AdشاہAn Profile picture
2 May, 12 tweets, 6 min read
بیوروکریسی کی جھاڑ پٹی

فردوس آپا اور اے سی کو لے کر سوشل میڈیا پر ایک نئ بحث کا دروازہ کھل گیا ہے۔ کچھ لوگ اس اقدام کو ٹھیک اور کچھ غلط کہہ رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کی ہمدردی اے سی کے ساتھ عورت ہونے کی وجہ سے ہے۔
#شاہ_عدن
#قلمکار

2_اور کچھ عوام کے سامنے سخت سست کہنے پر تنقید کر رہے ہیں۔ چلیں موجودہ حالات میں فردوس آپا کے اس ایکشن کو دیکھتے ہیں۔ اس وقت پاکستانی عوام مہنگائ اور امن و امان کے ہاتھوں پریشان اور دھائیاں دے رہی ہے۔ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ ہی مہنگائ اور امن و امان ہے۔
#شاہ_عدن
#قلمکار
3_کیا آپ جانتے ہیں کہ مہنگائ اور جرائم کو صرف ایک دن میں کم و بیش تیس فیصد تک کم کرنے کے اہل کون لوگ ہیں۔ میں بتاتی ہوں ڈی پی او اور ڈی سی او۔ جی ہاں اگر ہر ضلعے کے صرف دو لوگ اپنی سرکاری ذمہ داریاں دیانت داری سے ادا کرنے لگیں تو ایسا ممکن ہے۔
#شاہ_عدن
#قلمکار
4_ہر ضلعے میں تاجروں کاروباری افراد بلیک مارکیٹرز اور جرائم پیشہ افراد کے کارٹلز موجود ہیں۔ جن سے ڈی پی اوز اور ڈی سی اوز لاعلم ہو ہی نہیں سکتے۔ آپ مارکیٹ جائیں آلو کا سرکاری ریٹ تیس روپے مقرر ہے اور یہ ریٹ مارکیٹ کمیٹی کے روزانہ کی بنیاد پر جاری ہونے والے نرخنامے پر درج ہو گا۔
5_مگر آپ کو آلو چالیس روپے کلو اور گوشت جسکا نرخ ساڑھے چار سو روپے مقرر ہے ساڑھے پانچ سو یا چھ سو روپے کلو ملے گا۔ سرکار کے مقرر کردہ ان ریٹس پر اشیائے صرف کی فراہمی کس کی ذمہ داری ہے۔ ظاہر ہے ڈی سی اوز کی۔ چلیں ڈی سی اوز فیلڈ میں نہیں جا سکتے
#شاہ_عدن
#قلمکار
6_انکے پاؤں میں مہندی لگی ہے میٹنگز اٹینڈ کرنی ہیں افسر شاہی کے ناز نخرے اٹھانے ہیں۔ تو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اے سی حضرات امب لے رہے ہیں دفاتر میں بیٹھ کر وہ کیوں نہیں فیلڈ میں جاتے۔ کیا انکو تنخواہ ہم اے سی رومز میں بیٹھنے کی دیتے ہیں۔
#شاہ_عدن
#قلمکار
7_اندر کی بات یہ ہے کہ یہ سب الو کے پٹھے اپنی تنخواہوں سے زیادہ مال اور تحفے تحائف انہی کارٹلز سے وصول کرتے ہیں۔ انکی بلا سے عوام جائے بھاڑ میں انکو تیس کی چیز پچاس میں ملے یا سو میں ایک نمبر ملے یا چار نمبر گلی سڑی ملے یا معیاری انہوں نے کونسا پیسوں سے راشن خریدنا ہوتا ہے
8_انکے گھر کے خرچے تو انکے ٹاوٹس اٹھا رہے ہیں۔ اربوں روپے تنخواہوں پروٹوکول اور شاہانہ کھابوں پر خرچ کرنے والے یہ کٹے ایک آنے کا فایدہ نہیں دے رہے۔ اور جب انہیں انکی کارکردگی پر لعنت ملامت کی جائے تو عزت نفس مجروح ہوتی ہے عورت کی نسوانیت کی توہین ہوتی ہے بلا بلا بلا۔
9_درحقیقت انکو جوتے مارے جانے چاہییں۔ کیا عوام کی عزت نفس نہیں ہے جو لائنوں میں لگے ہوئے ہیں کیوں لگی ہے عوام لائنز میں اس لیے کہ ضلعی سرکار ستو پی کر سو رہی ہے وہیں چینی جو رمضان بازار میں پچاسی روپے کلو مل رہی ہے دوکاندار کیوں نہیں دے سکتے۔ کیوں کہ چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے
10_ تو چیک اینڈ بیلنس کس نے رکھنا ہے ضلعی انتظامیہ نے اور اس ضلعی انتظامیہ کے اسی کا رویہ آج کی اس ویڈیو میں آپ نے دیکھ لیا۔ اگر سول سرونٹس انسان کے بچے بن جائیں تو عوام کو مہنگائی کا رونا نہ رونا پڑے۔ انکی عزت نفس کا جنازہ نکلے گا تو انہیں عوام کی ذلت کا احساس بھی ہوگا۔
#شاہ_عدن
11_ساری باتوں کا نتیجہ یہ کہ فردوس آپا نے بالکل ٹھیک کیا ۔ بلکہ مزید ہونا چاہیے ایسے ہر سرکاری ملازم کا مواخذہ کیا جائے انکو انکے عہدوں سے ہٹایا جائے تاکہ یہ دوسروں کو عبرت ہو اور وہ اپنی زمہ داریاں بطریق احسن ادا کریں۔ امن و امان کے حالات بھی اسی طرح ایک دن میں بہتر ہو جائیں
12_ اگر ضلعے کا ڈی پی او اپنے ماتحت ایس ایچ اوز کی طنابیں کھینچ کر رکھے علاقہ کا ایس ایچ ہو اور اسے چور ڈکیت اور رسہ گیر گینگز کا پتہ نا ہو کیسے ممکن ہے وہی بات کہ سب منتھلی لیتے ہیں۔ خوف خدا اور ڈیوٹی کا احساس نہیں ہے۔ ڈیوٹی کریں تو معاشرہ سدھر نا جائے۔
#شاہ_عدن
#قلمکار

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with AdشاہAn

AdشاہAn Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @ad_sah1

2 May
ٹی ایل پی کا پہلا تحفہ اور سبزھلالی 🇵🇰کو صحیح جگہ صخیح موقعے پر یخ کردیا

مبارک ہو بھائیو ۔۔ یورپی یونین نے پاکستان کے خلاف قرار داد پاس کر لی ہے۔ جس میں پاکستان کو انتہا پسند ملک قرار دیتے ہوئے اس پر پابندیوں کی سفارش کی گئی ہے۔
#شاہ_عدن
#قلمکار
#پاک_گارڈین
یہ قرار داد ٹی ایل پی کی فرانس کے خلاف حالیہ پرتشدد مظاہروں کے ردعمل میں پاس کی گئی ہے۔ دوران سیشن پاکستان میں عوام کو مارنے اور املاک جلانے کی فوٹیجز پیش کی گئیں۔
قرار داد میں فرانس کے نمائندوں نے یہ تک کہا پاکستان میں فرانس کے خلاف اتنی
#شاہ_عدن
نفرت ہے کہ تشدد روکنے کی کوشش کرنے والی پولیس کو "فرانس کا ایجنٹ" کہہ کر قتل کیا گیا۔
دوسری دلیل یہ دی گئی کہ ایسے مظاہرے دنیا کے کسی اور مسلم ملک میں نہیں ہوئے یعنی یہ مسلم امہ کا مسئلہ نہیں۔ پاکستان میں ہی انتہاء پسندی پائی جاتی ہے۔
#شاہ_عدن
Read 14 tweets
26 Apr
#قانون_نہیں_اندھاقاضی

جس دیس سے مائوں بہنوں کو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اغیار اٹھاکر لے جائیں
جس دیس سے قاتل غنڈوں کو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اشرار چھڑاکر لے جائیں
جس دیس کی کورٹ کچہری میں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ انصاف ٹکوں پر بکتا ہو
@ad_sah1
#قانون_نہیں_اندھاقاضی

جس دیس کا منشی قاضی بھی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مجرم سے پوچھکے لکھتا ہو
جس دیس کے چپے چپے پر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پولس کے ناکے ہوتے ہوں
جس دیس کے مسجد میں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہر روز دھماکے ہوتے ہوں
جس دیس میں جاں کے رکھوالے ۔ ۔ ۔ ۔ خود جانیں لیں معصوموں کی
@ad_sah1
#قانون_نہیں_اندھاقاضی

جس دیس حاکم ظالم ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سسکیاں نہ سنیں مجبوروں کی
جس دیس کے عادل بہرے ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آہیں نہ سنیں معصوموں کی
جس دیس کی گلیوں کوچوں میں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہر سمت فحاشی پھیلی ہو
جس دیس میں بنت حوا کی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ چادر داگ سے میلی ہو
@ad_sah1
Read 7 tweets
24 Apr
چاچا چنڈ۔۔۔

جاوید چودھری کی زندگی کا بہترین کالم
اور شاید میں پہلی بار اس سے مکمل اتفاق کر رہی ہوں ۔ آپ بھی پڑھیے اور سوچیے
چاچا چنڈ میرے کالج کے زمانے کا ایک کردار تھا‘ وہ ڈپریشن اور غربت کا مارا ہواخود اذیتی کا شکار ایک مظلوم شخص تھا‘
#شاہ_عدن
#قلمکار
#پاک_گارڈین
2_ وہ دوسروں کی ہر زیادتی‘ ہر ظلم اور ہر توہین کا بدلہ اپنے آپ سے لیتا تھا‘ لوگوں نے ’’چاچا چنڈ‘‘ کے نام سے اس کی چھیڑ بنا لی تھی‘ پنجابی زبان میں تھپڑ کو چنڈ یا چپیڑ کہتے ہیں‘ چاچا چنڈ کو چاچا چنڈ اسی لیے کہا جاتا تھا کہ اسے جب بھی کوئی چاچا چنڈ کہہ کر چھیڑتا تھا
#شاہ_عدن
3_تو وہ غصے میں آ جاتا تھا اور وہ پہلے خود کو گالیاں دیتا تھااور پھر اپنے منہ پر تھپڑ مارنا شروع کر دیتا تھا۔
وہ اس دوران روتا جاتا تھا‘ اپنے آپ کو ننگی گالیاں دیتا جاتا تھا اور اپنے منہ پر تھپڑ مارتا جاتا تھا اور لوگ ہنستے جاتے تھے یہاں تک کہ اس کے منہ‘ دانتوں اور ناک سے خون بہ
Read 31 tweets
22 Apr
ہیں عشق میں اس کا تو رنج ہمیں کہ قرار و شکیب ذرا نہ رہا
غم عشق تو اپنا رفیق رہا کوئی اور بلا سے رہا نہ رہا
دیا اپنی خودی کو جو ہم نے اٹھا وہ جو پردہ سا بیچ میں تھا نہ رہا
رہے پردے میں اب نہ وہ پردہ نشیں کوئی دوسرا اس کے سوا نہ رہا
#شاہ_عدن
@raj__a
@simsim1920
نہ تھی حال کی جب ہمیں خبر رہے دیکھتے اوروں کے عیب و ہنر
پڑی اپنی برائیوں پر جو نظر تو نگاہ میں کوئی برا نہ رہا
ترے رخ کے خیال میں کون سے دن اٹھے مجھ پہ نہ فتنۂ روز جزا
تری زلف کے دھیان میں کون سی شب مرے سر پہ ہجوم بلا نہ رہا
#شاہ_عدن
@AabiKausar
ہمیں ساغر بادہ کے دینے میں اب کرے دیر جو ساقی تو ہائے غضب
کہ یہ عہد نشاط یہ دور طرب نہ رہے گا جہاں میں سدا نہ رہا
کئی روز میں آج وہ مہر لقا ہوا میرے جو سامنے جلوہ نما
مجھے صبر و قرار ذرا نہ رہا اسے پاس حجاب و حیا نہ رہا
ترے خنجر و تیغ کی آب رواں ہوئی جب کہ سبیل ستم زدگاں
Read 5 tweets
13 Apr
تم وحشی ہو تم قاتل ہو

ناموس کے جھوٹے رکھوالو
بے جرم ستم کرنے والو
کیا سیرت نبوی جانتے ہو؟
کیا دین کو سمجھا ہے تم نے؟

کیا یاد بھی ہے پیغام نبی؟
کیا نبی کی بات بھی مانتے ہو؟
یوں جانیں لو، یوں ظلم کرو،
کیا یہ قرآن میں آیا تھا؟
#شاہ_عدن
اس رحمت عالم نے تم کو،
کیا یہ اسلام سکھایا تھا؟
لاشوں پہ پتھر برسانا،
کیا یہ ایمان کا حصہ ہے؟

الزام لگاؤ مار بھی دو
دامن سے مٹی جھاڑ بھی دو
مسلماں بھی کہلاؤ اور پھر،
ماؤں کی گود اجاڑ بھی دو؟
#شاہ_عدن
تم سے نہ کوئ سوال کرے؟
نہ ظلم کو جرم خیال کرے؟
اس دیس میں جو بھی جب چاہے،
لاشوں کو یوں پامال کرے؟

لیکن تم اتنا یاد رکھو،
وہ وقت بھی آخر آنا ہے
ہے جس کے نام پہ ظلم کیا،
اس ذات کے آگے جانا ہے
اس خون ناحق کو پھر وہ،
#شاہ_عدن
Read 5 tweets
13 Apr
کل کے مخبر۔۔آج کے رہبر

کون کون سجادہ نشین اور چوہدری 1857 کی جنگ ازادی میں انگریزوں کے مخبر تھے؟

اصطبل میں ترے اجداد ہوا کرتے تھے،
تیری جاگیر سے بو آتی ہے غداری کی۔۔۔
#شاہ_عدن
#قلمکار
#پاک_گارڈین
قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں پروفیسر ڈاکٹر تراب الحسن صاحب نے ایک تھیسز لکھ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے جس کا عنوان ہے۔

"Punjab and the War of Independence 1857"
#شاہ_عدن
#قلمکار
#پاک_گارڈین
اس تھیسز میں انہوں نے جنگ آزادی کے حالات پر روشنی ڈالی ہے۔ جس کے مطابق اس جنگ میں جن خاندانوں نے جنگ آزادی کے مجاہدین کے خلاف انگریز کی مدد کی، مجاہدین کو گرفتار کروایا اور قتل کیا اور کروایا
#شاہ_عدن
#قلمکار
#پاک_گارڈین
Read 21 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!