تحریر غور سے پڑھیں تصویر کو دیکھ کر شکایت کرنے کی ضرورت نہیں ہے
"ہمارے ہاں بچی 16 سال کی ہو تو والدین کہتے ہیں کہ
ابھی بچی پڑھ رہی ہے ۔پہلے پڑھائی مکمل کرلے ۔۔
17سال میں ۔۔۔۔ابھی بچی نے اور پڑھنا ہے ۔۔
18 سال میں ۔۔۔۔اب بچی نے ڈگری کیلیے ایپلائی کرنا ہے⏬
20سال میں ۔۔۔(خاندان والوں نے رشتہ مانگا ہے) لڑکا ،لڑکی سے کم پڑھا لکھا ہے اس لیے نہیں دے سکتے ۔
21 سال میں۔۔۔۔(رشتہ آیا) ۔۔۔ہم ذات سے باہر نہیں دے سکتے
22 سال میں ۔۔۔۔لڑکا کم آمدنی والا ہے ہماری بچی کو کیسے خوش حال رکھ پائے گا ۔۔اس لیے نا۔۔۔
23سال میں ۔۔۔لڑکا ملازمت کرتا ہے⏬
سیلری کم ہے ۔۔۔اس لیے ناں۔۔
24سال میں ۔۔۔۔لڑکے کا رنگ سفید نہیں ہے ہماری بیٹی چٹی گوری ہے لہذا رشتہ میچ نہیں کرتا ۔۔۔اس لیے ناں۔۔
25سال میں ۔۔۔لڑکے کا اپنا مکان نہیں ہے کرابے پر ہے اس لیے ناں ۔۔۔۔
26 سال میں ۔۔۔لڑکا لڑکی سے زیادہ بڑی عمر کا لگتا ہے اس لیے ناں ۔۔۔۔⏬
27سال میں ۔۔۔لڑکے کی پہلی بھی ایک بیوی ہے اس لیے ناں۔۔۔۔
28 سال میں ۔۔۔ہم رنڈوے کو نہیں دے سکتے
30سال میں ۔۔۔۔پیر جی ہماری بچی کیلیے کچھ کریں رشتے تو بہت آتے ہیں مگر میل جوڑ کا ایک بھ نہیں ۔
32سال میں ۔۔۔۔بیٹی کے سر میں سفید چاندی دیکھ کر باپ کو بیماریاں لگ گئیں۔⏬
35 سال میں ۔۔۔لڑکی مایوس
38 میں ۔۔۔۔ساٹھ سال کا رشتہ آیآ ہے آدمی مالدار ہے چار بچے ہیں چاروں اپنے اپنے گھر شادی شدہ ہیں ۔بس بابے کو سبنھالنا ہے ۔۔😪
40 میں ۔۔۔اب میں نے شادی نہیں کرنی ۔۔مجھ سے اب کون کرے گا ؟؟⏬
خدارا اپنی سوچ بدلیں ۔۔بیٹیوں کو بھاگنے ،خود کشی کرنے یا زندگی سے مایوس ہونے سے پہلے ہی حق زوجیت سے نوازیں ۔اور اپنے گھر پہنچانے کی فکر کریں ۔یہ ہر ماں باپ پر فرض ہے ۔وہ اولاد کے ولی ہیں ۔۔۔بچوں بچیوں کا حق ہے ماں باپ پر ۔۔۔ضرور ادا کریں ۔ایسا نہ ہو کہ کہیں دیر ہو جائے ۔۔۔🙏🏻

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Abdul Mateen (Kohistani)

Abdul Mateen (Kohistani) Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @PrinceMateenk

16 Nov
مالا علی کردستانی فراڈیے کے بارے میں تحقیق

الملا علی کلک کردستانی
کوئی 5 برس قبل کردستان (عراق) میں ایک شخص مشہور ہوگیا، جو خود کو طبِ نبوی کا ماہر اور روحانی معالج باور کرانے لگا۔ اربیل کے مضافات میں واقع کلک نامی علاقے میں اس کا ایک مطب تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا⏬
میں اس کی ویڈیوز وائرل ہونے لگیں۔ جن میں گونگوں، بہروں، دماغی معذوروں اور مختلف امراض کا شکار بیماروں کو ایک شف سے ٹھیک ہوتے دکھایا جانے لگا۔ تھوڑے ہی عرصے میں یوٹیوب پر اس کے سبسکرائبرز کی تعداد 2 ملین سے تجاوز کر گئی۔ ایک لمحہ بھی کسی طبی درسگاہ میں نہ پڑھنے کے باوجود یہ شخص⏬
خود کو ڈاکٹر کہلانے لگا اور یہ کہ یہ طریقہ علاج بطور کرامت اسے عطا کی گئی ہے۔ جن امراض کے علاج سے ڈاکٹر عاجز ہیں، اس کا دعویٰ ہے کہ میں انہیں ایک شف سے ٹھیک کر سکتا ہوں۔ اس نے اپنے یوٹیوب چینل کے ڈسکرپشن میں بھی یہی دعویٰ کیا ہے کہ میں تمام پیچیدہ امراض جیسے نابیناپن، بہرہ پن،⏬
Read 25 tweets
16 Nov
ہدہد آج کے انسان سے بہت بہتر...
ہد ہد وہ واحد پرندہ ہے.

جو زندگی میں صرف ایک بار شادی کرتا ہے اور اپنے جیون ساتھی کے وفات کے بعد اکیلے ہی زندگی گزارتا ہے یہ اپنی مادہ مہر کو کھانے کی کوئی چیز پیش کرتا ہے آگر وہ اسے کھا لےتو اس کا مطلب ہے کہ وہ شادی کے لیے راضی ہے پھر نر اس⏬
مادہ کو اپنے گھونسلے کی طرف لے کر جاتا ہے اکثر اوقات کسی درخت میں سوراخ کرکے بنایا ہوتا ہے۔

اگر اس کو پسند آ جائے تو دونوں رشتہ زواج میں منسلک ہو جاتے ہیں مادہ ہمیشہ ہر موسم میں عموماً چھ سے آٹھ آنڈے دیتی ہے اور بچے پیدا ہونے کے بعد باری باری خوراک کا بندوست کر لیتی ہے⏬
عجیب بات یہ ہے کہ دونوں میں سے کسی کو خوراک کی چیز مل جائے تو وہ اسے اکیلے نہیں کھاتے بلکہ دونوں اکھٹے ہونے کے بعد ہی اسے کھا لیتے ہیں۔

ہد ہد کی چھٹی حس اتنی تیز ہوتی ہے کہ وہ زمین کے اوپر سے ہی پانی کو محسوس کر لیتا ہے اسی وجہ سے حضرت سلیمان علیہ السلام اس سے زیر زمین پانی⏬
Read 5 tweets
16 Nov
1937 میں انگلینڈ میں چیلسی اور چارلٹن کے مابین فٹ بال کا لیگ میچ کھیلا گیا اور میچ کو 60 ویں منٹ میں شدید دُھند کی وجہ سے روک لیا گیا،

لیکن چارلٹن ٹیم کے گول کیپر سیمے بارٹرم کھیل کو روکنے کے 15 منٹ بعد بھی گول کے سامنے موجود رہے کیونکہ اُس نے اپنے گول پوسٹ کے پیچھے ہجوم کی⏬
وجہ سے ریفری کی سیٹی نہیں سنی تھی، وہ اپنے بازوؤں کو پھیلائے ہوئے اور اپنی توجہ مرکوز کر کے گول پوسٹ پر کھڑا رہا، غور سے آگے دیکھتا رہا اور پندرہ منٹ بعد جب سٹیڈیم کا سیکورٹی عملہ اُس کے پاس پہنچا اور اُسے اطلاع دی کہ میچ منسوخ کردیا گیا ہے تو سیمے بارٹرم نے شدید غم و غصےکا⏬
اظہار کرتے ہوئےکہا،
”کتنےافسوس کی بات ہےکہ جِن کے دفاع کے لیئے میں کھڑا ہوا تھا وہ مُجھے ہی بُھول گئے😰
زندگی کے میدان میں کتنےہی ایسےساتھی موجود ہوتےہیں جن کےمفادات کے دفاع کیلیئے ہم نےاپنا وقت،صلاحیت اور توانائی صرف کی ہوتی ہیں لیکن حالات کی دُھند میں وہ ہمیں بھول جاتےہیں،⏬
Read 4 tweets
15 Nov
ہم اندھے قوم کیوں۔۔۔!!!!
1970 میں جنرل یحیی خان کی حکومت کے وزیر اطلاعات جنرل شیر علی خان نے انڈونیشیا کی خاتون زھرہ فونا کو نہایت احترام سے پاکستان لائے تھے۔ (جس کا دعویٰ تھا کہ حضرت مہدی علیہ السلام میرے پیٹ میں پل رہا ہے اور دن میں 5 بار اذان دیتا ہے اور تلاوت بھی فرماتے ہیں⏬
جسکی آواز پیٹ سے باھر سنی جاسکتی ہے) پاکسان میں زھرہ فونا کا پورے مذھبی جوش و خروش سے استقبال کیا گیا۔
اس وقت کے جید علماء کرام شیوخ عظام نے ان سے ملاقات بھی کی۔ اور خاتون کے پیٹ مبارک سے اپنے اپنے کان مبارک لگا کر تلاوت قرآن کی سماعت کی سعادت بھی حاصل کی۔
اور ملک کے دیگر⏬
بڑے شہروں میں بھی انکے پروگرام عقیدت و احترام سے کیئے گئے۔۔
جب مشرقی پاکستان کے شہر ڈھاکہ کے جانے کی خبر لگی تو غدار عوامی لیگ کے ناعاقبت اندیشی علماء نے سخت مزاحمت کرنے کا اعلان کیا تو ڈھاکہ جانے کا پروگرام منسوخ کیا گیا اور کراچی شہر میں ایک بڑے میدان میں مہدی کی والدہ کی.⏬
Read 13 tweets
13 Nov
(تین مرغے)
ایک دن موسلا دھار بارش ہورہی تھی۔مشتاق احمد یوسفی تھکے ماندے بارش میں شرابور گھر پہنچےتو دیکھا کہ تین مرغے ان کے پلنگ پر باجماعت اذان دے رہےہیں۔سفید چادر پر جا بجا پنجوں کے تازہ نشان تھے،جہاں جہاں جگہ خالی رہ گئی تھی،وہاں سفید دھبےنہایت بدنما معلوم ہورہےتھے۔
#بگڑامنڈا Image
یوسفی صاحب نے بیگم سے ذرا درشتی سے سوال کیا:
’آخر یہ گلا پھاڑ پھاڑ کے کیوں چیخ رہے ہیں۔
بولیں: ’’آپ تو خواہ مخواہ الرجک ہوگئے ہیں۔ یہ بے چارے چونچ کھولیں تو آپ سمجھتے ہیں کہ مجھے چڑا رہے ہیں۔
یوسفی صاحب کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، بولے:
’’بس ہوچکا، آئو آج دو ٹوک فیصلہ ہوجائے⏬
، اب گھر میں یا تو یہ رہیں گے یا میں......‘‘
بیگم کی آنکھوں میں سچ مچ آنسو بھر آئے، ہراساں ہوکر کہنے لگیں:
’’اتنی تیز بارش میں آپ کہاں جائیں گے۔‘‘

کہنے کا مطلب ہے کہ اتنی ویک نظام عدل میں ہم جاوید چودھری صاحب کے بیٹے
کا کچھ بگاڑ پائیں گے ؟⏬
Read 4 tweets
12 Nov
کہانی 1052 کی:
یہ ایک عجیب کہانی ہے۔
کہانی یہ ہیکہ یہ گاڑی ہماری معلومات کے مطابق پچھلے چار پانچ مہینوں سے چلنے کے قابل نہیں ہے۔
لیکن "چلنے" کا مطلب روڈ پہ چلنا ہے یہاں۔
کاغذات میں یہ گاڑی دوڑتی ہے۔
ساتھ میں اٹیچ ان بلز کو ملاحظہ کیجئے
@IMMahmoodKhan @FIA_Agency
@Jhagra @PakPMO ImageImageImageImage
کہ یہ گاڑی کھڑی ہونے کے باوجود برابر پیٹرول کا استعمال کررہی ہے۔
اب معلوم یہ کرنا ہیکہ پیٹرول سے اسکو غصل دیا جارہا ہے یا پانچ وقت کے وضو میں اتنا پیٹرول خرچ ہورہا ہےکیونکہ خبر ہیکہ پچھلے چار پانچ ماہ سے یہ گاڑی چل نہیں رہی۔
کہانی کا دوسرا پارٹ:
اس پارٹ کی دلچسپ بات یہ ہیکہ⏬
گاڑی کی ٹینکی بمشکل 35 لیٹرز کی ہے لیکن اسکے باوجود گاڑی تکلیف برداشت کرتے ہوۓ 50 لیٹرز کو اپنے اندر ہضم کررہی ہے۔ یہ گاڑی کی ہمت ہیکہ وہ اتنا مشکل کام سرانجام دیتی ہے۔
یہ ہے سرکاری گاڑی لیکن اسکی چھٹی نہیں ہے کیونکہ ان بلز میں آپ دیکھیں گے یہ چھٹی والے دن بھی "چلتی" ہے۔⏬
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(