حلال کی برکت
ترکی کے 10 شہروں میں 9 لاکھ سے زائد عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔ جن میں بڑے نامی گرامی بلڈرز کی تعمیر کردہ اونچی بلڈنگز بھی شامل ہیں۔ ان تمام بلڈرز کے نام ای سی ایل میں ڈال کر ان کی گرفتاری جاری ہے۔ یہ بزرگ آيدن دورسون بھی ایک بلڈر ہیں۔ ان کے تعمیر کردہ 50 رہائشی 👇
منصوبوں میں کسی ایک کا گرنا تو دور کی بات، انہیں زلزلے سے نقصان تک نہیں پہنچا۔ جس پر ترکیا کے سوشل میڈیا میں ان کا بڑا چرچا ہے اور لوگ انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلی بات تو اللہ پاک کی مدد ہے کہ اس نے مجھے رسوا نہیں کیا۔ دوسرا رزق حلال کی طلب کہ میں نے 👇
ناجائز پیسہ کمانے یا راتوں رات ارب پتی بننے کیلئے کوئی تعمیراتی پروجیکٹ شروع نہیں کیا۔ منصوبہ شروع کرنے سے قبل میں اپنے طور پر تحقیق کرکے اسے مضبوط سے مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کرتا رہا۔ میں نے تعمیرات کا کام ویسے ہی شروع نہیں کیا،یہ ہمارا خاندانی پیشہ ہے۔ آیدن کسی یونیورسٹی👇
سے تعمیرات کی جدید تعلیم سے تہی دست ہیں۔ مگر باپ کی وصیت پر عمل پیرا کہ بیٹا! چار کے بجائے ایک پیسہ کمالو، لیکن کام پائیدار طریقے سے کرو۔ چونکہ یہ علاقہ زلزلوں کا مرکز ہے۔ آیدن نے اس بات کو مدنظر رکھ کر پروجیکٹ مکمل کئے تاکہ ان کا نفع حلال ہو۔ کہتے ہیں کہ مجھے ٹھیکیدار یا 👇
انجینئرز پر بھی بھروسہ نہیں ہے۔ ہر کام خود اپنی نگرانی میں کراتا ہوں۔ ان کے ایک پڑوسی کا کہنا ہے کہ وہ ایک مثالی انسان ہیں۔ اپنے مزدوروں کا بھی بھرپور خیال رکھتے ہیں۔ اب مال حرام کے رسیا بلڈرز کی جمع پونجی بھی لٹ گئی اور اوپر سے قانون کی گرفت میں آکر رسوا بھی ہوگئے۔ لیکن
👇
لیکن رزق حلال کی جستجو کی برکت سے ایک تو آیدن کا سرمایہ محفوظ رہا، دوسرا وہ قوم کے ہیرو بن گئے۔ بے شک نیکی ضائع نہیں ہوتی اور جھوٹ، فریب اور دھوکے کا انجام بہت برا ہوتا ہے۔
@Anila_Naheed_
#threadunroll Image

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Anila انیلا

Anila انیلا Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Anila_Naheed_

Feb 20
اینمی ایٹ دا گیٹ ایک انتہائی زبردست مووی ہے جس کا ایک سبق سیاست دان کے لیے بہت اہم ہے کہ کسی بھی کام کو کرنا ہو تو اس میں صبر انتہائی ضروری ہوتا ہے کہ کس موقع پر آپ نے کیا کرنا ہے اور اپنے پتے شو نہیں کرنے۔۔مریم صفدر کو عمران خان کو گرفتار کروانے کی جلدی تھی۔۔بے صبری 👇
میں بچی کی خواہش پوری کرنے کے لیے باقر نجفی کو کیس لگایا گیا۔۔باقر نجفی کون ہے؟؟؟ یہ وہی جج ہے جو گھر بیٹھے ضمانتیں دیا کرتا تھا۔ اور کن کے کہنے پر دیتا تھا یہ آپ بھی جانتے ہیں لیکن جب عوام کا سمندر دیکھا تو ساری ہوا نکل گئی۔۔لیکن ایک تو اس سے تحریک انصاف کا مفت کا پاور شو👇
ریلی یا جلسہ جو مرضی کہہ لیں وہ ہوگیا۔ عوام نے اپنے لیڈر سے یک جہتی دکھادی جہاں میسج پہنچانا تھا وہ بھی پہنچادیا کہ اتنی آڈیو، ویڈیو ریلیز کے پروپیگنڈے کے باوجود بھی عوام ٹس سے مس نہیں ہوئی۔۔عمران خان کی نااہلی بھی ار ریلیوینٹ ہوچکی ہے۔۔چاہے اب نواز شریف آجائے یا اس کا ابا👇
Read 4 tweets
Feb 18
ایک اندازے کے مطابق اگر صرف ہندوستان کو وسطی ایشیا اور وسطی ایشیا کو ہندوستان تک رسائی بذریعہ پاکستان دے دی جائے تو ہم سالانہ 30 بلین ڈالرز صرف راہداری اور کرایوں کی مد میں کماسکتے ہیں.اسی طرح اگر گوادر کو پورا فنکشنل کیا جائے اور چین اور مشرق وسطی کو لنک کیا جائے تو سالانہ 👇
200
ارب ڈالرز تک منافع کمایا جاسکتا ہے.
اگر مزید صرف مذہبی زائرین کیلیے ویزہ آن آرائیول کی سہولت فراہم کی جائے, ویزہ فیس صرف 100 ڈالر رکھی جائے اور ساتھ میں یہ شرط بھی کہ ہر مسافر 2000 ڈالر ایکسچینج کروائے تو صرف 10 لاکھ زائرین ہمیں دو تین بلین ڈالرز سالانہ منافع کماکے دے 👇
سکتے ہیں
انڈیا کو اگر راہداری میں تھوڑی سہولت اس شرط پر مہیا کردی جائے کہ وہاں کے بجاج اور ہیرو ہونڈا موٹرسائیکل, مہندرا موٹرز اور چند ایک آئی ٹی گروپس پاکستان میں اپنے پلانٹس لگائے تو مزید 50 سے 70 بلین ڈالرز تک منافع لے جایا جاسکتا ہے.
سبزی, چاول, اور دوسرے خوراک کی👇
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(