے لیا تھا اور اب وہ حطین سے پچیس میل دور عکرہ پر حملہ آور تھا، سلطان صلاح الدین ایوبی نے یہ فیصلہ اِس لیے کیا تھا کہ عکرہ صلیبیوں کا مکہ تھا،
3) سلطان اُسے تہہ تیغ کرکے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا انتقام لینا چاہتا تھا، دوسرے بیت المقدس سے پہلے سلطان عکرہ پر اِس لیے بھی قبضہ چاہتا تھا کہ صلیبیوں کے حوصلے پست ہو جائیں اور وہ جلد ہتھیار ڈال دیں، چنانچہ اُس نے مضبوط دفاع کے باوجود عکرہ پر حملہ کردیا
اور 8جولائی 1187ء کو
Read 15 tweets
14 Sep
1) #شہادت_امام_سجادع
#قلمکار
#تعمیرکردار
🔴 25 محرم شہادت امام سجاد علیہ السلام 🔴

آپ بتاریخ 15 جمادی الثانی 38 ھجری یوم جمعہ بمقام مدینہ منورہ پیدا ہوئے.
(اعلام الوری ص ۱۵۱ ومناقب جلد ۴ ص ۱۳۱)

علامہ مجلسی تحریر فرماتے ہیں کہ جب جناب شہربانو ایران سے مدینہ کے لیے روانہ ہو رہی
2) تھیں توجناب رسالت مآب نے عالم خواب میں ان کا عقدحضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ پڑھ دیا تھا (جلاء العیون ص ۲۵۶) ۔ اورجب آپ وارد مدینہ ہوئیں توحضرت علی علیہ السلام نے امام حسین علیہ السلام کے سپرد کرکے فرمایا کہ یہ وہ عصمت پرور بیبی ہے کہ جس کے بطن سے تمہارے بعد افضل اوصیاء
3) اور افضل کائنات ہونے والا بچہ پیدا ہو گا چنانچہ حضرت امام زین العابدین متولد ہوئے لیکن افسوس یہ ہے کہ آپ اپنی ماں کی آغوش میں پرورش پانے کا لطف نہ اٹھا سکے "" ماتت فی نفاسہابہ"" آپ کے پیدا ہوتے ہی ""مدت نفاس"" میں جناب شہربانو کی وفات ہو گئی.
(قمقام جلاء العیون).(عیون اخبار
Read 47 tweets
30 Aug
1) #لبيك_ياحسين_ع
#قلمکار
#تعمیرکردار
«اِنّى ما خَرَجتُ اَشراً و لا بَطراً و لا مُفسداً و لا ظالماً، اِنّما خرجتُ لِطلَبِ الاِصلاح فى اُمَّهِ جدّى، اُريدُ اَن آمُرَ بالمعروفِ و اَنهى عن المنكر و اُسير بسيرهِ جدّى و اَبى علىّ بن اَبيطالب »؛میں سرکشی اور مقام طلبی کی خاطر یا ظلم و
2) فساد پھیلانے کی خاطر نہیں چلا ہوں بلکہ میرا مقصد صرف نانا کی امت کی اصلاح کرنا، اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنا اور بابا کی سیرت پر عمل پیرا ہونا ہے۔ 
کربلا ایک ایسی عظیم درسگاہ ہے جس نے بشریت کو زندگی کے ہر گوشہ میں درس انسانیت دیا ہے اور ہر صاحب فکر کو اپنی
3) عظمت کے سامنے جھکنے پر مجبور کردیا ہے۔ روز عاشورکی تعلیمات ہر انسان کے لیے ابدی زندگی کا سرمایا ہیں کہ جن میں سے چند ایک کی طرف ذیل میں اشارہ کیا جاتا ہے:
۱: حریت اور آزادی
تحریک کربلاکا سب سے اہم درس آزادی، حریت اور ظلم و استبداد کے آگے نہ جھکنا ہے۔
Read 46 tweets
28 Aug
1) #قلمکار
#تعمیرکردار
کربلا میں شہید ھونے والے امام حسین کے رُفقاء کی مکمل فہرست اور اُنکا مختصر تعارف.
1. حضرت حر ابن یزید الریاحی
2. علی ابن حر الریاحی
3۔ نعیم بن العجلا الانصاری
4۔عمران بن کعب الاشجعی
5۔ حنظلہ ابن عمر الشیبانی
6۔ قاسط بن زہیر التغلبی
7۔ کردوس بن زہیر التغلبی
2) 8۔ کنانہ بن عتیق التغلبی
9۔ عمر بن صبیقی الضبعی
10.ضرغامہ ابن مالک التغلبی
11.غامر بن مسلم العبدی
12.سیف ابن مالک العبدی
13۔عبد الرحمان الارجبی
14.مجمع بن عبداللہ العامذی
15.حیان بن حارث السلمانی
16۔عمرو بن عبداللہ الجندعی
17۔حلاس بن عمر الراسبی
18 ۔نعمان بن عمرالراسبی
3) 19۔سوار ابن ابی عمیر الہمدانی
20۔ عمار ابن سلامتہ الدالانی
21۔ زاہر بن عمر الکندی
22۔ جبلہ ابن علی الشیبانی
23. مسعود بن حجاج التیمی
24. حجاح ابن بدر التیمیمی السعدی
25. عبداللہ ابن بشر الخثعمی
26۔ عمار ابن حسان الطائی
27۔عبداللہ ابن عمیر الکلبی
28۔ مسلم ابن کشیر الازدی
Read 115 tweets
18 Aug
#قلمکار
#تعمیرکردار

سقراط کی درس گاہ کا صرف ایک اصول تھا، اور وہ تھا

🍁برداشت🍁
یہ لوگ ایک دوسرے کے خیالات تحمل کے ساتھ سُنتے تھے، یہ بڑے سے بڑے اختلاف پر بھی ایک دوسرے سے الجھتے نہیں تھے، سقراط کی درسگاہ کا اصول تھا اس کا جو شاگرد ایک خاص حد سے اونچی آواز میں بات کرتا تھا۔۔👇
یا پھر دوسرے کو گالی دے دیتا تھا یا دھمکی دیتا تھا یا جسمانی لڑائی کی کوشش کرتا تھا اس طالب علم کو فوراً اس درسگاہ سے نکال دیا جاتا تھا۔
سقراط کا کہنا تھا برداشت سوسائٹی کی روح ہوتی ھے،
سوسائٹی میں جب برداشت کم ہوجاتی ہے تو مکالمہ کم ہوجاتا ھے اور جب مکالمہ کم ہوتا ہے تو۔۔۔
👇👇
معاشرے میں وحشت بڑھ جاتی ھے۔
اس کا کہنا تھا اختلاف، دلائل اور منطق، پڑھے لکھے لوگوں کا کام ہے، یہ فن جب تک پڑھے لکھے عالم اور فاضل لوگوں کے پاس رہتا ہے اُس وقت تک معاشرہ ترقی کرتا ھے۔
لیکن جب مکالمہ یا اختلاف جاہل لوگوں کے ہاتھ آجاتا ہے تو پھر معاشرہ انارکی کا شکار ہوجاتا ھے۔۔
👇
Read 4 tweets
15 Aug
#قلمکار
#تعمیرکردار
السلام علیکم دوستو!
پچھلے دنوں میں ایک عجیب بات دیکھی، بعض احباب نے مجھے پیغام دیا کہ "کیوں بعض دوست درود کو آدھا لکھتے ہیں؟" میں حیران ہوا کہ ایسا تو دیکھا نہیں۔
تب تحقیقا" پوچھا،کہاں؟
جواب میں فرمایا، اللَّهُمَّ صَلِ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ"
👇👇
تب فیصلہ کیا کہ اس پر تفصیل لکھوں تاکہ ذہن سے شبہات کو دور کیا جاسکے۔
درود ابراھیمی ع یوں ہے۔

اللَّهُمَّ صَلِ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍكَمَاصَلَّیْتَ عَلَى إِبْرَاهِیمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِیمَ إِنَّكَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ
اے ﷲ!رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ
👇
علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر،جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم ع پر اور انکی آل پر،بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے

اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍكَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِیمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِیمَ إِنَّكَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ
👇
Read 7 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!