اپنی سوشل میڈیا ایپس کی بلاک لسٹ پہ نظر ڈالیں۔
بلاک ہونے والوں کی کثیر تعداد اس بنیاد پہ بلاک کی گئی ہو گی کہ انھوں نے آپ کی کسی مسلکی،سیاسی یا معاشرتی پوسٹ کے جواب میں آپ کو دلیل کے بجاۓ گالی یا بددعا دی ہوگی
بحیثیت خاتون مجھےاسی زبان میں جواب دینے کے بجاۓ بلاک کرنا آسان لگتا ہے
یہی لوگ جب قریب المرگ ہوتے ہیں تو ان کی اور ان کے اپنوں کی خواہش ہوتی ہے کہ تمام لوگ انھیں ک خطاؤں کو معاف کریں اور اللہ کریم ان کے گناہوں کو معاف کر دے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام عمر انھیں اپنی زبان پہ قابو پانا نصیب نہیں ہوتا لیکن مرتے دم ان کی دعا ہوتی ہے کہ ان کےلیے سب دعا کریں
اب سب سے تکلیف دہ مرحلہ ہے کہ لوگ آپ کو کیوں معاف کریں۔ کیا اس لیے کہ اب آپ فوت ہونے لگے ہیں یا آپ وفات پا چکے ہیں؟
کیا آپ کو معلوم نہیں تھا کہ آپ نے اس دنیا فانی سے جانا ہے؟ کیا آپ کو سزا و جزا، جنت و جہنم کی حقیقت معلوم نہ تھی؟
کیا آپ نے وہ حدیث نہ پڑھی تھی “ مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں”؟
کیا آپ کو یہ تعلیم نہ ملی کہ اللہ چاہے تو اپنے حقوق معاف کر دے لیکن حقوق العباد بندوں کے معاف کرنے پہ ہی معاف ہو گے؟
تو پھر آپ کس غلط فہمی میں تھے؟
آپ نے ایدھی جیسے انسان دوست کا مذاق اڑایا۔آپ نے جنید جمشید کی ایک غلطی کو ان کی معافی مانگنے کے باوجود معاف نہ کیا اور خود اس امید پہ گناہ کیے جا رہے ہیں کہ لوگ اور اللہ کریم آپ کو معاف کر دیں گے۔
اس غلط فہمی سے نکل آئیے جناب۔ آپ نے جن کو گالیاں دینی تھیں، دے لیں۔اب آپ کی باری ہے
ان تمام بدگوئیوں کا خراج دینے کی۔
اپنی قبر میں انگارے آپ نے بھرے اور اب دوسروں سے امید ہے کہ وہ ان انگاروں کی جگہ پھول بھریں گے تو ایسا نہیں ہو گا۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
جب ان کو ان کے اعمالنامے دیۓ جائیں گے تو انہیں کہا جائے گا :
لو خود ہی اپنی کتاب آپ پڑھ لو آج تو تم اپنا حساب لینے کے لۓ خود ہی کافی ہو ) الاسراء / 14

#ہماکازاویہ

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Zilay Huma Dar

Zilay Huma Dar Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @ZilayHumaDar

18 Nov
نہ جنوں رہا ۔۔۔۔

کچھ لوگ دنیا دار نہیں ہوتے یا شاید دنیا ان کے لیے بنی ہی نہیں ہوتی۔
وہ بھی ایسا ہی انسان تھا۔
دیکھنے میں عام سا۔
خاموش رہنے والا۔
محفل میں ہو تو شاید کسی کا دھیان بھی اس کی طرف نہ جاۓ۔ لیکن اسے خود کو نمایاں کرنے کا شوق بھی نہیں تھا۔
میں اپنی کلاس کی خود اعتماد لڑکی جس کو ہر موضوع پہ دسترس حاصل تھی۔ اساتذہ کی تعریفیں میرا اعتماد اور بڑھا دیتیں۔ ایسی چکا چوند میں کہاں کسی پہ نظر ٹھہرنی تھی۔ وہ میرا ہم جماعت ضرور تھا لیکن اتنا غیر اہم کہ شاید ہی کسی نے اسے بولتے سنا ہو۔
اساتذہ بھی اسے ایسے ہی نظر انداز کر دیتے جیسے ہم سب کرتے تھے۔ کسی نے بتایا کہ وہ کسی مزدور کا بیٹا ہے۔ایسے لوگوں کی کیا تربیت اور کیا شخصیت۔ وہ نظریں جھکاۓ گزرتا اور ہم سب اسے کسی کلاس میں پڑے بنچ کی طرح جماعت کا حصہ سمجھنے لگے۔
Read 14 tweets
16 Nov
افسانہ ۔۔

ان سے میری پہلی ملاقات چہل قدمی کے دوران ہوئ۔کالج کی چھٹیوں میں روزانہ واک معمول کا حصہ تھی۔ سبزے پہ چہل قدمی کرتے اندازہ ہی نہ ہوا کہ کتنی دیر ہو گئی کہ یکدم سانس کی تکلیف شروع ہو گئی۔ پولن سیزن میں واک ہمیشہ اذیت دیتی ہے
لیکن درختوں اور پودوں کو نئے رنگوں میں دیکھنا اتنا خوشنما لگتا ہے کہ میں باز نہیں آتی۔
ایک تنے سے ٹیک لگا کے سانس بحال کرنے کو کوشش جاری تھی کہ کسی نے پانی کی بوتل بڑھائ۔ پہلی نظر میں وہ کوئ فرشتہ لگا۔ شکریہ ادا کرتے ہوۓ بوتل واپس کی تو جناب نے شبلی کے نام تعارف کروایا۔
شکل سے وہ انتہائ معقول لگ رہے تھے لیکن ہمیں شبلی سے شبلی فراز یاد آۓ اور جیسے منہ میں کونین گھُل گئی۔پھر انھیں مولانا شبلی نعمانی سے تشبیہ دے کے سکون ملااور انھیں مولانا کا خطاب دے ڈالا۔وہ بھی صاحب جیسے برسوں سے منتظر تھے۔ایک ہی سانس میں نام،رہائش اور سانس کی تکلیف کی وجہ پوچھ لی
Read 19 tweets
29 Oct
آپ کی تیرہ سالہ بیٹی کے لیے چوالیس سال کے مسلمان کا رشتہ آۓ تو کیا آپ صرف مسلمان ہونے کی بنا پہ رشتہ قبول کر لیں گے؟
لیکن یہی رشتہ ایک مسیحی یا ہندو گھرانے سے آپ کی بیٹی کے لیے آۓ تو۔۔
آپ نہ صرف ان کو بے عزت کرکے گھر سے نکالیں گے بلکہ آپ شاید ان کے گھر بھی تباہ کرنے کی کوشش کریں
آخر دوسرے مذہب سے ہو کر بھی انھوں نے یہ گستاخی کرنے کا کیوں سوچا؟
اب اپنے دل پہ ہاتھ رکھ کے بتائیں کہ کیا اس ملک کی اقلیتوں کو بھی ایسا سوچنے کا حق ہے یا نہیں ؟
کم عمری کی شادی پہ سزا کا قانون بھی ہے اور نکاح بالجبر پہ بھی سزا ہے
لیکن بات جب دوسرے مذہب کے لوگوں کی آتی ہے تو ہم فوراً اسلام کی آڑ لیتے ہیں۔
ان تمام لوگوں کو جنھیں کم عمر بچیوں کو مسلمان کر کے نکاح کرنے کا ثواب کمانے کا شوق ہے، وہ ادھیڑ عمر مسلمان خواتین یا بیوہ و طلاق یافتہ خواتین کا سہارا بن کے سنت پہ عمل کرنے کی ہمت کیوں نہیں کرتے؟
Read 6 tweets
27 Oct
انسان جب علم اور ترقی کی معراج کو چھُو لے گا تو اُس وقت کے تاریخ دانوں میں سے کوئی اپنے اجداد کی عقل پر ماتم کرتے ہُوئے لکھے گا،
"ہمارے اجداد میں بعض ایسے بھی گُزرے ہیں جنہوں نے بیس کروڑ سے زیادہ انسانوں کی تقدیر ایک ایسے آدمی کے ہاتھ میں دے دی تھی
جِس کی واحد قابلیت ایک ایسے کھیل میں مہارت تھی جِس میں ایک آدمی گیند ہاتھ میں پکڑے دور سے بھاگتا آتا ہے اور ایک مخصوص جگہ پہنچ کر گیند جھٹ سے چند میٹر دور کھڑے ایک دوسرے آدمی کے پیچھے چھُپی لکڑیوں کی طرف پھینکتا ہے۔ جِس شخص کی طرف وہ گیند پھینکی گئی ہوتی ہے
اُسے اپنے ہاتھ میں پکڑے ڈنڈے کے ذریعے گیند کو روک کر اُسے نہ صرف پیچھے موجود لکڑیوں سے ٹکرانے سے بچانا ہوتا ہے بلکہ اپنے ہاتھ میں پکڑے لکڑی کے ڈنڈے سے گیند پر اتنی زور سے ضرب لگانی ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دور جا گرے۔"
Read 4 tweets
20 Oct
آپکو یہ تو بتایا ہے کہ حضرت یوسف بہت خوبصورت اور حسین و جمیل تھے ، مگر
کوئی یہ نہیں بتاتا کہ اس یوسف نے اپنے ملک کو کیا "معاشی پروگرام" دیا تھا کہ 7 سال کے قحط میں کوئی انسان بھوک سے نہیں مرنے پایا۔
سب صرف یہ تو بتاتے ہیں کہ حضرت سلیمان کی بادشاہت اتنی دبدبے والی تھی کہ جنات بھی ان کے ماتحت تھے مگر کوئی نہیں بتاتا کہ وہ بے پناہ "سیاسی بصیرت" رکھنے والے بادشاہ تھے،
اپنے ملک فلسطین [ انڈسٹریل/ صنعتی اکانومی ] اور ملکہ بلقیس کے ملک یمن [ ایگریکلچرل/ ذرعی اکانومی ] کے درمیان دو طرفہ معاہدات [Bileteral Agreements] کے نتیجے میں خطے کو جس طرح خوشحالی دی آج کی جدید دنیا بھی اس کی مثال نہیں ملتی
Read 7 tweets
11 Oct
ملک میں کرپشن کے خاتمہ سے روزانہ 12 ارب روپے بچ رہے ہیں.
حکومتی اخراجات میں کمی کی وجہ سے 5000 ارب پہلے سے بچے ہوئے ہیں.
بیری کے درخت والی شہد سے بھی اربوں کی آمدنی متوقع ہے اور ہم نے اربوں کھربوں درخت بھی لگا رکھے ہیں۔
ظاہر ہے انکی اضافی لکڑی بھی ایکسپورٹ ہوگی
اور زرِمبادلہ ملک میں آئے گا۔ ابھی تو باہر پڑے 200 ارب ڈالر الگ اور 5000 ہزار کروڑ ڈالر الگ سے بھی ملک لانے ہیں اور گلابی نمک جو ہم نے بھارت جانے سے روک کر خود ایکسپورٹ کرکے اربوں ڈالر باہر سے پاکستان لائیں گے وہ الگ۔
چرس اور بھنگ کی کاشتکاری سے اربوں ڈالرز کی کمائی اور ساتھ میں جو عوام کو انڈے، کٹے اور مرغیاں دی گئی ہیں ظاہر ہے وہ بھی دو سے تین ہزار ارب سالانہ منافع تو دینگے ہی دینگے۔۔۔۔

مجھے معلوم ہے لوگ نہیں مانیں گے مگر باقی سب چھوڑیں یہ دیکھیں
Read 11 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!