#GrowGreenPK
گرمیوں کی سبزیاں لگانے کا موسم:
15 فروری سے گرمیوں کی سبزیاں لگانے کا صحیح موسم
شروع ہو جاتا ہے
موسم گرما کی سبزیاں
جن کی پنیری لگائی جاتی ہے
اور بعد میں علحیدہ علحیدہ پودے لگائے جاتے ہیں:-
(1) ٹماٹر 🍅 (2) ہری مرچ 🌶️ (3) شملہ مرچ🫑 (4) بینگن🍆
🔽 #rtدو
موسم گرما کی سبزیاں:
جن کے بیج، پنیری کے بغیر ڈائرکٹ لگائے جاتے ہیں (1) کھیرا🥒 (2) گھیا توری (3) کالی توری (4) کدو 🍈 (5) پیٹھا 🍈 (6) ٹینڈا🫒 (7) تر (8) کریلا (9) سبز پھلیاں (10) لوبیا سفید
(11)لوبیا سرخ (12) پودینہ
بیج
ہر بیج کو لگانے کا طریقہ الگ ہے🔽
موٹے بیج لگانے سے پہلے، رات بھر پانی میں بھگو کر لگائیں۔
اور انکو مٹی میں ایک انچ گہرا لگائیں۔
باریک بیجوں کو صرف مٹی کی سطح پر رکھکر اوپر سے کوکوپیٹ / مٹی سے سے ڈھانپ دیں۔
پانی کا ہلکا شاور کر دیں۔
بیج لگانے سے پہلے گملے یا زمین کی مٹی میں اچھی طرح پانی دیدیں۔
🔽
جن بیجوں کے چھلکے سخت ہیں۔ جیسے...
بادام آڑو خوبانی آلوبخارہ وغیرہ۔ انکو توڑ کر گری نکال کر لگائیں۔
کُچھ بیجوں کو اُبلتے پانی میں بھگو کر لگائیں۔
الائیچی/کالی مرچ/ بڑی الائیچی۔ وغیرہ۔
جس مٹی میں بیج لگائیں وہ بہت نرم ہو اور اسمیں پانی کا نکاس اچھا ہو۔
🔽
بیجوں کو انفرادی طور پر الگ الگ لگائیں۔
جب کوئی بیج یا قلم لگاتے ہیں تو لگانے کے بعد اسےشاور🚿سے پانی دیں اور گملے کو پولی تھین شیٹ سےکور کر دیں کیونکہ جتنی زیادہ ہیٹ گرمی ملےگی اتنی جلدی نئے پتے نکلیں گے اور تب تک کور رکھیں جب تک نئے پتے نا نکل آئیں ان میں ایک دو سوراخ کرلیں
🔽
ان سوراخ سے آپ پانی دے سکتے ہیں.
زیادہ پانی نہ دیں جب ایک انچ تک مٹی خشک ہو جاے تب پانی دیں
خالی ٹین اور پلاسٹک اور تھرماپورکے ڈبوں یا پولی تھین بیگز میں بھی باآسانی ان سبزیوں کی کاشت کر سکتے ہیں۔
کریلہ ، بھنڈی توری،ٹینڈا، گھیا توری،ٹینڈی ،ککڑی اور کدو اس کے علاوہ
🔽
بینگن، کھیرا،ٹماٹر ، دھنیا ،پودینہ،سلاد بھی اگایا جا سکتا ہے- #rtدو
تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائیدہ اٹھائیں شکریہ جزاک اللہ خیر #RETWEEETMEPLEASE
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh