محبوب کی بارگاہ میں

مھمان اور میزبان کے درمیان متعدّد قسم کے رابطے ھو سکتے ھیں لیکن اگر یہ رابطہ عشق و محبّت کا رابطہ ھو تو ایسی مھمانی اور میزبانی میں شیرین ترین و لطیف ترین نکتہ عاشق ومعشوق کی ملاقات اور ایک دوسرے سے ھمکلام ھونا ھوتا ھے۔ ⬇️
#اپنا_قلمکار
#مرشد
عشق کی ملاقات میں مقصود اصلی خود معشوق ھوتا ھے نہ کہ اسکی عطا کردہ نعمتیں اور اس ملاقات میں عاشق و معشوق کی سب سے بڑی تمنّا یہ ھوتی ھے کی ایک دوسرے سے زیادہ سے زیادہ ھمکلام رھیں ۔ ⬇️
روزہ کے فلسفہ و اسرار میں سب سے عمیق فلسفہ و سرّ اپنے معبود اور معشوق سے ملاقات کرنا اور ھمکلام ھونا ھے ۔ یہ انسانیت کا بلندترین مقام اور ایک انسان کے لئے بھترین لذّت ھے۔ اس لذّت تک پھونچنے کے لئے اس نے روزہ کے ذریعے اپنے آپ کو تمام حیوانی اور شھوانی لذّتوں سے بلند کیا ھے ۔ ⬇️
روزہ رکہ کر اب وہ ذھنی و تخیّلی لذّتوں سے آزاد ھو چکا ھے اب اسے غیبت کرنے یا سننے میں لذّت کے بجائے کرب واذیت کا احساس ھوتا ھے۔ اب اس نے اپنی نظر کی تطھیر کر لی ھے،اب وہ آب و غذا کی لذّتوں سے بلند ھو چکاھے اس لئے کہ اب وہ وصال محبوب کی لذّت سے آشنا ھو چکا ھے۔ ⬇️
روایت میں ھے ” لِلصَّائِمِ فَرحَتَان حِیْنَ ی-َفْطُرُوَحِینَ یَلْقٖی رَبَّہ عزّ و جلّ“(۳۶) روزہ دار کو دو مواقع پر فرحت و لذّت کا احساس ھوتا ھے ۔ایک افطار کے وقت کہ خدا نے توفیق دی اورروزہ مکمّل ھو گیا،مریض نھیں ھوا ،سفر در پیش نھیں آیا، شیطان نے مجھ پر غلبہ نھیں کیااور ⬇️
خدا نے کسی دوسرے امر میں مشغول نھیں کیا اس لئے کہ خدا ھر ایک کو اپنی بارگاہ میں آنے کا موقع نھیں دیتا، وہ جنھیں اپنی بارگاہ کے لائق نھیں سمجھتا انھیں دیگر امور میں مشغول کر دیتا ھے ، کبھی سختیوں اور مصیبتوں میں مبتلا کر دیتا ھے توکبھی کثرت سے نعمتیں دے کر مشغول ⬇️
کر دیتا ھے۔
روزہ دار کی خوشی کا دوسرا موقع اپنے پروردگار کی ملاقات کے وقت ھے جب وہ خدا سے ھمکلام ھوتا ھے۔ یہ ایک انسان کے لئے سب سے بڑی نعمت ھے۔روز قیامت ایک گروہ کے لئے سب سے بڑا عذاب یہ ھو گا کہ ”لَا یُکَلِّمُھُمُ اللہ یَومَ الْقِیَامَةِ“(۳۷) خدا ان سے کلام نھیں کرے گا۔ ⬇️
روز ہ دار کبھی قرآن پڑھتا ھے تاکہ خدا اس سے ھمکلام ھو، کبھی دعا کرتا ھے تاکہ وہ خدا سے ھمکلام ھو اور کبھی وہ کچھ بھی نھیں کرتا،زبان بھی خاموش ھوتی ھے لیکن پھر بھی خدا سے ھمکلام ھوتا ھے کیونکہ خدا سے ھمکلام ھونے کے لئے زبان اور آواز کی ضرورت نھیں ھے۔ ⬇️
اگر انسان اس نکتے کو اچھی طرح درک کر لے کہ قرآن کلام خدا ھے اور وہ جب قرآن پڑھتا ھے خدا اس سے محو کلام ھوتا ھے تو پھر وہ قرآن کو فقط ثواب کے لئے نھیں پڑھے گابلکہ قرآنی آیات کو اپنی زندگی میں ڈھالنے کی کوشش کرے گا کیونکہ ایک انسان جب اپنے محبوب سے گفتگو کر رھا ھوتا ھے تو ⬇️
وہ اپنے پورے وجود سے اسکی باتوں کو سننے ، سمجھنے اور اپنانے کی کوشش کرتا ھے ۔انسان اور قرآن کارابطہ اتناعمیق ھے کہ امام سجّاد علیہ السلام فرماتے ھیں :”لَو مَاتَ مَنْ بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ لَمَّا اسْتَوحَشْتُ بَعْدَ اَن یَکُون القُرَآنُ مَعی“(۳۸)اگر مشرق و ⬇️
مغرب میں رھنے والے تمام افراد مر جائیں اور اس دنیا میں میں تنھا رہ جاؤں اور قرآن میرے ساتھ ھو تو میں ھرگز وحشت کا احساس نھیں کروں گا۔“
اسی طرح انسان اگر اس نکتہ کو بھی درک کر لے کہ دعا کرتے وقت وہ خدا سے ھمکلام ھوتا ھے اور خدا بھت قریب سے اسکی دعاؤں کو سن رھا ھے ⬇️
”وَاذَا سَئَلَکَ عِبَادِی عَنِّی فَاِنِّی قَرِیْبٌ “(۳۹)
تو پھر وہ خدا کی بارگاہ میں معمولی اور پست چیزیں نھیں طلب کرے گا بلکہ وہ چیزیں طلب کرے گا جو مقام انسانیت کے شایان شان ھیں اور یہ بھی ممکن ھے کہ وہ کچھ طلب کرنے کے بجائے صرف اپنے معبود سے ھمکلام ھونے کے لئے دعا ⬇️
کر رھا ھواور اگر وہ کچھ طلب کر رھا ھو تو خدا سے خدا ھی کو طلب کر رھا ھو،اس لئے کہ اگر انسان کوخدا مل جائے تو کچھ نہ ھوتے ھوئے بھی اسے سب کچھ مل گیا اور اگر خدا نہ ملے تو سب کچھ پا کر بھی اسے کچھ نھیں ملا۔ ⬇️
” مَا ذَا وَجَدَ مَنْ فَقَدَکَ وَ مَاالَّذِی فَقَدَ مَنْ وَجَدَکَ۔“
پروردگارا!اس نے کیا پایا جس نے تجھے کھو دیا اور اس نے کیا کھویا جس نے تجھے پا لیا۔

امام حسین علیہ السّلام (دعائے عرفہ)
اللَّهُمَّ صلِّ على محمَّد وآل محمَّد الطيبين الطاهرين المعصومین

@threadreaderapp unroll

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Вир Хассан ویر حسن

Вир Хассан ویر حسن Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @zarwpzn

Nov 25
--عفت نفس--
انسان کے عظيم ترين اخلاقي صفات ميں ايک صفت عفت نفس بھي ہے جس کا تصور عام طور سے جنس سے وابستہ کر ديا جاتا ہے، حالانکہ عفت نفس کا دائرہ اس سے کہيں زيادہ وسيع تر ہے اور اس ميں ہر طرح کي پاکيزگي اور پاکداماني شامل ہے - ⬇️
#اپنا_قلمکار
#مرشد Image
قرآن مجيد نے اس عفت نفس کے مختلف مرقع پيش کيے ہيں اور مسلمانوں کو اس کے وسيع تر مفہوم کي طرف متوجہ کيا ہے ⬇️
وَ رَاوَدَتْهُ الَّتِیْ هُوَ فِیْ بَیْتِهَا عَنْ نَّفْسِهٖ وَ غَلَّقَتِ الْاَبْوَابَ وَ قَالَتْ هَیْتَ لَكَؕ قَالَ مَعَاذَ اللّٰهِ اِنَّهٗ رَبِّیْۤ اَحْسَنَ مَثْوَایَؕ اِنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الظّٰلِمُوْنَ۔ (یوسف-23)
⬇️
Read 17 tweets
Nov 23
مریم از یک نسبتِ عیسٰی عزیز
از سہ نسبت حضرت زہرا عزیز
نورِ چشم رحمة للعالمین
آن امام اولین و آخرین
آنکہ جان درپیکر گیتی دمید
روزگارِ تازہ آئین فرید 👇
#اپنا_قلمکار
#مرشد
بانوئے آن تاجدارِ ہل أتیٰ
مرتضٰی مشکل کشاء شیرِ خدا
پادشاہ و کلبہ ایوان او
یک حسام و یک زرہ سامان او 👇
مادرِ آن مرکزِ پرکارِ عشق
مادرِ آن کاروانِ سالارِ عشق
آن یکی شمع شبستان حرم
حافظ جمعیت خیر الامم 👇
Read 5 tweets
Nov 23
جہالت و پستي، انسان کے دو بڑے دشمن
(موجودہ حالات کے تناظر میں)
آج انسان نے دنيا ميں جہاں کہيں بھي چوٹ کھائي ہے خواہ وہ سياسي لحاظ سے ہو يا فوجي و اقتصادي لحاظ سے، اگر آپ اُس کي جڑوں تک پہنچيں تو آپ کو يا جہالت نظر آئے گي يا پستي – 👇
#اپنا_قلمکار
#مرشد
يعني اِس انساني معاشرے کے افراد یا تو آگاہ نہيں ہيں اوراُنہيں جس چيز کي لازمي معرفت رکھني چاہيے وہ لازمي معرفت و شناخت نہيں رکھتے ہيں يا يہ کہ معرفت کے حامل ہيں ليکن اُس کي اہميت اور قدر و قيمت کے قائل نہيں ہيں، انہوں نے اُسے کوڑيوں کے دام بيچ ديا ہے اور اُس کے بجائے ذلت 👇
و پستي کو خريد ليا ہے.!

حضرت امام سجاد اور حضرت امير المومنين سے نقل کيا گيا ہے کہ آپ نے فرمايا کہ ’’لَيسَ لِاَنفُسِکُم ثَمَن اِلَّا الجَنَّۃَ فَلَا تَبِيعُوھَا بِغَيرِھَا‘‘؛’’تمہاري جانوں کي جنت کے علاوہ کوئي اور قيمت نہيں ہے لہٰذا اپني جانوں کو جنت کے علاوہ 👇
Read 9 tweets
Nov 22
جنت البقع کی تاریخ
کے حوالے سے تحریر حاضر خدمت ھے، امید ھے آپ پسند فرمائیں گے ۔
جنت البقیع وہ قبرستان ہے کہ جس میں رسول اکرمؐ کے اجداد ،اہل بیت ؑ ، اُمّہات المومنین ؓ،جلیل القدر اصحاب ؓ،تابعین ؓاوردوسرے اہم افراد کی قبور ہیں کہ
#اپنا_قلمکار
#مرشد
👇
جنہیں 86 سال قبل آل سعود نے منہدم کر دیا کہ اُن میں سے تو اکثر قبور کی پہچان اور اُن کے صحیح مقام کی شناخت ممکن نہیں!

یہ عالم اسلام خصوصاً شیعہ و سنی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائ، دانشوروں اوراہل قلم کی ذمہ داری ہے کہ اِن قبور کی تعمیرنو کیلئے ایک 👇
بین الاقوامی تحریک کی داغ بیل ڈالیںتا کہ یہ روحانی اور معنوی سرمایہ اور آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والے اِس عظیم نوعیت کے قبرستان کی کہ جس کی فضیلت میں روایات موجود ہیں، حفاظت اورتعمیر نوکے ساتھ یہاں مدفون ہستیوں کی خدمات کا ادنیٰ سا حق ادا کرسکیں۔ 👇
Read 56 tweets
Nov 21
دین کیا هے ؟ اسکے اغراض و مقاصد کیا هیں؟ کیا انسان کی زندگی کے لیئے دین ضروری هے ؟
ایک مختصر تحریر::::

#اپنا_قلمکار 👇
#مرشد
اصطلاح میں دین ایسے عقائد، اخلاق، قوانین و آیئن کا مجموعه هے جسکا تعلق انسانی معاشره سے مربوط امور اور انسانو ں کی تربیت سے هے ۔ لهذا اسکے قوانین و آئین کا معاشره کی واقعی ضرورت اور انسانی اجتماع کے مناسب اور جوهر انسانی کی حقیقت کے مطابق هونا اسکے حق هونے کا معیار هے۔ 👇
اور چونکه انسانیت کا کاروان دنیا کے منظم اجزاء کا ایک حصه ایسا هے جو اپنے اعتبار سے اس میں موثر هیں اور اس سے اثر قبول کرتا هے اس لیئے صرف وہ ہی انسان کی راهنمائی کر سکتا هے جو اسے اچهی طرح پهچانتا هو اور دین اور دنیا کے رابطه سے واقف هو ،اور وه الله کی ذات کے سوا 👇
Read 9 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(