غازی Profile picture
Sep 25, 2020 51 tweets 9 min read Read on X
*"رفع و نزول سیدنا عیسیؑ پر اجماع امت اور 14 صدیوں کے ان بزرگان امت کے نام جن کا عقیدہ رفع و نزول سیدنا عیسیؑ کتابوں میں موجود ہے"*

*"رفع و نزول سیدنا عیسیؑ پر اجماع امت"*

پوری امت محمدیہﷺ کا اس بات پر اجماع ہے۔ یعنی پوری امت محمدیہﷺ 1400 سال سے اس بات پر متفق ہےکہ سیدنا
عیسیؑ کو یہود نہ قتل کر سکے اور نہ صلیب چڑھا سکے۔ بلکہ اللہ نے ان کو زندہ آسمان پر اٹھا لیا اب سیدنا عیسیؑ قرب قیامت واپس زمین پر تشریف لائیں گے اور دجال کا خاتمہ کریں گے۔

ذیل میں 10 حوالے پیش خدمت ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ پوری امت مسلمہ رفع و نزول عیسیؑ کے مسئلے پر متفق ہے
اور اس پر امت کا اجماع ہے۔

1)علامہ ابو حیان اندلسی اپنی تفسیر بحر المحیط میں لکھتے ہیں:

"واجمعت الامته علی ما تضمنه الحدیث المتواتر من ان عیسی فی السماء حی وانه ینزل فی آخر الزمان."
تمام امت کا اس بات پر اجماع ہو چکا ہے کہ حضرت عیسیؑ آسمان پر زندہ موجود ہیں اور اخیر زمانہ میں ان کا نزول ہوگا۔جیسا کہ احادیث متواترہ سے ثابت ہوچکا ہے۔

*(تفسیر بحر المحیط جلد 2 صفحہ 497 تفسیر در آیت نمبر 55 سورة آل عمران طبع بیروت 1993ء)*

2)تفسیر النہر الماد میں ہے:
"واجمعت الامته علی ان عیسی حی فی السماء و ینزل الی الارض۔"

اس پر امت کا اجماع ہے کہ عیسیؑ آسمانوں پر زندہ ہیں اور زمین پر دوبارہ نازل ہوں گے۔

*(تفسیر النہر الماد جلد 2 صفحہ 473)*

3)تفسیر وجیز برحاشیہ جامع البیان میں ہے:
"والاجماع علی انه عیسی حی فی السماء و ینزل و یقتل الدجال و یوید الدین۔"

اس پر اجماع ہے کہ عیسیؑ آسمانوں پر زندہ ہیں نازل ہوکر دجال کو قتل کریں گے اور اسلام کی تائید کریں گے۔

*(تفسیر وجیز برحاشیہ جامع البیان صفحہ 52)*

4)امام ابو الحسن اشعری کتاب الابانته عن اصول الدیانته میں
لکھتے ہیں:

"قال اللہ عزوجل یعیسی انی متوفیک و رافعک الی و قال اللہ تعالی وماقتلوہ یقینا بل رفعه الله الیه۔واجمعت الامته علی ان اللہ عزوجل رفع عیسی الی السماء۔"

اللہ تعالٰی فرماتے ہیں کہ اے عیسیؑ میں آپ کو پورا پورا لوں گا اور آپ کو اٹھاؤں گا۔اور اللہ تعالٰی فرماتے ہیں کہ عیسیؑ
کو یہود نے یقینا قتل نہیں کیا بلکہ ان کو اللہ تعالٰی نے اپنی طرف اٹھا لیا۔اور امت کا اس پر اجماع ہے کہ عیسیؑ کو آسمانوں پر اٹھایا گیا۔

*(کتاب الابانته عن اصول الدیانته صفحہ 46)*

5)شیخ اکبر فتوحات مکیہ میں لکھتے ہیں:

"لا خلاف فی انه ینزل فی آخر الزمان۔"

اس میں کوئی اختلاف
نہیں کہ عیسیؑ آخری زمانہ میں نازل ہوں گے۔

*(فتوحات مکیہ باب 73 جلد 2 صفحہ 3)*

6)علامہ طبری اپنی تفسیر میں لکھتے ہیں:

"لتواتر الاخبار عن رسول اللہﷺ انه قال ینزل عیسی بن مریم فیقتل الدجال۔"
آنحضرتﷺ کی تواتر کے ساتھ احادیث ہیں کہ عیسی بن مریمؑ نازل ہوکر دجال کو قتل کریں گے۔

*(تفسیر طبری جلد 5 صفحہ 451 تفسیر در آیت نمبر 55 سورة آل عمران)*

7)علامہ آلوسی تفسیر روح المعانی میں لکھتے ہیں:

"واجتمعت الامته علیہ واشتھرت فیه الاخبار ولعلھا بلغت مبلغ التواتر المعنوی ونطق
به الکتاب الھی قول و وجب البیان به واکفر منکره کالفلاسفته من نزول عیسیؑ۔"

نزول عیسیؑ پر امت کا اجماع ہے۔اس کی احادیث حد شہرت کو پہنچ گئی ہیں۔شاید تواتر معنوی کا درجہ ان کو حاصل ہے۔اس قول پر کتاب اللہ گواہ ہے۔اس پر ایمان لانا واجب ہے اور اس کا انکار کفر ہے۔جیسے فلاسفہ
(یا آج کل قادیانی، پرویزی اور غامدی وغیرہ)

*(روح المعانی پارہ 22 زیر آیت خاتم النبیین صفحہ 32)*

8)علامہ صدیق حسن خان القنوجی نے اپنی تفسیر فتح البیان میں لکھا ہے:

"وقد توارت الاحادیث بنزول عیسیؑ جسما اوضح ذالک الشوکانی فی مولف مستقل یتضمن ذکر او رد فی المھدی المنتظر والدجال
والمسیح و عزہ فی غیرہ و صحیحه الطبری ھذا لقول وارا بذلک الاحادیث المتواتره۔"

عیسیؑ کے جسما نازل ہونے کے بارے میں احادیث متواترہ وارد ہیں۔علامہ شوکانی نے ایک مستقل رسالہ میں واضح کیا ہے جو مہدی موعود اور دجال اور مسیح کے بارے میں ہے اور اس کے غیر کو بھی اس میں بیان کیا ہے۔
اور اس قول کی طبری نے تصحیح کی اور اس کے بارے میں احادیث متواترہ وارد ہیں۔

*(فتح البیان جلد 3 صفحہ 293 تفسیر سورة النساء آیت نمبر 159 ٬ طبع بیروت 1992ء)*

9)حافظ عسقلانی تلخیض الحبیر میں لکھتے ہیں:

"اما رفع عیسیؑ فاتفق اصحاب الاخبار والتفسیر علی انه رفعه ببدنه حیا۔"
تمام محدثین و مفسرین اس پر متفق ہیں کہ حضرت عیسیؑ اسی بدن کے ساتھ زندہ اٹھائے گئے ہیں۔

10)علامہ زمحشری امام المعتزلین تفسیر کشاف میں لکھتے ہیں:

"فان قلت کیف کان آخر الانبیاء و عیسیؑ ینزل فی آخر الزمان قلت معنی کونه آخرالانبیاء انه لا ینبا احد بعدہ و عیسی ممن نبی قبله۔"
اگر تو کہے کہ حضورﷺ آخر الانبیاء کیسے ہوئے حالانکہ عیسیؑ آخر زمانہ میں نازل ہوں گے۔میں کہوں گا کہ آخر الانبیاء ہونے کے معنی یہ ہیں۔کہ حضورﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں بنایا جائے گا۔اور عیسیؑ ان نبیوں میں سے ہیں جن کو نبوت پہلے مل چکی ہے۔

*(تفسیر کشاف صفحہ 858 تفسیر در آیت نمبر 40
سورة الاحزاب طبع بیروت 2009ء)*

(مندرجہ بالا حوالے سے پتہ چلا کہ حیات عیسیؑ کا عقیدہ اتنا ضروری عقیدہ ہے کہ معتزلی بھی اس کا انکار نہیں کر سکے)

"14 صدیوں کے ان بزرگان امت کے نام جن کا عقیدہ رفع و نزول سیدنا عیسیؑ کتابوں میں موجود ہے۔"

14 صدیوں کے ان مسلمان علماء،
مجتہدین ، مجددین کے نام بھی پڑھ لیں جن کا رفع و نزول سیدنا عیسیؑ کا ذکر کتابوں میں موجود ہے۔

ہر صدی کے بزرگوں کے ناموں کے بعد ان بزرگوں کا عقیدہ جن کتب میں ذکر ہے اس کے حوالے بھی دیئے گئے ہیں۔

پہلی صدی
1)حضرت ابوبکر صدیق
2)حضرت عمر فاروق
3)حضرت علی
4)حضرت عبداللہ ابن عمر
5)حضرت عبداللہ ابن عباس
6)حضرت عمران بن حصین
7)حضرت عبداللہ ابن مسعود
8)حضرت ابوہریرہ
9)حضرت جابر
10)حضرت خذیفہ
رضوان اللہ علیہم اجمعین

"حوالہ جات"

*(1۔ مسند احمد جلد 3 صفحہ386)**
*(ترمذی شریف حدیث نمبر 2237)*
*(2۔ بخاری شریف حدیث٥ نمبر 1354)*
*(3۔ کنزالعمال حدیث نمبر 39709)*
*(4۔ ترمذی شریف حدیث نمبر 2244)*
*(5۔ مستدرک حاکم جلد 2 صفحہ 309)*
*(6۔ ترمذی شریف حدیث نمبر 2244)*
*(7۔ترمذی شریف حدیث نمبر 2244)*
*(8۔ بخاری شریف حدیث نمبر 3448)*
*(9۔مسلم شریف حدیث نمبر 395)*
*(10۔ ترمذی شریف حدیث نمبر 2244)*

دوسری صدی

1)سعید بن مسیب
2)طاوس بن کیسان
3)حسن بصری
4)محمد بن سیرین
5)محمد بن الحنفیہ
6)ابوالعالیہ
7)ابو رافع
8)امام زین العابدین
9)امام باقر
10)امام جعفر صادق
رحمہم اللہ علہیم اجمعین
"حوالہ جات"

*(1۔ بخاری شریف حدیث نمبر 2222)*
*(2۔ مصنف عبدالرزاق جلد 11 صفحہ 387)*
*(3۔ تفسیر ابن کثیر جلد 1 صفحہ 576)*
*(4۔ مصنف عبدالرزاق جلد 11 صفحہ 399)*
*(5۔ تفسیر درمنثور جلد 2 صفحہ 241)*
*(6۔ تفسیر درمنثور جلد 2 صفحہ 239)*
*(7۔ تفسیر درمنثور جلد 2 صفحہ 239)*
*(8۔ مشکوۃ صفحہ 583)*
*(9۔ مشکوۃ صفحہ 583)*
*(10۔مشکوۃ صفحہ 583)*

تیسری صدی

1)امام ابو عبید قاسم بن سلام
2)امام ابوبکر بن ابی شیبہ
3)امام بخاری
4)امام مسلم
5)امام ابو داؤد
6)امام نسائی
7)امام ترمذی
8)امام ابن ماجہ
رحمہم اللہ علہیم اجمعین
"حوالہ جات"

*(1۔ غریب الحديث جلد 3 صفحہ 114)*
*(2۔ تفسیر قرطبی جلد 4 صفحہ 100)*
*(3۔ بخاری حدیث نمبر 2222)*
*(4۔ مسلم حدیث نمبر 395)*
*(5۔ ابوداؤد حدیث نمبر 4321)*
*(6۔ نسائی حدیث نمبر 2870)*
*(7۔ ترمذی حدیث نمبر 2244)*
*(8۔ ابن ماجہ حدیث نمبر 4081)*
چوتھی صدی

1)امام ابن درید
2)امام ابو الحسن اشعری
3)امام ابن ابی حاتم رازی
4)امام ابوبکر آجری
5)امام ابو اللیث سمرقندی
6)امام ابن ابی زید القیروانی
7)امام ابن خزیمہ
8)امام ابوعوانہ
9)امام ابن حبان
10)امام ابوبکر جصاص رازی
رحمہم اللہ علیہم اجمعین

"حوالہ جات"
(1۔ جمھرة اللغة
*(1۔ جمھرة اللغة جلد 1 صفحہ 76)*
*(2۔ کتاب الإبانة صفحہ 38)*
*(3۔ علل الحديث جلد 2 صفحہ 413)*
*(4۔ الشرعية صفحہ 380)*
*(5۔ تنبیہ الغافلين صفحہ 194)*
*(6۔ کتاب الجامع للقیروانی صفحہ 114)*
*(7۔ کتاب التوحید صفحہ 110)*
*(8۔ مسند ابوعوانہ جلد 1 صفحہ 102)*
*(9۔الإحسان فی صحیح ابن حبان جلد9 صفحہ 286)*
*(10۔ الفصول فی الأصول جلد 1 صفحہ 431،432)*

پانچویں صدی

1)امام عبدالقاہر بغدادی
2)امام ثعلبی
3)امام ابونعیم اصفہانی
4)امام ابن حزم ظاہری
5)امام بیہقی
6)امام ہجویری المعروف بہ داتا گنج بخش
7)امام سرخسی
8)امام قاضی ابوالولید الباجی
9)امام ابو محمد عراقی
10)امام حاکم
رحمہم اللہ علہیم اجمعین

"حوالہ جات"

*(1۔ اصول الدين صفحہ 162،163)*
*(2۔ قصص الانبياء صفحہ 251،253)*
*(3۔ دلائل النبوة صفحہ 266،268)*
*(4۔کتاب الفصل فی الملل والاھواء والنحل جلد 4 صفحہ 180)*
*(5۔ الاعتقاد علی مذهب السلف اھل السنة والجماعة صفحہ 105)*
*(6۔ کشف المحجوب صفحہ 42)*
*(7۔ اصول سرخسی جلد 1 صفحہ 286)*
*(8۔ کتاب المنتقی شرح موطأ جلد 7 صفحہ 231)*
*(9۔ الفرق الفترقة بین اھل الزیغ والزندقة صفحہ 34)*
*(10۔ مستدرک حاکم جلد 4 صفحہ 493 تا 598)*

چھٹی صدی
1)امام غزالی
2)قاضی ابو یعلی
3)علامہ زمحشری
4)امام نجم الدین نسفی
5)امام ابن الانباری
6)ابن العربی مالکی
7)امام ابن عطیہ
8)قاضی عیاض
9)پیران پیر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی
10)امام سہیلی
رحمہم اللہ علیہم اجمعین

"حوالہ جات "

*(1۔ المستصفی من الأصول صفحہ 90)*
*(2۔طبقات حنابلہ جلد 1 صفحہ 244)*
*(3۔تفسیر کشاف جلد 1 صفحہ 306)*
*(4۔ شرح عقائد نسفی صفحہ 124)*
*(5۔البیان فی غریب اعراب القرآن جلد1 صفحہ 275)*
*(6۔ شرح ترمذی جلد 9 صفحہ 76)*
*(7۔ تفسیر البحرالمحیط ابوحیان جلد 2 صفحہ 473)*
*(8۔ شرح مسلم امام نووی جلد 2 صفحہ 399)*
(9۔ غنیة الطالبين صفحہ 676، 682)*
*(10۔ الروض الأنف جلد 2 صفحہ 48)*

ساتویں صدی

1)امام قرطبی
2)امام ابوالبقاء
3)محی الدین ابن عربی
4)شیخ یاقوت حموی
5)امام عزالدین بن عبدالسلام
6)حافظ زین الدین رازی
7)امام ابن النجار
8)امام ابن الاثیر الجزری
9)امام تورپشتی
10)خواجہ معین الدین چشتی
رحمہم اللہ علیہم اجمعین

"حوالہ جات "

*(1۔ الجامع لأحكام القرآن جلد 4 صفحہ 100 جلد16 صفحہ 108)*
*(2۔ اعراب القرآن صفحہ 137)*
*(3۔ فتوحات مکیہ جلد 2 صفحہ 3)*
*(4۔ معجم البلدان جلد 5 صفحہ 15)*
*(5۔ مجازات القرآن صفحہ 128،136،193)*
*(6۔ مسائل الرازی واجوبتھا صفحہ 33، 282)*
*(7۔ وفا الوفاء جلد 1 صفحہ 558)*
*(8۔ تاریخ الکامل جلد 1 صفحہ 110،111)*
*(9۔ المعتمد فی المعتقد صفحہ 154، 161تا 164)*
*(10۔ انیس الأرواح صفحہ 8)*

آٹھویں صدی

1)امام ابوالبرکات نسفی
2)امام ابن قدامہ المقدسی
3)شیخ عبدالعزیز بخاری
4)علامہ خازن
5)حافظ ابن تیمیہ
6)شیخ ولی الدین
7)علامہ طیبی
8)امام حافظ ابن قیم
9)سلطان المشائخ خواجہ نظام الدین اولیاء
10)امام ابو حیان
رحمہم اللہ علیہم اجمعین

"حوالہ جات"

*(1۔تفسیرمدارک التنزيل تفسیردرآیت نمبر155تا 159 سورۃ النساء،کشف الاسرار شرح المنارجلد2صفحہ 6)*
*(2۔ جواھر البحار للنبھانی جلد 3 صفحہ 86)*
*(3۔ کشف الاسرار علی البزدوی جلد 2 صفحہ 366)*
*(4۔تفسیر خازن جلد1صفحہ506 ،جلد 2صفحہ201)*
*(5۔الجواب الصحيح لمن بدل دين المسيح جلد 1 صفحہ 329 ، جلد 2 صفحہ 169)*
*(6۔ مشکوۃ المصابيح صفحہ 472 تا 481)*
*(7۔ مرقاة المفاتيح جلد 5 صفحہ 221)*
(8۔ إغاثة اللھفان من مکائد الشیطان صفحہ 314)*
*(9۔ سیر الاولیاء)*
*(10۔ البحر المحیط صفحہ 545)*

نویں صدی

1)علامہ عینی
2)شیخ ابن ہمام
3)شیخ جلال الدین محلی
4)امام ابی
5)امام مجدالدین فیروزآبادی
6)شیخ عبدالکریم صوفی
7)امام ابن امیر الحاج
رحمہم اللہ علہیم اجمعین
"حوالہ جات"

*1)۔عمدةالقاری شرح صحيح البخاری جلد16صفحہ 38)*
*2)۔المسایرة فی شرح عقائد الاخرة)*
*3)۔ تفسیر جلالین جلد 3 صفحہ 281)*
*4)۔ اکمال اکمال المعلم شرح صحيح مسلم جلد 1 صفحہ 70، جلد 7 صفحہ 276)*
*5)۔ القاموس المحيط جلد 1 صفحہ 235)*
*6)۔ الإنسان الکامکل صفحہ 138)*
*(7۔ التقرير والتحبیر جلد 2 صفحہ 23 )*

دسویں صدی

1)شہاب الدین رملی
2)علامہ شمس الدین شامی
3)شیخ ابن حجر ھثیمی
4)سید عبدالوہاب شعرانی
5)شیخ ابوالسعود
6)شیخ الاسلام کمال الدین مسامرہ
7)علامہ جلال الدین دوانی
8)علامہ سمہودی
9)علامہ قسطلانی
رحمہم اللہ علیہم اجمعین
"حوالہ جات"

*(1۔ جواھر البحار للنبھانی صفحہ 1417)*
*(2۔ جواھر البحار للنبھانی صفحہ 1187)*
*(3۔ شرح قصیدہ ہمزیہ صفحہ 28)*
*(4۔ الیواقیت الجواھر جلد 2 صفحہ 142 تا 146)*
*(5۔ تفسیر ارشاد العقل السليم الی مز ایا القرآن الکریم جلد 1 صفحہ 241 ، جلد 3 صفحہ 213)*
*(6۔ المسامرة بشرح المسایرة صفحہ 394)*
*(7۔ حاشیہ کلنبوی بر شرح عقائد جلالی جلد 2 صفحہ 279)*
*(8۔ خلاصة الوفا بأخبار دار مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم صفحہ 293)*
*(9۔ إرشادالساری الی شرح صحيح البخاری جلد 5 صفحہ 419)*

گیارہویں صدی
1)علامہ خفاجی
2)مجدد الف ثانی
3)شیخ علی ددہ صوفی
4)شیخ ابو المنتہی
5)شاہ عبدالحق محدث دہلوی
6)شاہ نورالحق محدث دہلوی
7)ملا علی قاری
8)علامہ خلخالی
9)علامہ عبدالحکیم سیالکوٹی
10)علامہ ابوالبقا
رحمہم اللہ علیہم اجمعین

"حوالہ جات"
*(1۔حاشیہ تفسیر بیضاوی عنایة القاضی وکفایة الراضی جلد 2 صفحہ 30 ، جلد 3 صفحہ 306)*
*(2۔ مکتوبات دفتر دوم مکتوب 55)*
*(3۔ جواھر البحار للنبھانی صفحہ 1464)*
*(4۔ شرح فقہ الاکبر)*
*(5۔ أشعة اللمعات شرح مشکوۃ جلد 4 صفحہ 351)*
*(6۔ تیسیر القاری شرح البخاری جلد 3 صفحہ 345)*
*(7۔ شرح فقہ الاکبر صفحہ 136)*
*(8۔ شرح عقائد جلالی حاشیہ صفحہ 9)*
*(9۔ مجموعہ حواشی البھیة جلد 3 صفحہ 340)*
*(10۔ کلیات ابی البقاء صفحہ 265)*

بارہویں صدی

1)شیخ اسماعیل رومی
2)علامہ محمد مہدی الفاسی
3)ملاجیون
4)شاہ ولی اللہ محدث دہلوی
5)علامہ سفارینی
6)شیخ محمد اکرم صابری
7)شیخ احمد الدردیر
8)سید محمد مرتضی زبیدی
رحمہم اللہ علہیم اجمعین

"حوالہ جات "

*(1۔ تفسیر روح البیان جلد 3 صفحہ 319)*
*(2۔ شرح دلائل الخيرات صفحہ 118)*
*(3۔ تفسیرات احمدیہ صفحہ 652،653)*
*(4۔ تفہیمات الہیہ جلد 1 صفحہ 83)*
*(5۔ کتاب لوائح الأنوار إلالھیة وسواطع
الاسرار الأثرية صفحہ 90)*
*(6۔ اقتباس الأنوار صفحہ 72)*
*(7۔ الخریدة البھیة صفحہ 70)*
*(8۔ تاج العروس فصل اللام من باب الدال جلد 2 صفحہ 493)*

تیرھویں صدی

1)شیخ احمد سلاوی
2)شاہ رفیع الدین
3)نواب قطب الدین دہلوی
4)شیخ حسن شطی
5)علامہ محمد بن محمدالامیر
6)مولانا محمد قاسم
نانوتوی
رحمہم اللہ علہیم اجمعین

"حوالہ جات"

*(1۔ جواھر البحار للنبھانی صفحہ 1486)*
*(2۔ قیامت نامہ صفحہ 3 تا 11)*
*(3۔ مظاہر حق شرح مشکوۃ جلد 4 صفحہ 387)*
*(4۔ لوامع الأنوار البھیة)*
*(5۔ شرح جوھرة التوحید صفحہ 116)*
*(6۔ آب حیات 175 تا 181)*

چودھویں صدی

1)حسنین محمد
مخلوف
2)علامہ انور شاہ کشمیری
3)شیخ زاہد الکوثری
4)پیر مہر علی شاہ
5)مولانا احمد رضا خان بریلوی
6)مولانا اشرف علی تھانوی
7)مولانا ثناء اللہ امرتسری
8)مولانا محمد حسین بٹالوی
9)سید عطاء اللہ شاہ بخاری
10)مولانا بدر عالم میرٹھی
رحمہم اللہ علہیم اجمعین

"حوالہ جات"
*(1۔ صفوة البیان لمعانی القرآن صفحہ 82)*
*(2۔ تحیتہ إلاسلام صفحہ 8)*
*(3۔ نظرة عابرة فی مزاعم من ینکر نزول عیسیؑ صفحہ 36 تا 47)*
*(4۔ سیف چشتیائی،شمس الھدایہ فی حیات المسیح)*
*(5۔ الجرز الدیانی علی المرتد القادیانی، السوء العقاب علی المسیح الکذاب)*
*
(6۔ تفسیر بیان القرآن در آیت نمبر 55 سورۃ آل عمران)*
*(7۔ تفسیر ثنائی،شہادت مرزا)*
*(8۔ خیالی مسیح اور اس کے فرضی حواری سے گفتگو)*
*(9۔ ختم نبوت )*
*(10۔ فیض الباری، صدائے ایمان)*

قادیانیوں کو تاقیامت چیلنج =
میرا قادیانیوں کو تاقیامت چیلنج ہے کہ وہ اس طرح 13 صدیوں کے علماء کی لسٹ ہمیں دیں جو حیات سیدنا عیسیؑ کے منکر تھے۔
قادیانی قیامت تک ایسی لسٹ پیش نہیں کر سکتے۔کیونکہ یہ بات تو مرزا قادیانی نے بھی تسلیم کی ہے کہ سیدنا عیسیؑ کے رفع و نزول کا انکار کسی نے بھی نہیں کیا۔

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with غازی

غازی Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @ghazi1810

Sep 26, 2022
"مرزا غلام احمد قادیانی اور قادیانی جماعت کا مسلمانوں کو کافر قرار دینا اور قادیانیوں کی پہچان"

ویسے تو عام طور پر قادیانی یہ شور ڈالتے ہیں کہ جو کلمہ گو ہو وہ چاہے قرآن پاک کا ہی انکار کیوں نہ کرے اس کو کافر نہیں کہ سکتے۔

لیکن قادیانیوں کی بددیانتی دیکھیں کہ ان کے پیشوا
مرزا غلام احمد قادیانی اور ان کے بیٹے مسلمانوں کو یعنی مرزا قادیانی کو نہ ماننے والوں کو کافر کہتے ہیں۔
قادیانیوں کا کہنا ہے کہ ہم تمام دینی امور نماز، روزہ وغیرہ مسلمانوں کے طریقے کے مطابق ادا کرتے ہیں،اور سو سال میں ہماری اچھی خاصی تعداد ہو گئی ہے پھر ہمیں کافر کیوں کہا جاتا
ہے؟جب قادیانیوں سے یہ سوال کیا جاتا ہے کہ دنیا کے ایک ارب بیس کروڑ مسلمان جو دین اسلام پر چل رہے
ہیں آپ (قادیانی) ان کو کافر اور حرامی،رنڈیوں کی اولاد جہنمی،پکا کافر کیوں کہتے ہیں؟اور ان کے خلاف بدترین زبان کیوں استعمال کرتے ہیں تو اس کا جواب نہیں دیا جاتا اور الٹا
Read 59 tweets
Sep 24, 2022
"مرزا کی انبیاء کرامؑ اورصحابہ کرام ؓ کی شان میں کی گئی گستاخیاں"

"مرزا قادیانی کی انبیاء کرامؑ کی شان میں کی گئی گستاخیاں"

انبیاء کرامؑ کی ذات مقام و مرتبے کے لحاظ سے تمام انسانوں میں سب سے بلند ہے۔انبیاء کرامؑ کو اللہ تعالٰی امانت دار بناتے ہیں کیونکہ وہ نبوت جیسی امانت کو
سنبھالتے ہیں اور انبیاء کرامؑ کے گروہ میں سے کسی ایک نبی نے بھی اللہ تعالٰی کی دی گئی اس امانت میں خیانت نہیں کی۔انبیاء کرامؑ کا گروہ گناہوں سے معصوم ہوتا ہے۔کسی بھی نبی سے کبھی بھی کوئی خطا یا گناہ سرزد نہیں ہوتا۔

لیکن جھوٹے مدعی نبوت مرزا غلام احمد قادیانی اور قادیانی
جماعت نے جہاں اللہ تعالٰی اور حضور اکرمﷺ کی شان میں گستاخیاں کی ہیں وہاں انبیاء کرامؑ کے مقدس گروہ کو بھی نہیں بخشا۔آیئے مرزا غلام احمد قادیانی کی انبیاء کرامؑ کی شان میں کی گئی گستاخیوں پر نظر ڈالتے ہیں۔
Read 58 tweets
Jul 27, 2022
"مرزا صاحب اور منہاج نبوت"

عام طور پر قادیانی کہتے ہیں کہ مرزا صاحب کو نبوت کے قرآنی معیار پر پرکھتے ہیں اگر مرزا صاحب نبوت کے معیار پر پورا اتریں تو اس کو سچا تسلیم کر لیں۔اور اگر مرزا صاحب نبوت کے معیار پر پورا نہیں اترتے تو مرزا صاحب کذاب ہیں۔
قادیانیوں کی یہ بات اصولی طور پر غلط ہے کیونکہ جب نبوت کا دروازہ حضورﷺ پر اللہ تعالٰی نے بند کر دیا ہے تو کسی نئے نبی کی گنجائش دین اسلام میں نہیں ہے۔اور جو کوئی بھی نئی نبوت کا دعوی کرے تو وہ کذاب ہے۔

لیکن آیئے قادیانیوں پر حجت تام کرنے کے لئے مرزا صاحب کو نبوت کے قرآنی
معیار پر پرکھتے ہیں۔لیکن اس معیار پر پرکھنے سے پہلے مرزا صاحب کی اس بارے میں تحریرات پر نظر ڈالتے ہیں۔

1۔ مرزا صاحب نے لکھا ہے:

"یہ سلسلہ بالکل منہاج نبوت پر قائم ہوا ہے۔اس کا پتہ اس طرز پر لگ سکتا ہے۔جس طرح انبیاء علیہم السلام کی حقانیت معلوم ہوئی۔"
Read 145 tweets
Jul 19, 2022
مرزا صاحب کی متضاد باتیں

عام طور پر قادیانی کہتے ہیں کہ مرزا صاحب کو نبوت کے معیار پر پرکھیں اگر تو مرزا صاحب نبوت کے معیار پر پورا اترے تو ان کو سچا مان لیں اور اگر مرزا صاحب نبوت کے معیار پر پورا نہیں اترتے تو پھر مرزا صاحب "کذاب" ہیں۔
قادیانیوں کی یہ بات اصولی طور پر غلط ہے کیونکہ مرزا صاحب کو نبوت کے معیار پر تو تب پرکھیں گے جب نبوت کا دروازہ کھلا ہو اور نبیوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہو۔
چونکہ اب نبوت کا دروازہ ہمارے حضورﷺ پر بند ہوچکا ہے اور کسی بھی انسان کو نبوت نہیں مل سکتی۔اس لئے اب کوئی کتنا ہی پارسا ہو
اگر وہ نبوت کا دعوی کرے تو وہ "کذاب" ہے۔اور اس کو کسی معیار پر پرکھنا غلط ہے۔

لیکن قادیانیوں پر حجت تام کرنے کے لئے مرزا صاحب کو نبوت کے معیار پر پرکھتے ہیں۔

نبی کی ایک صفت یہ بھی ہوتی ہے کہ نبی کی باتیں متضاد نہیں ہوتیں۔اور ایک مسلمہ اصول ہے کہ نبی جھوٹ نہیں بولتا اور جھوٹ
Read 40 tweets
Jul 14, 2022
"مرزا صاحب کے کفریہ دعوے"

جھوٹے مدعی نبوت مرزا غلام احمد قادیانی نے صرف نبوت اور رسالت کا دعوی نہیں کیا بلکہ اس کے علاوہ اور بھی بہت سے دعوے کئے ہیں۔مرزا صاحب کے چند باطل اور کفریہ دعوے ملاحظہ فرمائیں اور خود فیصلہ کریں کہ کیا ایسے کفریہ اور باطل اور کفریہ دعوے ملاحظہ فرمائیں۔
پھر خود فیصلہ کریں کہ کیا ایسے کفریہ اور باطل دعوے کرنے والا مسلمان تو درکنار ایک عقلمند انسان کہلانے کا مستحق بھی ہے؟؟؟؟

ان عقائد کو ایک بار نہیں بار بار پڑھیں اور خود مرزا صاحب کے بارے میں فیصلہ کریں۔ کہ کیا مرزا صاحب ایک عقلمند انسان کہلانے کے لائق بھی ہے یا نہیں؟
آیئے مرزا صاحب کے دعوؤں کا جائزہ لیتے ہیں۔

1) "1881ء حجر اسود ہونے کا دعویٰ"

مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ مجھے الہام ہوا ہے:

"شخصے پائے من بوسیدومن گفتم کہ سنگ اسود منم"

ایک شخص نے میرے پاؤں کو چوما اور میں نے اسے کہا کہ حجر اسود میں ہوں۔
(تذکرہ صفحہ 29 ایڈیشن چہارم 2008ء)
Read 72 tweets
Jul 4, 2022
"جھوٹے مدعی نبوت مرزا غلام احمد قادیانی اور قادیانی جماعت کا تعارف"

مرزا صاحب کا خاندانی پس منظر

مرزا صاحب نے اپنے خاندان کے بارے میں لکھا ہے کہ:

"میں ایک ایسے خاندان سے ہوں کہ جو اس گورنمنٹ (برطانیہ) کا پکا خیر خواہ ہے.
میرا والد مرزا غلام مرتضیٰ گورنمنٹ کی نظر میں ایک وفادار اور خیر خواہ آدمی تها جن کو دربار گورنری میں کرسی ملتی تهی اور جن کا عرذ مسٹر گریفن صاحب کی تاریخ رئیسان پنجاب میں ہے اور 1857ء میں انہوں نے اپنی طاقت سے بڑھ کر سرکار انگریزی کو مدد دی تهی۔
یعنی پچاس سوار اور گھوڑے بہم پہنچا کر عین زمانہ غدر کے وقت سرکار انگریزی کی امداد میں دیئے تهے ان خدمات کی وجہ سے جو چٹھیات خوشنودی حکام انکو ملی تھیں مجھے افسوس ہے کہ بہت سی ان میں سے گم ہو گئیں مگر تین چٹھیات جو مدت سے چھپ چکی ہیں انکی نقلیں حاشیہ میں درج کی گئی ہیں۔
Read 124 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us!

:(