ایک بندہ باہر سے واپس آیا تو دیکھا کے گھر میں نوکر چاکر گاڑیوں کی ریل پیل لگی ہوئی ہر طرف خوشحالی ہر کمرے میں اے سی چل رہا
وہ بڑا حیران ہوا کے جتنے پیسے میں بھیجتا ان میں یہ سب تو نہیں ہوسکتا جب حساب کیا تو پتہ لگا کے 40 لاکھ سال کا بھیجتا جبکہ گھر والے 60 لاکھ خرچ کرتے+
پوچھا باقی 20 لاکھ کہاں سے آتا تو پتہ لگا وہ قرض لیتے تھے جس سے قرض 100 لاکھ چڑھ گیا
بندہ بہت پریشان ہوا اور سوچا اس کو ٹھیک کرنا ہے
بھائیوں نے بتایا کے فوری 10 لاکھ قرض کی قسط بھی واپس دینی ہے اور 20 لاکھ اضافی خرچ والا بھی چاہیے
اپنا اکاونٹ دیکھا تو اس میں صرف 9 لاکھ تھے +
مرتا کیا نا کرتا بیچارے نے دوستوں سے فوری ادھار مانگا تاکہ قسط بھی اتارے اور اضافی خرچ بھی پورا کرے
پھر اس نے فالتو نوکر نکالنے کا سوچا تو پتہ لگا ان سے تو کئی سال کا معاہدہ ہے کام کریں نا کریں تنخواہ دینی ہوگی
بجلی کا پتہ لگا کے کئی ماہ بل نا جمع کروانے سے 12 لاکھ تک چڑھ چکا+