#اسلامی_صدارتی_نظام

دو بڑی سیاسی جماعتوں سے مایوس لوگوں نے ایک نئے خواب سے امیدیں وابستہ کی تھیں اور اس خواب کا نام عمران خان تھا۔ جدوجہد کا آغاز ہوا تب خوابوں کی اٹھان اور امیدوں کے جہان اور ہی رنگ ڈھنگ کے تھے۔ عمران خان کی شخصیت کا جادو سر چڑھ کر بولتا تھا۔

@IrumHoon
#اسلامی_صدارتی_نظام

انہیں ملک میں ایک چاہے جانے والے ہیرو کا درجہ حاصل تھا عمران خان کی شخصیت کا کرزما پاکستان کی سرحدوں سے باہر بھی اپنا اثر دکھاتا۔ پوری دنیا کا میڈیا عمران خان کا تعاقب کرتا۔
#اسلامی_صدارتی_نظام

ورلڈکپ جیتنا پھر شوکت خانم ہسپتال کے خواب کو تعبیر دینا اس کے کریڈٹ پر تھا۔ س پس منظر کے ساتھ عمران خان نے جب تحریک انصاف کی بنیاد رکھی تو سیاسی جماعتوں سے مایوس پاکستانیوں کی ایک بہت بڑی تعداد ان خوابوں پر یقین لے آئی

@IrumHoon
#اسلامی_صدارتی_نظام

جو تحریک انصاف کے چیئرمین کی حیثیت سےعمران خان نےلوگوں کودکھائے بیس سال کی جدوجہد کےبعد 30اکتوبر2011ءکا دن مینار پاکستان پر ایک شاندار جلسہ صاف چلی شفاف چلی تحریک انصاف چلی کی گونج میں ایک بہتر اور شفاف نظام کی خواہش کی بازگشت پاکستانیوں کے دلوں کو گرماتی تھی
#اسلامی_صدارتی_نظام

پھر 2014ء کا دھرنا پاکستان کے تمام چینلز کا تحریک انصاف کے دھرنے کی دن رات کوریج اور عمران خان کی کنٹینر پر کی گئی تقریروں کی بلاتعطل تشہیر نے ایک سماں بنا دیا

@IrumHoon
#اسلامی_صدارتی_نظام

تحریک انصاف سے وابستہ لوگوں نے ایمان کی حد تک سوچ لیا تھا کہ یہ جماعت برسر اقتدار آئی تو پاکستان کو بدل کر رکھ دے گی۔
اس یقین کے پیچھے عمران خان کی کنٹینر پر کی گئی تقریروں کا کردار اہم تھا

@IrumHoon
#اسلامی_صدارتی_نظام

جس میں وہ گزشتہ برسوں میں برسراقتدار رہنے والی دونوں جماعتوں میں مسلم لیگ اورپیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے اور لوگوں کو وہ یقین دلاتے کہ برسراقتدار آکر ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔

@IrumHoon
#اسلامی_صدارتی_نظام

غریب اور امیر کے لیے ایک پاکستان ہوگا وہ لوگوں کو یقین دلاتے اوپر ایک شخص دیانت دار ہو تو نیچے پورا سسٹم خودبخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔ لوگوں کو یقین ہو گیا کہ عمران خان دیانتدار ہے صرف عمران خان برسراقتدار آ جائے تو ایک رات میں پورا پاکستان کرپشن فری ہو جائے گا۔
#اسلامی_صدارتی_نظام

عمران خان دعوے سے کہتے کہ اگرتحریک انصاف برسراقتدار آئی تو بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ڈالروں کی بارش کر دیں گے اور ایک ہی رات میں پاکستان کے قرض کو اتار پھینکیں گے۔

@IrumHoon
#اسلامی_صدارتی_نظام

عمران خان نے یقین دلایا تھا کہ وہ کشکول کو توڑ دیں گے اور آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے خودکشی کو ترجیح دیں گے۔

@IrumHoon
#اسلامی_صدارتی_نظام

عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس قابل اور بہترین ٹیم موجود ہے۔ ان کی تیاری مکمل ہے اور وہ سودن کے اندر گلے سڑے نظام کو ٹھیک کردیں گے۔

@IrumHoon
#اسلامی_صدارتی_نظام

اس طرح کے بلند و بانگ دعوے کر کے تحریک انصاف شہر اقتدار میں آئی تو پتہ چلا ہ کنٹینر پر کی جانے والی تقریریں ویسے ہی جھوٹے وعدے اور کھوکھلے دعوے تھے جیسے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں باقی سیاسی جماعتوں کے رہنما اقتدار میں آنے کے لئے کرتے رہے ہیں

@IrumHoon
#اسلامی_صدارتی_نظام

تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو ہر قدم پر عمران خان کے دعوؤں اور خوابوں کے شیش محل کھڑے تھے، بطور وزیراعظم عمران خان نے اپنے ہی کہے ہوئے لفظوں اور دعووں سے ہر قدم پر رو گردانی کی اور پاکستان کی سیاسی تاریخ میں یوٹرن کی ایک نئی روایت قائم کی۔

@IrumHoon
#اسلامی_صدارتی_نظام

18اگست 2021ء کو عمران خان کی حکومت کوتین سال پورے ہو جائیں گے ان تین برسوں میں ابھی تک حکومت کی سمت درست نہیں ہوسکی۔

@IrumHoon
#اسلامی_صدارتی_نظام

خود فریبی اور خوش فہمیوں کاعالم یہ کہ تقریروں اور پریس کانفرنسز میں آج بھی عوام کی زندگیا ں بدلنے کے جو دعوے کیے جارہے ہیں وہ حقیقت میں کہیں دکھائی نہیں دیتے

@IrumHoon
#اسلامی_صدارتی_نظام

حالت یہ ہے رمضان المبارک کے مہینے میں پاکستانی بڑی تعداد قطاروں میں لگے اشیاء ضرویہ کے حصول کے لیے خوار ہورہے ہیں۔ صرف سستی اشیاء ضروریہ خریدنے کے لئے خریدار کو اپنا شناختی کارڈ دکھانا پڑتا ہے

@IrumHoon
#اسلامی_صدارتی_نظام

رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں گرمی کے موسم میں سفید پوشوں روزہ داروں کو خریداری کے لیے جس ذلالت سے گزرنا پڑتا ہے ہماری حکومت اسے غریب پروری کا نام دیتی ہے۔

@IrumHoon
#اسلامی_صدارتی_نظام

آج کی اخبار میں آدھے صفحے پر شائع شدہ اشتہار ملاحظہ فرمائیں۔ وزیر اعظم کا عوام دوست ویژن عوام کے سحر و افطار کو باسہولت بنانے کے لئے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف زیرو ٹالرنس۔

@IrumHoon
#اسلامی_صدارتی_نظام

ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی وغیرہ وغیرہ!
تحریک انصاف کی 25 سال کی جدوجہد حکومت میں آنے کے بعد ہر نئے دن ایک نئے یوٹرن کی عبرت انگیز داستان ثابت ہورہی ہے۔

@IrumHoon
#اسلامی_صدارتی_نظام

اب تو حال یہ ہے کہ وہ گھر جس کا نام تحریک انصاف ہے اس کے مکینوں کے آپس کے جھگڑے اور رنجشیں گھر کی بنیادوں کو کھوکھلا کررہے ہیں۔

@IrumHoon
#اسلامی_صدارتی_نظام

وزیراعظم خوش فہمی اور خود فریبی کے قلعے میں محصور اس بدلے ہوئے منظر کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ تحریک انصاف اپنی اٹھان اور اڑان کے کے عروج کے بعد شکست خوردگی کے ایک تکلیف دہ دور سے گزر رہی ہے۔

@IrumHoon
#اسلامی_صدارتی_نظام

وہ فضائے ناز کوئی اور تھی کسی خواب صبح جمال کی
یہ جو ایستاد ہ راہ شام زوال ہے کوئی اور ہے

@IrumHoon
#اسلامی_صدارتی_نظام

وہ جو خواب خوش کے تھے ولولے کہ جہان فتح کریں گے ہم کوئی اور تھے
یہ شکست ذات کے مرحلے یہ ہزیمتیں کوئی اور ہیں۔۔۔ !

@IrumHoon
#اسلامی_صدارتی_نظام

وہ جو ایک دنیا بسائی تھی ترے نام پر کوئی اور تھی
یہ جو حسرت درو بام ہے یہ جو زرد رو مری شام ہے کوئی اور ہے۔۔۔ !

@IrumHoon

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with ꧁༺ ƑÃĹẸẸĤÃĤ༻꧂

꧁༺ ƑÃĹẸẸĤÃĤ༻꧂ Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @IrumHoon

2 May
#اسلامی_صدارتی_نظام
#HolyQuranTheWayOfGuidance

"ہم حیران ہیں دنیا اور انسان 536ء سے 547ء کے درمیان بچ کیسے گئے تھے؟ انسانی تاریخ میں اس سے بدتر زمانہ گزرا اور نہ گزرے گا، وہ قیامت تھی،

@IrumHoon
#اسلامی_صدارتی_نظام
#HolyQuranTheWayOfGuidance

انسانوں کا اس سے بچ جانا معجزہ تھا اور یہ معجزہ ثابت کرتا ہے کائنات کا نظام کوئی طاقت چلا رہی ہے، وہ ہمیں ہر بحران، ہر قیامت سے نکال لیتی ہے" یہ الفاظ ڈاکٹر مائیکل میکارمک (Michael McCormick) کے ہیں۔

@IrumHoon
#اسلامی_صدارتی_نظام
#HolyQuranTheWayOfGuidance

ڈاکٹر میکارمک دنیا کی تیسری بڑی یونیورسٹی ہارورڈ میں تاریخ کے پروفیسر ہیں، ہارورڈ نے اینی شیٹوفار دی سائنس آف ہیومین پاسٹ کے نام سے ایک دل چسپ چیئر تخلیق کی، ڈاکٹر میکارمک اس چیئر کے ہیڈ ہیں
یہ ڈیپارٹمنٹ عرف عام میں (SoHP) کہلاتا ہے
Read 39 tweets
2 May
#HolyQuranTheWayOfGuidance

عورت کے بار ے میں دنیا کی ہر قوم کے عمومی خیالات کم و بیش ایک ہی جیسے فرسودہ ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ باقی قومیں وہ کہتی ہیں جو انکے صحیفوں میں لکھا ہے جبکہ ہم وہ نہیں کہتے جو قرآن میں لکھا ہے۔

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

توریت میں لکھا ہے کہ آدم اپنی تنہائی سے اداس رہنے لگا تھا لہذا خدا نے اس کی پسلی سے حوا( یہ لفظ قرآن میں نہیں) کو پیدا کیا تاکہ وہ اس کا دل بہلاتی رہے(پیدائش 2/21-25)
عورت ابلیس کا پیکر ہے کیونکہ اسی نے آدم کو جنت سے نکلوایا(پیدائش3/8-13)۔

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

لیکن قرآن اس کی تردید کرتے ہوئے ایک طرف تو یہ بتاتا ہے کہ جس طرح عورت کو پیدا کیا گیا بالکل اسی طرح مرد کو بھی پیدا کیا گیا(1/النساﺀ)اور دوسری طرف جنت سے نکالے جانے کے لیے عورت اور مرد (دونوں) کو برابر کا قصور وار ٹھہراتا ہے(36!البقرۃ)۔

@IrumHoon
Read 41 tweets
2 May
#اسلامی_صدارتی_نظام

پہلے یہ دھمکی وزیراعظم صاحب خود دیتے تھے، اس بار یہ دھمکی دینے کا کام اسد عمر کو سونپا گیا ہے۔
خان صاحب نے یہ دھمکی ان دنوں دی تھی جب یوسف رضا گیلانی سینیٹ کی سیٹ پر اسلام آباد سے الیکشن لڑ رہے تھے کہ اگر حفیظ شیخ الیکشن ہار گئے تو وہ اسمبلی توڑ دیں گے
#اسلامی_صدارتی_نظام

اس وقت کسی سیانے نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ اگر وہ یہ بیان دے دیں تو ان کی پارٹی کے ایم این ایز ڈر کے مارے گیلانی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ اس دھمکی کے پیچھے راکٹ سائنس یہ تھی کہ ہر ایم این اے کروڑوں روپے لگا کر الیکشن لڑ کر اسمبلی میں پہنچتا ہے۔

@IrumHoon
#اسلامی_صدارتی_نظام

وہ کبھی پانچ سال سے پہلے دوبارہ حلقے میں جا کر الیکشن نہیں لڑنا چاہے گا۔ ان کو کروڑوں روپوں کے ترقیاتی فنڈز نظر آرہے ہوتے ہیں جن میں پندرہ سے بیس فیصد تک حصہ ہوتا ہے۔

@IrumHoon
Read 33 tweets
2 May
#HolyQuranTheWayOfGuidance

کامیابی کی کشش ہر شخص کو inspire کرتی ھے، ہر بنی نوع انسان مثالی والدین، بہترین پروفیشنل اور جدید تقاضوں سے ھم آہنگ کامیابی کو گلے سے لگانا چاھتا ھے۔ اب یہاں پر سوال یہ پیدا ھوتا ھے کہ پھر ہر شخص یہ مثالی مقام حاصل کیوں نہیں کرپاتا؟

@IrumHoon
#HolyQuranTheWayOfGuidance

حقیقت حال کچھ یوں ھے کہ خالق کائنات نے مثالی زندگی گزارنے کیلئے کچھ آفاقی قوانین الہامی کتب کے ذریعے متعارف کروائے ھیں۔ قرآن پاک آخری الہامی کتاب ھے جو اللہ پاک نے اپنے پیارے محبوب خاتم النبین حضرت محمد مصطفٰی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل فرمائی
#HolyQuranTheWayOfGuidance

یہ بنیادی طور پر لیڈرشپ اور دانش کے موتیوں پر مبنی خوبصورت گلدستہ ھے جس میں انسان کو ان آفاقی اصولوں سے متعارف کروایا گیا ھے جن کی روشنی میں انسان کامیابی کی شاھراہ کا مسافر بنتا ھے۔

@IrumHoon
Read 18 tweets
30 Apr
عمران خان کو اپنی کارکردگی پر فخر ہے
کیا انہیں اپنے یوٹرنوں پر فخر ہے
کیا بیڈ گورننس، بیڈ پرفارمنس پر فخر ہے
کیا مسلسل بڑھتی مہنگائی پر فخر ہے
کیا زیادہ ہوتی بے روزگاری پر فخر ہے
کیا مسلسل ترقی کرتی غربت پر فخر ہے
کیا ملکی منفی گروتھ ریٹ پر فخر ہے
#IrumSays
کیا زراعت، انڈسٹری سمیت 16میں سے 12شعبوں کی بدحالی پر فخرہے
کیا پولیس، پٹوار ریفارمز نہ کرنے پر فخر ہے،
کیا آئی ایم ایف کے پاس جانے پر فخر ہے
کیا قرضوں پر قرضے لینے پر فخرہے
کیا 90دنوں میں کرپشن ختم نہ کرنے پر فخر ہے
کیا ایک کروڑ نوکریاں نہ دینے پر فخر ہے
#IrumSays
کیا 50لاکھ گھر نہ بنا نے پر فخر ہے
کیا نیا صوبہ نہ بنانے پر فخر ہے
کیا مفت تعلیم، مفت صحت کی سہولیات نہ دینے پر فخر ہے
کیا ایم کیو ایم، جے ڈی اے، ق لیگ، آزاد ممبران اور الیکٹیبلز سے اتحاد کرنے پر فخر ہے
کیا انرجی سیکٹر، آٹا،گندم اور چینی پر غلط بریفنگز، غلط فیصلوں پر فخرہے
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!