" کاروباری بندش "
ایک بزرگ کی مجلس میں حاضر تھا کہ ایک سائل ان کے پاس آیا
اور آتے ہی رونے لگا، ان کے آگے ہاتھ باندھ کر بولا کہ میری کسی نے دکان باندھ دی ہے اور میرا کاروبار ٹھپ ہو گیا ہے، گھر میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے اور بچے بھوکے مر رہے ہیں
میرے ساتھ کچھ مہربانی کریں اور 🔻
میری دکان کی بندش ختم کر دیں
بزرگ نے اس کی گفتگو تحمل سے سنی
جب وہ چپ ہوا تو اس سے پوچھا کہ کیا تم مسلمان ہو ؟
وہ سائل چونک اٹھا ،کہتا جی الحمدللہ مسلمان ہوں
بزرگ نے فرمایا ،ٹھیک ہے !
اچھا یہ بتاؤ کہ اللہ کے سوا کوئی زندگی موت دے سکتا ہے ؟
کہتا نہیں جی
اللہ کے سوا کوئی بیماری 🔻
اور صحت دے سکتا ہے ؟
بولا نہیں جی !
پھر پوچھا گیا کیا اللہ کے سوا کوئی رازق ہے ؟
کہتا نہیں حضور !
تو اب بزرگ ذرا غصے سے بولے اور کہا کہ جب اللہ کے سوا کوئی دوسری طاقت ہے ہی نہیں تو تمہاری دکان کس نے باندھ دی ؟
کیوں ایسی فضول سوچ اور وہم پالتے ہو کہ جس کی وجہ سے ایمان خراب ہو؟ 🔻
اس شخص کو ان بزرگوں نے پہلے خوب ڈانٹا اس کی آنکھیں کھولیں اور پھر تسلی تشفی دے کر بھیج دیا
آپ نے یہ اکثر سنا یا اشتہار پڑھا ہو گا کہ فلاں عامل یا پیر سے اپنے کاروبار کی بندش ختم کروائیں
یہ کاروباری بندش کیا ہوتی ہے ؟
اور کیسے کی جاتی ہے ؟
آیا یہ کوئی حقیقت ہے یا ایویں ہی فسانہ🔻
ہے۔ میری اوائل عمری سے ہی پیروں فقیروں اور عاملوں سے راہ و رسم رہی ہے، یہ کاروباری بندش کھلوانے کیلئے آنے والے بہت سے کیسز دیکھے ہیں
ایک زمانے میں جب ایک عامل کے ساتھ کام کرتا تھا تب میں خود بھی ایسے تعویز دیا کرتا تھا کہ جو جادو ٹونے اور اس قسم کی بندش کے لئے موثر ثابت ہوتے🔻
تھے ،مگر یہ وہ زمانہ تھا کہ جب میں صوفی ازم کی طرف نہیں آیا تھا
صوفیائے کرام سے سلسلہ بنا تو انہوں نے فرمایا یہ سب بکواس ہے
ایک فقیر کی زبان میں ہی اتنا اثر ہونا چاہیے کہ وہ جو کہہ دے وہ ہو جائے
اس کیلئے جنتر منتر یا تعویزات کی ضرورت نہیں ہوتی ہے
پھر یہ سب چھوڑ دیا
اب ہم اپنے 🔻
موضوع کو آگے بڑھاتے ہیں
مجھ سے ایک عامل کی اس پہ بحث ہوئی کہ کاروبار باندھا جا سکتا ہے
جبکہ میرا موقف تھا کہ اگر کوئی انسان دوسرے انسان کا رزق باندھ سکتا ہے تو پھر اللہ تو رازق نہ ہوا ؟
میں نے اسے بتایا کہ ہزاروں ملٹی نیشنل کمپنیاں ہیں جو دو دو سو سالوں سے کام کر رہی ہیں
پوری 🔻
دنیا میں ان کا کاروبار چل رہا ہے
کوئی ان کا کاروبار کیوں نہیں باندھ سکتا ؟
کیا ایپل والے چاہیں گے کہ سام سنگ کا کام چلے ؟
پیپسی والے کوک سے تنگ ہوں گے
میکڈونلڈ کو کے ایف سی سے مسلہ ہو گا
یہ لوگ مسابقت میں اربوں روپے خرچ کرنے کی بجائے کسی عامل کی خدمات لے کر ایک دوسرے کا کام 🔻
بند کیوں نہیں کروا دیتے ؟
اور اگر یہ ممکن ہے تو آج تک ایسا ہوا کیوں نہیں ؟
پھر یہ کاروبار ہی کیوں باندھا جاتا ہے
نوکری کیوں نہیں باندھی جاتی ؟
اگر کاروبار باندھ کر آمدنی کم کی جا سکتی ہے تو نوکری باندھ کر تنخواہیں کم کیوں نہیں کی جا سکتیں ؟
یہ کیسی بندش ہے جو مشروط کام کرتی ہے🔻
اور اگر اس کاروباری بندش کا کوئی وجود نہیں ہے تو ان عاملوں اور پیروں کا کام کیسے چلتا ہے ؟
اگر ہم اسے تسلیم کر لیں کہ کوئی ہمارا کام بند کر سکتا ہے
ہمارا رزق روک سکتا ہے
تو پھر اللہ کے اختیارات کیا ہوئے ؟
وہ علی کل شیء قدیر کیسے ہوا ؟
عامل صاحب کے پاس میری ان باتوں کا کوئی 🔻
جواب نہیں تھا
میں نے ذاتی طور پر بھی اس پہ تحقیقات کیں تو عجب نتائج سامنے آئے
میں نے جانا کہ صرف غریب اور متوسط طبقے کے کاروبار ہی بندش کا شکار ہوتے ہیں، امیر لوگوں کے یہ بندش کبھی قریب بھی نہیں جاتی
ان کی دولت میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی ہوتی ہے
دوسرا عاملوں کا شکار بھی 🔻
زیادہ تر ایسے لوگ ہی بنتے ہیں
یہ کاروبار میں مندی کی شکایت لے کر عاملوں سے ملتے ہیں
اور عامل اس وہم میں ڈال دیتے ہیں کہ کسی نے تم پر کچھ کیا ہوا ہے ؟
ابے تمہاری کریانے کی چھوٹی سی دکان کو کسی نے بند کر کے کیا کرنا ہے ؟
یہ عجیب نفسیات ہے
آپ نے دیکھا ہو گا کہ بڑی گاڑیوں والے 🔻
کبھی اپنی گاڑی کے آگے جوتا نہیں لٹکاتے
جبکہ رکشوں اور چھوٹی گاڑیوں والے لٹکاتے ہیں
ارے بھائی تمہارے رکشے کو دیکھتا کون ہے ؟
نظر اگر لگنی ہے تو پراڈو کو کیوں نہیں لگتی ؟
یہ آٹو رکشہ کو کی کیوں لگتی ہے ؟
تو محترم قارئین !
اچھی طرح جان لیں کہ یہ کاروباری بندش وغیرہ کا چکر صرف اور🔻
صرف وہم ہے
ضعیف الاعتقادی ہے
ایمان کی کمزوری ہے
اور کچھ نہیں
اگر آپ نے غلطی سے بھی اس بات کو تسلیم کر لیا کہ اللہ کے سوا کوئی آپ کا رزاق ہے
یا کوئی آپ کا رزق طے کر سکتا ہے
تو جان لیں ،یہ واضح اور کھلا شرک ہے
قرآن میں لکھا ہے کہ اللہ آپ کو رزق کی تنگی اور فراوانی دونوں سے آزماتا🔻
ہے۔ رزق زیادہ آئے یا کم
توجہ منجانب اللہ ہی رہنی چاہیے
اور قرآن میں دوسری جگہ لکھا ہے کہ شیطان آپ کو تنگدستی سے ڈراتا ہے اور آپ کے دل میں منفی خیالات پیدا کرتا ہے، چونکہ رزق انسان کی بنیادی ضرورت ہے
اس لئے رزق کیلئے پریشان ہونا فطری ہے
پریشان ہونے میں اور بے ایمان ہونے میں بڑا🔻
فرق ہے
آپ یہ دل میں بٹھا لیں کہ رزق میں کمی بیشی صرف اللہ کا حق اور اختیار ہے
یہ طاقت اس نے کسی کو عطا نہیں کی
نبی کریم ﷺ و اولیا کی برکت سے زمین پر رزق وافر بھیجا جاتا ہے
مگر جس کیلئے اللہ جتنا متعین کرتا ہے
اس تک اتنا ہی پہنچتا ہے
عاملوں اور پیروں کی باتوں میں آ کر کبھی اس 🔻
کا خیال بھی مت لائیں
ایسے عملیات اور جادو ٹونے ضرور ہیں کہ جو آپ کی روزی روٹی کو متاثر کرتے ہیں، یہ بھی مگر تب ہی موثر ثابت ہوتے ہیں کہ جب اللہ چاہے !
اس کے اذن کے بغیر کچھ نہیں ہوتا
لہذا جب کبھی ایسی آزمائش آئے
سبب کوئی بھی ہو
کبھی منفی خیالات کو دل میں جگہ نہ دیں، اللہ ہی ہے🔻
جو آپ کا رزق کشادہ کر سکتا ہے
اسی سے رجوع رکھیں
کسی بزرگ سے دعا کروانے میں یا کسی بزرگ کے وسیلے سے دعا کرنے میں کوئی حرج نہیں
مگر دعا سننے اور قبول کرنے والا صرف اللہ ہے
کسی کی سفارش یا وسیلہ قبول کرنا بھی اس کا استحقاق ہے
کاروبار کے آفاقی اصولوں میں دیانت اور محنت بنیادی اصول 🔻
ہیں، انہیں اپنائیں
اللہ کی برکت ضرور شامل ہو گی
آج تک کسی انگریز سے نہ سنا کہ میرا کسی نے کام باندھ دیا ہے
یہ فضولیات بھی ان میں پائی جاتی ہے جو توحید کے دعوے دار ہیں
اور آخری بات پلے باندھ لیں
آپ کے رزق کا تعلق آپ کی زندگی سے ہے
مثلاً اگر آپ کی عمر ساٹھ سال ہے تو اللہ آپ کو 🔻
ساٹھ سال کھلا کر ہی زندہ رکھے گا
اور آپ کو آدھی عمر تو بغیر ہاتھ ہلائے رزق ملتا رہتا ہے
ہر چیز کو اللہ سے منسلک کرنا سیکھیں
ایمان کو اپنے اندر اتاریں
اللہ ہے !
ہمیشہ رہے گا
اور اسے اپنی مخلوق سے بہت محبت ہے
اللہ کے بارے میں اچھا گمان رکھو
سب اچھا ہو گا ان شاءاللہ !
#میرا

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Roymukhtar

Mar 27
" توجہ سے پڑھیں "
1947 میں پاکستان بنا تو جواہر لعل نہرو نے کہا کہ پاکستان چھ ماہ نہیں چل پائے گا اور الحاق کی بھیک مانگتا ہوا واپس آئے گا
قومی اثاثوں میں سے حصہ مشکل سے دیا کہ جس کا پچاس ملین ڈالر آج بھی انڈیا کی طرف باقی ہے
پاکستان چلانے کیلئے دفاتر میں اسٹیشنری اور سامان 🔻
تک نہ تھا کہ ہندو افسران تعصب کی وجہ سے جلا گئے یا ساتھ لے گئے
پچھتر سال گزر گئے
پاکستان چل رہا ہے !
کبھی مڑ کر انڈیا کے پاس گیا نہ الحاق کی بھیک مانگی
1965 میں دشمن نے یہ سوچ کر حملہ کیا کہ لاہور پہ قبضہ کر کے اسے بھارتی پنجاب کا دارلخلافہ بنا لیں گے اور پاکستان کا دل توڑ دیں 🔻
گے، تئیس روز پوری طاقت لگانے اور مغربی ممالک کی حمایت کے باوجود بی آر بی نہر کراس نہ کر سکا
سب ناپاک ارادے خاک میں مل گئے
اور معاہدہ تاشقند کے ذریعے جنگ سے جان چھڑائی
71 کی سازش اس لئے رچائی کے آدھا پاکستان توڑ دیں گے تو باقی آدھے سے نمٹنا آسان ہو جائے گا
اپنوں کی غلطیوں کی 🔻
Read 12 tweets
Mar 24
اللہ نے نبی کریم ﷺ کو سب سے پہلے تخلیق کیا
پھر مولا علی، سیدہ فاطمتہ الزہرا،حسنین کریمین سلام اللہ علیہم اجمعین کے نور پیدا کئے گئے
اسی پہ بیدم شاہ وارثی رحمۃ اللہ علیہ کا مشہور شعر ہے :
اللہ نے اپنے نور سے بنائے پانچ تن
محمد ،علی ،فاطمہ ، حسین و حسن
ان نفوسِ قدسیہ کی ارواح 🔻
کے بعد یہ پوری کائنات تخلیق کی گئی
اللہ فرماتا ہے میں نے یہ زمین و آسمان چھ دن میں پیدا کئے اور میرا عرش پانی پر تھا
اس سے پتہ چلا کہ وقت اور پانی کائنات سے بھی پہلے تخلیق ہوئے
اس کی گواہی قرآن سے ہی مل جاتی ہے کہ اللہ نے فرمایا ہم نے ہر جاندار چیز کو پانی سے پیدا کیا ۔ اس پہ🔻
حضرت وارث شاہ رحمۃ اللہ علیہ کا ایک مشہور مصرع ہے :
" کن فیکون تاں کل دی گل اے تے میرا رانجھن یار چروکا"
مطلب کن فیکوں کے ذریعے کائنات کی تخلیق تو کل کا واقعہ ہے
نبی کریم ﷺ بہت پہلے سے موجود ہیں
اس کی تصدیق خود نبی کریم ﷺ نے بھی فرمائی
اور میں اور علی ایک ہی نور سے پیدا کئے 🔻
Read 10 tweets
Mar 24
"عقل والے الگ ہیں"
1973 میں مغربی اخبارات میں پہلی بار موبائل فون کی ایجاد سے متعلق خبر شائع ہوئی تو پوری دنیا چونک اٹھی
تار کے بغیر ایسے فون کا تصور کہ جسے ہر وقت اپنے ساتھ کیری کیا جا سکے
انتہائی حیران کن تھا
اس پہ ہزاروں ٹی وی پروگرام ہوئے
مباحثے ہوئے
کچھ نے اسے ناممکن قرار🔻
دیا تو کچھ نے محض گپ سمجھا
یہ پہلا موبائل کہ جس پر 1907 سے کام جاری تھا، اس سے پہلی کال موٹرولا کمپنی کے ریسرچر مارٹن نے کی
1983 میں موبائل فون سروس پبلک ہونا شروع ہوئی اور 1990 تک امریکہ میں کئی کمپنیاں وجود میں آ چکی تھیں، 2007 تک موبائل فون دنیا کے کونے کونے میں پہنچ چکا 🔻
تھا اور پھر موبائل ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا انقلاب سمارٹ فون سامنے آیا
سمارٹ فون سے بھی بڑا انقلاب سوشل ایپس تھیں کہ جنہوں نے دیواریں اور فاصلے مٹا دئیے
آج ہمارے ہاتھ میں موجود سمارٹ فون ایک بہت بڑا عجوبہ ہے
اگر محض بیس سال پہلے کا کوئی انسان آ کر اس کے کمالات دیکھ لے تو حیرت سے🔻
Read 22 tweets
Mar 9
بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا
جو چیرہ تو اک قطرہ خوں نہ نکلا

یکساں قومی نصاب کی پبلسٹی پہ کروڑوں روپے خرچ کئے گئے
بلند بانگ دعوے کئے گئے
ریاست سے ٹکرانے کا خوفناک انجام یاد دلایا گیا
مراد راس نے کہا میں خود نگرانی کروں گا، کسی کو من مانی کی اجازت نہ ہو گی اور پھر اس کے بعد ؟🔻
چراغوں میں روشنی نہ رہی
سب نے تیل دیکھا ،تیل کی دھار دیکھی اور جان لیا کہ ان تلوں میں تیل نہیں
ایل جی ایس بیکن ہاؤس کو تو چھوڑیں
وہ تو بہت بڑے مافیاز ہیں
یہاں گلی محلے کے چھوٹے چھوٹے پرائیویٹ اسکولوں نے سرکاری رٹ کو ریٹائر کر کے رکھ دیا
پرائیویٹ پبلشرز کی رنگ برنگی وہی کتابیں 🔻
کہ جن سے پیسے کمائے جاتے ہیں
لگا دی گئیں
آج ایک ون کلاس کے بچے کا نصاب دیکھا
جس میں دس کتابیں تھیں
جی ہاں پوری دس
اب ون کلاس کے بچے کو ان دس کتابوں سے کیا حاصل ہو گا
پتہ نہیں
مگر سکولوں کو تو بہت کچھ حاصل ہوا ہے، حکومت کا اتنی بلندی کے بعد اتنی پستی میں گرنا کہ سیدھا این او سی🔻
Read 8 tweets
Mar 8
دیوبندی،بریلوی اور وہابی عقائد الگ ہیں
اہلسنت والجماعت کے اصل عقائد الگ ہیں، اہلسنت اپنا امام مولا علی علیہ السلام کو ہی تسلیم کرتے ہیں اور اہل بیت پہ کسی کو ترجیح نہیں دیتے
تمام علما و مشائخ اہلسنت پنجتن پاک کی فضیلت کے ساتھ محمد و آل محمد ﷺ کے تمام وفادار صحابہ کرام و🔻
امہات المومنین کا سخت احترام کرتے ہیں، دنیا کے تمام اولیا کرام و صالحین انہی عقائد کے حامل ہیں
آپ اس کو پریکٹیکلی دیکھنا چاہیں تو ترکوں کو دیکھیں
وہ مولا علی علیہ السلام کی فضیلت کے ساتھ سب صحابہ کرام کا احترام کرتے ہیں، یا رسول اللہ ﷺ کا نعرہ بھی لگاتے ہیں،نماز کا طریقہ بھی 🔻
وہی ہے جو صحابہ کرام و اولیا کرام کا تھا، دعا فاتحہ وغیرہ بھی اہلسنت کے مطابق ہی کرتے ہیں
اہلسنت وہ جماعت ہے کہ جس کے بارے میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ یہ ہمیشہ حق پر رہے گی
اب حق چونکہ مولا علی علیہ السلام کے ساتھ ہے
اس لئے مولا علی علیہ السلام کو اپنا امام تسلیم کئے بغیر حق 🔻
Read 10 tweets
Mar 8
مولویوں کو سننا چھوڑ دیں
یہ جھوٹ بولتے ہیں
خود کتب احادیث و تاریخ کا مطالعہ کریں !
بہت سے عرب لوگ جو معاویہ بن ابو سفیان کی باتوں میں آ کر مولا علی علیہ السلام سے لڑے، وہ بعد میں زندگی بھر اس پہ پچھتاتے رہے
اور وہ بھی پچھتاتے رہے جو مولا علی علیہ السلام کی طرف سے جہاد نہ کر 🔻
سکے، اس حوالے سے سب سے زیادہ مشہور قول حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کا ہے کہ انہوں نے کہا مجھے اس سے زیادہ پچھتاوا کسی چیز کا نہیں کہ میں مولا علی علیہ السلام کی طرف سے جنگ میں شریک نہ ہو سکا، حضرت اویس قرنی رحمۃ اللہ علیہ جو کہ خیر التابعین تھے اور جنگ صفین سے پہلے گوشہ🔻
نشین تھےمگر اس جنگ میں آ کر مولا علی کی طرف سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے
ان کو مولا کے لشکر میں دیکھ کر بہت سے لوگ اپنا ایمان بچا کر
مولا کے لشکر میں آ گئے
آپ تاریخ پڑھتے جائیں گے تو حیران ہوتے جائیں گے کہ یہ مولوی اہل بیت کے بغض میں اور اپنی فرقہ ورانہ آنا کیلئے آپ سے کتنا🔻
Read 8 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(