اللہ تعالیٰ نے بہت ہی محکم انداز میں اس کائنات کو رچایا اور بسایا ۔اس کائنات میں جن و انس کی خلقت فرمائی اور ان کی ہدایت و رہنمائی کے لئے نبیوں اور رسولوں کا سلسلہ جاری فرمایا۔

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
رسولوں کی آمد کا یہ سلسلہ آخری نبی جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ منقطع ہوگیا تو رب تعالیٰ نے انبیاء کرام کے مشن کی انجام دہی کے لئے علمائے کرام کی جماعت تیار فرمائی ۔

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
علمائے کرام حقیقی معنوں میں سماج و معاشرہ کی اصلاح کے اولین ذمہ دار اور انسانیت کے حقیقی بہی خواہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے کاندھوں پر عوام کو سیدھی راہ دکھانے کی ذمہ داری رکھی ہے اور کتاب و سنت کی توضیح و تفسیر

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
اور دعوت و ارشاد کا فریضہ عائد کیا ہے۔ رب تعالیٰ کی زبانی یہ لوگ رب تعالیٰ سے حقیقی معنوں میں خوف کھاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا:’’انما یخشی اللہ من عبادہ العلماء‘‘بلکہ رب تعالیٰ نے ببانگ دہل قرآن مجید

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
میں یہ وضاحت فرمادی ہے کہ عالم اور جاہل بہرصورت برابر نہیں ہوسکتے۔فرمایا:’’قل ھل یستوی الذین یعلمون والذین لا یعلمون‘‘(سورۃ الزمر؍۹) یعنی اے نبی ! آپ بتائیے کہ کیا علم والے اور بے علم برابر ہوسکتے ہیں

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
احادیث مبارکہ کی ورق گردانی سے معلوم ہوتا ہے کہ علمائے کرام کا مقام و مرتبہ انتہائی بلند و بالا ہے۔اللہ تعالیٰ جسے علم شرعی کے حصول کی توفیق بخشتا ہے گویا اس کے حق میں خیر کا ارادہ فرماتا ہے۔(صحیح بخاری ؍71، صحیح مسلم؍1037)

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
یہی نہیں، حدیثوں میں وارد ہے کہ ایک عالم جتنے انسانوں کو علم سکھاتا ہے ، وفات کے بعد بھی اس کا ثواب اسے ملتا رہتا ہے۔اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جب انسان مرجاتا ہے تواس کے لئے نیکیوں کا سلسلہ بند ہوجاتا ہے،

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
سوائے تین اعمال کے۔ان میں سے ایک عمل یہ ہے کہ انسان نے اپنے پیچھے ایسا علم چھوڑا ہو جس سے لوگ فائدہ اٹھارہے ہوں۔(صحیح مسلم؍1631)
غرضیکہ علمائے کرام کی قدر و منزلت ، رفعت شانی اور بلند مکانی کے بیان سے کتاب و سنت

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
کے نصوص بھرے پڑے ہیں۔زیر نظر مضمون میں علمائے کرام کے ایسے ہی چندفضائل کو ذکر کرنے کی سعادت حاصل کی جارہی ہے کیونکہ موجودہ دور میں ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہر طرف لوگ علمائے کرام کی شان میں گستاخی کے مرتکب ہورہے ہیں

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
اور ان کی تنقیص کررہے ہیں۔یقینی طور پر اس کے ذمہ دار بہت حد تک علمائے کرام کی جماعت بھی ہے کیونکہ انہوں نے بھی اپنے وقار کو مجروح کیا ہے ، نیز لوگوں کا رشتہ بھی اپنے دین سے انتہائی کمزور ہوا ہے،

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
اس کی وجہ سے بھی ان کے دلوں میں علماء کی عزت کم ہوئی ہے۔اللہ کرے یہ چند سطور علماء کرام کی عزت و وقار کی بحالی کے سلسلے میں معاون ثابت ہوں۔

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
علم ایک انتہائی بیش بہا دولت اور عظیم نعمت ہے۔ شریعت اسلامیہ نے علم کو انتہائی عظیم مقام و مرتبہ عطا کیا ہے، اس وجہ سے کہ علم کے بغیر انسانی زندگی کے صلاح و فلاح کا تصور ممکن نہیں ہے۔

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا کے سب سے بہتر انسانوں یعنی انبیاء کرام کو وافر مقدار میں اس دولت سے بہرہ ور کیا تھا۔سبھی انبیاء کرام اپنی قوم میں الٰہی شریعت کے سب سے بڑے جانکار تھے۔

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
اللہ تعالیٰ نے انہی کے ذمہ اپنے دین کی دعوت و ارشاد اور پندو نصائح کی ڈیوٹی سپرد فرمائی تھی اور وہ اپنی پوری زندگی علی وجہ البصیرہ اس فریضہ کی انجام دہی کرتے رہے۔

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
اللہ تعالیٰ کی کمال حکمت کہئے کہ انبیاء کرام کی وفات کے ساتھ ہی وہ علم دین و شریعت کو اٹھاتا نہیں ہے بلکہ انبیاء کرام اپنی وفات سے پہلے پہلے اس عظیم نعمت کا مخصوص انسانوں کو وارث بنادیتے ہیں۔

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
انبیاء کرام کے بعد یہ لوگ لوگوں کی تعلیم و تعلم کا بیڑہ اٹھاتے ہیں اور اپنی زندگی میں انبیائی مشن کی انجام دہی کرتے ہیں۔علمائے کرام اور انبیاء عظام میں فرق اتنا ہوتا ہے

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
کہ انبیاء کرام کے برعکس علمائے کرام معصوم نہیں ہوتے اور نہ ہی ان کے پاس وحی ہی نازل ہوتی ہے۔ابودرداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو علم کی راہ میں چلتا ہے تو

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے جنت کی راہ آسان کردیتا ہے۔طالب علم سے خوش ہوکر فرشتے اس کے لئے اپنا پر بچھادیتے ہیں۔ علم حاصل کرنے والے کے لئے زمین و آسمان کی سبھی چیزیں دعاء خیر کرتی ہیں حتی کہ پانی میں موجود مچھلیاں بھی۔

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
عبادت گزار پر عالم کی فضیلت ویسے ہی ہے جیسے چاند کی فضیلت سبھی ستاروں پر ہے۔علماء کرام انبیاء عظام کے وارثین ہیں۔ انبیاء کرام نے درہم و دینار وراثت میں نہیں چھوڑے بلکہ انہوں نے وراثت میں علم دین کو چھوڑا ہے،

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
جس نے اس ورثہ کو پالیا ، اس نے حظ وافر پالیا‘‘۔ (مسند احمد ، سنن ترمذی؍2682، سنن ابوداود؍3641، سنن ابن ماجہ؍223، مسند احمد؍21763،شیخ البانی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
اس حدیث میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کی وضاحت فرمادی ہے کہ انبیاء کرام نے درہم و دینار میراث میں نہیں چھوڑے ہیں بلکہ انہوں نے علم دین کی میراث چھوڑی ہے اور یہ علم انتہائی عظیم نعمت اور بیش بہا دولت ہے،

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
اللہ تعالیٰ جس انسان کو بھی اس گنجینۂ رحمت سے بہرہ ور کرے گا اور اسے اس دولت سے فیضیاب فرمائے گا ،وہ حقیقی معنوں میں دین و دنیا میں کامیاب ہوگا۔
ایک عالم کا مقام عابد سے بلند و بالا ہے:

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کےسامنے ایک عالم اور دوسرےعابد کا تذکرہ کیاگیا تو آپ نے ارشاد فرمایا:عابد پر عالم کی فضیلت بالکل اسی طرح سے ہے جیسے کہ تم میں سے سب سے کمتر انسان پر میری فضیلت ہے
#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
اس کے بعد آپ نے فرمایا:اللہ تعالیٰ اس کے فرشتے سبھی آسمان اورزمین والےحتی اپنے بل میں موجود چیونٹیاں اورمچھلیاں اس شخص کےحق میں دعاءخیرکرتی ہیں جو کہ لوگوں کو بھلائی کی طرف بلاتا ہے(سنن ترمذی؍2685، شیخ البانی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
اس حدیث پر غور کریں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عالم کے لئے کس قدر فضیلت بیان کی ہے اور اس کے مقام و مرتبہ کو کتنا بلند بتایا ہے۔ایک ادنی انسان پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو فضیلت حاصل ہے،

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
و ہی فضیلت ایک عالم کو ایک عابد پر حاصل ہے۔جی ہاں! اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے عالم و عابد کے مابین فضیلت کے فرق کو بیان کرنے کے لئے آپ نے اپنے اور کسی عظیم انسان کے مابین کی فضیلت کے فرق کو نہیں بیان کیا

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
جبکہ آپ سید ولد آدم ہیں اور عظیم سے عظیم انسان پر بھی آپ کی فضیلت و برتری مسلم ہے،لیکن ایک عام انسان کو بھی یہ سمجھ میں آسکتی ہےکہ ادنی انسان پر آپ کی فضیلت کئی گنا متحقق اور ثابت ہے۔
ہوسکتا ہے کہ کسی کو اس بات پر حیرت ہوکہ

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
عبادت گزار پر ایک عالم کی اس قدر کیوں فضیلت بخشی گئی ہے۔حالانکہ یہ حیرت و استعجاب بالکل غیرمناسب ہے۔اس وجہ سے کہ بغیر علم عبادت کرنے والا انسان خود گمراہ ہوتا ہے اور اپنے عمل سے دوسرے لوگوں کو بھی گمراہ کرتا ہے۔

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
آپ مشرکین مکہ ہی کو لیں کہ وہ لوگ عبودیت کے معترف تھے لیکن یہ اعتراف علم سے عاری تھا جس کی وجہ سے کافر اور گمراہ ٹھہرے۔اللہ تعالیٰ نے بتوں کے تعلق سے کفار مکہ کے اس قول کو بیان کرتے ہوئے قرآن پاک میں فرمایا ہے:’’

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
والذین اتخذوا من دونہ أولیاء مانعبدھم الا لیقربونا الا اللہ زلفی(سورۃ الزمر؍3) یعنی اور جن لوگوں نےاس کےسوا اولیا بنارکھے ہیں اورکہتےہیں کہ ہم ان کی عبادت صرف اس لئے کرتے ہیں کہ یہ( بزرگ )اللہ کی نزدیکی کے مرتبہ تک ہماری رسائی کرادیں۔
#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
اسی طرح ایک عبادت گزار کسی عبادت کو انجام دے لیکن اس تعلق سےاس کی سوچ فاسد ہو توایسی صورت میں اس کی عبادت قابل قبول نہیں ہوگی۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:’’وذلکم ظنکم الذی ظننتم بربکم أرداکم فأصبحتم من الخاسرین‘‘ (سورۃ فصلت؍23)

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
یعنی تمہاری اسی بدگمانی نے جو تم نے اپنے رب سے کررکھی تھی تمہیں ہلاک کردیا اور بالآخر تم زیاں کاروں میں ہوگئے۔
علماء کرام کا مقام مجاہدین اور شہداء کے مقام سے بھی زیادہ بلند و بالا ہے:

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
بہت سارے فقہاء کا کہنا ہے کہ علماء کا مقام و مرتبہ صرف عابدوں سے ہی نہیں بلکہ مجاہدین اور شہداء کے مقام ومرتبہ سے بلند ہے۔مشہور صحابی عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بقول:

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اللہ کی راہ میں سعادت پانے والے بہت سارے لوگ عالموں کی تکریم کو دیکھ کر یہ چاہیں گے کہ انہیں عالم بناکر مبعوث کیا جائے‘‘۔ (احیاء علوم الدین للغزالی ۱؍۸)

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
حسن بصری کہتے ہیں کہ علماء کی روشنائیوں اور شہیدوں کے خون کو وزن کیا جائے گا اور علماء کی روشنائی کو بوجھل کردیا جائے گا‘‘۔ (مصدر سابق)
ایک عالم ہی جہاد کے فضائل و فوائد کوجانتا ہے ، اس کے شروط و واجبات کا علم رکھتا ہے ،

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
جہاد کی فرض عین اور فرض کفایہ قسموں کے مابین تفریق کو جانتا ہے اور لوگوں کو ان چیزوں سے آگاہ کرتا ہے جبکہ ایک جاہل جہاد کی حقیقت سے ناآشنا ہوتا ہے، اسے فرض جہاد اور نفل جہاد کے مابین فرق معلوم نہیں ہوتا ،

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
کبھی تو ایسا ہوتا ہے کہ فرض جہاد کو چھوڑ کر نفل جہاد میں لگ جاتا ہے،کبھی جہاد کے شرعی حدود کا پاس و لحاظ نہیں رکھتا ، جس کی وجہ سے غلط ڈھنگ سے جہاد کرنے کی وجہ سے گنہگار بھی ٹھہرتا ہے۔ خوارج کا فتنہ اس بابت ایک واضح مثال ہے۔

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
خوارج انتہائی عبادت گزار تھےفرائض کی ادائیگی کیاکرتےتھےاور اللہ کی راہ میں جہاد بھی کرتےتھےلیکن ان کےپاس علم نہیں تھا جس کی وجہ سےیہ دین اسلام سےخارج ہوگئے۔انہوں نے بغیرعلم کےاجتہادکیااور اس اجتہاد نے انہیں کہیں کا نہ چھوڑا۔

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
یہ مسلمانوں کے خلاف برسرپیکار ہوگئے۔ایک خارجی لیڈر عبدالرحمن بن ملجم نے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو قتل کیا اور افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ ملعون انسان اپنی اس حرکت کو تقرب الٰہی کا ذریعہ بھی سمجھتا تھا۔
#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
علم اور علماء کی قدر و منزلت:
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:’’یرفع اللہ آمنوا منکم والذین أوتوا العلم درجات واللہ بما تعملون خبیر‘‘ (سورۃ المجادلۃ؍11) یعنی اللہ تعالیٰ تم میں سے ان لوگوں کے جو ایمان لائے ہیں اور

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
جو علم دیئے گئے ہیں درجے بلند کردے گا اور اللہ تعالیٰ ہر اس کا م سے جو تم کررہے ہو خوب خبردار ہے۔
ہرزمانے میں لوگوں نے اہل علم کے مقام و مرتبہ کو سمجھا ہے اور انہیں بلند و بالا مقام عطا کیا ہے۔عہد صحابہ کو دیکھیں کہ

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نوعمر ہونے کے باوجود علم کی دولت سے مالامال ہونے کی وجہ سےحددرجہ عزیز تھے۔عالم یہ تھاکہ بڑے بڑےصحابہ کرام معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی توقیر کیاکرتےتھےاور انہیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھاکرتےتھے۔

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
ابومسلم خولانی کہتے ہیں کہ میں دمشق کی ایک مسجد میں داخل ہوا تو دیکھا کہ ایک مجلس میں اجلاء صحابہ تشریف فرما تھے۔ ان کے مابین ایک نوعمر جوان بھی بیٹھا تھا جس کی آنکھیں سرمئی تھیں اور سامنے کے دانت چمکیلے تھے۔

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
صحابہ کرام کے مابین جب کسی معاملے میں اختلاف ہوتا تو وہ اس تعلق سے اس نوجوان کی رائے لیتے اور اسے اختیار کیا کرتے تھے۔ابومسلم خولانی کہتے ہیں کہ میں نے اپنے قریب بیٹھے ایک انسان سے پوچھا کہ یہ کون ہیں؟

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
اس نے بتایا کہ یہ معاذ بن جبل ہیں۔(مسند احمد ؍22117، شعیب ارناؤوط نے اس کی سند کو صحیح قرار دیا ہے۔)

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
یہی نہیں تابعین تبع تابعین فقہاء کرام اور علمائےعظام ہر دورمیں عزت کی نگاہ سے دیکھےگئے۔امام ابوحنیفہ امام شافعی امام مالک امام احمدبن حنبل امام بخاری امام مسلم امام ابوداود سجستانی امام ترمذی

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
امام نسائی امام ابن ماجہ امام ابن ابی شیبہ امام عبدالرزاق بن ہمام امام ابن سعد امام دارقطنی امام نووی،امام ابوحاتم رازی امام ابن ابی حاتم امام ابن تیمیہ حرانی امام ابن قیم جوزیہ، حافظ ابن حجرعسقلانی،

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
جلال الدین سیوطی بلکہ موجودہ دور میں شیخ ابن باز شیخ البانی شیخ ابن عثیمین وغیرہ کو جو قدر و منزلت حاصل ہوئی وہ کسی بھی شخص سے مخفی نہیں ہے ان میں سےہرایک نےاپنےاپنےزمانےمیں لوگوں کے سامنے حق کی وضاحت فرمائی ہے بلکہ امراء

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
و سلاطین کو بھی سیدھی راہ دکھانے کا کام کیا اور نیک نامی حاصل کی۔
علماء کو دوسروں پر مقدم کیا جائے گا:
علماء کرام کی قدر و منزلت کا اندازہ لگانا ہے تو آپ سیر و مغازی اور تاریخ کی کتابیں پڑھیں ۔آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ ہر دور میں
علماء کو کس قدر عزت و تکریم حاصل ہوئی، نیز امراء و خلفاء نے عالموں کو دیگر افراد پر فوقیت بخشی ۔چنانچہ عبدالرحمن بن ابزی کو دیکھیں کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے انہیں اہل وادی کا گورنر متعین کیا تھا حالانکہ وہ ایک غلام تھے

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
اور جب اس بارے میں ان سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس مقدس کتاب کے ذریعہ بہت سارے لوگوں کو سربلندی عطا کرتا ہے۔(صحیح مسلم؍817)

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
امراء و خلفاءکے ذریعہ علماء کی تعظیم و توقیرکی چند مثالیں ایسا نہیں ہےکہ علماء کرام کی تعظیم و تکریم صرف عام لوگوں نے ہی کی ہےبلکہ کتب تاریخ کا مطالعہ بتاتاہےکہ امراء و سلاطین نےبھی علمائےکرام کو شایان شان عزت و مقام عطا کیا۔
#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
مشہور واقعہ ہے کہ اموی بادشاہ سلیمان بن عبدالملک ایک بار اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ حج کے سفر پر گیا۔دوران سفر حج کے بعض مسائل پوچھنے کی ضرورت پڑی۔تلاش بسیار کے بعد وہ لوگ عطا ء بن ابی رباح رحمہ اللہ کی خدمت میں پہنچے۔

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
وہ اس وقت نماز پڑھ رہے تھے۔سلیمان بن عبدالملک اور اس کے دونوں بیٹوں نے انتظار کیا حتی کہ عطا ء رحمہ اللہ نماز سےفارغ ہوئےتو انہوں نےاپنےسوالات پوچھے عطا ء رحمہ اللہ بغیر ان کی طرف متوجہ ہوئے ان کے سبھی سوالوں کے جواب دیئے۔

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
جب وہاں سے فارغ ہوئے تو سلیمان بن عبدالملک نے اپنے بیٹوں کو مخاطب ہوکر کہا:دیکھو! تم لوگ علم کے حصول میں ہرگز سستی و کاہلی مت کرنا، کیونکہ میں اس کالے کلوٹے غلام کے پاس اپنی ذلت کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتا ۔

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
(صفۃ الصفوۃ لابن الجوزی۲؍۲۱۲)
مشہور عباسی خلیفہ مامون نے اپنے بیٹوں کو نحو کی تعلیم کے لئے مشہور نحوی فراء کو مکلف کیا تھا۔ایک دن کا واقعہ ہوا کہ انہوں نے کسی کام سے باہر جانےکا ارادہ کیا تو مامون کے دونوں بیٹے ان کی جوتیوں کو سیدھی

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
کرنے کے لئے جھگڑ پڑے۔آپ تصور کیجئے کہ خلیفہ وقت کے صاحبزادے اپنے استاذ کی جوتیوں کو سیدھا کرنے کے لئے لڑ پڑتے ہیں،یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس زمانے میں علماء کرام اور اساتذہ عظام کو کافی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
اور ہر طبقہ کے لوگ انہیں وہ عزت دیا کرتے تھے جن کے وہ حقیقی معنوں میں مستحق ہیں۔
یہ رہے کتاب و سنت اور تاریخ کے ذخیرے سے علمائے کرام کے بعض فضائل۔ ہم سبھی پر ضروری ہے کہ ہم علمائے کرام کی عظمت و رفعت کا خیال رکھیں اور ان کی

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
توہین یا تنقیص کرکے اپنی عاقبت خراب نہ کریں۔علمائے کرام رب تعالیٰ کے محبوب بندے ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں اپنے دین کے لئے انتخاب فرماتا ہے لہذا، ان کی تنقیص انتہائی سنگین جرم اور گناہ کا باعث ہے۔

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
ہمیں چاہئے کہ ہم علمائے کرام کی عزت و توقیر کریں اور ان کی اہانت کرکے گناہ
میں مبتلا ہونے سے بچیں۔اللہ ہمیں اس کی توفیق ارزانی فرمائے۔
اَمِين يَا رَبَّ الْعَالَمِيْن

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with سرمایہ زیست

سرمایہ زیست Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @IFFP143

17 Oct
👈 *قیامت کے دن کے مناظر قرآن مجید کی روشنی میں* 👉

🔅قیامت کا دن بہت عظیم دن ہے ۔
(سورة الحج:1)

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
@IFFP143
🔅اس دن سنگین حادثات پیش آئیں گے۔
(سورة القارعة:3-1)

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
@IFFP143
🔅وہ دن نہایت تلخ دن ہوگا ۔
(سورة القمر:46)

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
@IFFP143
Read 47 tweets
16 Oct
علماء کرام ہی انبیاء عظام کے وارثین و جانشین ہیں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے علماء کرام کو رسول اللہؐ کی نیابت و خلافت کیلئے منتخب فرمایا۔ لہٰذا علماء کرام اللہ تبارک و تعالیٰ کے منتخب کردہ بندے ہیں۔

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
اللہ نے انہیں نبیؐ کی جانشینی کیلئے منتخب کیا ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار دارالعلوم صدیقیہ، میسور میں اساتذہ و طلبائے
مدرسہ کے درمیان خطاب کرتے ہوئے شیر کرناٹک،

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے کیا۔
شاہ ملت نے فرمایا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے عصری تعلیمات کے مقابلے میں دینی تعلیم کو بڑی فضیلت اور مقام عطاء کی اور قرآن و

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
Read 9 tweets
16 Oct
جـمعہ کی فضیلت
جمعہ کی اذان
ﺍﻟﻠﮧ ﺗﺒﺎﺭﮎ ﻭﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﺍﺭﺷﺎﺩ ﻓﺮﻣﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ :
ﺗﺮﺟﻤﮧ : ﺍﮮ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻭﺍﻟﻮ ﺟﺐ ﺟﻤﻌﮧ ﮐﮯ ﺩﻥ ﺍﺫﺍﻥ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﮯ

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
ﺗﻮ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺫﮐﺮ ( ﻧﻤﺎﺯ ﺟﻤﻌﮧ ) ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺟﻠﺪﯼ ﺁﺅ ﺍﻭﺭ ﮨﺮ ﻗﺴﻢ ﮐﯽ ﺧﺮﯾﺪ ﻭﻓﺮﻭﺧﺖ ﻓﻮﺭﺃٴ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﻭ، ﯾﮧ ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﻟﺌﮯﺑﮩﺖ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﮯ ،ﺍﮔﺮ ﺗﻢ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﻮ۔

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
سورہ جمعہ

ﻏﺴﻞ ﮐﺮﻧﺎ

ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭ ﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ : ’’ ﺟﺐ ﺗﻢ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺟﻤﻌﮧ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﺁﺋﮯ ﺗﻮ ﻏﺴﻞ ﺿﺮﻭﺭ ﮐﺮﮮ ‘‘

( ﻣﺘﻔﻖ ﻋﻠﯿﮧ )

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
Read 22 tweets
16 Oct
جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات میں سورۃ الکھف پڑھنے کی فضیلت میں نبیﷺ سے صحیح احادیث وارد ہیں جن میں سےکچھ کا ذکرذیل میں کیا جاتا ہے:

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
1۔ عن أبي سعيد الخدري قال: " من قرأ سورة الكهف ليلة الجمعة أضاء له من النور فيما بينه وبين البيت العتيق"

’’سیدنا ابوسعید خدری بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا : "جس نے جمعہ کی رات سورۃ الکھف پڑھی

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
اس کے اور بیت اللہ کے درمیان نورکی روشنی ہوجاتی ہے "
سنن دارمی ( 3407 )، علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے صحیح الجامع ( 6471 ) میں اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے۔‘‘

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
Read 6 tweets
16 Oct
*عَنْ أَنَسِ بْنِ مالِکٍ ؓ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ : إِنَّ لِلْقُلُوْبِ صَدَأَ کَصَدَإِ النُّحَاسِ (أَوْکَصَدَإِ الْحَدِيْدِ) وَجِلَاؤُهَا الاسْتِغْفَارُ*

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
*حضرت انسؓ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: پیتل (یا لوہے) کی طرح دلوں کا بھی ایک زنگ ہے اور اس کی پالش (اور اس سے چھٹکارے کا ذریعہ) استغفار ہے۔*

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
*Hazrat Anas Se Marvi Hai K Nabi E Akram (ﷺ) Ne Farmaya: Peetal (Ya Lohay) Ki Tara Dil'on Ka B Ek Zang Hai Aur Iski Palish (Aur Iss Se Chutkaray Ka Zariya) Istigh'faar Hai.*

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
Read 4 tweets
16 Oct
*"The moon split into two halves during the days of Allah’s Messenger (blessings and peace be upon him), so the mountain covered one half and one half was above the mountain. Allah’s Messenger

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
(blessings and peace be upon him) said: ‘O Allah, bear witness!’"⁠*

*(البخاري في الصحيح، 3 / 1330، الرقم : 3437 - 3439⁠)*

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
*’’چاند کے دو ٹکڑے ہونے کا واقعہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد مبارک میں پیش آیا، ایک ٹکڑا پہاڑ میں چھپ گیا اور ایک ٹکڑا پہاڑ کے اوپر تھا تو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

#علماء_حق_جانشین_انبیاء
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#سرمایہ_زیست
@IFFP143
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!