دو عورتیں قاضی ابن ابی لیلی کی عدالت میں پہنچ گئیں،یہ اپنے زمانے کے مشہور و معروف قاضی تھے.

قاضی نے پوچھا
تم دونوں میں سے کس نے بات پہلے کرنی ہے؟

ان میں سے بڑھی عمر والی خاتون نے دوسری سے کہا تم اپنی بات قاضی صاحب کے آگے رکھو.
++
وہ کہنے لگی قاضی صاحب یہ میری پھوپھی ہے میں اسے امی کہتی ہوں چونکہ میرے والد کے انتقال کے بعد اسی نے میری پرورش کی ہے یہاں تک کہ میں جوان ہوگئی.

قاضی نے پوچھا اس کے بعد ؟

وہ کہنے لگی پھر میرے چچا کے بیٹے نے منگنی کا پیغام بھیجا انہوں نے ان سے میری شادی کر دی،
++
میری شادی کو کئی سال گزر گئے ازدواجی زندگی خوب گزر رہی تھی ایک دن میری یہ پھوپھی میرے گھر آئی اور میرے شوہر کو اپنی بیٹی سے دوسری شادی کی آفر کرلی ساتھ یہ شرط رکھ لی کہ پہلی بیوی(یعنی میں) کا معاملہ پھوپھی کے ہاتھ میں سونپ دے،
++
میرے شوہر نے کنواری دوشیزہ سے شادی کے چکر میں شرط مان لی میرے شوہر کی دوسری شادی ہوئ میری پھوپھی میرے پاس آئی اور مجھ سے کہا تمہارے شوہر کے ساتھ میں نے اپنی بیٹی بیاہ دی ہے تمہارا شوہر نے تمہارا معاملہ میرے ہاتھ سونپ دیا ہے میں تجھے تیرے شوہر کی وکالت کرتے ہوئے طلاق دیتی ہوں.
++
جج صاحب میری طلاق ہوگئی.

کچھ عرصے بعد میری پھوپھی کا شوہر سفر سے تھکے ہارے پہنچ گیا وہ ایک شاعر اور حسن پرست انسان تھے میں بن سنور کر اس کے آگے بیٹھ گئی اور ان سے کہا کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟ اسکی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا اس نے فوری ہاں کرلی،
++
میں نے ان کے سامنے شرط رکھ لی کہ آپ کی پہلی بیوی(یعنی میری پھوپھی) کا معاملہ میرے ہاتھ سونپ دیں اس نے ایسا ہی کیا میں نے پھوپھی کے شوہر سے شادی کرلی اور اس کے شوہر کی وکالت کرتے ہوئے اسے طلاق دے ڈالی.

قاضی حیرت سے پھر ؟

وہ کہنے لگی قاضی صاحب کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی.
++
کچھ عرصہ بعد میرے اس شاعر شوہر کا انتقال ہوا میری یہ پھوپھی وراثت کا مطالبہ کرتے پہنچ گئی میں نے ان سے کہا کہ میرے شوہر نے تمہیں اپنی زندگی میں طلاق دی تھی اب وراثت میں تمہارا کوئی حصہ نہیں ہے، جھگڑا طول پکڑا اس دوران میری عدت بھی گزر گئی
++
ایک دن میری یہ پھوپھی اپنی بیٹی اور داماد(میرا سابقہ شوہر) کو لیکر میرے گھر آئی اور وراثت کے جھگڑے میں میرے اسی سابق شوہر کو ثالث بنایا اس نے مجھے کئی سالوں بعد دیکھا تھا مرد اپنی پہلی محبت نہیں بھولتا ہے چنانچہ مجھ سے یوں مل کر
++
اس کی پہلی محبت نے انگڑائی لی میں نے ان سے کہا کیا پھر مجھ سے شادی کروگے؟
اس نے ہاں کرلی
میں نے ان کے سامنے شرط رکھ لی کہ اپنی پہلی بیوی(میری پھوپھی کی بیٹی) کا معاملہ میرے ہاتھ میں دیں،اس نے ایسا ہی کیا.
میں نے اپنے سابق شوہر سے شادی کرلی
++
اور اس کی بیوی کو شوہر کی وکالت کرتے ہوئے طلاق دے دی.

قاضی ابن ابی لیلی سر پکڑ کر بیٹھ گئے پھر پوچھا کہ
اس کیس میں اب مسئلہ کیا ہے؟

++
میری پھوپھی کہنے لگی :
قاضی صاحب کیا یہ حرام نہیں کہ میں اور میری بیٹی دونوں کی یہ لڑکی طلاق کروا چکی پھر میرا شوہر اور میری بیٹی کا شوہر بھی لے اڑی اسی پر بس نہیں دونوں شوہروں کی وراثت بھی اپنے نام کرلیا۔

++
قاضی ابن ابی لیلی کہنے لگے:
مجھے تو اس کیس میں حرام کہیں نظر نہیں آیا،طلاق بھی جائز ہے،وکالت بھی جائز ہے،طلاق کے بعد بیوی سابقہ شوہر کے پاس دوبارہ جاسکتی ہے بشرطیکہ درمیان میں کسی اور سے اس کی شادی ہو کر طلاق یا شوہر فوت ہوا ہو تمہاری کہانی میں بھی ایسا ہی ہوا ہے.

++
اس کے بعد قاضی نے خلیفہ منصور کو یہ واقعہ سنایا خلیفہ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے اور کہا کہ جو کوئی اپنے بھائی کیلئے گڑھا کھودے گا خود اس گڑھے میں گرے گا یہ بڑھیا تو گڑھے کی بجائے گہرے سمندر میں گر گئی.

كتاب :جمع الجواهر في - الحُصري
عربی سے ترجمہ: بقلم فردوس جمال!!

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with اسسیران قفسس

اسسیران قفسس Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Aseer_kafas

22 Feb
جنگ یمامہ

مسیلمہ کذاب کے دعویٰ نبوت کے نتیجے میں لڑی گئی  جہاں 1200 صحابہ کرامؓ کی شہادت ہوئی
  اور اس فتنے کو مکمل مٹا ڈالا۔
خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ خطبہ دے رہے تھے: لوگو! مدینہ میں کوئی مرد نہ رہے،اہل بدر ہوں
  یا اہل احد سب یمامہ کا رخ کرو"
++ Image
بھیگتی آنکھوں سے وہ دوبارہ بولے:
مدینہ میں کوئی نہ رہے حتٰی کہ جنگل کے
  درندے آئیں اور ابوبکرؓ کو گھسیٹ کر لے جائیں"

صحابہ کرامؓ کہتے ہیں کہ اگر علی المرتضیؓ
  سیدنا صدیق اکبرؓ کو نہ روکتے تو وہ
  خود تلوار اٹھا کر یمامہ کا رخ کرتے۔
++
13 ہزار کے مقابل بنوحنفیہ کے 70000 جنگجو
  اسلحہ سے لیس کھڑے تھے۔
یہ وہی جنگ تھی جس کے متعلق اہل مدینہ کہتے تھے: "بخدا ہم نے ایسی جنگ نہ کبھی پہلے لڑی
  نہ کبھی بعد میں لڑی"
اس سے پہلے جتنی جنگیں ہوئیں بدر احد
  خندق خیبر موتہ وغیرہ صرف 259
صحابہ کرام شہید ھویے تھے۔
++
Read 4 tweets
21 Feb
عیسائیوں کا وفد جب غرناطہ پہنچا تو کیا دیکھتا ہے ،
ایک بچہ ہاتھ میں تیر کمان لیکر کھڑا ہے اور اداس ہے،
پوچھنے پر پتہ چلا کہ اب میں تیر کے ساتھ اڑتے ہوۓ پرندوں کو شکار کرتے کرتے بور ہوگیا ہوں
اب میرا مشغلہ تیر کے ساتھ دریا میں موجود مچھلی کا شکار کرنا ہے ۔
++ Image
عیسائی وفد سن کر دنگ رہ گیا
کہ جس قوم کا بچہ اتنا اچھا تیر انداز ہے ،،
وہ قوم میدان جنگ میں شکست نہیں کھا سکتی ۔

وہ وفد واپس گیا اور بڑی سوچ وچار کے بعد نوجوان لڑکیوں کے وفود دوستی ثقافت کے نام پر مسلمان ملک میں بھیجنے شروع کردئیے۔
++
کچھ عرصہ گزرا اس بےحیائی نے کام دکھایا اور مسلمانوں کی غیرت کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ۔

اب وہی عیسائی وفد دوبارہ آیا ۔ ۔ ساحل سمندر پر اترا ۔ ۔ تو کیا دیکھتا ہے ۔ ۔ ایک نوجوان اداس ہو کر سر جھکاۓ بیٹھا ہوا تھا ۔
پوچھنے پر پتہ چلا کہ اس کی محبوبہ نے ملنے کا عہد کیا تھا
++
Read 5 tweets
21 Feb
😁😉😂
ٰعلما کے لئے بطور خاص
ﺍﯾﮏ ﻧﺤﻮﯼ ﻋﻮﺭﺕ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﻮﮨﺮ ﮐﻮ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﮐﯿﺎﺑﺪﺩﻋﺎ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ، ﭘﮍهیں اور ﻧﺤﻮ ﺗﺎﺯﮦ ﮐﺮﯾﮟ.
++
ﺍﮮ ﺍﻟﻠﮧ ﺍﮔﺮ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺟﻤﻊ ﮐﺮے ﺗﻮ " ﺟﻤﻊ ﺗﮑﺴﯿﺮ " کرنا
ﺍﻭﺭﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﺟﻤﻊ ﮐﺮے ﺗﻮ " ﺟﻤﻊ ﺳﺎﻟﻢ " ﮐﺮنا
++
ﺍﮮ ﺍﻟﻠﮧ ﻣﯿﺮﯼ ﺳﻮﮐﻦ ﮐﻮ " ﮐﺎﻥ " ﮐﮯ ﺍﺧﻮﺍﺕ ﻣﯿﮟ ﮐﺮﺩﮮ ( ﯾﻌﻨﯽ ﻭﮦ ﭘﮩﻠﮯ ﺑﯿﻮﯼ ﺗﮭﯽ ) ﺍﻭﺭ ﻣﺠﮭﮯ " ﺻﺎﺭ " ﮐﮯ ﺍﺧﻮﺍﺕ ﻣﯿﮟ ﮐﺮﺩے ( ﯾﻌﻨﯽ ﻓﯽ ﺍﻟﺤﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﻮﯼ ﮨﻮﮞ )
++
Read 10 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!