Laiba Iqbal Profile picture
Nov 4 15 tweets 4 min read
عمران خان کے جواب میں پاک فوج پر حملہ

کل عمران خان پر حملے کے بعد سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف ایک طوفان اٹھا۔ تقریباً تمام پی ٹی آئی ایکٹیوسٹس اور یوٹیوبرز نے اس حملے کی ذمہ داری فوری طور پر فوج پر ڈال دی۔ فوج کے بغض میں پاگل یوٹیوبرعمران ریاض #Pakistan_IsOurRedline
تو ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے کہ یہ معاملہ کسی اور طرف جائے ہی نہ سوائے فوج کے۔ صدیق جان نے ملک توڑنے کی دھمکی آمیز ٹویٹ بھی کردی۔

جس کے بعد پی ٹی آئی راہنماؤوں نے کئی علاقوں میں کارکنوں کو نکالا اور پاک فوج کے خلاف نعرے بازی کی۔ مردان میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے محمد ظاہر
شاہ نے 'یہ جو دہشتگردی ہے اس کےپیچھے وردی ہے' کے نعرے لگوائے۔ جس پر امریکہ میں پناہ گزین بدنام سرخے احمد نورانی نے اسکو مبارک باد بھی پیش کی۔ پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر سماجی بہبود انور زیب خان نے بندوق لہراتے ہوئے اسلام آباد پر مسلح لشکر کشی#Pakistan_IsOurRedline
کا اعلان کیا۔ پھر پی ٹی ائی راہنما کئی سو کاکنوں کو لے کر کور کماندڑ پشاور کے گھر کے سامنے پہنچے۔ مشتعل جتھوں کو وہاں پہنچا کر خود غائب ہوگئے۔ لیکن ان مشتعل مظاہرین نے کور کمانڈر کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی اور نعرے بازی کی۔

پشاور میں ایک جگہ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی کو فوجی
گاڑی سمجھ کر اس پر چڑھ گئے اور خوب اودھم مچایا۔ جس کے بعد اس بکتر بند گاڑی کی فوٹیج پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ نے ٹویٹ کرنی شروع کر دی اور پاک فوج کو للکارتے ہوئے کہنے لگے کہ '#Pakistan_IsOurRedline
ہم تمہارے ٹینکوں سے نہیں ڈرتے۔' فوج نے کب ٹینکوں سے ڈرایا ہے؟ اسی فوٹیج کو انڈیا کے تقریباً تمام چینلز نے چلایا اور خوشی خوشی بریکنگ نیوز چلائیں کہ عمران خان کے کارکن جگہ جگہ پاکستانی فوج پر حملے کر رہے ہیں۔ کئی جگہ پر فوجی گاڑیوں کو روک کر جوانوں کو گالیاں دی گئیں۔
پراپیگینڈے
کا یہ عالم ہے کہ جو شخص فائرنگ کرتے ہوئے گرفتار ہوا تھا کہ اس کو فوٹیج والا بندہ ماننے سے ہی انکاری ہوگئے۔ حتی کہ جس ہیرو نے اس کا ہاتھ پکڑا تھا اسی نے ٹی وی پر آکر کہہ دیا کہ یہی بندہ تھا جس کا انٹرویو چل رہا ہے۔ حالت یہ ہے کہ آپ جتنی مرضی بڑی کہانی گڑھ لیں لیکن اگر کسی بھی طرح
سے فوج کو ذمہ دار ٹہراتے ہیں تو پی ٹی آئی ایکٹیوسٹس میں ہاتھوں ہاتھ بکتی ہے۔

لیکن کیا واقعی فوج کے سوا کوئی قصوروار نہیں ہوسکتا؟

آپ میں سے کتنے ہیں جو قرآن یا رسول پاک ﷺ کی ناموس کی قسم کھا کر کہہ سکیں کہ عمران خان پر حملہ پاک فوج نے ہی کرایا ہے؟ شائد ہی کوئی صاحب ایمان ایسی
قسم اٹھا سکے کیونکہ یقینی طور پر کسی کے علم میں نہیں کہ درحقیقت یہ سب کس نے کیا ہے اور کیا ہوا ہے۔

عمران خان کے دشمن تھوڑے ہیں؟

کل سینیٹر اعجاز نے ایک ٹویٹ کی تھی کہ "میں نے کل احمد چھٹہ کو فون پر بتایا تھا کہ وزیرآباد میں خان پر قاتلانہ حملہ ہوگا۔ سو قاتلانہ حملہ ہوگیا۔ "
پی ٹی آئی کے اس سینیٹر کو الہام ہوا تھا؟

اور اگر مختلف اداروں کی رپورٹس اور تھریٹ الرٹس کی وجہ سے حملے کا خطرہ تھا جیسا کہ عمران خان بھی کہتے ہیں کہ مجھے انفارمیشن تھی کہ حملہ ہوگا۔ تب مناسب حفاظتی انتظامات کیوں نہ کیے۔ آپ کے پاس دو صوبوں کے وسائل ہیں اور سیکیورٹی کی ذمہ داری
پنجاب کی صوبائی حکومت کی تھی جو آپ کی اپنی ہے پھر یہ حالت کیوں تھی کہ کوئی پوڈری ٹائپ بندہ بھی پستول لے کر آپکو نشانہ بنا سکتا تھا؟

وہ جو مبینہ طور پر اے کے 47 سے فائرنگ ہوئی تھی وہ تو زیادہ دور سے نہیں ہوئی تھی وہ بندہ کیسے نکلنے میں کامیاب ہوا کہ جب کہ پولیس کی کوئیک
رسپانس یونٹ کی گاڑیاں ساتھ تھیں؟

وہ جو ایک اور مبینہ حملہ آور پکڑا گیا تھا وہ کہاں گیا؟

ان سب کو فوج نے دیکھنا تھا اور یہ فوج کی ذمہ داری تھی؟

بغیر کسی ثبوت کہ محض گمان پر کہاںیاں گڑھ گڑھ کر جس طرح پچھلے چوبیس گھنٹوں میں پی ٹی آئی نے پاک فوج کی تذلیل کی ہے اس کی مثال
شائد پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ اور پاک فوج نے جس صبر و ضبط کا مظاہرہ کیا ہے ان کو سلام ہے۔

کچھ پی ٹی آئی ایکٹیوسٹس کہتے ہیں کہ عمران خان نے ایک فوجی افسر کا نام بھی لیا ہے لہذا اس کو فوری طور پر ہٹا دینا چاہئے۔ میں کہتا ہوں کہ اس کے خلاف ثبوت پیش کیے جائیں پھر بےشک اسے
پھانسی پر چڑھا دیں۔ لیکن بغیر ثبوت کے محض اپنے کسی ناپسندیدہ افسر پر کوئی بھی الزام لگا کر ہٹانے کی روایت پڑ گئی تو کہیں نہیں رکے گی۔ ثبوت کا یہ حال ہے کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیمیں ڈی جی رینجرز کراچی کو وہی افسر بنا کر پیش کرتی رہیں۔

میں پھر دہراتا ہوں کہ عمران خان نے ٹانگ
پر گولی کھائی ہے لیکن یہ فوجی آپ کے لیے روز اپنے سینوں پر گولیاں کھاتے ہیں۔ یہ آپ کی حفاظتی ڈھال ہے آپ کے لیے جان دینے والے لوگ۔ اس ڈھال کو آپ نے توڑ دیا تو پھر آپ کی باقی ساری امیدیں اور خواب بھی دھرے کے دھرے رہ جائنگے اور سب کچھ مٹی کا ڈھیر ہوجائیگا۔

تحریر شاہد خان

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Laiba Iqbal

Laiba Iqbal Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Laibaiqbal183

Nov 4
لانگ مارچ فائرنگ کے حوالے سے ملزم نوید کا اعتراف*
۔عمران خان نبیؐ کا حوالہ دیکر پیغام پھیلانے کی بات کرتے تھے۔
۔عمران خان کے مطابق جِس طرح نبیؐ نے لوگوں کو تبلیغ کی دعوت دی، اُسی طرح آپ میرا پیغام لوگوں تک پہنچائیں۔
#Pakistan_IsOurRedline
عمران کے اِس بیان سے لگتا تھا کہ وہ چودہویں صدی کے نبی ہیں۔
۔مجھے یہ چیز اچھی نہیں لگی۔
۔حضور ؐخاتم النبین ہیں۔
۔میں ڈاکٹر اِسرار کے بیان سُنتا ہوں۔
۔مدینہ کی ریاست ایک ہی ہے جو نبی ؐنے بنائی ہے اور وہ سعودی عرب میں ہے۔
#Pakistan_IsOurRedline
ہمیں دوسری ریاستِ مدینہ نہیں چاہیے۔
۔عمران کیسے ریاستِ مدینہ کی بات کرسکتا ہے؟
۔اذان کے وقت بھی کنٹینر سے میوزک بجایا جاتا تھا۔
۔میں نے20ہزار میں پسٹل وزیر آباد سے خریدا۔
۔میرا ٹارگٹ صرف عمران خان تھا۔
#Pakistan_IsOurRedline
Read 5 tweets
Nov 2
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت پراونشل ٹاسک فورس کا دسواں اجلاس
پشاور: اجلاس میں وزیر خزانہ، مشیر داخلہ، معاون خصوصی اطلاعات، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کی شرکت،
پشاور: اجلاس میں کور کمانڈر پشاور، آئی جی ایف سی اور #Peshawar #khyberpashtunkhwa
عسکری قیادت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک، پشاور: ضم اضلاع میں خیبرپختونخوا پولیس کی استعداد کار بڑھانے پر تفصیلی بات چیت،
پشاور: ضم اضلاع کے بجٹ، نفری کی کمی، ایلیٹ فورس ٹریننگ، گیجٹس
کی فراہمی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال،
پشاور: اجلاس میں صوبے کے تمام اضلاع میں سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کے قیام کی اصولی منظوری،
پشاور: پولیس اہلکاروں کے لیے شہداء پیکیج بڑھانے کے اعلان پر فوری عمل درآمد یقینی بنائیں، محمود خان
پشاور: پولیس ایکٹ 2017 میں وضع کردہ احتسابی عمل پر
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(