مہدوی عدن Profile picture
Dec 20 18 tweets 5 min read
عجائبات الارض۔۔۔
تھریڈ ون۔۔۔

ہم کونسی زمین پر رہتے ہیں۔۔۔؟ سوال اسلیے پیدا ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ قران مجید میں فرماتے ہیں اللہ الذي خلق سبع سمٰوات ومن الأرض مثلَہُن (الطلاق: ۱۲) (اللہ ایسا ہے جس نے سات آسمان پیدا کئے اور ان ہی کی طرح زمین بھی سات پیدا کی)۔

#شاہ_عدن
اس آیت اور تھریڈ کو لکھنے کا سبب ایک عجیب سی وڈیو بنی۔ آپ میں سے ہزاروں نے سمندر پر بنی فلمز ڈاکیومنٹریز دیکھی ہوں گی کیونکہ نیشنل جیوگرافک پاکستان میں تقریبا ہر گھر میں دیکھا جاتا ہے The Blue Planet ،Life in The Freezer, Pacific Abyss, بنانے والے
ڈائریکٹر Mike degury نے ایک انٹرویو دیا جس کے آن ائیر ہونے کے چند دن بعد چار فروری دوہزار بارہ کو انکا ہیلی کاپٹر ایک دھماکے سے اڑا دیا گیا مائیک ایک آسٹریلوی فلم ڈائریکٹر کے ساتھ مارا گیا۔ انٹریو میں مائیک نے بتایا کہ وہ Blue Planet مووی کی شوٹنگ کے لیے گلف آف
میکسیکو میں موجود تھے جب انہیں سمندر کی تہہ میں ایک سیاہ دھبہ نظر آیا قریب جانے پر معلوم ہوا کہ سمندر کی تہہ میں ایک ندی بہہ رہی ہے۔ مائیک کے بقول ہم پہلے ہی پانی میں تھے پانی کے نیچے پانی حیران کن تھا۔ ہم نے آبدوز کو نیچے اتارنے کی کوشش کی لیکن آبدوز اچھلتے ہوئے واپس پیچھے چلی
گئی ۔ وڈیو دیکھنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ ندی کے ساتھ خشکی بھی موجود ہے یعنی سمندر کے نیچے کوئ اور زمین اور اس زمین میں ندیاں موجود ہیں۔
تو سوال پیدا ہوتا ہے قرآن کریم کی آیت کے مطابق ہم سات زمینوں میں سے کونسے نمبر کی زمین پر رہتے ہیں۔
دو سمندروں کا اپس میں ملنا، اس کا قرآن کریم میں ذکر ہونا ہم پڑھ چکے اللہ تعالیٰ کی قوت ان دونوں پانیوں کو ایک نہیں ہونے دیتی۔ قران کریم میں ارشاد فرمایا ہے۔
وَ هُوَ الَّذِیْ مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ هٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَّ هٰذَا مِلْحٌ اُجَاجٌ١ۚ وَ جَعَلَ بَیْنَهُمَا بَرْزَخًا وَّ
حِجْرًا مَّحْجُوْرًا۔

اور وہ اللہ تعالیٰ وہی ذات ہے جس نے ملا دیا ہے دو دریائوں کو ، ایک میٹھا ہے اور خوشگوار یعنی پیاس بجھانے والا ، اور دوسرا کھاری اور کروڑا ہے اور بنا دی ہے ان دونوں کے درمیان ایک آڑ روک بنائی ہوئی
بعض علماء اس کو کچھ یوں تفسیر فرماتے ہیں
یہاں پر دو مختلف دریا سمندر یا ندی نالے مراد نہیں جن کے پانی کا ذائقہ مختلف ہو ، بلکہ اس حقیقت کا اظہار مقصود ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے بعض مقامات پر ایسے پانیوں کو اکٹھا رواں دواں کیا ہے کہ جن کے ذائقے مختلف ہیں اور عجب بات یہ ہے
کہ یہ دونوں قسم کے پانی اکٹھا بہنے کے باوجود آپس میں خلط ملط نہیں ہوتے بلکہ اپنی اپنی نوعیت کے اعتبار سے الگ الگ رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ پڑھا تھا کہ حضرت مولانا شاہ اشرف علی تھانوی نے اپنے ایک بنگالی شاگرد کو لکھا کہ بنگال چونکہ دریائوں اور سمندروں کا علاقہ ہے۔ لہٰذا آپ وہاں
وہاں کسی دریا وغیرہ کے حالات لکھیں جہاں مختلف خواص کے پانی اکٹھے بہتے ہوں ۔ تو انہوں نے دو معتبرعلماء کی شہادتیں لے کر مولانا تھانوی کو آگاہ کیا جس کو آپ نے اپنی تفسیر بیان القرآن میں نوٹ کیا ہے لکھتے 1 ؎ ہیں کہ بنگال میں ارکان
سے لیکر چاٹگام تک دریا کی شان یہ ہے کہ اس کے پیٹ میں دو مختلف نوعیت کے پانی چلتے ہیں ۔ ایک پانی سفید ہے ، جب کہ دوسرا سیاہ ، سفید پانی میٹھا ہے۔ اور سیاہ پانی کڑوا ہے۔ سیاہ پانی میں سمندر ی کی طرح تلاطم ہوتا ہے۔ جب کہ سفید پانی ساکن چلتا ہے کشتی رانی بھی
سفید پانی میں ہی ہوسکتی ہے تو اس طرح کو ایک دریا میں دو مختلف الانواع پانی الگ الگ نظر آتے ہیں ۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ دو الگ الگ دریا ہیں حالانکہ وہ دوکناروں کے درمیان اکٹھے بہہ رہے ہیں ۔
(1 ؎۔ بیان القرآن ص 55 ج 8(فیاض)
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی نے
حاشیہ قرآن 1 ؎ میں لکھا ہے کہ بنگال کے ضلع باریسال کے بعض طلباء نے میرے سامنے یہ حقیقت بیان کی کہ ان کے علاقہ میں دو ندیاں ایک ہی منبع سے نکلتی ہیں مگر ایک کا پانی کڑوا اور ناقابل استعمال ہے جب کہ دوسرے کا شریں اور لذیز ہے ۔ آپ سورت میں بھی مقیم رہے ہیں ۔ آپ وہاں کے حالات لکھتے
ہیں کہ صوبہ گجرات میں ضلع سورت کے مقام دھابیل سملک سے سمندر تقریباً بارہ میل کے فاصلے پر ہے ۔ جب سمندر میں مد آتا ہے تو اس کا پانی سمندر میں گرنے والی ندی میں چڑھ آتا ہے۔ بات یہ ہے کہ سمندر کا کڑوا پانی ندی کے میٹھے پانی کے اوپر تہہ کی صورت میں آجاتا ہے
اور دونوں پانی آپس میں خلط ملط بھی نہیں ہوتے۔ کڑوا پانی اوپر بہتا ہے اور میٹھا نیچے ، پھر جب جذر ہوتا ہے تو کھاری پانی سمندر میں واپس چلا جاتا ہے ۔ جب کہ ندی کا میٹھا پانی باقی رہ جاتا ہے ۔ وہاں کے لوگ بتاتے ہیں کہ سمندر کا پانی ندی میں کئی کئی میل تک چلا جاتا ہے
مگر دونوں پانیوں کا آپس میں اختلاط نہیں ہوتا۔
مختلف مظاہر قدرت کے متعلق قرآن کریم کی آیات کے لنک کو @_MuslimByChoice فرقان بھائ بہت عمدگی سے کھوج رہے ہیں۔ یہ اللہ کا ان پر خصوصی کرم ہے جس سے میں محروم ہوں اس لیے فرقان بھائ سے درخواست کرتی ہوں چالیس ہزار سال کے سفر میں سات
زمینوں کو بھی شامل کریں یا پھر اس پر تفصیلی تھریڈ لکھیں کہ آخر ہم کونسے نمبر کی زمین پر رہتے ہیں۔۔۔۔۔؟

یو ٹیوب پر دستیاب وڈیوز ایڈیٹ شدہ ہیں یا کر دی گئ ہیں۔ بہترین وڈیوز پرائیویٹ ٹک ٹاک اکاؤنٹس پر موجود ہیں۔

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with مہدوی عدن

مہدوی عدن Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @ida_shaa

Dec 18
پاکستان کون چلائے گا۔۔۔۔۔

پچھتر سال سے قائم وطن عزیز میں پنتالیس سال فوجی قیادت اور تیس سال سیاستدانوں نے حکومت کی لیکن آج انفارمیشن کے دور میں کم و بیش ہر پڑھا لکھا شخص جانتا ہے کہ ان تیس سالوں میں بھی بالواسطہ طور پر حکومت فوج کی ہی تھی۔ مملکت کی پالیسی
@aamirk690
#شاہ_عدن
فوج چلا رہی تھی۔ آج جب میں یہ الفاظ لکھ رہی ہوں اس وقت بھی پس پردہ بوٹ کی حکمرانی ہے۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ فوج کو حکومت بنانے پالیسی بنانے کا اختیار کس نے دیا۔۔؟
ایسا اختیار قانونی یا اخلاقی دو وجوہات پر ہوتا ہے۔ تو کیا پاکستان کے دستور میں ایسا کوئ قانون ہے جس میں فوج
کو اختیار دیا جائے کہ وہ ملک کی باگ دوڑ سنبھالے۔۔؟ غالبا ایسا کوئ قانون نہیں ہے۔ فوج انیس سو سینتالیس سے آج تک جب بھی اقتدار میں آئ دستور کو توڑ کر حکومت پر قبضہ کیا۔ دستور توڑنے کی سزا موت ہے کسی کو ملی یا نہیں یہ الگ قصہ ہے۔ لیکن ایک چیز کی وضاحت ہو گئی کہ فوج کو قانونی اختیار
Read 15 tweets
Dec 16
نیو ورلڈ آرڈر
تھریڈ 4
نئی ذہین انسانی نسل۔۔۔۔۔

آج انسٹاگرام دیکھتے ہوئے بول نیوز کا ایک کلپ نظر سے گزرا جس میں بابا وانگا کی دوہزار تئیس کی پیش گوئیوں کا ذکر کیا جا رہا تھا۔ کلپ میں ایک پیش گوئ تھی کہ دوہزار تئیس میں بچے لیبارٹریز میں پیدا ہوں گے۔
ذاتی طور پر میں پیشگوئی ٹائپ چیزوں پر کم ہی یقین رکھتی ہوں کیونکہ غیب کا علم صرف اللہ کے پاس ہے لیکن یہ کلپ دیکھتے ہی چار دن پہلے پڑھا ایک آرٹیکل فلیش کی مانند چمکا جسے میں پیور پاکستانی کی طرح ہوائ بات سمجھ کر اگنور کر گئ تھی۔ پڑھیے۔۔ ہاشم الغیالی ایک
جرمن مالیکیولر بائیولوجسٹ ہیں جو فلم میکر پروڈیوسر سائنس کمیونیکیٹر ہیں۔ انکی کمپنی ایکٹو لائف EctoLife بانجھ جوڑوں کو بائیولوجیکل اولاد حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے۔ اج سے دس روز قبل انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ ہماری کمپنی ایکٹو لائف سالانہ تیس ہزار بچے
Read 17 tweets
Dec 15
لاسٹ بال۔۔۔۔۔۔

سلیم صافی کی ٹوئٹ تو یاد ہو گی جس میں ام یتیم کی آخری بال کے بعد خان کی حکومت گرائ گئ تھی۔
درحقیقت وہ رجیم چینج کی پہلی بال تھی۔ لاسٹ بال آج کرائ جا رہی ہے الیکٹرانک میڈیا پر شاید ہی خبر آئے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ ہیڈ جنرل ایریک کوریلا آج

#وہ_کون_ہے
پاک افغان سرحدی باڑ کا معائنہ کر رہے ہیں اور اس وقت شدید لڑائ جاری ہے۔ چمن کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔
سوئ ہوئ قوم کو مبارک ہو عنقریب انکے بہادر جرنیل امریکی آقاؤں کے سامنے سربسجود ہو کر ہوائ اڈے دینے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
یاد رہے ہری جھنڈی جری مجاہد اعظم باجوہ صاحب
عمران خان کے دور حکومت میں ہی دکھا چکے ہیں۔
ہمیشہ کی طرح قربانی اور ذلت کا طوق اسٹیبلشمنٹ کے ٹوائلٹ ٹشو یعنی پی ڈی ایم کے گلے میں ڈالا جائے گا اور ہمارے سجیلے حاجیوں حافظوں کی بزدلی چھپ جائے گی۔
نئے ڈی جے بابو پریس کانفرنس کر کے کہیں گے کہ ہم تو بیچارے شودے حکم ماننے کے عادی
Read 8 tweets
Dec 14
اعظم سواتی ضمانت منظور کرنے والے جج کے تبادلے پر اسٹیبلشمنٹ و عدلیہ کو لعنت ملامت کرنے سے قبل چند حقائق جان لیجئے
سپیشل کورٹس کے ججز عدلیہ کے حاضر سروس جج صاحبان ہوتے ہیں لیکن مخصوص ججز جن کا نام وفاقی حکومت عدلیہ کو فراہم کرتی ہے ڈیپوٹیشن پر خصوصی عدالتیں چلاتے ہیں۔ جن میں
انٹی کرپشن کورٹس لیبر کورٹس اینٹی ٹیررسٹ کورٹس وغیرہ شامل ہیں۔ ڈیپوٹیشن پر بلائے گئے جج وفاقی حکومت کی مرضی و ایکسٹینشن دینے پر دو تین یا چار سال تک بھی انہی عدالتوں میں فرائض سر انجام دیتے ہیں۔
راجا آصف محمود سپیشل جج جنہوں نے اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ محفوظ کیا ہوا
تھا ایسے ہی ڈیپوٹیشن پر آئے جج ہیں جنہیں وفاق کی جانب سے فوری طور پر اپنی خدمات بطور سپیشل جج ختم کر کے اپنی اصلی پوسٹ یعنی ایڈیشنل سیشن جج کے طور پر سرانجام دینے کی ہدایت کی گئ ہے۔
اس تبادلے میں بظاہر عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ دونوں کی مرضی کا عمل دخل نہیں ہے۔
یہ احکامات وفاقی حکومت
Read 7 tweets
Dec 13
کیا آپ نے کبھی کسی سپاہی یا صوبیدار کو سرکاری ملازم بنتے دیکھا۔۔۔؟
انکے لیے لینتھ آف سروس کسی کیپٹن میجر کرنل برگیڈئیر یا جنرل سے زیادہ ہوتی ہے...؟
جب کوئ سپاہی یا صوبیدار ریٹائر ہوتا ہے تو وہ پوتے پوتیوں والا ہوتا ہے۔۔۔۔؟
رینکرز کے لیے مہنگائ ہوتی ہے گریڈ 15 سے نیچے والوں
کو ریاست کی طرف سے گھر روٹی کپڑا مکان تعلیم علاج فری ملتا ہے۔۔۔۔۔؟
کیا کسی گریڈ 15 سے نیچے ریٹائرمنٹ لینے والے عسکری ملازم کو وہی incentives ملتے ہیں جو رینکرز کو ملتے ہیں۔۔۔۔؟
ڈی سی او کے انڈر انتظامی محکمہ جات پولیس مواصلات ترسیلات جی پی او ہائے ویز بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سمیت
باقی تمام سرکاری محکموں کے ارلی ریٹائرمنٹ لینے والے افسروں و ماتحت عملے کو یہ سہولت ہے کہ ریٹائرڈ کیپٹنز میجرز کرنلز برگیڈیئرز کی طرح کسی اور محکمے میں ملازمت کر سکیں۔۔۔۔؟
غالبا ان سب سوالوں کا جواب نفی میں ہو گا۔
تو پھر آسمانی مخلوقات یعنی ریٹائرڈ رینکرز اور باقی پورے پاکستان
Read 7 tweets
Dec 9
یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا۔۔۔۔

ایسا ممکن تو نہیں کہ عسکری اسٹیبلشمنٹ ملکی سیاست سے بالکل لاعلم ہو۔ وہ چھبیس جن کے بارے میں جنرل باجوہ فرما گئے کہ
"ہم نے فیصلہ کیا کہ سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے"
ٹی وی اخبار یا سوشل میڈیا کے کسی فورم کو نا دیکھتے ہوں۔ اگر آپ مانتے ہیں
کہ وہ چھبیس کسی نا کسی فورم کے ذریعے ملکی معاملات سے باخبر رہتے ہیں تو اس تحریر کو پھیلائیں۔

مالکان پاکستان۔۔۔۔۔۔

آپ جانتے ہیں کہ مختلف کاروباری و معاشی ماہرین بار بار متنبہ کر رہے کہ آپکا مقبوضہ پاکستان ڈیفالٹ کرنے لگا ہے۔ شاید آپکو ڈیفالٹ کا مطلب معلوم نہیں تو میں
مختصراً عرض کرتی ہوں کہ اپکو تنخواہ دینے کے لیے اپکی وردی ٹوپی میڈل بنانے کے لیے آپکی گاڑیوں میں پٹرول ڈیزل ڈلوانے کے لیے حکومت کے پاس پیسے نہیں ہوں گے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ گلشن کا کاروبار اور آپکا گھر بار قائم و دائم رہے تو ایک بار پھر بیس کے مقابلے میں چھ ووٹوں کے ساتھ
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(