وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان میں اشیائے خوردو نوش کی فراہمی کو نہ صرف یقینی بنایا جائے بلکہ اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے #PrimeMinisterImranKhan
کہ ضرورت کی تمام اشیاء مقرر شدہ ریٹ پر عوام کو دستیاب ہوں۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی ہے کہ انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ #PrimeMinisterImranKhan
انہوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں عوام کو اشیائے خوردونوش کی طے شدہ نرخوں پر فراہمی، بجلی گیس، پانی کی دسیتابی کی مانیٹرنگ کیلئے صوبائی حکومتوں کی سطح پر کنٹرول روم بنائے جائیں تاکہ فیلڈ افسران کی جانب سے روازنہ کی بنیاد پر بھیجی جانے والی رپورٹس کا جائزہ لیا جا سکے