حضرت علیؑ کی وصیت

ضربت کے بعد حسنینؑ شریفین اور ان کے چاہنےوالوں کے نام حضرت علی علیہ السلامؑ کی وصیت:

اُوْصِیْکُمَا بِتَقْوَی اللّٰہِ۔

میں تم دونوں کو خدا سے ڈرتے رہنے کی وصیت کرتا ہوں۔

👇👇

#شہادتِ_امیرالمومنین_امام_علیؑ
#فزت_ورب_الكعبه
#قلمکار
وَاِنْ لَا تَبْغِیَاالدُّنْیَا وَاِنْ بَغَتْکُمَا۔
اور دنیا کی طرف مائل نہ ہونا خواہ وہ تمہاری طرف مائل ہو۔

وَلَا تَأَسَفًا عَلیٰ شَیْ ءٍ مِنْھَا زُوِیَ عَنْکُمَا۔
اور دنیا کی جو چیز تم سے روک لی جائے اس پر افسوس نہ کرنا۔

وَقُوْلَا بِالْحَقِّ۔
اور جو بھی کہنا حق کے لئے کہنا۔
👇
وَاعْمَلَا لِلْاَجْرِ۔
اور جو کچھ کرنا ثواب کے لئے کرنا۔

وَکُوْنَا لِلظَالِمِ خَصْمًا وَلِلمَظْلُوْمِ عَوْنًا۔
اور ظالم کے دشمن اور مظلوم کے مددگار رہنا۔

اُوْصِیْکُمَا وَجَمِیْعَ وَلَدِیْ وَاَھْلِیْ وَمَنْ بَلَغَہُ کِتَابِیْ بِتَقْوَی اللّٰہِ وَنَظْمِ اَمْرِکُمْ۔

👇👇
میں تم دونوں کو، اپنی دوسری اولادوں کو، اپنے کنبے کے افرادکواور جن لوگوں تک میرایہ نوشتہ پہنچے، اُن سب کو وصیت کرتا ہوں کہ اللہ سے ڈرتے رہنا اور اپنے امور کو منظم رکھنا۔

وَصَلَاحِ ذَاتِ بَیْنِکُمْ۔ فَاِنِّیْ سَمِعْتُ جَدَّکُمَاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ

👇👇
یَقُوْلُ:صَلَاحُ ذَاتِ الْبَیْنِ اَفْضَلُ مِنْ عَامَۃِ الصَّلٰوۃِ وَالصِّیَامِ۔

اورباہمی تعلقات کو سلجھائے رکھنا، کیونکہ میں نے تمہارے نانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ:آپس کی کشیدگیوں کومٹانا عام نماز روزے سے افضل ہے۔

👇👇
وَاللّٰہَ اللّٰہَ فِیْ الْاَیْتَامِ، فَلاَ تُغِبُّوْاأَفْوَاہَہُمْ وَلَا یَضِیْعُوْا بِحَضْرَتِکُمْ۔

دیکھو! یتیموں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہناان پر فاقے کی نوبت نہ آئے اور تمہارے ہوتے ہوئے وہ برباد نہ ہوں۔

👇👇
وَاللّٰہَ اللّٰہَ فِیْ جِیْرَانِکُمْ، فَاِنَّھُمْ وَصِیَّۃُ نَبِیِّکُمْ، مَازَالَ یُوْصِیْ بِھِمْ، حَتَّی ظََنَنَّا أَنَّہُ سَیُوَرِّثُھُمْ۔

دیکھو! اپنے ہمسایوں کے بارے میں خدا سے ڈرتے رہنا،کیونکہ ان کے بارے میں تمہارے نبیؐ نے برابر ہدایت کی ہےآپ ؐان کے بارے میں اس قدر .....👇👇
تاکید فرماتے تھے کہ ہمیں یہ گمان ہونے لگا تھا کہ آپ ؐاُنھیں بھی ورثہ دلائیں گے۔

وَاللّٰہَ اللّٰہَ فِیْ الْقُرْاٰنِ، لَا یَسْبِقُکُمْ بِالْعَمَلِ بِہٖ غَیْرُکُمْ۔

اور قرآن کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہنا، کہیں ایسا نہ ہو کہ دوسرے اس پر عمل کرنے میں تم پر سبقت لے جائیں۔

👇👇
وَاللّٰہَ اللّٰہَ فِیْ الصَّلوٰۃِ، فَاِنَّھَاعَمُودُ دِیْنِکُمْ۔
نماز کے بارے میں اللہ سے ڈرنا کیونکہ وہ تمہارے دین کا ستون ہے۔

وَاللّٰہَ اللّٰہَ فِیْ بیْتِ رَبِّکُمْ، لَا تُخْلُوْہُ مَابَقِیْتُمْ۔
اور اپنے رب کے گھر کے بارے میں خدا سے ڈرتے رہنا،جیتے جی اسے خالی نہ چھوڑنا۔

👇👇
فَاِنَّہُ اِنْ تُرِکَ لَمْ تُناظَرُوْا۔
کیونکہ اگریہ خالی چھوڑ دیا توپھر(عذاب سے)مہلت نہ پاؤ گے۔

وَاللّٰہَ اللّٰہَ فِی الْجِہَادِ بِاَمْوَالِکُمْ وَاَنْفُسِکُمْ وَاَلْسِنَتِکُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّہِ۔
اپنے اموال،جان اور زبان سے راہِ خدا میں جہادکے سلسلے میں خدا سے ڈرتے رہنا۔
👇👇
وَعَلَیْکُمْ بِالتَّوَاصُلِ وَالتَّبَاذُلِ،وَاِیَّاکُمْ وَالتَّدَابُرَوَالتَّقَاطُعَ۔
تم پر لازم ہے کہ ایک دوسرے سے میل ملاپ رکھنا اور ایک دوسرے کی اعانت کرناخبردار ایک دوسرے سے قطع تعلق سے پرہیز کرنا۔

لَا تَتْْرُکُواالْاَمْرَ بِالْمَعْرُوْفِ وَالنَّہْیَ عَنِ الْمُنْکَرِ،...👇👇
فَیُوَلَّیٰ عَلَیْکُمْ شِرَارُکُمْ، ثُمَّ تَدْعُوْنَ فَلَا یُسْتَجَابُ لَکُمْ۔
دیکھو!امربالمعروف اور نہی عن المنکرکو ترک نہ کرنا، ورنہ بد کردار تم پر مسلّط ہوجائیں گے اور پھر اگر تم دعا مانگوگے تو وہ قبول نہ ہوگی۔

👇👇
یَا بَنِیْ عَبْدِالْمُطَّلِبِ! لَا اُلْفِیَنَّکُمْ تَخُوْضُوْنَ دِمَآءَ الْمُسْلِمِیْنَ، خَوْضًا تَقُوْلُوْنَ:قُتِلَ اَمِیْرُالْمُؤْمِنِیْنَ۔

اے عبدالمطلب کے بیٹو!ایسا نہ ہو کہ تم،امیرالمو منین قتل ہوگئے کے نعرے لگاتے ہوئے مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے لگو۔
👇👇👇
أَلاَ لاَ تَقْتُلُنَّ بِیْ اِلَّا قَاتِلِیْ۔
دیکھو! میرے بدلے میں صرف میرا قاتل ہی قتل کیاجائے۔

اُنْظُرُوْااِذَاأَ نَامُتُّ مِنْ ضَرْبَتِہِ ہٰذِہٖ، فَاضْرِبُوْہُ ضَرْبَۃً بِضَرْبَۃٍ، وَلَا تُمَثِّلُ بِالرَّجُلِ، فَاِنِّیْ....👇👇
سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہُ (صَلّی اللّٰہ عَلیْہِ وَآلِہِ وَسَلَّمَ) یَقُوْلُ: ”
اِیَّاکُمْ وَالْمُثْلَۃَ وَلَوْبِالْکَلْبِ الْعَقُوْرِ۔

دیکھو! اگر میں اس ضرب سے مر جاؤں،تو تم اس ایک ضرب کے بدلے میں اسے ایک ہی ضرب لگانا،اور اس شخص کے ہاتھ پیرنہ کاٹنا،کیونکہ میں نے..... 👇👇
رسول اللہ(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا ہے کہ: خبردار کسی کے ہاتھ پیر نہ کاٹنا، خواہ وہ کاٹنے والا کتّا ہی کیوں نہ ہو۔
نہج البلاغہ، مکتوب:47۔

#شہادتِ_امیرالمومنین_امام_علیؑ
#فزت_ورب_الكعبه
#قلمکار

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with ‏🇵🇰کــرنــل(ر)افتخــار نقــوی🇵🇰

‏🇵🇰کــرنــل(ر)افتخــار نقــوی🇵🇰 Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Iftikhar_hyder

4 May
ماضی میں جب مسلمان دگرگوں ہوئے تو اللہ نے قرآن کی حفاظت کی ذمہ داری منگولوں کے سپرد کر دی۔مسلمان جب آپس میں دست بگریباں تھے تو منگول جوق در جوق مسلمان ہوئے اور دنیا میں اسلام کا پرچم پھر بلند ہوگیا۔اب پھر مسلمان فرقہ فرقہ ہے۔ذلتوں کو خود پالا۔👇
#قلمکار

اب پھر بھارت سے ویسی ہی خبریں آ رہی ہیں۔وہ سلجوق، وہ بہادر عرب، وہ عجم کے مسلمان لشکر سب ہی پچھاڑے گئے تو منگولوں نے سہارا دیا۔احمد ٹکوداری تاتاری پہلا حکمران بن کر سامنے آیا۔پھر تو گویا ایک سلسلہ بن گیا۔تیمور لنگ، اور کئی حکمران تاریخ رقم کرنے لگے۔
👇

اب بھی وہی صورتحال ہے۔جب تمام مسلم ممالک یہود و نصاری کے سامنے بچھ رہے ہیں،تو بھارت کے عمائدین سرزمین حجاز پر وارد ہوتے نظر آئے۔پھر ہوا یوں کہ احتجاجوں کے سلسلوں سے بےپرواہ ہو کر سعودی حکمرانوں نے انہیں عزت بخشی۔اچانک کرونا ظہورپذیر ہوا۔بھارت کے لوگ اپنے بتوں سے نالاں ہوتے نظر 👇
Read 6 tweets
1 May
*کیوں مجھے دلی سکون نہیں ملتا*

ایک شخص مولوی کے پاس گیا اور بولا
میں روزے تو پورے رکھتا ہوں لیکن معلوم نہیں کیوں مجھے دلی سکون نہیں ملتا،
وہ پوچھنے لگے،
تم روزے میں باجماعت نماز کا اہتمام کرتے ہو؟
بالکل جناب؛
پھر پوچھنے لگے،
تراویح میں پورا قرآن سنتے ہو

#قلمکار

👇👇
اور روزانہ تلاوت کرتے ہو؟
میں بولا
مولوی صاحب تراویح میں قرآن سننے کے علاوہ رمضان میں دو قرآن بھی ختم کرتا ہوں؛
صدقہ خیرات کرتے ہو؟
جی جی بالکل اور اسکے علاوہ مسجد مدارس میں چندہ بھی دیتا ہوں؛
اب مولوی صاحب پورے یقین سے فرمانے لگے،
تم پکے مسلمان ہو،
تمہارے روزے بالکل پکے ہیں👇
رہی بات دلی سکون کی تو
یہ تمہاری عاجزی ہے؛
میں مولوی صاحب کے پاس سے گھر آگیا،لیکن دل کو قرار نہ ملا،
ایک دن تراویح کے بعد گھرکے باہر ہوٹل پر بیٹھا چائے پی رہا تھا کہ
ایک ملنگ ٹائپ آدمی
میرے پاس آکر بیٹھ گیا اور کہنے لگا.
مجھے چائے پلا پھر تجھے
تیرا جواب دیتا ہوں؛
مجھے جھٹکا لگا👇
Read 12 tweets
18 Apr
تحریر۔۔
عامر چشتی صابری،اویسی قلندری۔۔
!!!
🌹آئیے میں اور آپ اپنے اپنے ایمان کی جانچ کرلیں۔🌹

ملک کے موجودہ حالات نے مجھے لکھنے پر مجبور کردیا ۔
ھم مسلمان ھو کر کیا کر رھے ھیں ۔ایکدوسرے کو ھی نیچا دکھا کر مار رھے ھیں۔۔!!

👇👇
#قلمکار
سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفےٰ رسول اللہ صلی اللہُ علیہ وآلہٖ وسلم کا نام لے کر کام کیا کر رھے۔۔
ختم نبوت اور ناموس رسالت پر پہرہ اُس کی حفاظت ھماری ھر سانس کی ذمہ داری ھے۔۔
لیکن طریقہ کار صحیح ھے ۔۔؟؟؟

نبی پاک صلی اللہُ علیہ وآلہٖ وسلم کی حدیث کا مفہوم ھے۔۔
مسلمان وہ ھے۔۔
👇👇
جس مسلمان کے ھاتھ اور زبان سے دوسرا مسلمان محفوظ رھے۔۔
یہ مکمل حدیث نہیں آگے فرماتے ﷺ ھیں مومن وہ ھے جس کے ھاتھ اور زبان سے پوری کائنات محفوظ رھے۔۔۔!!
کائنات مطلب غیر مسلم بھی آگئے، چرند ، پرند ، جانور بھی آگئے۔۔بلا وجہ درخت نہیں کاٹنا،جانوروں سے پیار، غیر مسلم بھی ھمارے شر۔۔۔👇
Read 12 tweets
18 Apr
1977ء میں بھٹو حکومت کے خلاف ایک باقاعدہ تحریک منظم طور پر چلائی گئی تھی۔تحریک کا نام "نفاذ نظام مصطفٰی ص" رکھا گیا تھا۔

مسلمان چاہے کیسے ہی کردار کے مالک ہوں،لیکن شان رسالت ص میں کسی طرح کی گستاخی تو دور کی بات ہے، کوئی کم سے کم بات بھی برداشت نہیں کی جا سکتی کیونکہ 👇
#قلمکار
ہمارے دین کی بنیاد فقط ذات اقدس رسول اللہ ص ہے۔ اللہ کو کسی نے نہیں دیکھا، نہ ہی کسی فرشتے کو اترتے دیکھا۔ بس فقط یہ زبان رسالت ص ہے جس پر مکمل یقین اور ایمان ہے۔ آپ ص نے فرمایا اللہ ایک ہے، ہم نے کہا لااله إلااللہ۔ آپ ص نے فرمایا کہ یہ قرآن ہے۔ہم نے تصدق دل سے اس کتاب کو اللہ 👇
کی کتاب مانا اور ایمان لائے۔آپ ص کی زندگی میں کس کو آپ ص نے عزت دی، وہ ہمارے سروں کا تاج ہوا۔ کس سے منہ موڑ وہی ہمارے لئے دشمن اور قابل نفرت ہو گیا۔ جس سے آپ ص کی جنگ، اس سے ہماری جنگ، جس سے آپ ص کی صلح، اس سے ہماری صلح۔
بس یہی ایمان کا خلاصہ قرار پایا۔ آپ ص کا نام اقدس ہمارے 👇
Read 17 tweets
16 Apr
ایک چینی کہاوت یاد ہے کہ”جب آدمی ١٠ کتابیں پڑھتا ہے تووہ ١٠ ہزار میل کا سفر کرلیتا ہے۔

گورچ فوک کتاب کے بارے میں کہتے ہیں: ”اچھی کتابیں وہ نہیں جو ہماری بھوک کو ختم کردے، بلکہ اچھی کتابیں وہ ہیں جو ہماری بھوک بڑھائیں ۔۔۔۔۔۔۔ زندگی کو جاننے کی بھوک ۔۔۔۔”
👇👇

#قلمکار Image
ائولس گیلیوس کہتے ہیں: ”کتابیں خاموش استاد ہیں ۔۔۔”

فرانس کافکا: ”ایک کمرہ بغیر کتاب کے ایسا ہی ہے جیسے ایک جسم بغیر روح کے ۔۔۔”

گوئٹے : ”بہت سے لوگوں کو یہ بات نہیں معلوم ہے کہ مطالعہ سیکھنا کتنا مشکل اور وقت طلب کام ہے، میں نے اپنے 80 سال لگا دیے لیکن پھر بھی یہ نہیں کہہ۔۔۔👇 Image
سکتا ہوں کہ میں صحیح سمت کی جانب ہوں۔۔۔۔۔”

تھومس فون کیمپن: ”جب میں عبادت کرتا ہوں تو میں خدا سے باتیں کرتا ہوں، لیکن جب میں کوئی کتاب پڑھتا ہوں تو خدا مجھ سے باتیں کرتا ہے۔۔۔۔۔” (حضرت علی ع کا قول یاد رہے، "جب میں چاہتا ہوں کہ اپنے رب سے راز و نیاز کروں تو نماز پڑھتا ہوں،۔۔۔👇 Image
Read 7 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!