#قلمکار
اشفاق احمد کہتے ہیں.
میں نے اپنے بابا جی کو بہت ہی فخر سے بتایا کہ میرے پاس دو گاڑیاں ہیں اور بہت اچھا بنک بیلنس ہے اس کے علاوہ میرے بچے اچھے انگریزی سکول میں پڑھ رہے ہیں عزت، شہرت سب کچھ ہے. دنیا کی ہر آسائش ہمیں میسر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ذہنی سکون بھی ہے.
میری یہ بات سنی تھی کہ انہوں نے جواب میں مجھے کہا کہ یہ کرم اس لئے ہوا کہ تونے اللّٰہ کے بندوں کو ٹھونگیں مارنا چھوڑ دیں میں نے جب اس بات کی وضاحت چاہی
تو بابا جی نے کہا اشفاق احمد، میری اماں نے ایک اصیل ککڑ پال رکھا تھا۔ اماں کو اس مرغے سے خصوصی محبت تھی۔ اماں اپنی ایک بک
مٹھی بھر کے مرغے کی چونچ کے عین نیچے رکھ دیا کرتی تھیں اور ککڑ چونچ جھکاتا اور جھٹ پٹ دو منٹ میں پیٹ بھر کے مستیوں میں لگ جاتا۔ میں روز یہ ماجرا دیکھا کرتا تھا اور سوچتا یہ ککڑ کتنا خوش نصیب ہے۔ کتنے آرام سے بنا محنت کئے اماں اس کو دانے ڈال دیتی ہے۔ ایک روز میں صحن میں بیٹھا
پڑھ رہا تھا۔ حسب معمول اماں آئی اور دانوں کی بک بھری کہ مرغے کو رزق دے اماں نے جیسے ہی مٹھی آگے کی، مرغے نے اماں کے ھاتھ پہ ٹھونگ چونچ مار دی۔ اماں نے تکلیف سے ھاتھ کو جھٹکا تو دانے پورے صحن میں بکھر گئے۔ اماں ھاتھ سہلاتی اندر چلی گئی اور ککڑ"مرغا" جو ایک جگہ کھڑا ہو کے آرام سے
پیٹ بھرا کرتا تھا، اب وہ پورے صحن میں بھاگتا پھر رہا تھا۔ کبھی دائیں جاتا، کبھی بائیں، کبھی شمال، کبھی جنوب، سارا دن مرغا بھاگ بھاگ کے دانے چگتا رہا۔ تھک بھی گیا اور اس کا پیٹ بھی نہیں بھرا۔ بابا دین محمد نے کچھ توقف کے بعد پوچھا بتاؤ مرغے کے ساتھ ایسا کیوں ہوا؟ میں نے فٹ سے
جواب دیا نہ مرغا اماں کے ھاتھ پہ چونچ مارتا نہ ذلیل ہوتا
بابا بولا : بلکل ٹھیک، یاد رکھنا اگر اللّٰہ کے بندوں کو حسد، گمان، تکبر، تجس، غیبت، اور احساس برتری کی ٹھونگیں مارو گے، تو اللّٰہ تمہارا رزق مشکل کر دے گا اور پھر تم اس اصیل ککڑ کی طرح مارے مارے پھرو گے۔ تو نے اللّٰہ کے
بندوں کو ٹھونگیں مارنا چھوڑ دیں رب نے تیرا رزق آسان کر دیا. بابا عجیب سی ترنگ میں بولا پیسہ، عزت، شہرت، آسودگی، اور دکھوں سے نجات کا آسان راستہ سن لو اللّٰہ پاک کے بندوں سے محبت کرنے والا ان کی تعریف کرنے والا ان سے مسکرا کے بات کرنے والا اور دوسروں کو معاف کرنے والا کبھی مفلس
نہیں ہوتا آزما کر دیکھ لو اب بندوں کی محبت کے ساتھ ساتھ شکر کے آنسو بھی اپنی منزل میں شامل کر لو تو امر ہو جائو گے۔ یہ کہہ کر بابا دین محمد تیزی سے مین گیٹ سے باہر نکل گیا اور میں سر جھکائے زار و قطار رو رہا تھا اور دل ہی دل میں رب کا شکر ادا کر رہا تھا
اللّٰہ ہمیں آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کر نے کا شرف بخشے آمین.

#قلمکار

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with آبی کوثر

آبی کوثر Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @AabiKausar

6 Jun
*ایک ہی شادی کرنے والے صحابہؓ !!*

کسی نے پوچھا کہ ایسے کسی صحابی کا نام بتائیں جنہوں نے زندگی میں صرف ایک شادی کی ہو؟
تلاش بسیار کے باوجود دماغ کے گوگل سے کوئی جواب نہ بن پایا۔
مجبورا کتبِ سیرِ صحابہ کی طرف رجوع کرنا پڑا۔
مگر وہاں بھی ورق گردانی کا سلسلہ طویل تر ہوتا چلا گیا،
لیکن کسی ایک بھی ایسے صحابی کا نام سامنے نہیں آیا، جس نے رسول اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد طویل زندگی پائی ہو اور ایک ہی شادی پر اکتفا کیا ہو۔
البتہ ایسے کئی اصحابِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام نظر سے گزرے، جنہوں نے پہلی شادی کی اور کچھ عرصے بعد راہِ خدا میں شہید ہوگئے یا
قبل از نکاح ہی وہ جام شہادت نوش کر گئے۔

پھر کافی جستجو کے بعد "طویل زندگی پانے والے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے صرف ایک ہستی ایسی ملی، جن کی صرف ایک بیوی ہونے پر مؤرخین نے اتفاق کیا ہے اور وہ ہیں اِس امت کے درویش حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ۔ (نام: جندب بن جنادہ)
Read 16 tweets
4 Jun
جانی خیل دھرنا اور منظور کی دوبارہ گرفتاری

جانی خیل میں پھر دھرنا جاری ہے۔ یہ ملک نصیب خان کے قتل کے خلاف ہے۔ ملک نصیب کو جانی خیل کے ہی صدر حیات گروپ نے قتل کیا اور ٹی ٹی پی نے اس پر باقاعدہ اپنی پریس ریلیز بھی جاری کی کہ ملک نصیب خان پاکستان اور پاک فوج کا سپورٹر تھا۔
جب کہ اس کا اصل قصور یہ تھا کہ اس نے اسی دن صبح جانی خیل کے ایک جرگے میں پی ٹی ایم کو جانی خیل کے معاملات سے دور رکھنے کا مطالبہ کیا تھا اور کئی مشرانوں کی حمایت حاصل کی تھی۔

ٹی ٹی پی کا صدر حیات گروپ پی ٹی ایم کا جانی خیل میں سب سے بڑا سپورٹر گروپ ہے۔ اگر ملک نصیب خان کو
پی ٹی ایم نے قتل نہیں کرایا اور صدر حیات گروپ پی ٹی ایم کے لیے کام نہیں کر رہا تو ایک چھوٹا سا چیلنج ہے۔

منظور پسکین اور محسن داوڑ نام لے کر مطالبہ کردیں کہ "پاک فوج یا حکومت پاکستان صدر حیات گروپ کے خلاف آپریشن کرے اور اس دہشتگرد گروپ کا خاتمہ کریں۔"
Read 8 tweets
4 Jun
امریکہ نے پاکستان سے فوجی اڈے مانگے وزیراعظم عمران خان نے صاف انکار کر دیا
پھر امریکہ نے کہا کہ چلو اڈے نہیں دے رہے تو ھمیں ایک چھوٹا سا ائیر بیس دے دو تاکہ ھم اس سے افغانستان میں طالبان پر ڈرون اٹیک کریں عمران خان نے پھر صاف انکار کے ساتھ امریکہ کو سختی سے منع کیا کہ اس موضوع
پر آگے بات نہیں ھوگی ایک دفعہ نو کہہ دیا تو کہہ دیا
دوسری طرف پاکستان نے اسرائیل کا فلسطین پر اٹیک کو سختی مسترد کیا اور تمام اسلامی ممالک سے رابطہ کرکے اسرائیل کے خلاف کھڑے ھونے کا کہا
پاکستان یہاں بھی نہیں رکا بلکہ آگے جا کر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیل پر شدید
تنقید کی اور اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا بل پیش کیا جو اکثریت سے منظور ھوا
اب آپ لوگوں کا کیا خیال ھے کہ امریکہ اور اسرائیل اس بے عزتی کا بدلہ نہیں لینگے ؟؟
آپ کو یاد ھوگا کہ جب امریکہ کو افغانستان میں شکست ھوئی تو اس نے پاکستان سے بدلہ لینے
Read 9 tweets
3 Jun
#قلمکار

حامد میر کے اوصاف اخبار میں 13 اکتوبر1999کے دن چھپنے والے کالم میں سے چند نقاط!!!
یعنی یہ کالم حامد میر نے نوازشریف کا تحتہ الٹنے کے ایک دن بعد لکھا۔
خواجہ ضیاءالدین بٹ اور شہباز شریف کے واشنگٹن سے واپس آنے کے چند دن بعد پاکستان کے ہسپتالوں میں
موجود زخمی کشمییری مجاھدین کو گھسیٹ کر ہسپتالوں سے باہر نکالا گیا،
دوسری جانب انہی دنوں نوازشریف نے فیصلہ کر لیا کہ جنرل پرویزمشرف کو آرمی چیف کے عہدے سے ہٹا کر خواجہ ضیاءالدین بٹ کو نیا آرمی چیف بنایا جائے گا،

چونکہ کشمیری مجاھدین کیساتھ اس ہتک آمیز رویئے کے بعد ری ایکشن آنے کا ڈر تھا، تو نوازشریف نے خواجہ ضیاءالدین بٹ کو کشمییری مجا!ھدین کیخلاف استعمال کرنا تھا،

(دوسرے الفاظ میں نوازشریف کو فوج اور مجا!ھدین کو لڑوانے کا ٹاسک امریکہ سے ملا تھا

Read 5 tweets
2 Jun
دنیا کے 80 سے زیادہ بحران اور جنگ زدہ ملکوں میں بچھائی گئی لاکھوں بارودی سرنگیں ہر سال سینکڑوں انسانوں خصوصاً بچوں کی ہلاکت کا یا اُنہیں عمر بھر کے لیے اپاہج بنا دینے کا سبب بنتی ہیں۔
ماضی میں دہشت گردوں کا گڑ سمجھے جانے والے قبائلی اضلاع میں بھی دھشتگردوں نے پسپائی کے دوران پاک
فوج کی پیش قدمی روکھنے کیلئے اپنے ٹھکانوں کے اردگرد اورراستوں میں بارودی سرنگیں بچھائیں جسکی وجہ سے یہ #قبائلی_علاقے نو گو ایریاز بن چکے تھے۔

دہشت گردی پر قابو پا نے کے بعد پاک فوج کے جری افسروں اور جوانوں نے قبائلی اضلاع کے انتہائی دشوار گزار پہاڑوں، جنگلوں، پرپیچ راستوں،
خطرناک ندی نالوں میں موت سے کھیل کر ان بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کیلئے اسکیننگ کا آغاز کیا۔
ان قبائلی اضلاع میں اور بارودی سرنگوں کے لحاظ سے سب سے زیادہ حساس علاقے ضلع جنوبی #وزیرستان میں آئی ای ڈیز کو ناکارہ بنانےکیلئے 150 ٹیمیں کام کر رہی ہیں
نہایت مشکل اور وقت طلب کام ہونے
Read 6 tweets
2 Jun
ڈی۔ مائنگ اور پی ٹی ایم کا لاشوں پر سیاست کرنا، یہ دونوں باتیں عام عوام کو سمجھانے کی ضرورت ہے کیونکہ اسی کی بنیاد پر سرخوں کا پروپیگنڈا پلتا ہے۔ماضی میں دہشتگردوں کا گڑھ سمجھے جانے والے قبائلی اضلاع نوگوایریاز تصور کئے جاتے تھے جہاں تخریب کاری کے واقعات آئے روز رونما ہوتے تھے۔۔
بحالی امن کے بعد اور پاک فوج کی انتھک کوشوں سے ان علاقوں کو دہشتگردوں سے تو پاک کیا گیا لیکن ٹی ٹی پی کی جانب سے نصب کئے گئے بارودی سرنگوں کا صفایا کرنا نہایت مشکل کام تھا کیونکہ جب جنگ ہوتی ہے تو وہاں پر ایسی بارودی سرنگوں کو نصب کیا جاتا ہے تاکہ دہشتگرد ملکی حدود میں داخل
نہ ہو سکیں۔اور اپنے علاقوں کو دہشت گردوں کی کاروائی سے محفوظ بنایا جا سکے۔
کوئی بھی ملک ایٹمی یا بارودی جنگ کی جانب نہیں بڑھتا ہے کیونکہ ایسی جنگ میں بہت تباہی برپا ہوتی ہے۔
جاپان کا ہیروشیما اور ناگا ساکی کسی سے ڈھکےچھپے نہیں جہاں پر ابھی تک کوئی زمینی فصل نہیں اگتی۔
Read 8 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(