#HolyQuranTheWayOfGuidance

عورت کے بار ے میں دنیا کی ہر قوم کے عمومی خیالات کم و بیش ایک ہی جیسے فرسودہ ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ باقی قومیں وہ کہتی ہیں جو انکے صحیفوں میں لکھا ہے جبکہ ہم وہ نہیں کہتے جو قرآن میں لکھا ہے۔

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

توریت میں لکھا ہے کہ آدم اپنی تنہائی سے اداس رہنے لگا تھا لہذا خدا نے اس کی پسلی سے حوا( یہ لفظ قرآن میں نہیں) کو پیدا کیا تاکہ وہ اس کا دل بہلاتی رہے(پیدائش 2/21-25)
عورت ابلیس کا پیکر ہے کیونکہ اسی نے آدم کو جنت سے نکلوایا(پیدائش3/8-13)۔

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

لیکن قرآن اس کی تردید کرتے ہوئے ایک طرف تو یہ بتاتا ہے کہ جس طرح عورت کو پیدا کیا گیا بالکل اسی طرح مرد کو بھی پیدا کیا گیا(1/النساﺀ)اور دوسری طرف جنت سے نکالے جانے کے لیے عورت اور مرد (دونوں) کو برابر کا قصور وار ٹھہراتا ہے(36!البقرۃ)۔

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

قرآن کے مطابق سیرت و کردار کا کوئی ایک گوشہ بھی ایسا نہیں جس میں عورت اور مرد ہم مقام و ہم قدم نہ ہوں (35 !الاحزاب)

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

آپ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم مرد اورعورت کی مساوات کے اس قدر قائل تھے کہ( حضرت عائشہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے بقول) ازواجِ مطہرات کے کام اپنے ہاتھ سے کیا کرتے تھے (بخاری)

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

حضوراکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس کی بیٹی ہو وہ اسے زندہ درگور نہ کرے، نہ اُسے ذلیل کرے نہ اپنے بیٹے کو اُس پر ترجیح دے اﷲ تعالیٰ اُسے جنت میں داخل فرمائے گا (ابو داؤد۔ مشکوۃ)۔

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

ایک شخص نے عرض کیا کہ یا رسول اﷲ میرے حسن سلوک کا زیادہ حقدار کون ہے؟ آپ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تیری ماں، پھر تیری ماں، پھر تیری ماں،پھر تیرا باپ (مسلم) ۔

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

تم میں بہتر وہ ہے جو اپنی بیویوں کے ساتھ بہتر ہے (ابن ماجہ)

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

آپ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم عورت کا اسقدر احترام کرتے تھے کہ حضرت عائشہ کے بقول حضرت فاطمہ کے تشریف لانے پر کھڑے ہو جاتے، انہیں چومتے اور اپنی جگہ بٹھاتے(ترمذی)۔

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

اسکے باوجود ایک آیت (الرجال قوامون علی النسائ) کا ترجمہ عام طور پر کچھ اس طرح کیا جاتا ہے کہ مرد عورتوں پر حاکم و مسلط (قوامون)ہیں (34!النسائ)

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

کیااس ترجمے کو درست تسلیم کیا جا سکتا ہے جبکہ قرآن کے مطابق کسی انسان کو بھی اس بات کا اختیار حاصل نہیں کہ وہ کسی دوسرے انسان پر حکومت کرے (79!ال عمران)

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

،قرآن تو کہتاہے کہ مومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے رفیق ہیں (71!التوبۃ)

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

علامہ اقبال فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ اسلام میں مرد اور عورت کی قطعی مساوات ہے۔ بعض علماء مرد کی فوقیت کے قائل ہیں

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

جس آیت سے شک کیا جاتا ہے وہ مشہور ہے الرجال قوامون علی النساء ۔ عربی محاورے کی رو سے اسکی یہ تفسیر صحیح معلوم نہیں ہوتی (اقبال اور عورت ، صفحہ87)

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

اگر آپ ان حقوق پر نظر ڈالیں جو اسلام نے عورتوں کو دیئے ہیں تو آپ پر واضح ہو جائے گا کہ اس مذہب نے عورت کو کسی طرح بھی مرد سے ادنی نہیں رکھا(ایضاً صفحہ90)۔

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

قوامون کا ترجمہ حاکم و مسلط اس لئے کیا جاتا ہے کہ روایات میں اس کا مفہوم مسیطرین یعنی داروغے اور متسلطین یعنی مسلط کیے گئےہے

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

قرآنی تقسیم کار کی رو سے مرد عورتوں کے کفیل ہیں کیونکہ عورتیں اپنے خاص فرائض کی انجام دہی کے دوران اکتسابِ رزق سے معذور ہو جاتی ہیں۔

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

اسی آیت کے آخری ٹکڑے میں ہے کہ زبانی تنبیہہ کے باوجود عورتیں سرکشی کریں تو انہیں نظر بند کر دو۔ پھر بھی باز نہ آئیں تو انہیں جسمانی سزا دو (34!النسائ)

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

اور اس کا مطلب یہ نکالا جاتا ہے کہ اگر عورتیں اپنے شوہروں کی نافرمانی کریں تو شوہر انہیں مار بھی سکتے ہیں۔ یہ مفہوم بھی سرا سر غلط فہمی پر مبنی ہے

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

اس لیے کہ یہاں بات میاں بیوی کی ہو ہی نہیں رہی بلکہ عام مردوں (الرجال) اور عام عورتوں(النسائ) کی ہو رہی ہے، نیز کسی کو سزا دینا کسی فرد کا کام نہیں بلکہ عدالت کا کام ہے۔

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

مثال کے طور پر قرآن میں جہاں یہ لکھا ہے کہ چور کے ہاتھ کاٹ ڈالو (38!المائدہ) زانی کو ایک سو کوڑے مارو (2!النور) تو کیا اس سے یہ مطلب لیا جا سکتا ہے کہ جس کے ہاتھ بھی کوئی چور یا زانی لگے وہ اپنے طور پر ہی اسکے ہاتھ کاٹ دے یا اسے سو کوڑے لگا دے؟
#HolyQuranTheWayOfGuidance

ظاہر ہے کہ ایسا نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ان آیات میں کاٹ ڈالو اور مارو کا تخاطب عدالت کی طرف ہے۔ بالکل اسی طرح سر کش عورتوں کو سزا دینا بھی عدالت ہی کا کام ہے۔

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

رہا یہ سوال کہ سرکش عورتوں کو ہی سزا دینے کا حکم کیوں دیا گیا تو بات یہ ہے کہ یہ سورۃ ہی عورتوں کے متعلق ہے ورنہ قرآن سرکش مردوں کو بھی معاف نہیں کرتا(43!طہ)۔

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

عورت کو مرد سے کم تر ثابت کرنے کے لیے یہ دلیل بھی دی جاتی ہے کہ میت کے ترکے میں بیٹے کا حصہ بیٹی کے مقابلے میں دوگنا ہوتا ہے(11!النسائ)

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

لیکن اسی آیت میں یہ بھی تو لکھا ہے کہ اگر میت کی اولاد ہو تو اس کے ماں باپ کا حصہ برابر ہو گا اور اگر اولاد نہ ہو تو ماں کا حصہ باپ کے مقابلے میں دوگنا ہو گا (11!النسائ) ۔ کیا ماں عورت نہیں ہوتی یا باپ مرد نہیں ہوتا؟

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

بات یہ ہے کہ وراثت میں مرد اور عورت کا حصہ مختلف حیثیتوں میں انکی مالی اور معاشرتی حالت کو سامنے رکھتے ہوئے مقرر کیا ہے جس سے یہ طے نہیں کیا جا سکتا کہ کون افضل ہے اور کون کم تر۔

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

یہ نکتہ بھی نکالا جاتا ہے کہ ایک مرد کو گواہی دو عورتوں کے برابر ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں قرآن کہتا ہے کہ جب آپس میں قرض کا لین دین کرو تو اسے لکھ لیا کرو پھر اس پر دو مردوں کو گواہ بنا لیا کرو۔

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

اور اگر دو مرد نہ مل سکیں تو ایک مرد اور دو عورتوں کو گواہ بنا لیا کرو تاکہ اگر ایک عورت الجھن میں پڑ جائے تو دوسری اسے یاد دلا دے (282!البقرۃ)

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

بارے میں چار باتوں پر توجہ دیجئے۔ پہلی یہ کہ دونوں عورتوں سے الگ الگ گواہی لینے کے لیے نہیں کہا گیا۔ گواہی تو ایک ہی نے دینی ہے ۔

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

ہاں اگر وہ الجھن کا شکار ہو جائے تو دوسری کا کام اسے یاد دلانا ہے لیکن وہ الجھن کا شکار ہی نہ ہو تو ظاہر ہے کہ دوسری کے بولنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو گا

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

دوسری بات یہ کہ یہ حکم صرف قرض کے لین دین سے متعلق ہے ورنہ دیگر معاملات میں گواہی کے لیے مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں کیا گیا (4!النور،156!النساء، 106!المائدہ،2 !الطلاق)،

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

تیسری بات یہ کہ اسلامی معاشرے میں اکتسابِ رزق عام طور پر عورت کے ذمے نہیں ہوتا لہذا مالی معاملات میں عورت کا الجھن میں گرفتار ہونا کوئی عجیب بات نہیں

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

اور چوتھی بات یہ کہ اگر عورت کی تربیت ایسی ہو جائے کہ اس بات کا اندیشہ ہی نہ رہے کہ وہ الجھن کا شکار ہو گی تو دوسری عورت کی موجودگی کی ضرورت ہی نہیں رہے گی بالکل ایسے ہی جیسے پانی میسر آ جائے تو تیمم کا حکم ساقط العمل ہو جاتا ہے۔

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ قرآن میں لکھا ہے کہ عورتوں کی چال بڑی گہری ہوتی ہے(28!یوسف) لیکن قرآن میں یہ بھی تو لکھا ہے کہ یہ قول خدا کا نہیں بلکہ زلیخا کے شوہر کا ہے جو اس نے زلیخا کی چالبازی کے حوالے سے کہا (25-27!یوسف) ۔ ,24!النساء، 236,237!البقرہ
#HolyQuranTheWayOfGuidance

قرآن عورت اور مرد کو ایک دوسرے کا زوج(یعنی ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم) قرار دیتا ہے (11!الشوری، 21!الروم)کیونکہ وہ ایک دوسرے میں سے ہیں (195!ال عمران

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

فرق صرف اتنا ہے کہ تقسیم کار کے اصول (جو ساری کائنات میں کار فرما ہے) کی رو سے عورت کے ذمے ایک کام ہے تو مرد کے ذمے دوسرا۔بالکل ایسے ہی جیسے کان کا کام سننا اور آنکھ کا کام دیکھنا ہے

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

کیا کان کو آنکھ یا آنکھ کو کان سے افضل قرار دیا جا سکتا ہے؟حضرت علامہ اقبال کے بقول عورت کے بحیثیت عورت اور مرد کے بحیثیت مرد بعض خاص علیحدہ علیحدہ فرائض ہیں۔

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

ان فرائض میں اختلاف ہے مگر اس سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ عورت ادنیٰ ہے اور مرد اعلیٰ۔ فرائض کا اختلاف اور وجوہ پر مبنی ہے ۔ مطلب یہ ہے کہ جہاں تک مساوات کا تعلق ہے تو اسلام کے اندر مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں (اقبال اور عورت ۔ صفحہ88)

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

یاد رکھیے کہ قرآن، پیدائش کے اعتبار سے ہر انسان کو(خود وہ مرد ہو یا عورت) یکساں طور پرعزت و تکریم کے قابل قرار دیتا ہے (70!بنی اسرائیل)اور خدا کے نزدیک فضیلت کا معیار صرف اور صرف تقویٰ ہے(13!الحجرات)

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

اسی لیے تو حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اﷲ کے نزدیک سب سے معزز وہ ہے جو متقی ہے (بخاری)اﷲ تعالیٰ تمہاری صورتوں اور تمہارے مالوں کو نہیں دیکھتا بلکہ تمہارے دلوں اور تمہارے اعمال کو دیکھتا ہے (مسلم)۔

@IrumHoon

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with ꧁༺ ƑÃĹẸẸĤÃĤ༻꧂

꧁༺ ƑÃĹẸẸĤÃĤ༻꧂ Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @IrumHoon

2 May
#اسلامی_صدارتی_نظام
#HolyQuranTheWayOfGuidance

"ہم حیران ہیں دنیا اور انسان 536ء سے 547ء کے درمیان بچ کیسے گئے تھے؟ انسانی تاریخ میں اس سے بدتر زمانہ گزرا اور نہ گزرے گا، وہ قیامت تھی،

@IrumHoon
#اسلامی_صدارتی_نظام
#HolyQuranTheWayOfGuidance

انسانوں کا اس سے بچ جانا معجزہ تھا اور یہ معجزہ ثابت کرتا ہے کائنات کا نظام کوئی طاقت چلا رہی ہے، وہ ہمیں ہر بحران، ہر قیامت سے نکال لیتی ہے" یہ الفاظ ڈاکٹر مائیکل میکارمک (Michael McCormick) کے ہیں۔

@IrumHoon
#اسلامی_صدارتی_نظام
#HolyQuranTheWayOfGuidance

ڈاکٹر میکارمک دنیا کی تیسری بڑی یونیورسٹی ہارورڈ میں تاریخ کے پروفیسر ہیں، ہارورڈ نے اینی شیٹوفار دی سائنس آف ہیومین پاسٹ کے نام سے ایک دل چسپ چیئر تخلیق کی، ڈاکٹر میکارمک اس چیئر کے ہیڈ ہیں
یہ ڈیپارٹمنٹ عرف عام میں (SoHP) کہلاتا ہے
Read 39 tweets
2 May
#اسلامی_صدارتی_نظام

دو بڑی سیاسی جماعتوں سے مایوس لوگوں نے ایک نئے خواب سے امیدیں وابستہ کی تھیں اور اس خواب کا نام عمران خان تھا۔ جدوجہد کا آغاز ہوا تب خوابوں کی اٹھان اور امیدوں کے جہان اور ہی رنگ ڈھنگ کے تھے۔ عمران خان کی شخصیت کا جادو سر چڑھ کر بولتا تھا۔

@IrumHoon
#اسلامی_صدارتی_نظام

انہیں ملک میں ایک چاہے جانے والے ہیرو کا درجہ حاصل تھا عمران خان کی شخصیت کا کرزما پاکستان کی سرحدوں سے باہر بھی اپنا اثر دکھاتا۔ پوری دنیا کا میڈیا عمران خان کا تعاقب کرتا۔
#اسلامی_صدارتی_نظام

ورلڈکپ جیتنا پھر شوکت خانم ہسپتال کے خواب کو تعبیر دینا اس کے کریڈٹ پر تھا۔ س پس منظر کے ساتھ عمران خان نے جب تحریک انصاف کی بنیاد رکھی تو سیاسی جماعتوں سے مایوس پاکستانیوں کی ایک بہت بڑی تعداد ان خوابوں پر یقین لے آئی

@IrumHoon
Read 24 tweets
2 May
#اسلامی_صدارتی_نظام

پہلے یہ دھمکی وزیراعظم صاحب خود دیتے تھے، اس بار یہ دھمکی دینے کا کام اسد عمر کو سونپا گیا ہے۔
خان صاحب نے یہ دھمکی ان دنوں دی تھی جب یوسف رضا گیلانی سینیٹ کی سیٹ پر اسلام آباد سے الیکشن لڑ رہے تھے کہ اگر حفیظ شیخ الیکشن ہار گئے تو وہ اسمبلی توڑ دیں گے
#اسلامی_صدارتی_نظام

اس وقت کسی سیانے نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ اگر وہ یہ بیان دے دیں تو ان کی پارٹی کے ایم این ایز ڈر کے مارے گیلانی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ اس دھمکی کے پیچھے راکٹ سائنس یہ تھی کہ ہر ایم این اے کروڑوں روپے لگا کر الیکشن لڑ کر اسمبلی میں پہنچتا ہے۔

@IrumHoon
#اسلامی_صدارتی_نظام

وہ کبھی پانچ سال سے پہلے دوبارہ حلقے میں جا کر الیکشن نہیں لڑنا چاہے گا۔ ان کو کروڑوں روپوں کے ترقیاتی فنڈز نظر آرہے ہوتے ہیں جن میں پندرہ سے بیس فیصد تک حصہ ہوتا ہے۔

@IrumHoon
Read 33 tweets
2 May
#HolyQuranTheWayOfGuidance

کامیابی کی کشش ہر شخص کو inspire کرتی ھے، ہر بنی نوع انسان مثالی والدین، بہترین پروفیشنل اور جدید تقاضوں سے ھم آہنگ کامیابی کو گلے سے لگانا چاھتا ھے۔ اب یہاں پر سوال یہ پیدا ھوتا ھے کہ پھر ہر شخص یہ مثالی مقام حاصل کیوں نہیں کرپاتا؟

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

حقیقت حال کچھ یوں ھے کہ خالق کائنات نے مثالی زندگی گزارنے کیلئے کچھ آفاقی قوانین الہامی کتب کے ذریعے متعارف کروائے ھیں۔ قرآن پاک آخری الہامی کتاب ھے جو اللہ پاک نے اپنے پیارے محبوب خاتم النبین حضرت محمد مصطفٰی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل فرمائی
#HolyQuranTheWayOfGuidance

یہ بنیادی طور پر لیڈرشپ اور دانش کے موتیوں پر مبنی خوبصورت گلدستہ ھے جس میں انسان کو ان آفاقی اصولوں سے متعارف کروایا گیا ھے جن کی روشنی میں انسان کامیابی کی شاھراہ کا مسافر بنتا ھے۔

@IrumHoon
Read 18 tweets
30 Apr
عمران خان کو اپنی کارکردگی پر فخر ہے
کیا انہیں اپنے یوٹرنوں پر فخر ہے
کیا بیڈ گورننس، بیڈ پرفارمنس پر فخر ہے
کیا مسلسل بڑھتی مہنگائی پر فخر ہے
کیا زیادہ ہوتی بے روزگاری پر فخر ہے
کیا مسلسل ترقی کرتی غربت پر فخر ہے
کیا ملکی منفی گروتھ ریٹ پر فخر ہے
#IrumSays
کیا زراعت، انڈسٹری سمیت 16میں سے 12شعبوں کی بدحالی پر فخرہے
کیا پولیس، پٹوار ریفارمز نہ کرنے پر فخر ہے،
کیا آئی ایم ایف کے پاس جانے پر فخر ہے
کیا قرضوں پر قرضے لینے پر فخرہے
کیا 90دنوں میں کرپشن ختم نہ کرنے پر فخر ہے
کیا ایک کروڑ نوکریاں نہ دینے پر فخر ہے
#IrumSays
کیا 50لاکھ گھر نہ بنا نے پر فخر ہے
کیا نیا صوبہ نہ بنانے پر فخر ہے
کیا مفت تعلیم، مفت صحت کی سہولیات نہ دینے پر فخر ہے
کیا ایم کیو ایم، جے ڈی اے، ق لیگ، آزاد ممبران اور الیکٹیبلز سے اتحاد کرنے پر فخر ہے
کیا انرجی سیکٹر، آٹا،گندم اور چینی پر غلط بریفنگز، غلط فیصلوں پر فخرہے
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!