جنت البقع کی تاریخ
کے حوالے سے تحریر حاضر خدمت ھے، امید ھے آپ پسند فرمائیں گے ۔
جنت البقیع وہ قبرستان ہے کہ جس میں رسول اکرمؐ کے اجداد ،اہل بیت ؑ ، اُمّہات المومنین ؓ،جلیل القدر اصحاب ؓ،تابعین ؓاوردوسرے اہم افراد کی قبور ہیں کہ
#اپنا_قلمکار
#مرشد
👇
جنہیں 86 سال قبل آل سعود نے منہدم کر دیا کہ اُن میں سے تو اکثر قبور کی پہچان اور اُن کے صحیح مقام کی شناخت ممکن نہیں!

یہ عالم اسلام خصوصاً شیعہ و سنی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائ، دانشوروں اوراہل قلم کی ذمہ داری ہے کہ اِن قبور کی تعمیرنو کیلئے ایک 👇
بین الاقوامی تحریک کی داغ بیل ڈالیںتا کہ یہ روحانی اور معنوی سرمایہ اور آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والے اِس عظیم نوعیت کے قبرستان کی کہ جس کی فضیلت میں روایات موجود ہیں، حفاظت اورتعمیر نوکے ساتھ یہاں مدفون ہستیوں کی خدمات کا ادنیٰ سا حق ادا کرسکیں۔ 👇
تاریخ قبرستان جنت البقیع

8 شوال تایخ جہان اسلام کا وہ غم انگیز دن ہے کہ جب چھیاسی سال قبل 1344 ہجری کو وہابی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے جنت البقیع کے تاریخی قبرستان کومنہدم و مسمارکر دیا تھا ۔ یہ دن تاریخ اسلام میں ''یوم الہدم ''کے نام سے معروف ہے ،یعنی وہ دن کہ 👇
کہ جب بقیع نامی تاریخی اور اسلامی شخصیات کے مدفن اور مزاروں کو ڈھا کر اُسے خا ک میں ملا دیا۔

جدّہ کے معروف عرب کالم نویس ''منال حمیدان''لکھتے ہیں:

''بقیع وہ زمین ہے کہ جس میں رسول اکرم ؐ کے بعد اُن کے بہترین صحابہ کرامؓ دفن ہوئے اورجیسا کہ نقل کیا گیا ہے کہ یہاں دس ہزار 👇
سے زیادہ اصحاب رسول ؓمدفون ہیں کہ جن میں اُن کے اہل بیت ،اُمّہات المومنین ؓ.....،فرزند ابراہیم،چچا عباس بن المطلب ؓ،پھپھی صفیہ بنت عبدالمطّلب ؓ،اُن کے نواسے حسنؓ، اکابرین اُمت اور تابعین شامل ہیں۔ یوں تاریخ کے ساتھ ساتھ بقیع کا شمارشہر مدینہ کے اُن مزاروں میں ہونے لگا 👇
کہ جہاں حجاج بیت اللہ الحرام اوررسول اللہ ؐ کے روضہ مبارکہ کی زیارت اور وہاں نماز ادا کرنے والے زائرین اپنی زیا رت کے فوراً بعد حاضری دینے کی تڑپ رکھتے تھے۔ نقل کیا گیا ہے کہ آنحضرت ؐ نے وہاں کی زیارت کی اور وہان مدفون افراد پر سلام کیااوراستغفار کی دعا کی۔ 👇
''(الشر ق الاوسط؛١٥/ ذی الحجہ ١٤٢٦ ؁ ہجری، شمارہ ٩٩٠٩)

تین ناموں کی شہرت رکھنے والے اِس قبرستان ''بقیع،بقیع الغرقد یا جنت البقیع'' کی تاریخ، قبل از اسلام زمانے سے مربوط ہے لیکن تاریخی کتابیںاِس قبرستان کی تاریخ پر روشنی ڈالنے سے قاصر ہیں لیکن اِس سب کے باوجود جو چیز 👇
مسلّم حیثیت رکھتی ہے کہ بقیع،ہجرت کے بعد شہر مدینہ کے مسلمانوں کیلئے دفن ہونے کا واحد قبرستان تھا۔ شہر مدینہ کے لوگ وہاں مسلمانوں کی آمد سے قبل اپنے مردوں کو دو قبرستانوں''بنی حرام''اور''بنی سالم''میں دفن کیا کرتے تھے ۔(حجۃ الاسلام محمدصادق نجمی؛تاریخ حرم ائمہ بقیع ،صفحہ ٦١ 👇
بقیع میں مدفون شخصیات
اِس قبرستان میں اسلام کی اہم شخصیات میں ائمہ اربعہ تشیع(حضرت امام حسن مجتبیٰ ؑ ،حضرت امام زین العابدین ؑ، حضرت امام محمدباقر ؑاورحضرت امام جعفر صادق ؑ )کے علاوہ اور بھی شخصیا ت مدفون ہیں۔
علامہ سید محمد امین ؒ اِس بارے میں لکھتے ہیں: 👇
''بقیع میں رسول اللہ ؐکے چچا حضرت عباس بن المطّلب ؒ بھی مدفون تھے ،اِسی طرح حضرت ختمی مرتبت ؐ کے والد امجد حضرت عبداللہ ؓ ، اُمّہات ُ المومنین ؓ،عثمان بن عفان ؓ، اسماعیل بن جعفر الصادق ؑاورمذہب مالکی کے پیشوا، امام ابو عبداللہ مالک بن انس الاصبحی ؓ (متوفی ١٧٩ ؁ ہجری ) 👇
کی قبور کو بھی ویران کیا گیا ہے۔'' (کشف الارتیاب؛صفحہ ٥٥)

خلیفہ سوم عثمان بن عفان ؓ کے قتل کے بعدجب اُنہیں بقیع میں دفن ہونے سے روکا گیا تو اُنہیں بقیع سے باہر مشرقی حصے میں ''حش کوکب '' نامی حصے میں دفن کردیا گیا لیکن معاویہ ابن ابی سفیان کے زمانے میں جب 👇
مروان بن حکم مدینے کا والی بنا تو اُس نے حش کو کب اور بقیع کی درمیانی دیوار کو ہٹا کر اُن کی قبر کو اِسی قبرستان میں داخل کر دیا اورپتھر کا وہ ٹکڑا کہ جسے خود رسو ل اکرم ؐنے اپنے ہاتھوں سے حضرت عثما ن بن مظعون ؓکی قبر پر رکھا تھا،اُٹھا کر حضرت عثمان کی قبر پر 👇
رکھتے ہوئے کہا:''واللّٰہ لا یکون علی قبر عثمان بن مظعون حجرٌ یعرف بہ''(خد اکی قسم !عثمان بن مظعون ؓکی قبر پر کوئی نام ونشان نہ ہو کہ وہ اُس کے ذریعے سے پہچانی جائے)۔ (اُسد الغابۃ؛جلد ٣،صفحہ ٣٨٧۔تاریخ المدینہ ابن زبالہ نقل از وفاء الوفاء ؛جلد٣،صفحہ ٩١٤۔٨٩٤) 👇
اُمّہات المومنین ؓ میں حضرت زینب بنت خزیمہ ؓ،حضرت ریحانہ بنت زبیر ؓ،حضرت ماریہ قطبیہ ؓ،حضرت زینب بنت جحش ؓ،اُم ّ حبیبہ بنت ابو سفیانؓ،حضرت سودہ ؓ اورحضرت عائشہؓ بنت ابو بکر مدفون ہیں۔اِس کے علاوہ حضرت ختمی مرتبت ؐکے فرزندابراہیم ؓ، حضرت علی ؑ کی والدہ ماجدہ 👇
حضر ت فاطمہ بنت اسد(س)، زوجہ حضرت اُمّ البنین (س)،حلیمہ سعدیہ ؓ، حضرت عاتکہ ؓ،عبداللہ بن جعفرؓ، محمد بن حنفیہ ؓ اورعقیل بن ابو طالب ؑ،نافع مولا عبد اللہ بن عمر شیخ القراء السبعہ ؓ(متوفی ١٦٩ ؁ہجری) کی قبور مبارکہ بھی وہاں موجودہیں۔ 👇
(البقیع؛یوسف الہاجری،صفحہ ٣٧۔مرآۃ الحرمین؛ابراہیم رفعت پاشا،صفحہ ٤٢٧۔آثار اسلامی مکہ ومدینہ؛صفحہ ٩٩۔تاریخ المعالم المدنیۃ المنوّرۃ ؛ سید احمد آل یاسین،صفحہ ٢٤٥۔طبقات القرای ؛جلد ٢،صفحہ ٣٣٠۔تہذیب التھذیب؛جلد ١٠ ،صفحہ ٤٠٧) 👇
اِس کے علا وہ یہاں مقداد بن الاسود ؓ،مالک بن حارثؓ، مالک اشتر نخعی ؓ،خالد بن سعیدؓ،خزیمہ ذوالشہادتینؓ، زید بن حارثہؓ (پیغمبر اسلام ؐ کا منہ بولا بیٹا)،سعد بن عبادہؓ، جابر بن عبداللہ انصاری ؓ،حسّا ن بن ثابت ؓ،قیس بن سعد بن عبادہؓاسعد بن زارہؓ،عبد اللہ بن مسعودؓ 👇
اورمعاذ بن جبل ؓسمیت دوسر ے جلیل القدر صحابہ اکرام ؓ بھی یہاں مدفون ہیں۔ (مستدرک حاکم؛جلد ٢،صفحہ ٣١٨۔سیرہ ابن ہشام ؛جلد ٣،صفحہ ٢٩٥۔)

مؤرّخین او ر معروف سیاحوں کے نزدیک قبرستان بقیع کی تاریخ

جنت البقیع 495 ہجری یعنی پانچویں صدی ہجری کے اواخر سے صاحب ِگنبد و بارگاہ تھا۔ 👇
معروف اہل سنّت اندلسی مؤرّخ ،سیاح، مصنف اورشاعر ابوالحسین محمد بن احمد بن جبیر (٥٤٠۔١٤ ٦ ہجری) جو ساتویں صدی ہجری میں حجاز کے اپنے سفرنامہ (تدوین شدہ ٨٧٥ ؁ ہجری) میں لکھتے ہے:''وہ سربفلک گنبد موجود بقیع کے ساتھ ہی واقع ہے۔ 👇
''(رحلہ ابن جبیر؛مطبوع دار الکتاب اللُّبْنَانیہ،صفحہ ١٥٣

ابن جبیر کے سفر کے ڈیڑھ سو سال بعد آٹھویں صدی ہجری میں ابن بطولہ نے شہر مدینہ کا سفر کیا اوراپنے مشاہدات کو یوں رقم کیا:''حرم ائمہ بقیع (ائمہ اربعہ اہل تشیع ) میں موجود قبور پر دراصل ایک ایسا گنبد ہے جو سر بفلک ہے 👇
اور جو اپنے استحکام کی نظر سے فن تعمیر کا بہترین اورحیرت انگیز شاہکار ہے۔'' (رحلہ ابن بطولہ؛صفحہ ٨٩)

قرن معاصر کے معروف سفر نامہ'' مرآۃ الحرمین ''کے مصنف ''ابراہیم رفعت پاشا ''جو ١٣١٨؁ہجری، ١٣٢٠؁ہجری، ١٣٢١ہجری اور ١٣٢٥؁ ہجری میں مصری حجاج کے قافلے کے امیر محافظ محمل 👇
کی حیثیت سے اپنے پہلے سفر حج اور اُس کے بعد امیر الحجاج کی حیثیت سے اپنے بعد کے سفر حج کے چار سفروں کو''مرآۃ الحرمین '' نامی سفر نامہ میں مفصل طور پر جنت البقیع کے منہدم کےے جانے سے اُنیس سال قبل لکھتے ہیں: 👇
''عباس بن عبد المطّلبؓ، حسن بن علیؑ - اور تین ائمہ (امام علی بن الحسین ؑ،امام محمد بن علی ؑاور امام جعفر بن محمد ؑ) ایک ہی گنبد کے نیچے مدفون ہیں، ان کا گنبد دوسروں سے بہت زیادہ اونچا ہے۔'' (مرآۃ الحرمین؛جلد ١،صفحہ ٤٢٦،طبع مصر ١٣٤٤ ؁ ہجر ی مطابق ١٩٢٥ ؁ عیسوی) 👇
جابری انصاری ،کتاب ِ''تاریخ اصفہان''میں ١٣٤٤ ؁ہجری کے واقعات کے ضمن میں وہابیوں کے ملک حجاز پر حملہ کرنے اوروہاں موجود اہم اسلامی شخصیات کی قبور اورمزارات کو منہدم کرنے کے بار ے میں لکھتے ہیں: 👇
''حاجی امیر السلطنت کی جانب سے حکم دئیے جانے کے نتیجے میں ١٣١٢؁ ہجری میں د و سال کی مدت میں بنائی جانے والی ضریح کو وہاں (موجود ائمہ بقیع کی قبور) سے اُکھیڑ لیا گیا اورجب وہابیوں نے چاہا کہ وہ (قبرستان بقیع کو منہدم ومسمار کر نے کے بعد) 👇
حضرت ختمی مرتبت ؐکے حرم میں داخل ہوں تو اُن میں سے ایک نے ''یٰاَیُّها الَّذِیْنَ آمَنُوا لَا تَدْخُلُوْا بُیُوْتَ النَّبِیّ....''(اَے ایمان والو!نبی کے گھر میں داخل نہ ہو...)کی آیت کی تلاوت کی تو وہ اِس جسارت کو انجام دینے سے رُک گئے.....۔''(تاریخ اصفہان؛ صفحہ٩٢ ٣ ) 👇
میرزا محمدحسین فراہانی ؒ نے ١٣٠٢ ؁ہجری میں اپنے سفر حج میں بقیع اوراُس میں موجود ائمہ اربعہ کی زیارت کا احوال کچھ یو ں درج کیا ہے:

''قبرستان بقیع ایک بہت بڑا قبرستان ہے جو شہر مدینہ کے مشرق میں دروازہ ئسور سے متصل ہے.....یہ قبرستان حج کے موسم میں حاجیوں کیلئے ہر دن 👇
مغرب کے وقت تک کھلا رہتا ہے اورجو بھی اِس کی زیارت کرنا چاہے وہ اِس میں جا سکتا ہے لیکن حج کے علاوہ یہ جمعرات کے زوال سے جمعہ کے غروب تک کھلا رہتا ہے۔

ائمہ اثنیٰ عشر کے چار امام ؑایک بڑے سے بقعہ (بارگاہ) میں جو ہشت ضلعی شکل میں بنایا گیا ہے، مدفون ہیں.... اِس بقعہ کی 👇
تعمیر کی صحیح تار یخ کا علم نہیں لیکن محمد علی پاشا مصری نے ١٢٣٤؁ ہجری میں سلطان محمود خان عثمانی کے حکم کے مطابق اِسے تعمیر کرا یا ہے اوراِس کے بعد سے تمام عثمانی سلاطین کی جانب سے یہ بقعہ اوراِس قبرستان میں واقع دیگر تمام بقعہ جات ہر سال مرمت و تعمیر کےے جاتے رہے ہیں۔ 👇
یہاں کچھ ''مقامات''مشہورہیں جو حضرت فاطمہ صدیقہ طاہرہ (س) کی قبر کے نام سے معروف ہیں،اُن میں سے ایک بقیع میں موجود حجرہ ہے جسے ''بیت الاحزان'' کہا جاتا ہے اور اِسی وجہ سے یہاں آنے والے حجاج اور زائرین حضرت فاطمہ زہرا(س) کی زیارت پڑھتے ہیں۔ یہاں موجود قبر کے سامنے 👇
سونے اورچاندی کے تاروں سے مزین ایک پردے کو گنبد کے چاروں طرف ڈالا ہوا ہے اوراُس پر یہ عبارت درج ہے:سلطان احمد بن سلطان محمد بن سلطان ابراہیم (سنۃ اِحدي وثلاثین و مأۃ بعد الف ١١٣١ہجری)۔'' (سفر نامہ فراہانی ؛صفحہ ٢٨١،طبع ١٣٦٢؁ شمسی ایرانی ،تدوین:مسعود گلزاری،چاپ چہارم) 👇
حاجی فرہاد میرزا ١٢٩٢؁ ہجری میں اپنے سفر حج کے مشاہدات کو اپنے سفر نامہ ''هدْیَة السَّبِیْل''میں لکھتے ہیں:''میں باب ِ جبرئیل ؑسے باہر آکر ائمہ بقیع کی زیارت سے مشرف ہوا....متولّی نے ضریح کا دروازہ کھولا اور میں اندر گیا اورضریح کے گردچکر لگایا، وہاں پیر
کی طرف کی جگہ بہت چھوٹی ہے کہ جہاں صندوق (قبر) اور ضریح کا درمیانی فاصلہ نصف ذراع سے بھی کم ہے۔ ''(هدْیَة السَّبِیْل؛صفحہ ١٢٧)نائب الصدر شیرازی ١٣٠٥ ؁ ہجری میں اپنے سفر حج کے مشاہدات کو اپنے سفر نامہ''تُحْفَة الْحَرِمَیْنِ'' میں لکھتے ہیں:''وادی بقیع داہنے ہاتھ پر واقع ہے 👇
جو ایک سر پوشیدہ مسجد ہے کہ جس (کے صدر دروازے ) پریہ عبارت درج ہے:''هذَامَسْجِدُ اُبَی بْنِ کَعْب وَصَلّیٰ فِیْه النَّبِیُّ غَیْرَ مَرَّة'ٍ'،(یہ مسجد اُبی بن کعب ہے کہ جس می رسول اللہ ؐ نے کئی مرتبہ نماز پڑھی ہے) ۔یہاں امام حسن ؑ،امام زین العابدین ؑ،امام باقر ؑ و اما م صادق ؑ👇
کی قبور مطہرہ ایک ضریح میں دن دفن ہیں،اُس کے سامنے ایک پردے دار ضریح ہے کہ جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں حضرت فاطمہ زہر ا(س)مدفون ہیں۔'' (تُحْفَة الْحَرِمَیْنِ؛صفحہ ٢٢٧) 👇
معروف مدینہ شناس، مؤرّخ،محدث، رجال شناس اورادیب شافعی ابو عبد اللہ محب الدین محمد ''ابن نجار'' (٥٧٨۔٤٣ ٦ ہجری)کہتا ہے.

''وَعَلَیْها بَابَانِ یَفْتَحُ اَحَدُهمَا فِی کُلِّ یَوْم لِلزِّیَارَة ''، قبرستان بقیع کے دو دروازے تھے کہ جن میں سے ایک دروازہ ہر دن زائرین کیلئے 👇
کھولا جاتا تھا۔ (اخبار مدینۃ الرسول؛مکتبۃ دار الثقافۃ ،مکۃ مکرمۃ،صفحہ ١٥٣)

قبرستان بقیع کی تعمیر،ضریح اورحرم کی منظر کشی

قبرستان بقیع اپنی تاریخ میں تین مرتبہ تعمیر کیا گیا ہے۔معروف سیاح اور مؤرّخ ابن جبیر اپنے سفر نامہ میں لکھتے ہےں: 👇
'' بقیع پہلی مرتبہ ٥١٩ ؁ہجری میں ''اَلْمُسْتَنْصَر بِاللّٰه ''اورتیسری مرتبہ تیرہویں صدی کے اواخر میں ''سلطان محمود غزنوی'' کے ذریعے سے تعمیر کیا گیا ہے۔یہاں موجود کُتبوں پر درج عبارتیں کہ جن کوسیاحوں نے اپنے اپنے سفر ناموں میں بیان کیا ہے،اِسی حقیقت کی عکاسی کرتی ہیں۔👇
'' (رحلہ ابن جبیر؛مطبوع دار الکتاب اللُّبْنَانیہ، صفحہ ١٧٣)

ایک حقیقت!

ایک نکتے کی جانب اشارہ ضروری ہے اور وہ یہ کہ ائمہ بقیع پر حرم وبارگا ہ کی تعمیر 519 ہجری سے قبل ہوئی تھی اوراُس کی اصلاح اور مرمت کا کام بعد میں انجام دیا گیا تھا۔

مشہور مؤرّخ'' سمہودی'' 👇
ابن جبیر کی بات کے بر خلاف کہتا ہے:

519 ہجری میں تعمیر شدہ بارگاہو گنبد کے وجود میں آنے کے پچاس سال بعد اِس حرم کی پہلی تعمیر عباسی خلیفہ ''مسترشد باللہ''کے حکم سے ہوئی ۔حضرت عباس بن عبد المطّلب ؓ کی قبر کے پاس طاق میں موجود ایک چھوٹے سے کُتبے پر یہ عبارت درج ہے 👇
:اِنَّ الْأمْرَ بِعمله المُسْتَرشِد باللّٰه تسع و عشرة و خمسمأة'' ۔ (وفاء الوفاء ؛جلد٣ ،صفحہ ٩١٦)

یہاں ایک اورنکتے کی جانب اشارہ ضروری ہے اور وہ یہ اِس حرم کی اصل عمارت اِس تاریخ سے قبل ہے کہ جسے سمہودی نے بیان کیا ہے اورحرم کی تعمیرکااُس کا حکم اُس کی مرمت اور اصلاح کیلئے 👇
تھا۔دوسری بات یہ کہ مسترشد باللہ اُنتیسواں(٢٩)عباسی خلیفہ ہے جو 519 ہجری میںاپنے باپ'' مستظہر باللہ ''کے بعد خلافت کوحاصل کرتا ہے اور 529 ہجر ی میں قتل کر دیا گیا۔

حرم ائمہ بقیع کی دوسری تعمیر و مرمت عباسی خلیفہ ''مستنصر باللّٰہ''کے حکم سے ٦٢٣ ہجری اور ٦٤٠ ہجری کے درمیانی 👇
عرصے میں انجام پائی ۔ سمہودی اِس بارے میں لکھتا ہے:

''حر م بقیع میں موجود محراب کے اوپر لگے ہوئے چھوٹے سے کُتبے پر یہ عبارت درج ہے:اَمر بعملہ المنصور المستنصر باللّٰہ'' (وفاء الوفاء ؛جلد٣ ،صفحہ ٩١٦)

مستنصر باللہ کا اصل نام منصور،کنیت ابو جعفرتھی ،وہ ''الظَّاهر باللّٰه 👇
''کا بیٹا تھا اور وہ تیتیسوا ں(٣٣) عباسی خلیفہ ہے اور علامہ سیوطی ؒ کے قول کے مطابق وہ ٦٢٣ ہجری میں خلافت حاصل کرتا ہے اور ٦٤٠ ہجری میں دار ِ فانی کو وداع کہتا ہے۔ (تاریخ الخلفائ؛صفحہ ٤٢٤)

اِس حرم کی تیسری تعمیرتیرہوں صدی کے اوائل میںعثمانی خلیفہ سلطان محمود غزنوی کے 👇
کے حکم سے ہوئی ۔

''فرہاد میزرا'' ١٢٩٢ ہجری میں حج کی سعادت کے حاصل ہونے کے بعدبقیع کا حال کچھ یوں بیان کرتا ہے:

''بقیع میں بقعہ مبارکہ کی تعمیرنوسلطان محمود خان کے حکم سے ایک ہزار دوسو ہجری میں ہوئی،وہ سلطان محمد ثانی ہے جو تیسوواں عثمانی خلیفہ ہے۔سلطان محمود چوبیس سال 👇
کی عمر میں١٢٢٣ ہجری میں خلافت کو پہنچا اور ١٢٥٥ ہجری میں انتقال کر گیا۔'' (نامہ فرہاد میرزا؛چاپ مطبوعات علمی ١٣٦٦ شمسی ایرانی،تہران،صفحہ ١٤١)(رجوع کریں:قاموس الاعلام ترکی ؛جلد٦،صفحہ ٤٢٢٥؛فصلنامہ میقات ِ حج؛سال دوم ،شمارہ پنجم صفحہ ١١٨۔شمارہ ششم،زمستان ١٣٧٢ شمسی ایرانی) 👇
معروف سیاح اور مؤرّخ ابن جبیر اپنے سفر نامہ میں لکھتے ہےں:''قبرستان بقیع کے دو دروازے ہیں کہ جن میں سے ایک ہمیشہ بند رہتا ہے اور دوسرا درواز صبح سے غروب تک زائرین کیلئے کھلا رہتا ہے۔حرم بقیع'' ہشت ضلعی ''ہے اوراِس کی دوسری خصوصیت اِس می ںمحراب کا ہونا ہے نیزاِس حرم کے بہت 👇
خادم تھے ۔ دوسرے تمام حرموں کی مانند حرم ائمہ بقیع میں بھی ضریح ، روپوش،بڑے فانوس، شمعدان اور قالین موجود تھے۔'' (رحلہ ابن جبیر؛مطبوع دار الکتاب اللُّبْنَانیہ،صفحہ ١٧٣)

محمد لبیب مصری(بتنونی) ١٣٢٧ ؁ ہجری میں حجاز کے اپنے سفرنامہ ''رحلہ بتنونی'' کے بارے میں لکھتے ہیں: 👇
''ومقصورة سیِّدنا الحسن فیها فخیمة جدّاًو هی من النّحاس المنقوش بالکتابة الفارسیّة وأظنّ أنَّّها من عمل الشّیعة الأعاجم''؛وہاں ''قُبَّة البین''نامی ایک معروف گنبد موجودہے کہ جس میں ایک حجر ہ موجود ہے اور اُس میں ایک گڑھا ہے کہ جس کے بارے میں یہ بات شہرت رکھتی ہے کہ 👇
یہاں آنحضرت ؐ کا دندانِ مبارک گرا تھا، اِس کے علاوہ امام حسن ابن علی کی قبر ایک اورقبہ(بارگاہ)کے نیچے واقع ہے کہ جسے تانبے کی دھات سے بنایا گیا ہے اوراُس پر فارسی رسم الخط کی کوئی عبارت درج ہے کہ جس کے بارے میں میرا خیال ہے کہ یہ عجمی شیعوں کی جانب سے لکھی گئی ہے۔ 👇
'' (رحلہ بتنونی؛مطبوعہ ١٣٢٩ ؁ مصر،صفحہ ٢٣٧)

پہلی ضریح:

''بتنونی''اِس بیان کی روشنی میںواضح ہو جاتاہے کہ یہ پہلی ضریح ہے کہ جسے ایرانیوں نے بنایا ہے۔ اگر یہ تقریبی گمان وخیال واقعیت رکھتے ہوں تواِس ضریح کی تقریبی ساخت کی تاریخ اور اِن کے بانیوں کا بھی اندازہ لگایا جاسکتا 👇
ہے کہ ائمہ بقیع کے بقعہ جات کی تعمیر کے ساتھ ساتھ یہ ضریح پانچویں صدی ہجری کے دوسرے نصف میں''مجد الملک براوستانی ' ' کے حکم سے بنائی گئی ہے۔

دوسری ضریح:

سید اسماعیل مرندی اپنی کتاب''توصیف ِ مدینہ ''کہ جسے اُنہوں نے ١٢٥٥ ؁ ہجر ی میں تالیف کیا ہے، میں لکھتے ہیں:

👇
''یہ پانچوں مطہر تن ایک ضریح میں دفن ہیں جو لکڑی کی جالی دار ضریح ہے اور عباس بن المطّلب ؓاِسی ضریح میںاِن کے سرہانے بالکل جد ا دفن ہیں۔''

یہ صرف وہ جسارتیں ہیں کہ جن کو صر ف بقیع کے مسمار کےے جانے کے ضمن میں بیان کیا گیاہے جبکہ آل سعود نے وہابی فرقے کی تعلیمات کے مطابق 👇
مکہ ،مدینے ،طائف اور دیگر بلاد ِاسلامی کے تمام تاریخی آثا ر ومزار اوربارگاہوں کو نابود کیا ہے کہ جن کا تعلق شیعہ وسنی مکاتب ِ فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سے ہے ۔

یہ عالم اسلام کی چودہ سوسالہ تاریخ کا ایک مختصر سا ورق ہے کہ جو تاریخی اسناد و دستاویزات کی 👇
روشنی میں آل سعود اور فرقہ وہابیت کے سیاہ کارناموں کی ایک زندہ اور حقیقی مثال ہے اوردورِ حاضر کا مسمار قبرستان بقیع آج کے مسلمانوں سے اِس بات کاسوال رہا ہے کہ وہ اِس تاریخی بے حرمتی پر کیوں خاموش ہیں؟

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Вир Хассан ویر حسن

Вир Хассан ویر حسن Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @zarwpzn

Nov 24
محبوب کی بارگاہ میں

مھمان اور میزبان کے درمیان متعدّد قسم کے رابطے ھو سکتے ھیں لیکن اگر یہ رابطہ عشق و محبّت کا رابطہ ھو تو ایسی مھمانی اور میزبانی میں شیرین ترین و لطیف ترین نکتہ عاشق ومعشوق کی ملاقات اور ایک دوسرے سے ھمکلام ھونا ھوتا ھے۔ ⬇️
#اپنا_قلمکار
#مرشد Image
عشق کی ملاقات میں مقصود اصلی خود معشوق ھوتا ھے نہ کہ اسکی عطا کردہ نعمتیں اور اس ملاقات میں عاشق و معشوق کی سب سے بڑی تمنّا یہ ھوتی ھے کی ایک دوسرے سے زیادہ سے زیادہ ھمکلام رھیں ۔ ⬇️
روزہ کے فلسفہ و اسرار میں سب سے عمیق فلسفہ و سرّ اپنے معبود اور معشوق سے ملاقات کرنا اور ھمکلام ھونا ھے ۔ یہ انسانیت کا بلندترین مقام اور ایک انسان کے لئے بھترین لذّت ھے۔ اس لذّت تک پھونچنے کے لئے اس نے روزہ کے ذریعے اپنے آپ کو تمام حیوانی اور شھوانی لذّتوں سے بلند کیا ھے ۔ ⬇️
Read 14 tweets
Nov 23
مریم از یک نسبتِ عیسٰی عزیز
از سہ نسبت حضرت زہرا عزیز
نورِ چشم رحمة للعالمین
آن امام اولین و آخرین
آنکہ جان درپیکر گیتی دمید
روزگارِ تازہ آئین فرید 👇
#اپنا_قلمکار
#مرشد Image
بانوئے آن تاجدارِ ہل أتیٰ
مرتضٰی مشکل کشاء شیرِ خدا
پادشاہ و کلبہ ایوان او
یک حسام و یک زرہ سامان او 👇
مادرِ آن مرکزِ پرکارِ عشق
مادرِ آن کاروانِ سالارِ عشق
آن یکی شمع شبستان حرم
حافظ جمعیت خیر الامم 👇
Read 5 tweets
Nov 23
جہالت و پستي، انسان کے دو بڑے دشمن
(موجودہ حالات کے تناظر میں)
آج انسان نے دنيا ميں جہاں کہيں بھي چوٹ کھائي ہے خواہ وہ سياسي لحاظ سے ہو يا فوجي و اقتصادي لحاظ سے، اگر آپ اُس کي جڑوں تک پہنچيں تو آپ کو يا جہالت نظر آئے گي يا پستي – 👇
#اپنا_قلمکار
#مرشد Image
يعني اِس انساني معاشرے کے افراد یا تو آگاہ نہيں ہيں اوراُنہيں جس چيز کي لازمي معرفت رکھني چاہيے وہ لازمي معرفت و شناخت نہيں رکھتے ہيں يا يہ کہ معرفت کے حامل ہيں ليکن اُس کي اہميت اور قدر و قيمت کے قائل نہيں ہيں، انہوں نے اُسے کوڑيوں کے دام بيچ ديا ہے اور اُس کے بجائے ذلت 👇
و پستي کو خريد ليا ہے.!

حضرت امام سجاد اور حضرت امير المومنين سے نقل کيا گيا ہے کہ آپ نے فرمايا کہ ’’لَيسَ لِاَنفُسِکُم ثَمَن اِلَّا الجَنَّۃَ فَلَا تَبِيعُوھَا بِغَيرِھَا‘‘؛’’تمہاري جانوں کي جنت کے علاوہ کوئي اور قيمت نہيں ہے لہٰذا اپني جانوں کو جنت کے علاوہ 👇
Read 9 tweets
Nov 21
دین کیا هے ؟ اسکے اغراض و مقاصد کیا هیں؟ کیا انسان کی زندگی کے لیئے دین ضروری هے ؟
ایک مختصر تحریر::::

#اپنا_قلمکار 👇
#مرشد
اصطلاح میں دین ایسے عقائد، اخلاق، قوانین و آیئن کا مجموعه هے جسکا تعلق انسانی معاشره سے مربوط امور اور انسانو ں کی تربیت سے هے ۔ لهذا اسکے قوانین و آئین کا معاشره کی واقعی ضرورت اور انسانی اجتماع کے مناسب اور جوهر انسانی کی حقیقت کے مطابق هونا اسکے حق هونے کا معیار هے۔ 👇
اور چونکه انسانیت کا کاروان دنیا کے منظم اجزاء کا ایک حصه ایسا هے جو اپنے اعتبار سے اس میں موثر هیں اور اس سے اثر قبول کرتا هے اس لیئے صرف وہ ہی انسان کی راهنمائی کر سکتا هے جو اسے اچهی طرح پهچانتا هو اور دین اور دنیا کے رابطه سے واقف هو ،اور وه الله کی ذات کے سوا 👇
Read 9 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(