دنیا کے گمشدہ شہروں کی کہانیاں ہمیشہ ہماری توجہ اپنی طرف کھینچتی ہیں ، کم سے کم میری توجہ تو فوراً ان کی طرف جاتی ہے کیوں کہ ان گمشدہ شہروں میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ حیران کر دینا والا چھپا ہوتا ہے ۔

آپ میں سے بہت سے لوگوں نے atlantis کا نام سنا ہو گا ؟ انفیکٹ اس کا سب سے پہلا ...
تذکرہ آج سے ڈھائی ہزار سال پہلے افلاطون نے سمندری جزیروں پر قائم اور ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ایک بہت ایڈوانسڈ اور ترقی یافتہ شہر کے طور پر کیا تھا ۔

پچھلے ڈھائی ہزار سال سے ایٹلانٹس کا گمشدہ شہر دنیا کے بڑے رازوں میں سے ایک راز ہے کہ وہ راتوں رات کہاں چلا گیا ؟

بہت سے لوگوں ...
کے لیے گمشدہ شہروں کی باتیں شاید کہانیوں سے زیادہ کچھ نہ ہوں لیکن کچھ لوگوں کے لیے ان گمشدہ شہروں کی تلاش ہی سب کچھ تھی ۔

انہوں نے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا کر ان شہروں کو ڈھونڈا ، اپنی زندگی کی تمام تر جمع پونچی خرچ کر دی ۔

لیکن کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے اپنے ساتھ ساتھ ...
اپنا پورا ملک داؤ پر لگا دیا ۔

آپ کو یاد ہے میں نے ایک مرتبہ ہٹلر کے ahnenerbe نام سے قائم ایک تھنک ٹینک کے متعلق آپ کو بتایا تھا ؟

اس تھنک ٹینک نے کئی مشنر بھیجے تھے جو سوئیڈن کی غاروں میں چھپے ہوئے runes یعنی قدیم علامتیں ڈھونڈتے تھے ۔

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ...
اس تھنک ٹینک نے اپنا ایک مشن ایران کے کرمان شاہ صوبے میں بھی بھیجا تھا جو بہشتون پہاڑ کی چوٹی پر موجود ان علامات اور نشانوں کو سٹڈی کر رہا تھا جو ایرانی تاریخ کے شاید سب سے بڑے بادشاہ ڈائریس نے خود بنوائے تھے ۔

لیکن یہ سب کیوں ؟

کیوں کہ ہٹلر کا دل سے ماننا تھا کہ ...
جمے ہوئے نارتھ پول کے قریب جزائر میں سے ایک پر thule نام کا ایک گمشدہ شہر آباد تھا جو دھیرے دھیرے پانی میں چلا گیا ۔

اور اس کے بچ جانے والے لوگ آہستہ آہستہ یورپ کی طرف آ گئے اور ان ہی لوگوں میں سے ایک ماسٹر نسل چلی the aryans جو انتہائی ترقی یافتہ اور میڈیسن ، ذراعت اور ...
وار فیئر میں بہت ایڈوانسڈ لوگ تھے ۔

لیکن ہٹلر کو ایسا کیوں لگتا تھا ؟

کیوں کہ آسٹریا میں ایک پادری رہا کرتا تھا jorg lanz von liebenfels جو گمشدہ شہروں کے ٹاپک سے obsessed تھا ۔

اور اس نے thule نام کے اس گمشدہ شہر کو تلاش کرنے کے لیے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا کیوں کہ ...
اسے یقین تھا کہ وہاں ایک بہت ایڈوانسڈ نسل رہا کرتی تھی اور اس پادری کا ذکر ایک بہت دلچسپ جرمن کتاب میں ہے der mann, der hitler die ideen gab یعنی کہ وہ شخص جس نے ہٹلر کو آئیڈیاز دیئے ۔

میں آپ کو ایک اور بڑی دلچسپ بات بتاتا ہوں ۔

پندرہویں صدی میں انسان نے سمندری جہازوں کو ...
بہت زیادہ پرفیکٹ کر لیا تھا اور سپین سے کئی لوگ برازیل اور ایمازون کے جنگلات میں نئی دنیاؤں کی تلاش کے لیے گئے ۔

ان ہسپانوی لوگوں میں ایک نام juan rodrigues کا تھا جس نے پندرہویں صدی میں ایک کتاب لکھی تھی the chronicles of el carnero جس کے اندر اس نے ایک بڑا دلچسپ واقعہ لکھا ۔
وہ لکھتا ہے کہ ہم لوگوں نے جنگلات میں ایک شخص کے بادشاہ بننے کی رسم ہوتے دیکھی ۔

اس نے جھیل کے کنارے کھڑے ہو کر اپنے جسم پر سونے کا پاؤڈر ملنا شروع کیا ، وہ خود پر اس طرح پاؤڈر چھڑک رہا تھا جیسے سونا نہیں بلکہ مٹی ہو اور پھر وہ سونے سے بنی ایک کشتی میں بیٹھ کر جھیل میں اتر گیا ۔
ہم نے کبھی اس سے زیادہ خوبصورت منظر نہیں دیکھا تھا ، آس پاس موجود جنگلی قبائیلیوں نے اس جھیل میں سونے ، چاندی ، ڈارک گرین زمرد اور قیمتی پتھروں کا خزانہ پھینکنا شروع کیا ، ان سب نے بھی اپنے سروں پر سونے کے تاج پہنے ہوئے تھے ، ان لوگوں کے پاس حیران کن حد تک خزانے تھے ، اور جب ...
اس ریچوئیل کے بعد وہ شخص جھیل سے واپس باہر آیا تب وہ ان کا بادشاہ ڈکلیئر ہو چکا تھا ۔

بعد میں جب sebastian de benalcazar نامی ایک ہسپانوی کو اس واقعے کے متعلق پتہ چلا تو اس نے ایک بات کہی جو آج تک تاریخ کا حصہ ہے ۔

vamos, a buscar a este indio dorado

یعنی کہ ...
چلو ، چل کر اس سونے سے بنے ہوئے انڈین کو ڈھونڈتے ہیں

اور اس طرح شروع ہوا انتہائی دلچسپ واقعات کا ایک سلسلہ اور شروع ہوئی تلاش el dorado کی ، یعنی ایمازون کے جنگلات میں سونے سے بنا ایک گمشدہ شہر ۔

آپ کو ایک اور بھی دلچسپ بات بتاؤں ؟

ایسا ہی ایک گمشدہ شہر عرب میں بھی تھا ...
ارم کا گمشدہ شہر ، جسے ڈھونڈنے کے لیے ایک انگریز nicholas clapp نے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا تھا ۔ وہ کبھی اپنی آنکھوں سے تو اس شہر کو نہیں دیکھ سکا لیکن ان کا ایک نام ضرور رکھ گیا تھا the lost arabs of iram یعنی ارم کے گمشدہ عرب ۔

لیکن تمام گمشدہ شہروں کی طرح ...
ارم کے شہر میں بھی دو بہت ہی خاص باتیں تھیں اور اس گمشدہ شہر ارم کا نام انفیکٹ سورۃ فجر میں نام کے ساتھ ہے ۔

ارم والے ، ستونوں سے بھرے ہوئے ، کہ جن جیسا اور کوئی بھی نہیں پیدا کیا گیا (الفجر 89:07-08)

ارم والے ، ستونوں سے بھرے ہوئے ، لیکن اس بات کا آخر کیا مطلب ہے ؟
ستونوں سے بھرے ہوئے ؟

کون رہتا تھا ارم کے اس گمشدہ شہر میں ؟ کہاں واقع تھا یہ شہر اور ان میں ایسا کیا تھا کہ ان جیسا اور کوئی نہیں بنایا گیا ؟

گمشدہ شہروں ، پرانے نقشوں اور خزانے کی تلاش جیسا ایک hunt جس میں clues کا پیچھا کرتے میں کل آپ کو ایک گمشدہ شہر کی سیر کرانے والا ہوں ۔
اور ارم کا یہی شہر جو بالآخر گمشدہ ہو گیا اور اس کے ساتھ ہوا کیا تھا ؟

میرے چالیس ہزار سالوں کے علم سیریز کا اگلا چیپٹر ہے جو ان شاء اللہ کل اس لنک پر ریلیز ہو گا ۔



فرقان قریشی

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Furqan Qureshi

Furqan Qureshi Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @_MuslimByChoice

Dec 17
سترہ دسمبر یعنی آج کا دن ایک بہت بڑے نام کا وفات کا دن ہے ، مجھے یقین ہے کہ آپ نے ان کا نام سنا ہو گا اور شاید آپ میں سے بہت لوگ ان سے اختلاف بھی رکھتے ہوں لیکن میں ان کی تعلیمات کی بات کر بھی نہیں رہا ۔

مگر میں اتنا ضرور کہوں گا کہ وہ symbolism یعنی چیزوں کو علامتی طور پر ...
پیش کرنے کے اعتبار سے جینیئس تھے ۔

جلال الدین ، ایک فارسی صوفی شاعر جنہیں آپ شاید ایک اور نام سے جانتے ہوں کیوں کہ اناطولیہ کے جس حصے میں وہ پیدا ہوئے تھے وہ حصہ ابھی رومن امپائر کے ہی پاس تھا تو روم کے ایک علاقے سے ہونے کی وجہ سے انہیں ایک نام دیا گیا

مولانا جلال الدین رومی ۔ Image
ہم سب بچپن میں ٹی وی پر ایک جگہ کھڑے ہو کر گول گھومتے ہوئے ان درویشوں کو دیکھتے تھے لیکن آپ کو ان درویشوں کے گھومنے کا مطلب پتہ ہے ؟

اس پریکٹس کو شروع کرنے والے دراصل مولانا رومی ہی تھے اور یہ پریکٹس خالصتاً symbolic ہے ، اس میں ہر چیز علامتی ہے یہاں تک کہ درویش کا لباس بھی ... Image
Read 15 tweets
Dec 8
حضرت نوحؑ کا سیلاب پوری دنیا میں تھا یا صرف ایک خطے میں ؟

آپ ان دونوں میں سے کسی بھی ایک طرف رحجان رکھیں لیکن کچھ سوالات پھر بھی آپ کے سامنے مونہہ کھولے کھڑے ہوں گے ۔

مثلاً اگر یہ سیلاب صرف ایک خطے میں تھا تو اللہ تعالیٰ نے نوحؑ کو تمام جانوروں کے جوڑے لینے کا کیوں کہا ؟ ...
سورۃ ھود میں حکم بڑا واضح ہے کہ

’’ہر قسم کے جانداروں میں سے جوڑے سوار کر لیجیئے‘‘ (ھود 11:40)

اب بالفرض اگر نوحؑ عرب میں رہتے تھے تو عرب میں جانوروں کی زیادہ سے زیادہ صرف سترہ ہزار اقسام ہی رہتی ہیں جبکہ ’’ہر قسم کے جانداروں‘‘ میں پتہ ہے کتنے جوڑے آئیں گے ؟

ستاسی لاکھ ۔
اب اتنی بڑی تعداد کچھ لوگوں کے لیے ناقابل یقین تھی ، انہیں اس بات کو ملحدوں کے سامنے ایکسپلین کرنا مشکل لگا اس لیے انہوں نے ایک نئی انڈرسٹینڈنگ سے کام لیا کہ ہو سکتا ہے یہ حکم صرف پالتو جانوروں کے لیے ہو مثلاً گائے، بیل، بکری، اونٹ، گھوڑا، بھیڑ وغیرہ۔

اس کا جواب سب سے آسان ہے ۔
Read 11 tweets
Dec 8
قرآن پاک کی آیات کو سمجھنے کے لیے ، سب سے پہلے تو یہ دیکھنا چاہیئے کہ قرآن پاک کس کا کلام ہے ۔

انسان تو صرف تین ڈائی مینشنز کے اندر قید ایک مخلوق ہے جب کہ قرآن پاک کلام ہے تمام ڈائی مینشنز سے اوپر ایک ذات کا ... اس بات کا مطلب کیا ہے ؟

اس کا مطلب یہ ہے کہ ...
@BajiPlease
قرآن کی آیات ایک ایسا کلام ہے جسے سمجھنے کے لیے ہمیں اپنی ذہانت کو ملٹی پل لیولز اور ملٹی پل ڈائی مینشنز میں استعمال کرنا ہو گا ۔

آپؐ نے چونکہ نماز کو بھی نور کہا تھا اس لیے ابن عباسؓ اور انس بن مالکؓ نور کو ہدایت اور رہنمائی بھی بتاتے ہیں اور یہ نور کو سمجھنے کا پہلا لیول ...
اور پہلی ڈائی مینشن ہے ۔

لیکن جب طائف والوں نے آپؐ کو تکلیف دی تو اس وقت آپؐ کی مانگی ہوئی دعا کو غور سے پڑھیں ، اس دعا میں ہے کہ

’’میں تیرے چہرے کے اس نور کی پناہ میں آنا چاہتا ہوں جو اندھیروں کو روشن کر دے‘‘

اور یہ نور کو سمجھنے کا دوسرا لیول اور دوسری ڈائی مینشن ہے کہ ...
Read 10 tweets
Dec 5
ہم سب بچپن سے ایک نام سنتے بڑے ہوئے ہیں

برمودا ٹرائی اینگل اور اس سے منسوب واقعات

بہت سی باتیں سننے کو ملیں کہ وہاں چیزیں گم جاتی ہیں ، یہ بھی سننے میں آیا کہ وہاں دجال ہے بلکہ اس وقت بھی پاکستان میں برمودا ٹرائی اینگل اور دجال نام سے ایک کتاب بڑی پاپولر ہے ۔

لیکن کیا واقعی ؟
برمودا کے متعلق یہ سبھی پراسرار باتیں بڑی دلچسپ ہیں لیکن ایک بات کہوں ؟

سچ ... کسی بھی فکشن سے زیادہ حیران کر دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

آج پانچ دسمبر ہے ، اور پانچ دسمبر کو دراصل برمودا سے منسلک ایک واقعہ ہوا تھا ، لیکن آج سے 77 سال پہلے، اور وہ واقعہ یہ تھا کہ ...
برمودا کے ایریا میں پانچ جہاز ایک ساتھ گم ہوئے تھے ، مشہور فلائٹ 19 ۔

کیا وہ خراب موسم کا شکار ہو گئے ؟ ہو سکتا تھا ... لیکن اس صورت میں کہ اگر اس دن موسم خراب ہوتا ، مگر ایسا نہیں تھا ۔

کیا وہ راستہ بھٹک گئے تھے ؟ ہو سکتا تھا ... لیکن اس صورت میں کہ اگر رات کا وقت ہوتا مگر ...
Read 16 tweets
Dec 2
حضرت نوحؑ کا طوفان ...

اگر آدمؑ اور تھیوری آف ایوولوشن کے بعد میں نے کسی ٹاپک کے متعلق سب سے زیادہ سوالات سنے ہیں تو وہ حضرت نوحؑ کے طوفان کا ٹاپک ہے ۔

تمام جانور ایک کشتی میں کیسے پورے آ سکتے ہیں ؟

اس کشتی پر کون کونسے جانور موجود تھے ؟ کوئی جانور کسی ایک براعظم میں رہتا ...
ہے تو دوسرا جانور کسی دوسرے براعظم میں لہٰذا انہیں اکٹھا کیسے کیا گیا ؟

کیا یہ اصل فزیکل جانوروں کے بجائے ان کا DNA اکٹھا کرنے کی بات تھی ؟

اگر واقعی وہ فزیکل جانور تھے تو پھر ان کی سیلیکشن کیسے ہوئی ؟ وہ کھاتے کیا تھے ؟

کیا وہ سیلاب پوری دنیا پر آیا تھا ؟ یا صرف اس شہر میں ؟
اگر سیلاب صرف ایک شہر میں تھا تو پھر نوحؑ نے سارے جانور کیوں لیے ؟ اور اگر پوری دنیا پر تھا تو ایسا کیا ہو گیا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پوری دنیا ہی ڈبو دی ؟

وہ کشتی دیکھنے میں کیسی تھی ؟ اسے کون چلا رہا تھا ؟کب تک وہ ایک بپھرے ہوئے سمندری طوفان میں گھومتی رہی ؟

آج بہت سے ایسے ...
Read 8 tweets
Nov 25
غاروں کے متعلق آپ کیا جانتے ہیں ؟

ہم سب نے بچپن سے دو بھائیوں کا واقعہ سن رکھا ہے ، ہابیل اور قابیل کا واقعہ ۔

یہ حضرت آدمؑ کے دو بیٹے تھے جن کا آپس میں جھگڑا ہوا اور قابیل نے اپنے بھائی ہابیل کو مار دیا ۔

لیکن ہابیل کو مارنے کے بعد قابیل کو پتہ نہیں تھا کہ اب وہ کیا کرے ؟
اور پھر اس وقت اللہ تعالیٰ نے اسے دکھایا کہ ایک کوا ، دوسرے کوے کو مار کر اسے زمین میں دفنا رہا ہے اور پھر یہیں سے قابیل نے مردے کو دفنانا سیکھا ۔

یہ واقعہ قرآن پاک میں موجود ہے اور ہم نے ہمیشہ اس واقعے کو بس ... صرف ایک واقعے کے طور پر پڑھا ہے لیکن کبھی آپ نے سوچا کہ ...
اللہ تعالیٰ نے ہمیں کیوں آدمؑ کے بیٹے کو دفنائے جانے کے طریقے کے متعلق بتایا ؟

کیا کبھی آپ کو اس واقعے میں صاف صاف ایک lead نظر نہیں آئی کہ دفنانے کے طریقہ کار کو سٹڈی کرو ، اس کی تاریخ میں جاؤ ، دفنانے کے مختلف طریقوں پر ریسرچ کرو تو انسان کی شروعات کب ہوئی جیسے سوالوں کے ...
Read 17 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(