Hͥuͣmͫmera Rajput Profile picture
Sep 17, 2020 15 tweets 3 min read Read on X
فجر
کی نماز کی پابندی
کرنے والوں کے لئے 10 بشارتیں:

شاید کوئی شخص ایسا ہوگا جو مندرجہ ذیل نبوی بشارتوں کے باوجود نماز فجر چھوڑکر سوتا رہے گا!

❍ پہلی بشارت:
بروز قیامت اسے مکمل نور حاصل ہوگا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: (بَشِّرْ👇🏻
الْمَشَّائِينَ فِي الظُّلَمِ إِلَى الْمَسَاجِدِ بِالنُّورِ التَّامِّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ) رواه أبو داود (561) وصححه الألباني في صحيح أبي داؤد۔
ترجمہ: تاریکیوں میں پیدل چل کر مسجد جانے والوں کو قیامت کے دن مکمل نور کی بشارت دے دو۔👇🏻
دوسری بشارت
فجر کی سنت موکدہ دنیا ومافیہا سے افضل اور بہتر ہے تو پھر فجر کی فرض نماز کی کیا فضیلت ہوگی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: (رَكْعَتَا الْفَجْرِ خَيْرٌ مِنْ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا) رواه مسلم (725)
ترجمہ: فجر کی دونوں رکعتیں یعنی سنت دنیا ومافیہا سے بہتر ہیں👇🏻
❍ تیسری بشارت:
مسجد کی طرف زیادہ قدم چل کر آنے سے زیادہ نیکیوں کا حصول:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جو جو بندہ اپنے گھر سے مسجد کے لیے نکلتا ہے تو اس کے ہر ایک قدم پر دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ اور مسجد میں بیٹھ کر نماز کا انتظار کرنے والا گویا👇🏻
مسلسل نماز پڑھ رہا ہوتا ہے یہاں تک کہ وہ اپنے اپنے گھر کو لوٹ جائے۔ (مسند أحمد ١٧٤٥٩)

❍ چوتھی بشارت:
نماز فجر میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
(أَقِمِ الصَّلَاةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَىٰ غَسَقِ اللَّيْلِ وَقُرْآنَ👇🏻
الْفَجْرِ ۖ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا (78)
نماز کو قائم کریں آفتاب کے ڈھلنے سے لے کر رات کی تاریکی تک اور فجر کا قرآن پڑھنا بھی یقیناً فجر کے وقت کا قرآن پڑھنا حاضر کیا گیا ہے. (سورة الإسراء : ٧٨) 👇🏻
❍ پانچویں بشارت: جہنم سے نجات:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
لَنْ يلجَ النَّار أَحدٌ صلَّى قبْلَ طُلوعِ الشَّمْس وَقَبْل غُرُوبَها يعْني الفجْرَ، والعصْرَ.
ترجمہ: وہ شخص ہرگز جہنم میں نہیں جائے گا جو طلوع آفتاب سے پہلے اور غروب آفتاب سے پہلے نماز پڑھے یعنی فجر👇🏻
اور عصر کی نماز۔ (صحيح مسلم ٦٣٤)

❍ چھٹی بشارت: اللہ تعالی کا دیدار:
جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاند کی طرف نظر اٹھائی جو چودھویں رات کا تھا۔ پھر فرمایا کہ تم👇🏻
لوگ بے ٹوک اپنے رب کو اسی طرح دیکھو گے جیسے اس چاند کو دیکھ رہے ہو (اسے دیکھنے میں تم کو کسی قسم کی بھی مزاحمت نہ ہو گی) یا یہ فرمایا کہ تمہیں اس کے دیدار میں مطلق شبہ نہ ہو گا اس لئے اگر تم سے سورج کے طلوع اور غروب سے پہلے (فجر اور عصر) کی نمازوں کے پڑھنے میں کوتاہی نہ ہو👇🏻
سکے تو ایسا ضرور کرو۔ (صحيح البخاري ٥٧٣ ومسلم ١٨٢)
❍ساتویں بشارت:پوری رات تہجد کا ثواب:
پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جس نے عشاء کی نماز باجماعت ادا کی تو گویا اس نے آدھی رات قیام کیا اور جس نے صبح کی نماز باجماعت ادا کی تو گویا اس نے پوری رات تہجد پڑھی۔ (مسلم ٦٥٦)👇🏻
❍ آٹھویں بشارت: فرشتوں کی دعاء:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جو شخص نماز فجر پڑھنے کے بعد اپنی جائے نماز پر بیٹھا رہے تو فرشتے اس کے لئے دعا کرتے ہیں اور فرشتوں کی دعا یہ ہوتی ہے: اے اللہ! اس بندے کی مغفرت فرما. اے اللہ! اس بندے پر رحم فرما۔
(مسند أحمد ١٢٥١)👇🏻
❍ نویں بشارت: مکمل حج اور عمرے کا ثواب:
پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
مَنْ صَلَّى الْغَدَاةَ فِي جَمَاعَةٍ ثُمَّ قَعَدَ يَذْكُرُ اللَّهَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَانَتْ لَهُ كَأَجْرِ حَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ , تَامَّةٍ👇🏻
تَامَّةٍ تَامَّةٍ ) رواه الترمذي (586).
ترجمہ: جو شخص فجر کی نماز باجماعت ادا کرنے کے بعد طلوع آفتاب تک بیٹھ کر اللہ کا ذکر و اذکار کرتا رہے پھر دو رکعت نماز ادا کرے تو اسے پورا پورا پورا حج اور عمرے کا ثواب اب حاصل ہوگا۔👇🏻
❍ دسویں بشارت: نماز فجر آفات و مصائب سے حفاظت کی ضامن ہے:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: (مَن صَلَّى الصُّبحَ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ، فَلا يَطلُبَنَّكُمُ اللَّهُ مِن ذِمَّتِهِ بِشَيْءٍ فَيُدرِكَهُ فَيَكُبَّهُ فِي نَارِ جَهَنَّمَ)👇🏻
ترجمہ: جو صبح کی نماز ادا کرلے تو وہ اللہ کے حفظ و امان میں آجاتا ہے۔ (صحيح مسلم )
شب بخیر

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Hͥuͣmͫmera Rajput

Hͥuͣmͫmera Rajput Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @wakhri_princess

Jun 4, 2023
بادشاہ کا موڈ اچھا تھا‘ وہ نوجوان وزیر کی طرف مڑا اور مسکرا کر پوچھا
”تمہاری زندگی کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے“
وزیر شرما گیا‘ اس نے منہ نیچے کر لیا‘ بادشاہ نے قہقہہ لگایا اور بولا
”تم گھبراﺅ مت‘ بس اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش بتاﺅ“

وزیر گھٹنوں پر جھکا اور عاجزی سے بولا 👇
”حضور آپ دنیا کی خوبصورت ترین سلطنت کے مالک ہیں‘ میں جب بھی یہ سلطنت دیکھتا ہوں تو میرے دل میں خواہش پیدا ہوتی ہے اگر اس کا دسواں حصہ میرا ہوتا تو میں دنیا کا خوش نصیب ترین شخص ہوتا“
وزیر خاموش ہو گیا‘

بادشاہ نے قہقہہ لگایا اور بولا
”میں اگر تمہیں اپنی آدھی سلطنت دے دوں تو؟“👇
وزیر نے گھبرا کر اوپر دیکھا اور عاجزی سے بولا
”بادشاہ سلامت یہ کیسے ممکن ہے‘ میں اتنا خوش قسمت کیسے ہو سکتا ہوں“

بادشاہ نے فوراً احکامات لکھنے کا حکم دیا‘ بادشاہ نے پہلے حکم کے ذریعے اپنی آدھی سلطنت نوجوان وزیر کے حوالے کرنے کا فرمان جاری کر دیا‘ 👇
Read 25 tweets
Nov 26, 2022
ایک خاتون کی عادت تھی کہ وہ روزانہ رات کو سونے سے پہلے اپنی دن بھر کی خوشیوں کو ایک کاغذ پر لکھ لیا کرتی تھی
ایک شب اس نے لکھا کہ:
میں خوش ہوں کہ میرا شوہر تمام رات زور دار خراٹے لیتا ہےکیونکہ وہ زندہ ہے اور میرے پاس ہے نا
یہ اللّٰه کا شکر ہے
میں خوش ہوں کہ میرا بیٹا 👇
صبح سویرے اس بات پر جھگڑا کرتا ہے کہ رات بھر مچھر،کھٹمل سونے نہیں دیتے یعنی وہ رات گھر پہ ہی گزارتا ہے آوارہ گردی نہیں کرتا۔
اس پر بھی اللّٰه کا شکر ہے۔

میں خوش ہوں کہ ہر مہینہ بجلی، گیس، پانی،پٹرول وغیرہ کا اچھا خاصا ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے یعنی یہ سب چیزیں میرے پاس 👇
میرے استعمال میں ہیں نا۔اگر یہ نہ ہوتی تو زندگی کتنی مشکل ہوتی
اس پر بھی اللّٰه کا شکر ہے
میں خوش ہوں کہ دن ختم ہونے تک میرا تھکن سے برا حال ہوجاتا ہے یعنی میرے اندر دن بھر سخت کام کرنے کی طاقت ہے نا
اور یہ طاقت اور ہمت صرف اللّٰه ہی کے فضل سے ہے۔
میں خوش ہوں 👇
Read 6 tweets
Nov 25, 2022
اچھے لباس، اُونچے عہدے، اُونچے سٹیٹس اور مال و دولت سے مرعوب ہونا ایک عیب ہے،
اس دنیا اللّٰہ رب العزت ہے
جو اِن سب چیزوں سے بڑھ کر ہے...
الحمدللہ🙏 ثم الحمدللہ۔۔⁦
مُجھےتو بس وہ لوگ ہی مرعوب کرتے ہیں...
جو دین میں مُجھ سے آگے ہیں...
جو اللّٰہ رب العزت کی مُحبت میں شدید ہیں.👇
جن کےاعمالِ صالحہ کا سلسلہ مضبوط ہے...
جن کا بھروسہ صرف☝️ اللّٰہ رب العزت کی ذات پر ہے...
جن کی باتوں میں اللّٰہ رب العزت ہی کا ذکر ہو...
جو ہر بات میں اللّٰہ رب العزت کو ہی کریڈٹ دیں...
مُجھے ایسے لوگ ہی آئیڈیل لگتے ہیں
جن کو دیکھ کر اللّٰہ یاد آئے....
یاد رکھیں۔۔۔👇
اگر آپ کی بھی یہی خواہش ہے،
اگر آپ کو بھی یہ نیک لوگ اچھے لگتے ہیں ،
تو سمجھ لیں کہ آپ انسان کہلانے کے لائق ہیں،
لھذا اپنا محاسبہ کریں۔۔
کسی اور کی نہیں ،
دنیا کی نہیں بلکہ خود کی فکر کریں۔۔!!!
کیونکہ جب ہم خود بدلتے ہیں تو ہمارے ارد گرد کا ماحول بھی بدلتا ہے،👇
Read 5 tweets
Nov 24, 2022
عمل,برائی, نیکی .....
خیر اور شر کے معاملے میں جزا ، عمل کی جنس سے مماثلت رکھتی ہے
پس جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی ، اللہ اس کی پردہ پوشی کرے گا۔
جو کسی تنگدست کے لیے آسانیاں پیدا کرے گا اللہ اس کے لیے دنیا اور آخرت میں آسانیاں پیدا کرے گا👇
اور جس نے کسی مومن کی دنیا کی تکالیف میں سے کسی تکلیف کو دور کیا ، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کی تکالیف میں سے کسی تکلیف سے اس کو دور کر دیں گے۔
اور جو اپنے بھائی کے عیبوں کے پیچھے لگ جاتا ہے، اللہ اس کے عیبوں کے پیچھے لگ جاتا ہے
اور جو کسی مسلمان کو نقصان پہنچاتا ہے، 👇
اللہ تعالیٰ اسے نقصان پہنچاتا ہے۔
اور جو سختی کرتا ہے، اللہ اس پر سختی کرتا ہے۔
اور جو شخص کسی مسلمان کو ایسی جگہ چھوڑ دے جہاں اس کی مدد کی جانی چاہیئے، تو اللہ اسے ایسی جگہ چھوڑ دے گا جہاں اس کی مدد کی جانی چاہیئے۔
اللہ کے بندوں پر رحم کرنے والے پر ہی اللہ 👇
Read 5 tweets
Nov 10, 2022
نومولود بچوں کا سر بنانا اور اسکے نقصانات .....
جیسے ہی آپ والدین بنیں گے آپکی امی، ساس، خالہ، پھوپھو، تائی، چاچی اور ہر رشتہ دار خاتون آپکو ایک مشورہ ضرور دیگی اور وہ ہے بچے کا سر کیسے بنایا جائے
ان مشوروں میں بچے کے سر کو آگے پیچھے سے دبانا، بچے کے سر کے نیچے سخت گتا، 👇
لکڑی، پلیٹ یا کوئی سخت چیز رکھنا ہوتا ہے
بچے (جو کہ اب بڑا ہو چکا ہوگا) کا سر ایک بار غور سے دیکھیں۔ اسکا سر پیچھے سے سیدھا ہو گا جیسا اس تصویر میں left میں دکھایا گیا ہے،
جو کہ بالکل بھی نارمل نہیں ہے
سر کا اس طرح سیدھا ہوجانا Flat head syndrome کہلاتا ہے۔ جو کہ 👇
پاکستانی ماؤں کے مُطابق ایک achievement ہے دراصل ایک abnormal کنڈیشن ہے۔
سر کی ایک سطح کو بالکل سیدھا کر دینا اور ہڈی کی ساخت کو تبدیل کر دینا سراسر غلط ہے۔
flat head syndrome
کے بچوں میں
باریکی کے کام (یعنی fine motor skills)
زبان کا استعمال( یعنی Language 👇
Read 5 tweets
Nov 9, 2022
*ہاروت اور ماروت کا قصہ.....
حضرت ادریس علیہ السلام کے زمانے میں لوگ بہت بد عمل ہو گئے تھے اور فرشتوں نے بارگاہِ الہیٰ میں عرض کی کہ انسان بہت بدکار ہے یہ تیری خلافت کے لائق نہیں ہے اس لیے انسان کو منصبِ خلافت سے ہٹا دیا جائے۔ اللہ پاک کا ارشاد ہوا کہ انسان میں غصہ اور شہوت ہے 👇
جس کی وجہ سے وہ زیادہ گناہ کرتا ہے اگر یہ چیزیں فرشتوں کو دے دی جائیں تو وہ بھی گناہگار ہو جائیں گے۔ فرشتوں نے کہا ہم تو کبھی بھی گناہ کے قریب نہ جائیں گے خواہ کتنا ہی غصہ اور شہوت ہو۔ حکمِ ربی ہوا کہ اچھا تم فرشتے اپنی جماعت میں سے کوئی سے دو فرشتے چن لو جو تمہارے خیال میں 👇۔
سب سے زیادہ پرہیزگار ہوں پھر انھیں غصہ اور شہوت دے کر دنیا میں بھیجا جائے گا تاکہ انہیں آزمایا جا سکے۔ چنانچہ ہاروت اور ماروت جو بہت پرہیزگار فرشتے تھے منتخب ہو گئے اور انہیں غصہ اور شہوت دے کر شہرِ بابل میں اتار دیا گیا۔ اور کہا گیا کہ تم دونوں قاضی بن کر لوگوں کے درمیان👇
Read 14 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us!

:(