Pascal C. Henry🇱 Profile picture
Dec 15, 2022 17 tweets 7 min read Read on X
دنیا کے گمشدہ شہروں کی کہانیاں ہمیشہ ہماری توجہ اپنی طرف کھینچتی ہیں ، کم سے کم میری توجہ تو فوراً ان کی طرف جاتی ہے کیوں کہ ان گمشدہ شہروں میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ حیران کر دینا والا چھپا ہوتا ہے ۔

آپ میں سے بہت سے لوگوں نے atlantis کا نام سنا ہو گا ؟ انفیکٹ اس کا سب سے پہلا ...
تذکرہ آج سے ڈھائی ہزار سال پہلے افلاطون نے سمندری جزیروں پر قائم اور ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ایک بہت ایڈوانسڈ اور ترقی یافتہ شہر کے طور پر کیا تھا ۔

پچھلے ڈھائی ہزار سال سے ایٹلانٹس کا گمشدہ شہر دنیا کے بڑے رازوں میں سے ایک راز ہے کہ وہ راتوں رات کہاں چلا گیا ؟

بہت سے لوگوں ...
کے لیے گمشدہ شہروں کی باتیں شاید کہانیوں سے زیادہ کچھ نہ ہوں لیکن کچھ لوگوں کے لیے ان گمشدہ شہروں کی تلاش ہی سب کچھ تھی ۔

انہوں نے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا کر ان شہروں کو ڈھونڈا ، اپنی زندگی کی تمام تر جمع پونچی خرچ کر دی ۔

لیکن کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے اپنے ساتھ ساتھ ...
اپنا پورا ملک داؤ پر لگا دیا ۔

آپ کو یاد ہے میں نے ایک مرتبہ ہٹلر کے ahnenerbe نام سے قائم ایک تھنک ٹینک کے متعلق آپ کو بتایا تھا ؟

اس تھنک ٹینک نے کئی مشنر بھیجے تھے جو سوئیڈن کی غاروں میں چھپے ہوئے runes یعنی قدیم علامتیں ڈھونڈتے تھے ۔

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ...
اس تھنک ٹینک نے اپنا ایک مشن ایران کے کرمان شاہ صوبے میں بھی بھیجا تھا جو بہشتون پہاڑ کی چوٹی پر موجود ان علامات اور نشانوں کو سٹڈی کر رہا تھا جو ایرانی تاریخ کے شاید سب سے بڑے بادشاہ ڈائریس نے خود بنوائے تھے ۔

لیکن یہ سب کیوں ؟

کیوں کہ ہٹلر کا دل سے ماننا تھا کہ ...
جمے ہوئے نارتھ پول کے قریب جزائر میں سے ایک پر thule نام کا ایک گمشدہ شہر آباد تھا جو دھیرے دھیرے پانی میں چلا گیا ۔

اور اس کے بچ جانے والے لوگ آہستہ آہستہ یورپ کی طرف آ گئے اور ان ہی لوگوں میں سے ایک ماسٹر نسل چلی the aryans جو انتہائی ترقی یافتہ اور میڈیسن ، ذراعت اور ...
وار فیئر میں بہت ایڈوانسڈ لوگ تھے ۔

لیکن ہٹلر کو ایسا کیوں لگتا تھا ؟

کیوں کہ آسٹریا میں ایک پادری رہا کرتا تھا jorg lanz von liebenfels جو گمشدہ شہروں کے ٹاپک سے obsessed تھا ۔

اور اس نے thule نام کے اس گمشدہ شہر کو تلاش کرنے کے لیے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا کیوں کہ ...
اسے یقین تھا کہ وہاں ایک بہت ایڈوانسڈ نسل رہا کرتی تھی اور اس پادری کا ذکر ایک بہت دلچسپ جرمن کتاب میں ہے der mann, der hitler die ideen gab یعنی کہ وہ شخص جس نے ہٹلر کو آئیڈیاز دیئے ۔

میں آپ کو ایک اور بڑی دلچسپ بات بتاتا ہوں ۔

پندرہویں صدی میں انسان نے سمندری جہازوں کو ...
بہت زیادہ پرفیکٹ کر لیا تھا اور سپین سے کئی لوگ برازیل اور ایمازون کے جنگلات میں نئی دنیاؤں کی تلاش کے لیے گئے ۔

ان ہسپانوی لوگوں میں ایک نام juan rodrigues کا تھا جس نے پندرہویں صدی میں ایک کتاب لکھی تھی the chronicles of el carnero جس کے اندر اس نے ایک بڑا دلچسپ واقعہ لکھا ۔
وہ لکھتا ہے کہ ہم لوگوں نے جنگلات میں ایک شخص کے بادشاہ بننے کی رسم ہوتے دیکھی ۔

اس نے جھیل کے کنارے کھڑے ہو کر اپنے جسم پر سونے کا پاؤڈر ملنا شروع کیا ، وہ خود پر اس طرح پاؤڈر چھڑک رہا تھا جیسے سونا نہیں بلکہ مٹی ہو اور پھر وہ سونے سے بنی ایک کشتی میں بیٹھ کر جھیل میں اتر گیا ۔
ہم نے کبھی اس سے زیادہ خوبصورت منظر نہیں دیکھا تھا ، آس پاس موجود جنگلی قبائیلیوں نے اس جھیل میں سونے ، چاندی ، ڈارک گرین زمرد اور قیمتی پتھروں کا خزانہ پھینکنا شروع کیا ، ان سب نے بھی اپنے سروں پر سونے کے تاج پہنے ہوئے تھے ، ان لوگوں کے پاس حیران کن حد تک خزانے تھے ، اور جب ...
اس ریچوئیل کے بعد وہ شخص جھیل سے واپس باہر آیا تب وہ ان کا بادشاہ ڈکلیئر ہو چکا تھا ۔

بعد میں جب sebastian de benalcazar نامی ایک ہسپانوی کو اس واقعے کے متعلق پتہ چلا تو اس نے ایک بات کہی جو آج تک تاریخ کا حصہ ہے ۔

vamos, a buscar a este indio dorado

یعنی کہ ...
چلو ، چل کر اس سونے سے بنے ہوئے انڈین کو ڈھونڈتے ہیں

اور اس طرح شروع ہوا انتہائی دلچسپ واقعات کا ایک سلسلہ اور شروع ہوئی تلاش el dorado کی ، یعنی ایمازون کے جنگلات میں سونے سے بنا ایک گمشدہ شہر ۔

آپ کو ایک اور بھی دلچسپ بات بتاؤں ؟

ایسا ہی ایک گمشدہ شہر عرب میں بھی تھا ...
ارم کا گمشدہ شہر ، جسے ڈھونڈنے کے لیے ایک انگریز nicholas clapp نے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا تھا ۔ وہ کبھی اپنی آنکھوں سے تو اس شہر کو نہیں دیکھ سکا لیکن ان کا ایک نام ضرور رکھ گیا تھا the lost arabs of iram یعنی ارم کے گمشدہ عرب ۔

لیکن تمام گمشدہ شہروں کی طرح ...
ارم کے شہر میں بھی دو بہت ہی خاص باتیں تھیں اور اس گمشدہ شہر ارم کا نام انفیکٹ سورۃ فجر میں نام کے ساتھ ہے ۔

ارم والے ، ستونوں سے بھرے ہوئے ، کہ جن جیسا اور کوئی بھی نہیں پیدا کیا گیا (الفجر 89:07-08)

ارم والے ، ستونوں سے بھرے ہوئے ، لیکن اس بات کا آخر کیا مطلب ہے ؟
ستونوں سے بھرے ہوئے ؟

کون رہتا تھا ارم کے اس گمشدہ شہر میں ؟ کہاں واقع تھا یہ شہر اور ان میں ایسا کیا تھا کہ ان جیسا اور کوئی نہیں بنایا گیا ؟

گمشدہ شہروں ، پرانے نقشوں اور خزانے کی تلاش جیسا ایک hunt جس میں clues کا پیچھا کرتے میں کل آپ کو ایک گمشدہ شہر کی سیر کرانے والا ہوں ۔
اور ارم کا یہی شہر جو بالآخر گمشدہ ہو گیا اور اس کے ساتھ ہوا کیا تھا ؟

میرے چالیس ہزار سالوں کے علم سیریز کا اگلا چیپٹر ہے جو ان شاء اللہ کل اس لنک پر ریلیز ہو گا ۔



فرقان قریشی

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Pascal C. Henry🇱

Pascal C. Henry🇱 Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @PascCryptoDad_

May 6, 2025
حضرت عمر فاروقؓ بتاتے ہیں کہ ایک رات ۔۔۔

میں اور ابوبکر صدیقؓ ، نبی ﷺ کے ساتھ چلتے ہوئے کہیں ۔۔۔ جا رہے تھے کہ ہمیں ۔۔۔

ایک ایسی آواز آئی کہ جیسے مسجد نبویؐ میں کوئی شخص ۔۔۔ تلاوت کر رہا ہو ۔

اس کی آواز سن کر نبیؐ خاموش ہو گئے اور غور سے اس کی ۔۔۔ قرأت سننے لگے ۔

میں نے ۔۔۔ Image
کچھ کہنے کی کوشش کی لیکن نبی ﷺ نے مجھے خاموش رہنے کا ۔۔۔ اشارہ کر دیا ۔

کافی دیر تک ہم ان کی تلاوت سنتے رہے یہاں تک ۔۔۔ کہ پھر وہ شخص غالباً سجدے میں چلا گیا ۔

اور نماز پوری کر کہ ایک مخصوص دعا مانگی اور اس دعا پر ۔۔۔

نبی ﷺ نے اس شخص کو غائبانہ آواز دے کر فرمایا کہ ۔۔۔
’’عبداللہ ! ۔۔ جو مانگنا ہے مانگ لو ، تمہیں مل جائے گا ۔‘‘

اور پھر اچانک ہمیں اندازہ ہوا کہ اندر تو عبداللہ إبن مسعودؓ ہیں ۔

اگلی صبح ہوتے ہی ، عمر فاروقؓ بتاتے ہیں کہ میں إبن مسعودؓ کے پاس گیا تاکہ انہیں بتا سکوں ۔۔

کہ کل رات آپ نے دعاؤں کی قبولیت والے کلمات کہے تھے لیکن ۔۔۔
Read 12 tweets
Feb 24, 2025
آپ سب نے وہ واقعہ یقیناً سن رکھا ہو گا کہ نبی کریم حضرت محمد ﷺ کے زمانے میں ۔۔۔

مسجد نبوی کے اندر کھجور کی لکڑی کا ایک ستون ہوا کرتا تھا کہ جس سے ٹیک لگا کر آپؐ ۔۔۔ صحابہ کرام کو دین کی تعلیم دیا کرتے تھے ۔

لیکن بعد میں جب صحابہ کی تعدید زیادہ ہو گئی تو انہوں نے آپؐ کو دو ۔۔۔ Image
قدموں کی اونچائی جتنا ۔۔۔

ایک چھوٹا سا ممبر بنا کر دے دیا کہ جس کے بعد طے یہ ہوا کہ آپؐ ۔۔۔ ستون سے ٹیک لگانے کے بجائے اس ممبر پر کھڑے ہو کر اپنا ۔۔۔ درس دیا کریں گے ۔

تاکہ سب لوگ آپؐ کو آسانی کے ساتھ دیکھ سکیں لیکن ۔۔۔ جس دن آپؐ نے ستون سے ٹیک لگانا چھوڑا اس دن ۔۔۔

أنس ۔۔۔ Image
بن مالکؓ کہتے ہیں کہ ہم نے خود اپنے کانوں سے سنا کہ اس ستون میں سے ایسی آوازیں آنے لگیں کہ جیسے کوئی گمشدہ بچہ ۔۔۔

بلک بلک کر رو رہا ہو ۔

نبیؐ منبر سے اترے ۔۔۔ چل کر اس ستون تک گئے ، اسے اپنے سینے سے لگایا اور جونہی آپؐ نے اسے چھوا تو أنسؓ بتاتے ہیں کہ وہ ستون اچانک ہچکیاں ۔۔۔
Read 16 tweets
Feb 20, 2025
سورۃ مائدۃ میں بڑی ہی ایک خاص آیت ہے ۔۔۔

کہ جو ہمارے لیے نئی دنیا کا ایک ۔۔۔ دروازہ کھول سکتی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ پہلے آپ اس آیت کا ایک ۔۔۔ مفہوم پڑھ لیں ۔

کہ (بنی اسرائیل) کہنے لگے کہ اے موسیٰ ! وہاں تو ۔۔۔

(یعنی ارض مقدس میں) بڑے ہی جبّار لوگ رہتے ہیں ۔

اور جب تک وہ ۔۔۔ Image
وہاں سے نکل نہ جائیں ، ہم وہاں ۔۔۔ نہیں جا سکتے ۔

(المائدۃ 05:22)

اس آیت کا بیک گراؤنڈ یہ ہے کہ بنی اسرائیل چار سو سال تک ۔۔۔ فرعونوں کی غلامی کرتے رہے ۔

پھر موسیٰؑ نے آ کر انہیں وہاں سے ۔۔۔ نجات دلوائی اور مصر سے نکال کر أرض مقدس کی طرف ۔۔۔ لے آئے ۔

لیکن جب یہ لوگ ۔۔۔
اریحاء نام کی ایک جگہ پر پہنچے کہ جہاں سے أرض مقدس شروع ہوتی تھی ۔۔۔

تو موسیٰؑ نے وہاں بارہ جاسوس منتخب کیے اور انہیں کہا ۔۔۔

کہ خاموشی سے اریحاء میں داخل ہو ۔۔۔ اور واپس آ کر رپورٹ کرو کہ وہاں کے ابھی ۔۔۔ کیا حالات ہیں ؟

اور پھر واپس آ کر ان جاسوسوں نے بوکھلائے ہوئے انداز ۔۔۔ Image
Read 16 tweets
Feb 18, 2025
ساتویں صدی کے عریبیاء میں ۔۔۔

مسلمانوں کے ایک خلیفہ گزرے ہیں ، خلیفہ عمر ۔۔۔ بن عبدالعزیزؒ ۔

کہتے ہیں کہ اگر سیاسی حالات نے آپ کو خلیفہ نہ بنا دیا ہوتا تو آپ ۔۔۔

اپنے دور کے بڑے اماموں میں سے ایک ۔۔۔ امام ہوتے ۔

اسماء الرجال پر لکھی بارہویں صدی کی ایک قدیم کتاب ۔۔۔ Image
’’تذکرۃ الحفاظ‘‘ میں لکھا ہے کہ ایک مرتبہ ایک تابعی مجاہد بن جبیرؒ ۔۔۔

عمرؒ کو علم سکھانے کی خاطر ان کے پاس گئے لیکن تھوڑے ہی دن بعد ۔۔۔

الٹا وہی عمر بن عبدالعزیزؒ سے تعلیم حاصل کرنے لگ گئے تھے (تذکرۃ الحفاظ ج ۱ ص ۱۰۶)

عمرؒ کا یہ مختصر سا تعارف آپ کو دینے کا مقصد یہ تھا کہ ۔۔۔
آپ کو اندازہ ہو جائے کہ وہ ایک قابل اعتبار ۔۔۔ اور سچے انسان تھے اور جو واقعہ آج رات ۔۔۔ میں آپ کو سنانے والا ہوں وہ ۔۔۔

درأصل انہی کے ساتھ پیش آیا ہوا ایک واقعہ ہے اور عمرؒ کا یہ واقعہ ۔۔۔ میری پسندیدہ کتاب ۔۔۔

اسّی جلدوں پر مبنی ایک بہت بڑی کتاب تاریخ الدّمشق میں بھی لکھا ۔۔۔
Read 15 tweets
Feb 8, 2025
یأجوج اور مأجوج کی دیوار کے متعلق ۔۔۔ ایک عجیب و غریب واقعہ ۔

جب نبی کریم ﷺ نے طائف کے قلعے کا محاصرہ کیا ۔۔۔

تو آپؐ نے قلعے کے دروازے پر کھڑے ہو کر ایک إعلان کیا کہ یہاں جو بھی کسی کا غلام ہے ، ہمارے لیے ۔۔۔

وہ ایک آزاد انسان کا درجہ رکھتا ہو گا ۔

آپؐ کے اس اعلان پر 23 ۔۔۔ Image
Image
غلام قلعے سے نکل کر نبی کریم ﷺ کے پاس آئے ۔۔۔

اور آپؐ کے ہاتھ پر إسلام قبول کر لیا (مجمع الزوائد ۷۲۷۰)

ان غلاموں میں سے ایک نام حضرت أبوبکرہؓ کا بھی تھا اور اگرچہ نبی ﷺ نے ابوبکرہؓ کو آزاد کر دیا تھا پھر بھی ۔۔۔

وہ خود کو آپؐ کا ایک ۔۔۔ غلام ہی کہا کرتے تھے ۔

ابوبکرہؓ ۔۔۔
ایک بہت ذہین انسان تھے یہاں تک ۔۔۔

کہ انہیں جاتا دیکھ کر ان کا پرانا مالک بھی ان کے پیچھے پیچھے آ گیا اور کہنے لگا کہ ابوبکرہ !

میرے ساتھ واپس چلو !

لیکن نبی ﷺ نے اسے کہا کہ نہیں ! اسے اللہ اور اس کے رسول نے آزاد کیا ہے ، اس پر تمہارا ۔۔۔ اب کوئی حق نہیں (الطبقات ج ۷ ق ۱ ص ۹)
Read 13 tweets
Jan 31, 2025
آج رات الاؤ کے گرد ایک حیرت انگیز ۔۔۔ اور دلچسپ واقعہ ۔

حضرت علیؓ کے ایک بڑے بھائی تھے حضرت عقیل إبن أبی طالبؓ ۔

آپؓ صحابی رسولؐ بھی تھے اور ایک بہت بڑی فیملی کے ۔۔۔ والد بھی ۔

کوئی اکیس بیٹے اور دس بیٹیاں ۔

عقیلؓ کی نسل میں سے ایک کے بعد ایک کئی مسلمان سکالرز پیدا ہوئے ۔۔۔ Image
اور انہی سکالرز میں سے ایک سکالر کا نام تھا تیرہویں صدی میں آئے ۔۔۔ إبن عقیل عبداللہ إبن عبدالرحمٰن ۔

ایک عظیم سکالر جن کے متعلق ان ہی کے دور کے ایک اور سکالر ۔۔۔ أبو حیان کہتے ہیں کہ ۔۔۔

اس زمانے میں آسمان کے نیچے إبن عقیل سے زیادہ علم والا ۔۔۔ شاید کوئی إنسان نہیں ۔

اور ۔۔۔
یہ بات کہنے والے أبو حیان کون تھے ؟

اپنے وقت کی سب سے بڑی تفسیر ’’البحر المحیط‘‘ کے مصنف کہ جسے ایک عام انسان لکھنا تو چھوڑیں ۔۔۔ شاید پڑھ بھی نہیں سکتا ۔

ان تمام ناموں کا مختصر سا تعارف میں نے آپ کو اس لیے دیا تاکہ آپ کو اندازہ ہو جائے ۔۔۔ کہ جو واقعہ اب میں آپ کو سنانے ۔۔۔
Read 18 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us!

:(