خان صاحب نےبدھ سےجیل بھروتحریک کےآغاز کااعلان کردیا ہے
کچھ لوگ اسطرح کی تحاریک سےناواقف ہیں لہذاآج میں کوشش کروں گی ان تحریکوں میں ماحول اورحالات کاکچھ تذکرہ کروں
برصغیرکی تاریخ میں بہت سی جیل بھروتحاریک چلیں جبکہ پاکستان میں بھی مارشل لاء کےخلاف جیل بھروتحریک چلی #جیل_بھرو_تحریک
جیل بھروتحاریک کےدوران عموماگنجائش سےکئی گنا زیادہ قیدی ہوجاتےہیں اور
اتنی بڑی تعداد میں سیاسی قیدیوں کوقابو میں رکھناانتظامیہ کےبس کی بات نہیں ہوتی لہذاپچھلی جیل بھروتحاریک کےدوران جیلوں کےاندر باقاعدہ جلسےجلوس اور تقاریرہواکرتیں اورجیل میں میلےکا سا سماں ہواکرتا #جیل_بھرو_تحریک
کمیونسٹ تحریک کےدوران قیدیوں نے'صحرا گردوں کی آگ' کے نام سےایک سٹیج ڈرامہ کیا
ڈرامےکی کہانی میں ایک عام گھر کا نوجوان گرفتار ہو جاتا ہے لیکن جیل میں وہ اپنےاندر چھپی ہوئی قوت ڈھونڈ نکالتا ہےاور ڈر سے آزاد ہو جاتا ہے
اس ڈرامے نے قیدیوں پر ایسا اثر چھوڑا کہ جب ان #جیل_بھرو_تحریک
قیدیوں کومارشل لاء عدالت میں پیش کرکے معافی نامہ لکھنےپر آزاد کرنےکا کہا گیا تو قیدیوں نےڈرامےکےڈائلاگ دہرائےکہ ’میجر صاحب! اب فیصلہ تم نہیں اس ملک کےعوام کریں گے'
جیل میں سیاسی رہنما اور سیاسی ورکر اکٹھے ہوتے ہیں تو وہاں بھی خودبخود ایک قسم کی قیدی یونین بن جاتی #جیل_بھرو_تحریک
جسمیں قیدیوں کےمسائل اورسہولتوں کیلئےرہنماجیلرزسےلڑتےتھے
جیل میں سیاسی،ادبی اورثقافتی سرگرمیاں اپنےعروج پرہوتی ہیں قیدی اپنی اپنی پسندکےحساب سےمختلف گروپس بنالیتے ہیں،کوئی سٹڈی گروپ ہوتاہےکوئی شاعروں کاگروپ اورکوئی ادبی گروپ،
لکھنےوالےاپنےاپنےگروپ میں اپنالکھاہوا #جیل_بھرو_تحریک
سناتے
کچھ لوگ جیل میں گزرےواقعات کوڈائری میں لکھتےجوپھرکتابی صورت میں چھپیں
قیدیوں میں جنکی آوازسریلی ہوتی وہ انقلابی گیت سناتے
قومی زندگی میں ایسےحق کاساتھ دینےوالےتاریخ کاحصہ بنے
لہو سےمیں نےلکھاتھاجوکچھ دیوار زنداں پر
وہ بجلی بن کے چمکا دامن صبح گلستاں پر #جیل_بھرو_تحریک
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh