اسےضرور پڑھیں۔۔

2014 میں بحرین نے پاکستان کو نرسنگ یونیورسٹی گفٹ کرنے کا اعلان کیا۔ پاکستان کو اس پراجیکٹ کیلئے صرف زمین فراہم کرنا تھی جبکہ تعمیراتی لاگت کا تمام خرچ بحرین کی حکومت نے اٹھانا تھا۔
اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے یہ آفر بے دلی سے سرخ فیتے میں لپیٹ کر رکھ دی۔👇1
2016 میں بحیرین کی حکومت نے پوچھا کہ کیا آپ منصوبہ شروع کرنے کیلئے تیار ہیں تو وزارت صحت کے کلرک نے جواب لکھا کہ ہمارے پاس اس منصوبے کیلئے فی الحال زمین موجود نہیں۔
یاد رہے اس وقت رائیونڈ پیلس کے اطراف پانچ سو ایکڑ سے زائد زمین قبضے میں لے کر آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا تھا۔
👇2
پھر 2017 میں دوبارہ رابطہ کرنے پر شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ ابھی تک زمین کی تلاش جاری ہے۔
پچھلے سال تحریک انصاف کی حکومت نے اس معاملے پر پیشقدمی کرتے ہوئے چک شہزاد میں 237 کنال زمین وزارت صحت کو الاٹ کرکے منصوبے پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
👇3
پھر وزیراعظم کے مشیر ظفر مرزا نے بحرین کی حکومت سے رابطہ کرکے انہیں فنڈنگ جاری کرنے کی درخواست کی۔
اب خبر آئی ہے کہ بحرین کی حکومت نے پاکستان سے ایم او یو سائن کرلیا ہے اور عنقریب کنسٹرکشن شروع ہوجائے گی۔

اپنی طرز کی اس واحد نرسنگ یونیورسٹی میں دو ہزار طلبہ کی گنجائش ہوگی۔
👇4
اور ہر سال پانچ سو طالبعلموں کو داخلہ ملے گا۔ ایک ہزار طالبات کیلئے ہوسٹل بھی فراہم کیا جائے گا۔
نوازشریف اور زرداری کبھی نہیں چاہیں گے کہ پاکستانی عوام تعلیم اور شعور حاصل کریں، کیونکہ شعور کا مطلب شریف اور زرداری خاندان کی موت ہو گی۔۔۔
👇5
آپ چاہے عمران خان کو بھکاری کہیں لیکن اس نے ہمیشہ پاکستانی عوام کیلئے ہاتھ پھیلائے اپنے لئے نہیں۔
میں اسے اپنا وزیراعظم دیکھنا چاہوں گا جو میرے لئے ہاتھ پھیلائے،
نہ کہ اس کو جو میرے ٹیکس کی کمائی سے لندن میں جائیدادیں بنائے۔
منقول۔۔6
@ImranKhanPTI

#ZafarDar

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Zafar M. Dar

Zafar M. Dar Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @ZafarDar

20 Nov
مودی نے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کس پاکستانی لیڈر کی فرمائش پر کیا؟

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت آرٹیکل 370 کے خاتمے کے ساتھ ہی ختم ہوگئی مگر ایسا اچانک کیا ہوا تھا جو مودی نے یہ قدم اُٹھایا اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کیونکر ختم کی اور کس کی فرمائش پر ایسا کیا ۔۔۔1👇
۔۔۔اس بات کی خبر ہمارے وزیراعظم بیشتر وزراء اور خفیہ ایجنسیوں کو بہت پہلے سے ہے کہ آرٹیکل 370 ختم کرانے میں کن کن پاکستانی شخصیات نے نریندر مودی کا ساتھ دیا اور اسکا مقصد کیا تھا۔
اپریل 2019 میں قطر میں انڈین سفیر پیوش سریوستو سے سابق سینٹر سیف الرحمن۔۔۔👇2
۔۔۔ نے نواز شریف کا ایک خاص پیغام انڈین سفیر کے ذریعے نریندر مودی تک پہنچایا۔

اس پلان کے تحت دوسری میٹینگ لندن میں ہوئی جس میں برطانیہ میں تعینات انڈین سفیر رُچی گھنشام انڈین وزیرِداخلہ امیت شاہ، اسحاق ڈار، حسین نواز اور سینیٹر سیف الرحمن قطر سے شامل ہوئے۔۔۔👇3
Read 17 tweets
3 Oct
السلام علیکم
میدان عرفات میں نبی رحمت محمد رسول اللہﷺ نے 9 ذی الجہ، 10 ہجری (7 مارچ 632 عیسوی) کو آخری خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔۔
👇
#ZafarDar
اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو غور سے سنو، اور ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔

جس طرح یہ دن، مہینہ اور یہ جگہ حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔
👇
لوگوں کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،

کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔

یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔

اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔
👇
Read 8 tweets
25 Sep
ماہ صفر کے اہم واقعات

12 صفر 2ھ کو وحیِ الٰہی سے کفار سے قتال کی اجازت دی گئی۔

یکم صفر 12ھ کو حضرت خالد بن ولید رضی اﷲ عنہ اور ایرانی سپہ سالار قارن بن قریانس کے مابین جنگ مذار (عراق) لڑی گئی جس میں ایرانیوں کو شکست ہوئی۔

25صفر 20ھ کو ہمدان (ایران) فتح ہوا۔ 👇

#ZafarDar
25صفر 20ھ کو حضرت عمرو بن عاص رضی ﷲ عنہ نے مصر کا قلعہ ’’فرما‘‘ فتح کرلیا اور اسی روز قسطنطنیہ میں قیصرِ روم ہرقل فوت ہوا۔

یکم صفر 589ھ کو سلطان صلاح الدین ایوبی رحمہ اﷲ نے دمشق میں وفات پائی۔

7صفر 918ھ کو عثمانی خلیفہ سلطان سلیم اول سلطنت پر فائز ہوا۔ 👇

#ZafarDar
9 صفر 656ھ کو چنگیز خان کا پوتا ہلاکو خان بغداد میں داخل ہوا۔ اس نے عباسی خلیفہ مستعصم باﷲ کو قتل کرکے خلافتِ عباسیہ کا خاتمہ کردیا، اس کی فوج کے ہاتھوں بغداد اور اس کے گرد و نواح میں ایک کروڑ 6لاکھ مسلمان قتل ہوئے۔

صفر 1034ھ میں حضرت مجدد الف ثانی کا وصال ہوا. 👇

#ZafarDar
Read 5 tweets
5 Sep
1917 کی بات ہے عراق میں برطانوی جنرل سٹانلی ماودے کا ایک چرواہے سے سامنا ہوا.
جنرل نے اپنے مترجم سے کہا ان سے کہہ دو کہ جنرل تمہیں ایک پاونڈ دے گا بدلے میں تمہیں اپنے کتے کو ذبح کرنا ہوگا.
کتا چرواہے کے لئے بہت اہم ہوتا ہے یہ اس کی بکریاں چراتا ہے،دور گئے ریوڑ کو واپس...
👇 1/5
.... لاتا ہے،درندوں کے حملوں سے ریوڑ کی حفاظت کرتا ہے،لیکن پاونڈ کی مالیت تو آدھا ریوڑ سے بھی زیادہ بنتی ہے، چرواہے نے کتا لایا اور ذبح کر دیا.

جنرل نے کہا اگر تم اس کی کھال بھی اتار دو میں تمہیں ایک اور پاونڈ دینے کو تیار ہوں،چرواہے نے خوشی خوشی کتے کی کھال بھی اتار دی.
👇2/5
جنرل نے کہا میں مزید ایک اور پاونڈ دینے کے لئے تیار ہوں اگر تم اس کی بوٹیاں بھی بنا دو چرواہے نے فوری یہ آفر بھی قبول کرلی جنرل چرواہے کو تین پاونڈ دے کر چلتا بنا.

جنرل چند قدم آگے گیا تھا کہ اسے چرواہے نے کہا اگر میں کتے کا گوشت کھا لوں تو آپ مجھے ایک اور پاونڈ دیں گے؟👇
3/5
Read 5 tweets
23 Aug
مولانا ظفر احمد عثمانی ایسے دور میں ہندوستان سے حج کے لئے گئے تھے،
جب لوگ بحری جہازوں میں سفر کرتے تھے۔
واپسی پر انہوں نے یہ واقعہ قلمبند کیا ہے.
فرماتے ہیں کہ میں ساری عمر کسی محفل میں (ایسا) لاجواب نہیں ہوا، سوائے ایک موقع پر جب ہم مدینہ طیبہ گئے اور مسجد نبویۖ سے ملحقہ..
1/7
اپنے خیمہ میں رہائش رکھی ، چونکہ شدید گرمیوں کا موسم تھا، تمام حاجی شام کا کھانا کھانے کے بعد تربوز کھاتے اور چھلکے باہر پھینک دیتے۔اس دوران ہم نے دیکھا کہ ایک سات آٹھ سالہ بچہ آتا اور چھلکوں کے ڈھیر میں سے چھلکے اٹھاتا، جو ہلکی سرخی مائل گری رہ جاتی، اسے کرید کر کھا لیتا۔
2/7
جب یہ معمول دو روز تک دیکھا تو بچے سے پوچھ لیا کہ تم ایسا کیوں کرتے ہو ؟ اس نے کہا میں یتیم ہوں، میری والدہ نے عقدثانی کر لیا ہے۔ گھر میں فاقے ہیں، میں مدینے کا بچہ ہوں اور میزبان ہونے کی حیثیت سے مہمانوں سے مانگتے شرم آتی ہے۔ لہذا میں اس بچی کھچی گری سے پیٹ بھر لیتا ہوں۔
3/7
Read 7 tweets
3 Aug
ترکی اور یورپ کے مابین 24 جولائی 1923ءکا معاہدہ

1918 میں پہلی عالمی جنگ کے اختتام نے ترکی کی شکست و ریخت پر مہریں ثبت کر دیں ، برطانیہ کی سربراہی میں فاتح قوتیں ترکی کے بڑے حصے پر قابض ہوگئیں اور پھر ان کے درمیان سو سال پر محیط ایک معاہدہ ہواجو معاہدۂ لوزان کہلاتا ہے..
👇1
... اس معاہدے کی دفعات اور ان میں پوشیدہ یورپ کی مسلم دشمنی بھی ملاحظہ ہو۔
1- اسلامی خلافت ختم کی جائے گی اور اس کی جگہ سیکولر ریاست قائم ہو گی۔
2- عثمانی خلیفہ کو ان کے خاندان سمیت ملک بدر کیا جائے گا۔
3- خلافت کی تمام مملوکات ضبط کر لی جائیں گی بشمول سلطان کی ذاتی املاک ۔
👇2
4- ترکی پٹرول کے لیے نہ اپنی سر زمین پر اور نہ ہی کہیں اور ڈرلنگ کرسکے گا ، اپنی ضرورت کا سارا پٹرول اسے امپورٹ کرنا ہو گا ۔
5- باسفورس عالمی سمندر شمار ہوگا اور ترکی یہاں سے گذرنے والے کسی بحری جہاز سے کسی قسم کا کوئی ٹیکس وصول نہیں کر ے گا, باسفورس نہر سویز کے ہم پلہ ہے.
👇 4
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!