جب بنی قینقاع میں مسلم خاتوں کی چادر پر بات آئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لشکر لے کر ان کا معاصرہ کیا اور ان کو ملک بدر کیا، جب سندھ میں خواتین کو قید کیا گیا تو محمد بن قاسم شیراز سے لشکر لے کر روانہ ہوا اور راجہ داہر کو شکست دی، #کشمیر_پاکستان_کا_دل
جب رومی قید میں جانے والی خاتون کی واہ معتصما کی پکار خلیفہ معتصم تک پہنچی تو اس نے اموریہ کو ایسے نیست و نابود کیا کہ وہ شہر آج بھی کھنڈرات ہے.
مسلمانوں کی تاریخ کبھی یہ نہیں رہی کہ اپنی خواتین کی پکار پر اخلاقی حمایت کا چورن بیچا جائے، #KashmirSolidarityDay
مسلمانوں کی تاریخ کبھی یہ نہیں رہی کہ مسلمان نوجوانوں کے قتل پر ISPR کے ذریعے نئے نغمے ریلیز کیے جائے، مسلمانوں کی تاریخ کبھی یہ نہیں رہی کہ اپنی سرزمین پر قبضے کے بعد کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا جائے یا اقوام متحدہ سے اپیلیں کی جائیں. #KashmirSolidarityDay #کشمیر
بلکہ جب جب مسلم سرزمین کے دفاع، مسلم شہریوں کی حفاظت یا خواتین کی حرمت پر بات آتی تو مسلمان لشکر روانہ کیےجاتےتھے. اور آج بھارت کی افواج کے قبضے اور مظالم پر فقط تقریریں؟
یقینا یہ سیاسی اور فوجی اشرافیہ وہ قیادت نہیں جو کشمیریوں کے لیے کچھ کرسکے، ان کے لشکر تو بس وزیرستان اور بلوچستان ہی فتح کرسکتے ہیں، ان کا بس تو صرف کراچی اور ساہیوال بےگناہوں کے قتل اور اغواہ کا ہے. #KashmirSolidarityDay
لیکن سوال یہ ہے کہ ہم نےبطور مسلمان اس سیاسی اور فوجی اشرافیہ کو ہٹانےاور اس بوسیدہ نظام کو بدلنےکےلیےکیاکیا؟اگر کچھ کیا ہےتو اللہ جانتا پے، اگر کچھ نہیں کیاتو کشمیر پر سال میں ایک بار پوسٹ لکھنےسے،حکمران کو کوسنےسے،ہم اپنی ذمہ داری اور فرض سےبری نہیں ہوجاتے #KashmirSolidarityDay
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh