#imranKhanPTI
دنیا کی کسی مقبول سیاسی جماعت کو طاقت کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا ، دنیا کی کسی سیاسی تحریک کو قوت کے ذریعے نہیں کچلا جا سکتا ، دنیا کی کسی عوامی جدوجہد کو پاور کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا ۔ یہ آفاقی سچائی ہے جسے سمجھنے میں شاید پاکستانی قوم اور اسٹبلشمنٹ دونوں
کو دیر لگے لیکن یہی مسلمہ حقیقت ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف ایک نظریے پہ کھڑی ہے اور نظریہ طاقت سے ختم نہیں ہوتا بلکہ مزید مضبوط ہوتا ہے۔ طاقت کا وجود تو خوف و ہراس بنائے رکھتا ہے لیکن طاقت کا استعمال عارضی خوف پیدا کرتا ہے اور پھر خوف ختم ہوتا جاتا ہے یہاں سے طاقت کا زوال شروع
ہو جاتا ہے ۔ یہی کچھ پاکستان میں مسلسل ہو رہا ہے ۔
دو سال پیچھے چلے جائیں تو ان کا خوف تھا۔ لوگ ان کے خلاف بات کرتے ہوئے ڈرتے تھے۔ ان کا ڈنکہ بجتا تھا۔ ان کی فون کال پہ عدالتیں چلتی تھیں۔ میڈیا میں ان کے اپنے پلانٹڈ بندوں کے علاوہ کوئی ان سے اختلاف کی جرات نہیں کر سکتا تھا
کس زمانے میں ویگو کا چرچہ ہوتا تھا ۔ آج سوشل میڈیا پہ یہ لوگ ٹویٹ اور پوسٹ نہیں کر سکتے ۔ انھیں سڑکوں پہ اپنے بینر لگانے پڑ گئے ہیں ۔ روایتی سیاست دانوں کی بڑی کھیپ بھی ان کے سامنے جھکنے سے انکار کر چکی ہے۔ روانہ پی ٹی وی پہ ان لوگوں کی پریس کانفرنس چلائی جاتی ہیں جن کا ٹکٹ نہیں
ملا یا آگے ملنے کا چانس نہیں یا اکثریت وہ جو پہلے ہی پارٹی چھوڑ چکی ہے جبکہ ان کی جگہ لینے کو ہر حلقے میں امیدوارں کی الگ کھیپ موجود ہے ۔ نو مئی کو ایک کال پہ سرنڈر کرنے والی عدالتیں آج مسلسل ان کے پریشر سے نکلتی جا رہی ہیں۔ طاقت ان کی مٹھی سے ریت کی مانند پھسل رہی ہے اور یہ
طاقت کے مزید استعمال سے اسے روکنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔ آج عمران خان ایک کال دے دے تو ایک دن میں لاکھوں لوگ مطلوبہ مقام پہ اکھٹے ہو جائیں گے ۔ یہ تحریک اب نہ ختم ہو سکتی ہے اور نہ عمران خان کے پاس شکست کا امکان ہے!!!
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh
اسامہ بن لادن کے خلاف ایبٹ آباد آپریشن کے فوراً بعد ایک امریکی بزنس مین منصور اعجاز نے ایڈمرل مائیکل ملن کو یہ پیغام پہنچایا کہ ایبٹ آباد کے واقعہ کے بعد فوج پر شدید ترین تنقید کی جا رہی ہے اور فوج اپنی خفت مٹانے کے لیے جمہوریت کا تختہ الٹ دینا چاہتی ہے، اس لیے صدر زرداری کا آپ
کے لیے پیغام ہے کہ آپ پاکستان کے خلاف ایک بڑا آپریشن کریں اور پاک فوج کی ہائی کمان بھی سنبھال لیں اور جوہری پروگرام تک رسائی بھی ہم آپ کو دے دیں گے۔ تا کہ جموریت پر سے یہ فوجی خطرہ ہمیشہ کے لیے ٹل سکے۔
ایڈمرل ملن نے اس غیر دستخط شدہ میمورنڈم کو زیادہ اہمیت نہ دی جس کی وجہ سے
معاملہ آگے نہ بڑھ سکا لیکن پاکستانی سیاست میں بھونچال اس وقت آیا جب منصور اعجاز نے 10 اکتوبر 2011 کو فنانشل ٹائمز میں یہ انکشافات کیے کہ یہ میمورنڈم حسین حقانی نے لکھا تھا جس پر میڈیا میں طوفان آ گیا اور حسین حقانی کو فوراً یہ بہانہ کرنا پڑا کہ ان کا بلیک بیری فون گم ہو گیا ہے
چئیرمین عمران خان سر نے آج ٹوئیٹر سپیس پر بات کرتے ہوئے اس سارے کیس پر پہلی دفعہ اپنا موقف دیا، اس کو سمجھنا ہر انصافی پر فرض ہے تا کہ سوشل میڈیا پر اس کا موقف اور بیانیہ پھیلا سکیں۔ خان صاب نے کہا کہ
ہم بطور مسلمان باتیں تو بہت
کرتے ہیں لیکن ہمارے اندر عمل کی شدید ترین کمی ہے جس کی وجہ سے امتِ مسلمہ میں نئے لیڈرز اور ویژنری لوگ پیدا نہیں ہو رہے۔ اس بات کا مجھے بہت دکھ تھا اور ہے۔ اس لیے میرا ایک خواب تھا کہ میں ایک ایسی یونیورسٹی بناؤں جہاں پر سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سہی اور حقیقی
تعلیمات دی جائیں تا کہ اگلی نسل میں وہ اوصاف پیدا ہوں جو صحابہ اور ان کے بعد آنے والے لوگوں میں تھے جس نے مسلمانوں کو سپرپاور بنایا تھا اور ہماری فیوچر لیڈرشپ پیدا ہو سکے
اب ہوا یہ کہ ملک ریاض نے کہا کہ وہ القادر یونیورسٹی کو سپانسر کرے گا۔ اس سلسلے میں مئی 2019 میں اس کا
عمران خان نے امریکہ میں ہونے والے الیکشن کا فایدہ اٹھاتے ہوئے کانگرسی راہنما سے پاکستان میں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پہ آواز اٹھانے کا مطالبہ کر کے امریکی پٹھووں کی ہوا کھینچنے کا انتظام کیا تو پالشی دانشوڑوں نے سوشل میڈیا پہ دولتیاں مار کر وین کرنا شروع کر دیا کہ
امریکہ سے اپنے ملک کی چغلیاں کیوں کر رہے ہو ؟
کفار سے سفارتی و اخلاقی مدد طلب کرنے والا ریاست مدینہ بنائے گا ؟
آئیے کچھ صدیاں پیچھے ریاست مدینہ کی جانب چلتے ہیں ۔
کفار مکہ کے مظالم سے تنگ آکر جب کچھ صحابہ کو حبشہ کی طرف ہجرت کرنے کا حکم ملا تو قریش کی طرف سے حبشہ کے بادشاہ
نجاشی کو پیغام بھیجا گیا کہ ان مسلمانوں کو پناہ مت دے اور ملک بدر کردے۔ بادشاہ نجاشی نے مسلمانوں کے وفد سے پوچھا کہ کیا ماجرا ہے تو مسلمانوں کی طرف سے حضرت جعفر طیار رضی اللہ عنہ نے دربار نجاشی میں تاریخی خطاب کیا۔ اپنے خطاب کا آغاز انہوں نے کچھ اس طرح سے کیا:
اے منصف بادشاہ!
اعلان نبوت ﷺ کے بعد بارہ، تیرہ سال تک صرف دین دعوت دی گئی، اس دوران سب سختیاں اور تکلیفیں برداشت کی گئیں لیکن اللہ کی طرف سے تلوار اٹھانے کا حکم نہیں آیا۔
پھر جب مشکلات حد سے بڑھ گئیں اور مکہ میں موجود مٹھی بھر مسلمانوں کی جان کو خطرات لاحق ہوگئے تو اللہ نے مدینہ کی طرف ہجرت
کا حکم جاری کردیا۔
مدینہ پہنچ کر نبی ﷺ نے سب سے پہلے وہاں موجود یہودیوں کے بڑے بڑے قبائل سے شہر مدینہ کا مشترکہ دفاع کرنے کا معاہدہ کرکے انہیں مدینہ کی مشترکہ فوج میں شامل ہونے پر مجبور کردیا۔ نبی کریم ﷺ کی اس حکمت عملی کو امریکی عسکری ماہرین نے اپنی کتابوں میں انتہائی
داشمندانہ پولیٹیکل اور ڈپلومیٹک سٹریٹیجی قرار دیا ہے جس کے تحت نبی ﷺ نے صرف ڈیڑھ سو مکی مہاجرین کے ساتھ مل کر دنیا کی خرانٹ ترین یہودی قوم کو مستقبل کے خلافت کا مرکز، مدینہ شہر کی حفاظت کرنے پر مجبور کردیا۔
ہجرت کے پہلے چھ مہینے نبی ﷺ نے معاشرتی حوالے سے مسلمانوں کو سیٹل
#پاکستان_کا_فیصلہ_عمران_خان
9/23 کا ڈرامہ بری طرح فلاپ ہو چکا ہے۔ حقائق سامنے آ چکے ہیں کہ پلان بنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ممکنہ ردعمل کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو اشتعال دلانا ہے اور پھر پارٹی پہ دہشت گردی کا ٹھپہ لگا کر کچل دینا ہے۔ عمران خان کا پتہ صاف ہو جائے گا
جبکہ ملک میں کوئی پارٹی کا نام لیوا نہیں رہے گا۔ تمام راہنما اس کے بعد پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیں گے اور یوں تحریک انصاف کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا لیکن یہ ڈرامہ فلاپ ہو گیا۔
عمران خان کی گرفتاری کے بعد پبلک ردعمل ان کی سوچ سے بڑھ کر تھا جسے کنٹرول کرنا ممکن نہ رہا۔
سوچا تو یہ گیا تھا کہ آگ لگنے کے بعد سیدھی گولیاں چلیں گی اور گرفتاریاں شروع ہوں گی تو سڑکیں ویران ہو جائیں گی لیکن لوگ ان گولیوں کے سامنے ڈٹ گئے۔ بالآخر عمران خان کو واپس لانا پڑا ورنہ اس دن بھی عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑا دینا کونسا مسئلہ تھا۔ طے تو یہ بھی ہوا تھا کہ عدالت
25 جنوری 1993 کی ایک انہتائی سرد صبح تھی جب امریکی ریاست ورجینیا کی فئیرفیکس نامی کاؤنٹی میں واقع سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کی طرف جانے والی گاڑیاں بائیں مڑنے کیلئے ٹریفک لائیٹ کے سبز ہونے کا انتظار کررہی تھیں۔ رش کی وجہ سے بائیں مڑنے والی ٹریفک کو عام طور پر 5 منٹ لگ جایا کرتے تھے
اس دوران وہاں قطار میں کھڑی گاڑیوں میں سے براؤن رنگ کی ڈاٹسن سٹیشن ویگن میں سے ایک درمیانی عمر کا آدمی نکلا، اس کے ہاتھ میں سیمی آٹومیٹک ٹائپ 56 رائفل تھی اور اس نے وہاں ٹریفک لائیٹ میں کھڑی گاڑیوں پر فائرنگ شروع کردی جس سے دو لوگ موقع پر ہلاک اور چند ایک ذخمی ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے سی آئی اے کے ملازمین تھے جو دفتر جا رہے تھے۔
وہ واپس اپنی گاڑی میں بیٹھا، تیزی سے گاڑی گھمائی وہاں سے فرار ہوگیا۔ 90 منٹ تک گاڑی کو مختلف جگہوں پر گھماتے رہنے کے بعد جب اسے یقین ہوگیا کہ پولیس اس کا پیچھا نہیں کررہی تو وہ واپس اپنے اپارٹمنٹ آیا، رائفل کو پلاسٹک