نواز شریف کے کارنامے!

نواز شریف کے مخالفین، زرداری اور عمران خان کے مخالفین ضرور پڑھیں!
نواز شریف افواج پاکستان اور افواج کے حمایتیوں کے خلاف کیوں ہے؟
آئیے اس امر کا ایک سابقہ سرکاری افسر کا تجزیہ ملاحظہ فرمائیں
بقول ڈاکٹر عبد القدیر خان جو اس نےجاوید چودھری کے پروگرام میں

انکشاف کیا تھا کہ نواز شریف انڈین دھماکوں کا جواب دینے کی اجازت نہیں دے رہا تھا تب میں نے ان کو ایک دھمکی آمیز خط لکھا کہ
"اگر آپ نے دھماکے نہیں کیے تو قوم آپ کو کبھی معاف نہیں کرے گی
سارے سائنسدان پریس کانفرنس کےذریعے عوام کو بتادینگے کہ ہمارے پاس کب سے تیار پڑا ہے، ہم نے آپ

کو فیل نہیں کیا بلکہ آپ کے حکمران نے آپ کوفیل کردیا”
ڈاکٹر قدیر کی اس دھمکی کے بعد نواز شریف کے پاس کوئی چارہ نہیں رہا۔
تمام اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ آرمی چیف جنرل جہانگیر کرامت نے بھی ایٹمی دھماکوں کے لیے دباؤ ڈالا جس کا بدلہ نواز شریف نے دھماکوں کے فوراً بعد ان سے استعفے کی

صورت میں لےلیا.
کشمیر کی چوٹیوں پر دونوں افواج سخت سردیوں میں نیچے اتر آتی تھیں
سن 84 ء میں انڈین افواج بظاہر گلیشیر سے اترنے کے بعد نہایت خاموشی سے دوبارہ واپس چلی گئیں اور ان چوکیوں پر قبضہ کر لیا جو پاک فوج نے خالی کی تھیں
جواباً ایک طویل اور صبر آزما انتظار کے بعد 99ء میں

پاک فوج نیچے اترنے کے بعد دوبارہ واپس گئی اور انڈیا کی خالی کی گئی تمام چوٹیوں پر قبضہ کر لیا
اس قبضے کے نتیجے میں سیاچن اور لداخ میں موجود انڈیا کی بہت بڑی فوج محصور ہوگئی اور ان کے لیے جانے والی اکلوتی سپلائی لائن پاکستان کے نشانے پر آگئی
بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے کے

باوجود انڈیا چوٹیوں کا قبضہ واپس لینے میں ناکام رہا
اسی دوران انڈیا اقوام متحدہ اور امریکہ کو پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے لیے مجبور کرتا رہا
بالاآخر 4 جولائی 1999 کو نواز شریف نے صدر کلنٹن سے ملاقات کے فوراً بعد پاک فوج کو کارگل کی چوٹیاں خالی کرنے کا حکم دےدیانواز شریف کے اس

فیصلے کے بعد پاکستان نہ صرف ایک جیتی ہوئی جنگ ہار گیا بلکہ دوران پسپائی پاک فوج کو پشت پر کیے گئے حملوں میں بہت زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا
اگست 1999 میں دو انڈین ائیر کرافٹس نے پاکستانی فضائی حدود میں نیوی کا مسافر جہاز مار گرایا جس میں نیوی کے 16 افیسرز شہید ہوگئے

نواز شریف نے معاملے کو یکسر نظر انداز کر دیا اپنے وزیراعظم کی اس بے حسی نے نیوی پر بہت برا اثر ڈالا اور اس وقت کے نیوی ایڈمرل عبدالعزیز مرزا نواز شریف کے خلاف ہوگئے

اکتوبر 1999ء میں بھارتی اندر کمار گجرال نے انکشاف کیا کہ نواز شریف نےمجھے کشمیری مجاہدین کی سرگرمیوں کی خفیہ رپورٹس دیں
12.اکتوبر 1999 کو اس وقت کے آرمی چیف پرویزمشرف کےجہازکو پاکستان میں اترنے کی جازت نہیں دی اور حکم جاری کیا کہ کراچی ائرپورٹ مذکورہ جہاز کے لیےسیل کر دیاجائے

جہاز کے کیپٹن نے ری فیولنگ کے لیے نواب شاہ ائرپورٹ پر اترنے کی اجازت مانگی تو نواز شریف نے حکم جاری کیا کہ یہ ری فیولنگ انڈیا میں کروائی جائے۔ یوں پاکستان کے حاضر سروس چیف آف آرمی سٹاف کو انڈیا بھیجنے پر تیار ہوگئے

2008ء میں ممبئی حملوں کے فوراً بعد نواز شریف نے کامران خان کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ (میں نے خود چیک کروایا ہے قصاب یہیں کا ہے، آخر ایسا کرنے کی ضرورت کیوں پڑی، ہمیں اپنا گھر صاف کرنے کی ضرورت ہے)

اپریل 2010ء میں پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکر اٹھارویں آئینی ترمیم منظور کی جس نے پاکستان میں صوبائیت کو مزید بڑھاوا دیا اور مرکز کو کمزور کیا
جس کے بعد انڈیا کے لیے پاکستان میں صوبائی قوم پرستی کو ابھارنا مزید آسان ہوگیا

اگست 2011ء میں اپنا مشہور زمانہ بیان جاری فرمایا کہ” ہماری زبان، کلچر ایک ہے، صرف سرحد کی ایک لکیر درمیان میں آ گئی، ورنہ جس رب کو بھارتی پوجتے ہیں،ہم بھی اسی کو پوجتے ہیں “
اسی بیان میں مزید فرمایا کہ
“واجپائی ٹھیک کہتے ہیں، ہم نے انڈیا کی پیٹھ میں چھرا مارا یہ سب جانتے ہیں

بھارت نے توکارگل کا انکوائری کمشن بنا دیا لیکن یہاں کیا کہیں کہ کون آج تک کارگل کی انکوائری نہیں ہونے دے رہے ہیں”
2013ء کے انتخاب میں عمران خان کی بےپناہ مقبولیت کے باؤجود نواز شریف حیران کن طور پر بھاری مارجن سے جیت گیا،معید پیرزادہ نامی مشہور اینکر نے دعوی کیا کہ نواز شریف

کو جتوانے کے پیچھے انڈیا اور انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ ہے اور آنے والے دنوں میں نواز شریف انڈیا اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مفادات پورے کرے گا
مئی 2014ء میں نواز شریف گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کے قاتل اور پاکستان دشمنی کے نعرے پر ووٹ لینے والے نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت

کرنے کے لیے خصوصی طور پر دہلی پہنچا
نریندر مودی نے حلف اٹھاتے ہی سارے کام چھوڑ کر پاکستان کے خلاف پوری دنیا میں نہایت جارحانہ سفارت کاری شروع کردی
جواباً نواز شریف نے پاکستان کا وزیرخارجہ مقرر نہ کرنے کا حیران کن فیصلہ کیا یوں نریندر مودی کے لیے میدان بلکل خالی چھوڑ دیا

البتہ جاتےجاتے خواجہ آصف کو وزیرخارجہ مقرر کیا جس نے واحد کارنامہ یہ سرانجام دیا کہ امریکہ جاکر بیان داغ دیا کہ ”حافظ سعید پاکستان سے باہر دہشت گردی کرتا رہا ہے اور ہمیں اپنا گھر صاف کرنے کی ضرورت ہے”
نواز شریف نے اپنے دورہ انڈیا کے دوران کشمیری حریت لیڈروں سےملنے سے انکار کر

دیا حالانکہ پاکستانی سربراہان انڈیا دورے میں یہ ملاقاتیں ضرور کرتے ہیں
کشمیر کمیٹی کا چیرمین فضل الرحمن کو مقرر کیا جو 2002ء میں مسئلہ کشمیر کو علاقائی تنازع قرار دے چکا ہے اور کشمیری مجاہدین کو دہشت گرد قرار دے چکا

تھا.
نواز شریف کی آمد کے بعد انڈین فوج کا کشمیریوں پر ظلم کئی گنا بڑھ گیا اور کشمیریوں کو جانوروں کا شکار کرنے والی پیلٹ گنوں سے نشانہ بنایا جانے لگا
جواباً کشمیریوں کی تحریک آزادی بھی عروج پر پہنچ گئی۔لیکن نواز شریف نے سوائے اقوام متحدہ میں ایک رسمی بیان جاری کرنے کے کشمیر

کے لیے سفارتی محاذ پر ایک لفظ تک نہیں بولا.
2014ء میں راحیل شریف نےنواز شریف کوایک آڈیو سنائی جس میں ایک انڈین جنرل ٹی ٹی پی کےامیر فضل اللہ کو ہدایات دےرہاتھا
یہی آڈیو امریکن سفیر کوبھی سنائی گئی تھی
بلوچ فراریوں نے ہتھیار ڈال کر اعتراف کیا کہ انڈیا انکو پاکستان میں دہشتگردی

کرنے کے لیے سپورٹ کر رہا ہے
اسی طرح فاٹا اور کراچی میں پکڑے جانے والے دہشت گردوں نے بھی یہی بیانات دئیے
نواز شریف کو پاک فوج نے تمام شواہد پر مبنی ایک ڈوسئیر بنا کر دیا تاکہ انڈیا کے خلاف اقوام متحدہ میں اپنا کیس جمع کروا سکیں
لیکن نواز شریف اپنے وعدے سے مکر گیا اور وہ ڈوسئیر

جمع نہیں کروایا.
جون 2014ء میں مودی کی والدہ کے لیے ساڑھی اور آموں کا تحفہ بھیجا.
جنوری 2015ء میں انڈین قومی سلامتی کے مشیر اور نریندر مودی کے بعد انڈیا کی سب سےطاقتور شخصیت اجیت ڈاوول نےبیان جاری کیا کہ ہم پاکستان میں دہشت گردی کریں گےاس کے لیے دہشت گردوں کو دگنی رقم دینگے

اور کانٹے سے کانٹا نکالیں گے
جون 2015ء میں نریندر مودی نے بنگلہ دیش جاکر برملا اعتراف کیا کہ ہم نے بنگالیوں کے ساتھ ملکر پاکستان توڑا
اسی سال نریندر مودی اور اجیت ڈاؤول نے پاکستان کو توڑ کر بلوچستان الگ کرنے کے بیانات بھی جاری کیے اور کہا کہ بلوچستان ہمیں پکار رہا ہے لیکن

جواباً نواز شریف مکمل طور پر خاموش رہا.
دسمبر 2015ء میں نریندر مودی اجیت کمار ڈاوؤل کے ہمراہ اچانک نوازشریف کی نواسی کی شادی میں شرکت کرنے ان کے گھر جاتی امراء رائیونڈ پہنچ گئے۔ سرخ قالین بچھا کر ان کو استقبال کیا گیا اور نواز شریف ان کو ریسیو کرنے اور چھوڑنے ائر پورٹ تک گئے

مارچ 2016ء میں پاک فوج نے ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر انڈین جاسوس کل بھوشن یادیو کی گرفتاری ظاہر کی جو چاہ بہار سے آپریٹ کر رہا تھا
نواز شریف نے ایرانی صدر کے ساتھ اس پر بات تک نہیں کی۔کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا کہ فاٹا سے کراچی تک پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی

کی پشت پناہی انڈیا کر رہا ہے
نواز شریف نے کلبھوشن کا معاملہ عالمی برادری کے سامنے اٹھانا تو درکنار اس کا نام تک لینا پسند نہ کیا۔ نواز شریف کلبھوشن کو آج بھی دہشت گرد قرار دینے کے لیے تیار نہیں وہ اس کے لیے “جاسوس” کا لفظ استعمال کرتا ہے
یوں جاسوسی کی جدید تاریخ مین ISI کی سب

سے بڑی کامیابی کوخاک میں ملا دیا.
کلبھوشن کےمعاملے میں انڈیامئی 2017ء میں عالمی عدالت پہنچا
پاکستان کے پاس آپشن تھی کہ عالمی عدالت کی ثالثی ماننےسے انکار کردیتا
لیکن نواز شریف نےنہ صرف یہ ثالثی قبول کر لی بلکہ پاکستان کی جانب سے وکیل تک نہیں کیا
پاک فوج کوعین آخری لمحات عجلت

میں وکیل بھیجنا پڑا
عالمی عدالت نے کل بھوشن کی سزا پر انڈیا کو پاکستان کے خلاف سٹے دے دیا
ٹائمز آف انڈیا نے فروری 2016ء میں انکشاف کیا کہ نواز شریف کی آمد کے بعد صرف تین سال کے عرصے میں پاکستان سے انڈیا 14 ارب ڈالر کی رقوم منتقل کی گئیں ہیں
کس کھاتےمیں؟

یہ آج تک واضح نہیں ہوسکا!
خیال رہے کہ نواز شریف کی آمد سے قبل پاکستان سے انڈیاکو کسی قسم کی رقوم نہیں بھیجی جاتی تھیں

اپریل 2016ء میں ایک انڈین دفاعی تجزیہ نگار نے ٹی وی پر آکر برملا اعتراف کیا کہ ہم نے نواز شریف پر سرمایہ کاری کی ہے اور ہم اس کو ضرور بچائنگے
اس وقت نواز شریف پر پانامہ کا گھیرا تنگ ہورہا تھا
ستمبر 2016ء میں طاہرالقادری نےنواز شریف کی شوگر ملوں میں انڈین جاسوسوں کی موجودگی

کا انکشاف کیا
جس کے فوراً بعد ان جاسوسوں کی تصاویر اور ویزا فارم سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگے
اکتوبر 2016ء میں ڈان اخبار میں سیرل المیڈا کے توسط سے مضمون چھپا جس میں پاکستان اور پاک فوج کو خطےمیں دہشت گردی کا ذمہ دار قرار دیا گیا اور یہ کہ نواز شریف پاک فوج کودہشتگردی سے روکنے

کی کوشش کر رہا ہے
خبر کے تانے بانے پرویز رشید سے ہوتے ہوئے مریم نواز اور نواز شریف تک جا رہے تھے
دونوں نے خبر کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے پرویز رشید کو عہدے سے ہٹا دیا.
اپریل 2017ء میںTTP ترجمان احسان اللہ احسان نے خود کو پاک فوج کے حوالے کر دیا
جس کے بعد اس کا ایک سنسنی

خیز انٹرویو کیا گیا،اس انٹرویو میں اس نےنہ صرف ٹی ٹی پی اور جماعت الحرار کی پشت پر انڈیا کی موجودگی کا پول کھولا بلکہ یہ بھی بتایاکہ بلوچ فراریوں کی طرح ٹی ٹی پی کے بہت سےلوگ ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار ہیں اگر ان کو واپسی کا راستہ دیاجائے
سلیم صافی نے TTP کے ترجمان احسان اللہ

احسان کا ایک نسبتاً زیادہ تفصیلی انٹرویو نشر کرنے کا اعلان کیا جس میں دہشت گردوں، را اور این ڈی ایس میں موجود تعلقکے حوالے سے مزید انکشافات کیے جانےتھے
لیکن وہ انٹریو شائع ہونے سےقبل ہی اچانک انڈین بزنس ٹائکون اور افغان معاملات کےحوالے سے خصوصی طور پر متحرک سجن جندال بغیر کسی

ویزے کے پاکستان پہنچا اور مری میں نواز شریف سے چند گھنٹوں کی ایک خفیہ ملاقات کی
ملاقات کی تفصیلات کبھی منظر عام پر نہیں آسکیں لیکن اس ملاقات کے فوراً بعد نواز شریف کے حکم پر احسان اللہ احسان کاتفصیلی انٹرویو شائع کرنے سے روک دیا گیا
یوں دباؤ میں آئے ہوئے انڈیا کو ریلیف مل گیا

انڈیا کو پاکستانی ڈیموں پر ہمیشہ اعتراض رہا ہے نواز شریف نے پہلے زرداری کے ساتھ ملکرکالاباغ ڈیم کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنے کا اعلان کیا
اس کے بعد دیا میر بھاشا پر کام مکمل طور پر رکوا دیا
پرویز مشرف کا نیلم جہلم ڈیم 2009ء میں مکمل ہونا تھا، اس پر کام سست کروا کر 2018ء تک کھینچ

لیا اور اسی ڈیم پر کھڑے ہو کر انڈیا سے بجلی خریدنے کا اعلان کیا کیونکه انڈیانے پاکستانی دریاؤں کے پانی کو روک کر اپنےبےشمار ڈیم مکمل کرلئےتھے.

پاک ایران چین گیس پائپ لائن پر بھی انڈیا کو شدید تحفظات تھے، وہ منصوبہ بھی نواز شریف نے ہی معطل کروایا تھا
نواز شریف کا دعویٰ ہے کہ

وہ انڈیا کے ساتھ تعلقات ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہاہے لیکن سچائی یہ ہےکہ سوائے انڈین الزامات کو تقویت دینے کے ایسی کوئی کوشش نہیں کی گئی
پاکستان کے انڈیا کے ساتھ تعلقات کس حدتک ٹھیک ہو چکے ہیں اس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہےکہ نواز شریف کے دور حکومت میں انڈیا نے ایل او سی پر

جتنے حملے کیے ہیں اتنے پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں کیے
یہ حملے تب خاص طور پر بڑھ جاتےہیں جب نوازشریف پر دباؤ بڑھتا ہے.
3 مئی 2018ء کونواز شریف نے احتساب عدالت کی سیڑھیوں پرکھڑے ہوکر کہا کہ” میرے سینے میں بہت راز ہیں، ان کےافشا ہونے سے پہلے سدھر جائیں”کچھ عرصہ پہلےنواز شریف

نے ڈان نیوز سے اپناانٹرویو لینےکی فرمائش کی،سیرل المیڈا کو خصوصی طور پر بلوا کر جوانٹرویو دیا اس کا مندرجہ ذیل حصہ پوری دنیاکی توجہ کا مرکز بن گیا
”پاکستان میں دہشت گرد تنظیمیں متحرک ہیں، آپ انہیں غیر ریاستی عناصرکہیں،کیا ہمیں دس سال پہلے ان کوسرحد پارجاکر ممبئی میں 150 افراد

کو قتل کرنے کی اجازت دینی چاہیے تھی؟
ہم ان کےخلاف مقدمات کیوں ختم نہیں کر پا رہے؟
تین بار وزیراعظم رہنے والےکو اتنا نہیں علم کہ انڈیا شواہد اور ثبوت فراہم کرنے کے لیے تیارہےھی نہیں اس لیے مقدمات ختم نہیں ہو رہے
حالانکه انڈین صحافیوں نے خود یه بھانڈا پھوڑا کہ ممبئی حملے

انڈین حکومت نےپاکستان کوبدنام کرنےکیلیےخود دھماکےکروائےتھے.
نواز شریف نے جو بیان دیا انڈیا عالمی برادری کے سامنے پاکستان کے خلاف بلکل یہی موقف پیش کر رہا ہے
نواز شریف کے سپورٹرز نے کہا کہ نواز شریف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا
لیکن اگلےہی دن نواز شریف نے اپنے بیان کی

تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیاکہ ان کا بیان بلکل صحیح شائع کیا گیا ہے۔جواباً پاک فوج نے وزیراعظم کو قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرنے کی تجویز دی جس کو قبول کر لیا گیا
اس کانفرنس میں ریاست پاکستان نے متفقہ طور پر نواز شریف کا بیان مسترد کردیا

البتہ مریم اورنگزیب نے اس کانفرنس کا بیانیہ پی ٹی وی پر نشر ہونے نہیں دیا
اگلے دن وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کمال ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوبارہ فرمایا کہ کہ نواز شریف کا بیان توڑ مروڑ کرپیش کیا گیا ہے اور وہ آج بھی میرے وزیراعظم ہیں۔اس بیان کے بعد مریم نواز نے بیان جاری

کیا کہ ڈان لیکس والی خبر بلکل درست تھی اور پرویز رشید کو سزا دینا غلط تھا
یہ امر ملحوظ رہے کہ دونوں بار ڈان اخبار اور سیرل المیڈاصحافی استعمال ہوا
انڈیا اس وقت پوری طاقت سے اقوام عالم کے سامنےاس بیان کا ڈھونڈورا پیٹ رہا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انڈیااس بیان کو لیکر

پاکستان کےخلاف اقوام متحدہ میں جائےگایہ بیان ایک نہایت خطرناک وقت میں دیاگیا جبکہ صرف چند دن بعد پاکستان کےحوالےسے فیصلہ کیا جانا تھا کہ پاکستان کو دہشت گرد ممالک کی عالمی واچ لسٹ میں شامل کیاجائے یانہیں؟
نواز شریف کےاس بیان کے بعد پاکستان کودھشتگرد ملکوں کی فہرست یعنی گرےلسٹ

میں شامل کیا گیا اور اب پاکستانیوں کوساری دنیا میں ویزوں، رقوم کی منتقلی اور بیرونی ممالک کے ساتھ تجارت میں شدیدمشکلات پیش آئیں گی
اس وقت پاکستان کے ساری سرحدیں ایکٹیو ہیں.

افغانستان اور انڈیا مسلسل پاکستانی سرحدوں پر حملے کر رہے ہیں
ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا سے معاہدہ کر کے پوری توجہ پاکستان پر مرکوز کرنا چاہتا ہے
پاکستان کی فوجی امداد بند ہے

امریکہ میں پاکستانی سفیروں کی نقل و حمل پر پابندی لگ چکی ہے اور پاکستان میں ایسے گروہ متحرک کر دئیے گئے ہیں جو پاکستان کوظالم ریاست قرار دیتےہوئے کھل کر پاکستان کے خلاف اقوام متحدہ، امریکہ، انڈیا حتیٰ کہ اسرائیل تک سےفوجی کراوائی کرنےکی درخواست کر رہے ہیں
ان گروہوں میں اس وقت

لبرلز کے جھنڈے تلے چلنے والی(پشتین تحریک)ٹاپ پر ہے
اس تحریک کے حوالے سے بھی نواز شریف کا کردار خاصا مشکوک ہے
نواز شریف حکومت نے آئی ڈی پیز کو کسی طرح کی مدد فراہم نہیں کی نہ ہی ان کی واپسی کے بعد وزیرستان میں تعمیر نو کاکوئی کام کیاسوائےاس کےجو پاک فوج اپنےبل بوتےپر کرتی رہی

یوں ان کی بڑی تعداد ناراض ہوگئی.

نواز شریف کے اہم ترین اتحادی فضل الرحمن اور محمود اچکزئی مسلسل دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو قبائل کے خلاف آپریشن قرار دیتے رہے پاک فوج نے فاٹا کے تمام مسائل کا حل فاٹا اصلاحات کی شکل میں پیش کیا جس کی نواز شریف کے دونوں اتحادیوں محمود اچکزئی

اور فضل الرحمن نے شدید مخالفت کی
یوں فاٹا اصلاحات پر عمل نہیں کروایا گیا
جب نقیب اللہ قتل ہوا تو نواز حکومت زرداری کے دست راست راؤ انوار کی گرفتاری میں پس و پیش سے کام لیتی رہی
نقیب اللہ کو لے کر پشتین تحریک اٹھی تو نواز حکومت نے ایک بار بھی ان سے بات چیت کرنے کی کوشش نہیں

کی،حالانکہ تحریک کی سرکردگی نواز شریف کا دست راست محموداچکزئی کر رہا تھا
الٹا نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے نہ صرف اس تحریک کے نعرے (دہشت گردی کے پیچھے وردی ہے) کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا بلکہ اپنے تیس ہزار کارکن بھی ان کے جلسے میں شرکت کرنے کے لیے بھیجنے کا وعدہ کیا

مذکورہ تحریک کی قیادت پاکستان کا باغی لادین اور لبرل طبقہ کر رہا ہے جن پر مغرب خصوصی طور پر مہربان ہے
اس لیے وہ دنیا بھر میں پاکستان کے خلاف جلسے کر رہے ہیں اور پاکستان کو ایک دہشت گرد ریاست کے طور پر پیش کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف اقوام عالم سے کروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں

اگر پاکستان کےخلاف عالمی دباؤ بڑھتا ہے تو نواز شریف کو اس کا فوری فائدہ یہ ہوگا کہ اس کی دنیا بھرمیں اربوں ڈالر کے اثاثے محفوط ہوجائینگے اور نواز شریف دنیا کو بتائےگا کہ درحقیقت ریاست پاکستان کی اس کے خلاف کاروائی اسکی دہشت گردی کے خلاف موقف کی وجہ سے ہے نہ کہ کرپشن کی وجہ سے

اگر پاکستان کے خلاف کوئی بہت بڑی فوجی کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے تو یہ نوازشریف فیمیلی کیلیے سونے پہ سہاگہ والی بات ہوگی.
یہ ظالم انسان محض اپنے چند ٹکوں کے لیے پوری ریاست کو برباد کر دینا چاہتا ہے اور محض اپنی اور جعلساز اولاد اور شہباز فیمیلی کی جیلوں سے جان چھڑانے کے لیے

22 کروڑ لوگوں کو مروانا چاہتا ہے
میر جعفر اور میر صادق غدار تھے لیکن انہوں ایک چھوٹی سی ہاری ہوئی ریاست کے خلاف غداری کی تھی جو اس خطے میں برطانیہ کےخلاف مسلمانوں کی دم توڑتی ہوئی آخری مزاحمت تھی.
لیکن نوازشریف جو غداری کر رہا ہے وہ عالم اسلام کے سب سے مضبوط قلعے میں نقب لگا

رہا ہے.
یہ نقب صرف پاکستان میں بسنےوالے 22 کروڑ مسلمانوں کو ہی متاثر نہیں کرے گی بلکہ پاکستان کی ایٹمی قوت کی وجہ سےسعودی عرب، ترکی حتیٰ کہ ایران تک کو جو تقویت ملتی ہے وہ بھی ختم ہوجائیگی اور دنیابھر کےمسلمان ہل کر رہ جائیں گے
نوازشریف مسلمانوں کی تاریخ کا سب سےبڑا غدار ہے!

ذراغور کیجیےکہ نواز شریف نےجوچندبالا ظاہری سیاہ کاریاں کی ہیں کوئی محبِ وطن ایساکرسکتا ہے؟

نوازشریف اسوقت پاکستان دشمن ایجنسیوں کےہاتھوں کٹھ پتلی بن کرافواجِ پاکستان پر زہر اگل کرپاکستان کی جڑوں کوکھوکھلا کرکےپاکستان میں شام اورلبنان جیسےحالات پیداکررہاہے

مکمل شد

(جی اے ناصر)

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with G O L D E N H O R D E S

G O L D E N H O R D E S Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @JavaidMongol

11 Oct
Hello @jack @TwitterSupport and @Twitter
This account @qas58 & @DANYAL_PMLN is levelling false allegations on two respectable accounts by accusing them on bogus grounds.
Through her tweets, this @qas58 is supporting corruption money laundering thus empathising with terrorism
Hello @jack @TwitterSupport and @Twitter
This account @qas58 & @DANYAL_PMLN is levelling false allegations on two respectable accounts by accusing them on bogus grounds.
Through her tweets, this @qas58 is supporting corruption money laundering thus empathising with terrorism
Read 6 tweets
11 Oct
😎 ڈھائی کروڑوالا روشنیوں کاشہر کراچی 😎
اس کے علاقوں کےکچھ عجیب و غریب اور دلچسپ نام.

1) پاپوش نگر (یعنی جوتوں کاعلاقہ )
2) انڈا موڑ (نارتھ کراچی)
3) کریلا موڑ (نارتھ کراچی)
4) بھائ جان چوک (فیڈرل بی ایریا)
5) چیل چوک (لیاری)
6) مچھر کالونی (دو ہیں.گل بائی/الآصف)
7) پرفیوم چوک (گلستان جوہر)
8) بھینس کالونی (لانڈھی)
9) ناگن چورنگی (نارتھ کراچی)
10) کالا پل (ڈیفنس)
11) کنواری کالونی (منگھوپیر)
12) 2 منٹ چورنگی ( نارتھ کراچی)
13) فقیر کالونی
14) خاموش کالونی
15) فیوچر کالونی
16) پٹھان کالونی
17) گٹر باغیچہ
18) ناصر جمپ

19) خدا کی بستی
20) رنچھوڑ لائن
21) قلندریہ چوک
22) گل بائی
23) مینٹل چوک (لانڈھی)
24) نانک واڑہ
25) بھیم پورہ
26) مرغی خانہ ( قائد آباد)
27) لنڈی کوتل (نارتھ ناظم آباد)
28) کٹی پہاڑی
29) مکا چوک
30) دو اور تین تلوار (کلفٹن)

Read 10 tweets
11 Oct
ساہیوال: جی سی یونیورسٹی ساہیوال کیمپس میں لڑکیوں کو فیل کرنے کی دھمکی دے کر جنسی زیادتی کرنے کا انکشاف،کیمپس طالبات نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں انکشاف کیاہے کہ لڑکیوں کو امتحان میں نمبر لگوانے کے لیے پرنسپل سہیل طارق اپنی جنسی خواہشات پوری کرنے کے لیے مجبور کرتاہے ہو سٹل میں مقیم
لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا یا جاتا ہے۔ اس نے اپنی خواہش پوری کرنے لیے فراز حنیف،یونس کھوکھر،محمد سرمد،محمد عارف،میڈم (ر) اور ن پر مشتمل گروہ بنا رکھا ہے جو لڑکیوں کو مجبور کر کے چوہدری سہیل طارق کو پیش کر تے ہیں متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ بد کردار فراز حنیف نے اسے زیادتی
کا نشانہ بنایا اور اسے فیل کرنے کی دھمکی دی جب میں نے انہیں میڈیا پر جانے کی دھمکی دی تو ایک لاکھ روپے رشوت لے کر میرا سمسٹر کلیر کر دیا متاثرہ طالبات نے اپنے وڈیو بیان میں مزیدکہاکہ انہوں نے چیئر مین نیب،وائس چانسلر اور وزیر اعلی کو درخواستیں دی مگر کسی نے ہمارا ساتھ نہیں
Read 4 tweets
9 Oct
10102020

اس مجسمے کے بارے میں معلومات درکار ہیں ساتھی راہنمائی فرماکر مشکور فرمائیں!
شکریہ.
👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏
👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏
Read 4 tweets
9 Oct
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، بول ٹی وی کیطرف سے20تولےسونےکاانعام ،جاز موبائیل کمپنی کی طرف سےفون پر دس لاکھ کیش اورموٹرسائیکل کی خوشخبری سنانے والے اور کسی بنک کاجعلی نمائیندہ بن کر کال کرکے سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے گروہ کے چند اراکین کی گرفتاری اور انکی باتیں سنیں

1/4
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، بول ٹی وی کیطرف سے20تولےسونےکاانعام ،جاز موبائیل کمپنی کی طرف سےفون پر دس لاکھ کیش اورموٹرسائیکل کی خوشخبری سنانے والے اور کسی بنک کاجعلی نمائیندہ بن کر کال کرکے سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے گروہ کے چند اراکین کی گرفتاری اور انکی باتیں سنیں

2/4
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، بول ٹی وی کیطرف سے20تولےسونےکاانعام ،جاز موبائیل کمپنی کی طرف سےفون پر دس لاکھ کیش اورموٹرسائیکل کی خوشخبری سنانے والے اور کسی بنک کاجعلی نمائیندہ بن کر کال کرکے سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے گروہ کے چند اراکین کی گرفتاری اور انکی باتیں سنیں

3/4
Read 4 tweets
5 Oct
سابق صدر پاکستان جنرل محمدضیاءالحق شہید کے بیٹے اعجازالحق نے نواز شریف کے رازوں سے پردہ اٹھا دیا. شریف خاندان کےپسندیدہ عمل بوٹ چاٹ پالیسی پرمفصل اور حقیقی گفتگو!
یاد رہے کہ نواز شریف صدرجنرل ضیاالحق کا منہ بولا بیٹا تھا اور ضیاءالحق کی مدد سےہی شریف فیمیلی حکومت میں آئی تھی

1/6
سابق صدر پاکستان جنرل محمدضیاءالحق شہید کے بیٹے اعجازالحق نے نواز شریف کے رازوں سے پردہ اٹھا دیا.شریف خاندان کےپسندیدہ عمل بوٹ چاٹ پالیسی پرمفصل اور حقیقی گفتگو!
یاد رہےکہ نواز شریف صدرجنرل ضیاالحق کا منہ بولا بیٹا تھا اور ضیاءالحق کی مدد سےہی شریف فیمیلی حکومت میں آئی تھی

2/6
سابق صدر پاکستان جنرل محمدضیاءالحق شہید کے بیٹے اعجازالحق نے نواز شریف کےرازوں سے پردہ اٹھا دیا.شریف خاندان کےپسندیدہ عمل بوٹ چاٹ پالیسی پرمفصل اور حقیقی گفتگو!
یاد رہے کہ نواز شریف صدرجنرل ضیاالحق کا منہ بولا بیٹاتھا اور ضیاءالحق کی مدد سےہی شریف فیمیلی حکومت میں آئی تھی

3/6
Read 7 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!