ولی اللہ کیسے بنیں؟
بمبئی میں ایک شخص نے پوچھا کہ ولی اللہ بننے کا نسخہ بتائیے۔ میں نے کہا ابھی ائیرپورٹ پر بتاتا ہوں،یہ ہوائی جہاز زمین سے بنتا ہے یا آسمان سے آتا ہے؟ سارا میٹریل زمین کا ہوتا ہے، لوہا، تانبا، پیتل وغیرہ سب زمین کا ہے،⬇️
مگر یہ زمین سے ٹیک آف (Take Off) کیسے کرلیتا ہے؟ ایک اسٹیم دوسرا پائلٹ آگے بیٹھا ہوتا ہے اور تیسری ایک اور وجہ ہے کہ اس کی اسٹیم میں کوئی ہتھوڑا نہ ماردے یعنی اسٹیم نہ نکالے۔ بس یہ تین کام کرلو، دنیا میں رہتے ہوئے بھی ولی اللہ بن جاؤگے۔⬇️
جس پر میرا ایک اُردو میں شعر ہے ؎
دنیا کے مشغلوں میں بھی یہ باخدا رہے
یہ سب کے ساتھ رہ کے بھی سب سے جدا رہے
ہم لوگ بھی زمین کے ہیں۔
تین کام کرلیں۔
1۔ایک اللہ کی محبت کی اسٹیم ہو،
2۔دوسرے کوئی اللہ والا اپنا رہنما ہو، مشیر ورہبر ہو،⬇️
3۔تیسرے ہماری اسٹیم محبت میں کوئی ہتھوڑا نہ مارا جائے،
مثلاً آنکھ سے بدنظری کرلی، تو یہاں سے اسٹیم نکال دی، کان سے گانا سن لیا تو اسٹیم نکل گئی،یہ پانچ ٹونٹیاں لگی ہوئی ہیں (کان،آنکھ، ناک، زبان، اور ہاتھ پیر کی) اسٹیم بھری ہو اور ٹونٹیاں بھی بند ہوں تو جہاز چل پڑے گا۔
ذکر اللہ اور اطمینان قلب۔۔۔۔ مولانا حکیم اختر شاہ صاحب رح)

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Dr Ammara Kashif

Dr Ammara Kashif Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @AmmaraKashif2

9 Jun
اصلاح کا آسان نسخہ
حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا شاہ محمد اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
دو رکعت نفل نماز توبہ کی نیت سے پڑھ کر یہ دعا مانگو :
”اے اللہ! میں آپ کا سخت نافرمان بندہ ہوں۔ میں فرماں برداری کا ارادہ کرتا ہوں مگر میرے ارادے سے کچھ نہیں ہوتا ⬇️
آپ کے ارادے سے سب کچھ ہوسکتا ہے۔میں چاہتا ہوں کہ میری اصلاح ہو مگر ہمت نہیں ہوتی۔ آپ ہی کے اختیار میں ہے میری اصلاح۔اے اللہ!میں سخت نالائق ہوں، سخت خبیث ہوں، سخت گناہ گارہوں، میں تو عاجز ہورہا ہوں، آپ ہی میری مدد فرمائیے۔ میرا قلب ضعیف ہے۔ ⬇️
گناہوں سے بچنے کی قوت نہیں ہے، آپ ہی قوت دیجیئےمیرے پاس کوئی سامان نجات نہیں، آپ ہی غیب سے میری نجات کا سامان پیدا کردیجیئے۔اے اللہ! جو گناہ میں نے اب تک کیے ہیں، انہیں آپ اپنی رحمت سے معاف فرمائیے۔ گو میں یہ نہیں کہتا کہ آیندہ ان گناہوں کو نہ کروں گا، ⬇️
Read 5 tweets
7 Jun
امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کے استاد علامہ اسفرائینی نے سات چکر طواف کے بعد دُعا کی کہ اے اللہ مجھے معصوم کردیجیے،کبھی مجھ سے گناہ نہ ہو، بیس برس تک یہ دُعا مانگی۔ ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے شرح مشکوٰۃ میں لکھا ہے کہ ایک دن طواف کررہے تھے کہ کعبہ سے آواز آئی کہ اے اسفرائینی! ⬇️
استادِ غزالی! تو کیوں یہ چاہتا ہے کہ مجھ سے کوئی خطا نہ ہو، میری محبوبیت کے دو دروازے ہیں۔
محبوبیت کے دو دروازے:
۱)میں متقی بندوں کو محبوب رکھتا ہوں۔
۲)اِنَّ اللہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیۡنَ اور توبہ کرنے والوں کو محبوب رکھتا ہوں ⬇️
تو جب میں نے اپنی مقبولیت کی دو کھڑکیاں بنائی ہیں تو تو ایک ہی کھڑکی سے کیوں آنا چاہتا ہے؟ اگر تقویٰ کی کھڑکی سے نہیں آسکتا تو توبہ کی کھڑکی سے آجا۔ یعنی خطا کروتو نہیں،لیکن اگرخطا ہوجائے تو دو رکعت توبہ کی پڑھ کر رونا شروع کردو۔اتنا قرب⬇️
Read 4 tweets
7 Jun
میں دنیا تو اللہ پر فدا کرنا چاہتا ہوں لیکن آخرت کیسے فدا کروں؟ آپ تو دونوں جہاں دینے کو بتارہے ہیں۔ میں نے کہا ہاں دونوں جہاں اس طرح دے سکتے ہیں کہ اللہ کی جنت کو درجہ ثانیہ کردیجیے یعنی جو کام کیجیے اس میں نیت یہ کیجیے کہ اے اللہ! آپ خوش ہوجائیے اور جنت کو درجۂ ثانیہ کردیجیے ⬇️
کہ اے اللہ! جنت بھی چاہتا ہوں مگر آپ کی خوشی کے لیے روزہ، نماز کرتا ہوں اور جب گناہ سے بچیں تو کہیے اے اللہ! تیری ناراضگی سے بچنے کے لیے میں گناہ سے بچ رہا ہوں اور جہنم سے پناہ چاہتا ہوں کیوں کہ اس کا تحمل نہیں ہے، جہنم کو درجۂ ثانیہ میں کردیجیے، ⬇️
یہ بات میں نے سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی دُعا سے حاصل کی۔
اللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ رِضَاکَ وَالْجَنَّۃَ 17؎
اے اللہ! تیری خوشی چاہتا ہوں اور جنت۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کو درجۂ ثانیہ میں کیا یا نہیں؟ ⬇️
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(