میں جب جب سوچتی ہوں کہ لوگ کیسے اس وطن پاکستان سے اس مٹی سے دغا کرتےہیں کسی مفاد یا کسی مجبوری میں تب تب میرا وجود شل ہوتا ہےمیرا ذہن سن ہو جاتا ہے جب بھی کہیں معلوم پڑتا ہےکہ فلاں نے وطن پاکستان سے غداری کی فلاں وطن کے مفادات کےخلاف گیا
#Thanks4PeacePakForces
@peaceforchange
کیسےانسان جب پیدا ہوتا ہےتو تو اسکی پہلی محبّت ماں کی گود نصیب ہوتی ہےاور وہ بھی پھر ماں سے محبّت و عقیدت کو ہر چیز سے بالاتر سمجھتا ہے اور عزیز تر رکھتا ہے
اسی طرح جب انسان بڑا ہوتا ہے جن کھیتوں کےخزانےکھاتا ہےجن گلیوں میں جن کوچوں میں کھیلتا ہےاس وطن کی
#Thanks4PeacePakForces
خوشبو اس مٹی کا لمس ہر چیز سے مقدس ہوتا ہے پھر کیسے لوگ وطن کے خلاف جاتے ہیں ؟؟؟؟
یہ فقط انسان ہی نہیں جانور بھی جہاں رہتے ہیں بڑے ہوتے ہیں اس زمین زی مٹی سے انس رکھتے ہیں پھر انسان اشرفالمخلوق ہو کے کیسے اس وطن کے خلاف آ جاتا ہے؟؟
#Thanks4PeacePakForces
بحثیتِ مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ رب تعالی کی کتاب مقدس قرآن ہماری سب سے بڑی رہنماء ہے اسکے بعد ہمارے نبی کی زندگی ہمارے لئےمشعلِ راہ ہے تاریخ اٹھا لیں میرے نبی نے ہمیشہ وطن سے محبّت کی ہے وطن کی عظمت و دفاع کی خاطر کئی جنگیں بھی کی اور عالم اسلام کے پرچم کی
#Thanks4PeacePakForces
سربلندی کے لئے کئی قربانیاں دی رب تعالی کتاب مقدس میں بارہا وطن کےدفاع کے لئے جنگ پر فرما چکا ہےجیسے کہ مضمون الصف میں ہے کہ
اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الَّذِیۡنَ یُقَاتِلُوۡنَ فِیۡ سَبِیۡلِہٖ صَفًّا کَاَنَّہُمۡ بُنۡیَانٌ مَّرۡصُوۡص "بیشک اللہ تعالیٰ ان لوگوں
#Thanks4PeacePakForces
سے محبت کرتا ہے جو اس کی راہ میں صف بستہ جہاد کرتے ہیں گویا سیسہ پلائی ہوئی عمارت ہیں"
یہ طاقت ور ترین بادشاہ کی کتاب مقدس کے بہترین الفاظ ہیں جو یقیناً ہمارے لئے بہترین رہنمائ رکھتے ہیں کہ ہم وطن کے دفاع کو ہر چیز سے بالاتر ہو کے عزیز رکھیں!!
#Thanks4PeacePakForces
کتاب مقدس کا بیان ہے
اُولٰٓئِکَ یَرۡجُوۡنَ رَحۡمَتَ اللّٰہِ ؕ
اللّه کی راہ میں جہاد کرنے والے ہی رحمت الٰہی کے امیدوار ہیں"اسی طرح میرے نبی کے جانشینوں نے بھی اسی رستے پر چلتے ہوۓ پرچمِ اسلام کو بلند کیا اور تاریخ کی ان گنت فتوحات اپنے نام کر کے
#Thanks4PeacePakForces
پوری دنیا میں اسلام کو سربلند کیا اور یہ ہر چیز سے ہر سوچ و فرقہ بندی سے بڑھ کر کیا کیوں کہ کتاب مقدس ہمیں وعتصمو بحبل اللّه جمیعاً ولا تفرقو
پہ عمل پیرا ہونے والے لوگ تھے یعنی کوئی اس چیز پہ ناازاں نہیں تھا کہ میں بنو ہاشم سے ہوں میں قریش سے ہوں
#Thanks4PeacePakForces
وہ کتاب مقدس کے بیان پر چلتے تھے کہ
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اصۡبِرُوۡا وَ صَابِرُوۡا وَ رَابِطُوۡا ۟ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ لَعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ اے ایمان والو ! تم ثابت قدم رہو اور ایک دوسرے کو تھامےرکھو اور جہاد کے لیے تیار رہو
#Thanks4PeacePakForces
تاکہ تم مراد کو پہنچو"وہ جانتے تھے کہ فرقہ و قبیلہ پہچان کے لئے ہیں جسکو اقبال نے اپنے الفاظ میں بیان کیا
" ایک ہی صف میں کھڑے ہو گۓ محمود و ایاز
نا کوئی بندہ رہا نا کوئی بندہ نواز
بندہ و صاحب و محتاج و غنی ایک ہوۓ
#Thanks4PeacePakForces
تیری سرکار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوۓ
آج ہم اپنے آپ سے سوال کریں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں؟؟
ہمیں کیوں ناز ہے کہ ہم اعلی نسب ہیں ہیں ؟؟
ہمیں کیوں ناز ہے کہ ہم اعلی قبیلے سے ہیں ؟؟
آپکو علم ہونا چاہیے کہ کائنات کی اعلی ترین ہستی محمّد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
#Thanks4PeacePakForces
کائنات کا اعلی ترین قبیلہ بنو ہاشم کائنات کی شہزادی فاطمه بنت محمّد کو کہا جا رہا ہے "" فاطمہ اس غلط فہمی میں نا رہنا کہ نبی کی بیٹی ہو بخشی جاؤ گی اپنے اعمال کا حساب دو گی "" اللّه اکبر یعنی ہمارا قبیلہ ہماری پہچان تو ہو سکتی ہے ہماری بخشش نہیں
#Thanks4PeacePakForces
اسی طرح ایک مسلمان کے لئے وطن کی محبّت ضروری امر ہے امام راغب بہترین فرماتے ہیں
" حب الوطنِ من طیب الموالد
"وطن کی محبّت اچھی فطرت و جبلت کی نشانی ہے""
اسلام کی تاریخ شاہد ہے کہ وطن کے دفاع میں سرحد پر معمور جوان کی راتیں ہماری راتوں کے
#Thanks4PeacePakForces
قیام سے زیادہ بہتر ہیں اور دفاعِ وطن کی موت کو شہادت کہا گیا ہے جو دنیا میں بہترین موت ہے اور اللّه کے ہاں زندہ ہونے کی خوش خبری ہے جنت کی پیشگوئ ہے....
فرمان الہی ہے وَ لَا تَقُوۡلُوۡا لِمَنۡ یُّقۡتَلُ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ اَمۡوَاتٌ ؕ بَلۡ اَحۡیَآءٌ وَّ لٰکِنۡ لَّا تَشۡعُرُوۡنَ
اور اللہ تعالیٰ کی راہ کے شہیدوں کو مردہ مت کہو وہ زندہ ہیں، لیکن تم نہیں سمجھتے"یعنی قرآن میں جہاد کی فضیلت پر بہت زور دیا گیا ہے وطن کی محبّت و دفاع کو بہت مقام و مرتبہ حاصل ہے اور راہِ خدا میں مرنے والوں کو شہید کہا گیا
#Thanks4PeacePakForces
ہے جنت کی نوید سنائی گئ ہے
رب تعالی ہمیں وطن پاکستان کا ہر پلیٹ فارم پر دفاع کرنے کی توفیق دے وطن کی مٹی سے محبّت و عشق سے ہمارے دل بھرور رکھے اور دنیا میں بہترین موت یعنی شہادت نصیب
#Thanks4PeacePakForces
کرے آمین پاکستان زندہ باد
میری سب پاکستانیوں سے التجا اس تھریڈ کو rt کریں اپنے محبت میں بہت محنت سے لکھا ہے شکریہ جزاک اللہ خیر کثیرا اپنے وطن سے محبت کریں اللہ پاک ہمارے جوانوں کو اپنی حفاظت میں رکھے آمین
#Thanks4PeacePakForces
@ArifRetd
@BrigTariq
@threadreaderapp unroll

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with 🇵🇰یاسمین ارشد 🇵🇰💗🇹🇷

🇵🇰یاسمین ارشد 🇵🇰💗🇹🇷 Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @YasminArshad6

22 Feb
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
السَّلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
یہ 7 علامتیں بتاتی ہیں کہ آپ کےجسم کو مدد کی شدیدضرورت ہے تحریر:یاسمین ارشد
ہمارے جسم کو قدرت نےایک پرفیکٹ مکینزم کےتحت تخلیق دیا ہےجس کے پرفیکٹ ہونےکا ثبوت یہ ہےکہ اس میں ایک ہی
#اردو_زبان
وقت میں بے شمار مختلف عوامل ایک ساتھ اپنے کام کی انجام دہی کررہے ہوتے ہیں تاہم بعض اوقات ہمارے جسم میں کچھ ایسی علامات ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں جس سے یہ پتا چلتا ہے کہ ہمارے جسم کو مدد کی شدید ضرورت ہے لیکن پھر بھی ہم ان کو نظر انداز کررہے ہوتے ہیں آج ہم آپ کو بتانے
#اردو_زبان
جارہے ہیں کہ جسم کے کسی بھی حصے میں رونما ہونے والی ان علامات کو قطعاً نظر انداز نہ کریں اور فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔انسومنیا، چڑچڑا پن اور ٹانگوں میں کھنچاؤ
اگر آپ کے جسم میں بھی ایسی کوئی علامت ظاہر ہوتی ہے تو آپ کے جسم کو پوٹاشیم اور میگنیشیم کی شدید ضرورت ہے۔
Read 9 tweets
21 Feb
السَّلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
#صبح_الاخیر_زندگی
نومولود بچے کو نہلاتے وقت اکثر مائیں یہ 5 غلطیاں کر جاتی ہیں بچے کی صفائی ہر ماں کے لیے اہم ترین ترجیحات میں سے ایک ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر مائیں اپنے بچوں👇
✍یاسمین ارشد
#اردو_زبان
کو بار بار نہلا رہی ہوتی ہیں پھر نہلانےکے دوران وہ اپنے بچوں کی نرم وملائم جِلدکی حفاظت کی خاطرمختلف اقسام کے پراڈکٹس کا استعمال بھی کرتی ہیں بچوں کو نہلانا اہم ہے لیکن کئی مائیں اکثر اوقات اس دوران بہت ساری غلطیاں کرتی ہیں جن کے باعث بچےکی جلدکو فائدہ ہونے کےبجائےنقصان پہنچتا ہے
میں یہاں آپ کو ایسی ہی چند غلطیوں کے بارے میں بتاتی ہوں جو اکثر مائیں بچوں کو نہلانے کے دوران کرتی ہیں بچوں کو کئی بار نہلانابچے کی صاف صفائی کو لے کر آپ کی فکر کو ہم سمجھتے ہیں لیکن بار بار نہلانا نومولود بچوں کی نرم و ملائم جلد کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔ بچے کو دن میں ایک بار نیم
Read 9 tweets
20 Feb
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
السَّلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
صبح بخیر زندگی آج کی اہم معلومات اپنے بہن بھائیوں کی خدمت میں تھریڈ پڑھنا ضرور بچوں کو تم نہیں بلکہ آپ کہہ کر مخاطب کریں بچےہمارے گھر کےآنگن میں مہکتے ہوئےپھولوں کی طرح ہوتے ہیں
#اردو_زبان
جن سے گھر میں رونق ہوتی ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی ایک ایسی نعمت ہیں، جن کا کوئی نعم البدل نہیں۔بچوں کی تربیت میں بظاہر ہم چھوٹی چھوٹی باتوں کو ذہن میں نہیں رکھتے، مگر یہی چھوٹی چھوٹی باتیں بچوں کی شخصیت میں بگاڑ پیدا کر سکتی ہیں۔ ہماری مراد بچے کی توہین، تضحیک اور تذلیل ہے، جو بچے کی
شخصیت کو تباہ کر کے رکھ دیتی ہیں۔ جن والدین کو اپنے بچوں کی تربیت اچھے انداز میں کرنی ہے، انہیں چاہیے کہ اپنے بچوں کے احترام کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھیں، کیوں کہ بچہ بھی مکمل انسان ہے اور ہر انسان کو اپنے آپ سے محبت ہوتی ہے۔ اس کی خواہش ہوتی ہے کہ دوسرے اس کی قدر کریں۔
اس کے
Read 19 tweets
19 Feb
جنگل میں شیر نے حکم جاری کر دیا کہ آج سے ہر سینئر جانور جونیئر جانور کو نہ صرف چیک کر سکتا ہے بلکہ سزا بھی دے سکتا ہے
باقی جانورں نے تو اسے نارمل لیا لیکن بندر نے سیریس لے لیا اور ایک دن خرگوش کو پکڑ لیا،
رکھ کے چپیڑ کڈ ماری۔
اور پوچھا کہ تم نے ٹوپی کیوں نہیں پہنی؟؟
خرگوش بولا"سر میرے کان لمبے ہیں اس لیے نہیں پہن سکتا
بندر نے کہا اوکے جاؤ
اگلے دن پھر خرگوش چہل قدمی کر رہا تھا
بندر نے اسے بلایا اور رکھ کے ایک کان کے نیچے دی
اور پوچھا، تم نے ٹوپی کیوں نہیں پہنی
خرگوش نے روتے ہوے کہا
سر کل بھی بتایا تھا کہ میرےکان لمبے ہیں اس لیے نہیں پہن سکتا
بندر نے کہا،اوکے گیٹ لاسٹ
تیسرےدن پھر بندر نےوہی حرکت کی تو خرگوش شیر کے پاس گیااور ساری کہانی بتائی
شیر نےبندر کو بلایا اور کہا
ایسےتھوڑی چیک کرتےہیں اور بھی سو طریقے ہیں جیسےتم خرگوش کو بلاؤ اور کہو جاؤ سموسےلاؤ
اگر وہ صرف سموسےلائےتو پھڑکا دو چپیڑ اور کہو چٹنی کیوں نہیں لائے
Read 6 tweets
7 Feb
اس تھریڈ کو پڑھیں ضرور اور سوچیں
عجیب لوگوں کا معاشرہ ہے نہ خود کچھ کرتے ہیں اور نہ ہی کسی بڑے قدم کی پذیرائی کرتے ہیں اور نہ ہیرو پیدا ہونے دیتے ہیں صدپارہ صاحب جیسے ہیروز پر بھی دبے دبے الفاظ میں تنقید شروع ہوگئی ہےکہا جارہا ہےکہ فضول میں جان کو خطرے میں ڈالا گیا
#alisadpara
اس "فضولیات" کی صرف ایک جہت کا ذکر کرتی چلوں
اس مہم میں کم سے کم 60 کے قریب غیر ملکی حصہ لے رہے ہیں جن میں سے تین جان کی بازی ہار چکے ہیں اور یہ تین لاپتہ ہیں کے ٹو اور اس جیسی دوسری چوٹیاں جیسے کہ نانگا پربت، براڈ پیک وغیرہ کو سر کرنے کے لیے حکومت پاکستان سے پرمٹ لینا پڑتا ہے
جس کی فیس لاکھوں میں ہے۔ یہ فیس فارن ریمیٹنس کی صورت میں اس غریب ملک کے خزانوں میں آتی ہے
آپ کے ملک کے لیے یہ فارن ریمیٹنس آکسیجن کا درجہ رکھتی ہےاس طرح کے کوہ پیماؤں کے سوشل میڈیا پر ہزاروں لاکھوں فالوورز ہوتے ہیں۔ جب ایسی مہم انڈر پراگریس ہوتی ہیں تو دنیا بھر کے میڈیا میں
Read 10 tweets
6 Feb
ابھی کچھ دیر پہلے میں نے موبائل پر ارتغرل کا ڈرامہ دیکھا سیزن 3 قسط 21 میں ارطغرل کو زہر دے دیتے ہیں سیریز دیکھتے ہوئےبارہا احساس ہوا ہے کہ بڑا یا نامور بننا ایک کارِ دشوار اور کرمِ الٰہی ہے پھر چھوٹا بڑا بننےمیں من مرضیکا اختیار نہیں چلتا
#یاسمین_ارشد
#اردو_زبان
#ارطغرل
بڑا بننے کے لئے سب سے مشکل جہاد اپنے نفس کا ہوتا ہے اپنی خواہشات کی قربانی کا , اپنے آرام کا , اپنے عائلی سکون کا ۔۔ صرف قربانیاں دینا پڑتی ہیں ۔ تب جاکے انسان خاص اور نمایاں بنتا یے جو انسان جس حیثیت اور مقام پر ہو اس سے اسی حساب کی قربانی لی جاتی ہے اس کے ارد گرد
حلقے میں رائج بہت ساری سہولیات وآسائشات اسکی زندگی سے جبراً نکال کر بہت محدود کر کے فقط فقر و غناء اس کی زندگی میں شامل کر دیا جاتا ہے تب اسے خاص بنایا جاتا ہے ۔ اس درجے میں انسان کا اپنا کوئی کمال نہیں ہوتا ۔ لیکن ہم عقل سمجھتے ہیں کہ آسائشات و لوازمات یا ذرائع کسی کو خاص
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!