مہدوی عدن Profile picture
Jun 13 10 tweets 3 min read Twitter logo Read on Twitter
اب تاریخ کیسے لکھی جائے گی۔۔۔۔۔

کچھ دیر پہلے ساؤتھ افریقین سنگر سوشل ورکر مریم مکیبا Zenzile Miriam Makeba کا ایک انٹرویو نظر سے گزرا جس میں بتا رہی تھی کہ تاریخ کیسے لکھی جاتی ہے۔ سفید فاموں نے جب افریقی علاقوں پر قبضہ کیا تو افریقی آبادی کو قوم کا درجہ ملا۔
#شاہ_عدن
اس سے پہلے گویا نہ تو افریقی قوم اس سیارے کی باشندہ تھی نا ہی وہ کوئ تہذیب رکھتے تھے۔ اگر کوئ تہذیب تھی بھی تو وہ نہایت شرمناک تھی انسانی تہذیب کہلانے کے قابل نہیں تھی۔ انگریز نے جو رسوم و رواج اور معاشرت سکھائ اسکی بدولت انسان کہلانے کے قابل ہوئے کیونکہ فاتح ہمیشہ اعلیٰ
کردار و افکار کا مالک ہوتا ہے اور مفتوح مجموعہ شر و فساد لہذا تاریخ لکھنے کا حق بھی فاتح کا ہوتا ہے۔ تو فاتح اپنے متعلق برا کیوں لکھے گا؟ وہ تو شب خون مارتا ہے اسے اپنے اس اقدام کو جسٹیفائی کرنے کے لیے جواز گھڑنے ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا کے انقلاب سے قبل آپ کو مفتوحین
کی اصل تاریخ کبھی درست طور پر معلوم ہوئ ۔۔؟ شاید کبھی بھی نہیں ۔غالباً ہم میں سے نوے فیصد ہی اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ صدام حسین کے پاس کیمیائی ہتھیار تھے میزائلوں کے ڈھیر لگے ہوئے تھے اور 9/11 دراصل عرب مجاہدین کا کارنامہ تھا۔
ایسی اندھیر نگری میں قدرت اللہ شہاب
کے بنائے رائٹرز گلڈ کے تنخواہ دار تاریخ دانوں اور حضرت کے شہاب نامے کو آج تک سند سچائ حاصل ہے۔
کیا فاتحین ارض پاکستان اسکندر مرزا ایوب خان واقعی ایسے تھے جیسے انکے منشیوں نے تحریر کیا۔۔۔۔؟
لیاقت علی خان خواجہ ناظم الدین محمد علی بوگرہ چوہدری محمد علی حسین شہید سہروردی
ابراہیم اسماعیل چندریگر فیروز خان نون جیسے قابل سیاستدان اتنے ہی برے اور نکمے افراد تھے کہ فاتحین کو سویلین حکومتیں فتح کرنی پڑی۔
یقیناً ایسا ہر گز نہیں تھا فاتحین نے اپنے اوصاف جمیلہ لکھوانے کے لیے ان لوگوں کو مجموعہ شر و فساد لکھا۔
لیکن اب تاریخ ایسے نہیں لکھی جائے گی
کیونکہ آج تاریخ لکھنے کی ذمہ داری ہاتھ میں پکڑے قلم اور اس قلم کو تھامے کسی منشی کے پاس نہیں ہے بلکہ آئینے جیسے شفاف کیمرے کے پاس ہے۔ کیمرے کا کوئ دماغ نہیں نا ہی اسے نوکری زمین جائیداد پلاٹ اور پلازوں کی ضرورت ہے۔
یہ جو دیکھتا ہے وہی دکھاتا ہے اور آج سے بیس سال
بعد کوئ شہاب نامہ یہ نہیں پڑھائے گا کہ ایک ترقی کرتا ملک ایک آئینی حکومت سیاسی طور پر گرائ گئ تھی۔
کوئ تنخواہ دار منشی یہ نہیں لکھ پائے گا کہ ایک سیاسی حکومت نے اپنے ہی شہریوں کے ساتھ وہ سلوک کیا تھا جو دوران جنگ کافروں سے بھی روا نہیں رکھا جاتا۔
لکھاری کیمرے کی آنکھ میں قید لمحات کے ہاتھوں مجبور ہو کر وہی لکھے گا جو آج مخلوق خدا چہار سو کہتی دکھائ دیتی ہے۔۔۔۔

"پچھتر سال سے باڑ ہی گلشن کی بربادی کا سبب ہے"

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with مہدوی عدن

مہدوی عدن Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @ida_shaa

May 20
نذر محمد چوہان ۔۔۔

نذر محمد چوہان کٹر پٹواری ن لیگی ٹکٹ پر گوجرانولہ سے دو بار منتخب شدہ ممبر صوبائ اسمبلی جس کا بس نہیں چل رہا پاکستانی قوم کے ہاتھوں اسکی پوری فوج مروا ڈالےڈالے یہ کون ہے اور ایسا کیوں چاہتا ہے؟
مختصر ہسٹری لکھ رہی ہوں تاکہ تمام پاکستانی بالخصوص انصافی
اس رانگ نمںر سے محفوظ رہیں۔
پہلی شادی خاندان میں کی وہ خاتون اسے چھوڑ چکی لیکن ان سے جو بیٹی پیدا ہوئ غالباً اسکے پاس رہائش پزیر ہے۔
دوسری بیوی رشین نژاد تھی باکو سے تعلق تھا جس سے ایک بیٹا نذر محمد جونئیر ہے آجکل نذر جونئیر بھی امریکہ میں رہائش پزیر ہے۔
تیسری بیوی کا تعلق تائیوان سے ہے جو بھٹائ شاہ کی سات سورمیوں میں سے ایک ہیں۔ سابقہ نام پی لنگ ہانگ (موجودہ جوہی فاطمہ) ہاورڈ یونیورسٹی کی طالبہ ہیں اور لطیفی راگ پر تھیسس لکھ چکی ہیں۔ ہر سال عرس پر تمبورہ بجانے تشریف لاتی ہیں۔
Read 11 tweets
May 16
نشتر۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان کی بطور ریاست ناکامی اور فقیرانہ تشخص کی صرف ایک ہی وجہ ہے۔
وہ ہے آرمی چیف
تھوڑا تلخ ہے لیکن 47 سے 2023 تک بغور مطالعہ کریں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ آج تک ریاست کی کوئ پالیسی ہی نہیں بنی کیونکہ ریاستی پالیسی چیف آف آرمی سٹاف
#لا_الہ_الا_اللہ
کے دفتر میں بیٹھے ایک شخص کی خواہشات اسکی سوچ پر چلتی ہے۔ یہ انسٹیٹیوٹ اتنا یتیم ہے کہ خود اس دفتر میں بیٹھے شخص کو پالیسی دینے سے قاصر ہے۔ نتیجہ جو بھی یہاں بیٹھا اگر مضبوط شخصیت کا مالک سولجر ہو لڑنا چاہتا ہو تو 65 ہو جاتا ہے یا کارگل کا محاذ کھلتا ہے
#لا_الہ_الا_اللہ
بزدل اور کمزور شخصیت کا مالک جاہ پسند ہو تو 71 ہوتا ہے یا انڈیا میں آرٹیکل 370 ختم ہوتا ہے۔
نظریہ ریاست کے خدوخال بناتا ہے اور سیاستدان ان کو حقیقت میں تبدیل کرنے کی پالیسیز تشکیل دیتے ہیں۔ یہ اصول مکمل طور پر اپنایا جائے تو ریاست کے چاروں

#لا_الہ_الا_اللہ
Read 11 tweets
May 14
خان کی گرفتاری اور زرداری کا کردار ۔۔۔

9 مئ کو کلفٹن کے ایک پٹھان ٹرانسپورٹر کو بنک سے کال موصول ہوئ کہ آپکی اکسٹھ لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن میں مسئلہ ہے آپ بنک آئیں مذکورہ ٹرانسپورٹر جیسے ہی بنک پہنچا اسے بٹھا لیا گیا اس کے ساتھ آٹھ اور ٹرانسپورٹرز جو نیازی
#ReleaseImranRiazKhan
قبیلہ سے تعلق رکھتے تھے بنک میں موجود تھے۔ دو گھنٹے بعد اچانک پولیس آئ اور سب کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر نامعلوم مقام کی جانب لے کر چل پڑی راستے میں سوال پوچھنے پر شدید ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ایک بلڈنگ میں تمام کاروباری افراد کو رکھا گیا اور پوچھا گیا کہ آپ رقم کہاں
منتقل کر رہے تھے۔ نیازی قبیلہ سے تعلق رکھنے والے ٹرانسپورٹرز کو ننگا کر کے رسیوں سے الٹا لٹکایا گیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ان سے حلف نامہ لیا گیا کہ انکی ٹرانسپورٹ انکی سپورٹ پی ٹی آئ کیلئے استعمال نہیں ہو گی۔
جس وقت یہ لوگ حراست میں تشدد برداشت کر رہے تھے اس دوران
Read 10 tweets
May 13
مسلمان جنگجوؤں کو نمبر ون بنانے والے ایلیمنٹس کیا ہیں۔۔۔؟
ایک لفظ میں سب کو لکھا جائے تو وہ لفظ ہو گا
"نظریہ"
حق کے لیے لڑنا شہادت کے لیے لڑنا سب ایک نظریے کی وجہ سے ہے جو اسلام ہمیں دیتا ہے۔
تو کیا یہ نظریہ صرف فوج کیلئے مختص ہے صرف فوجی گولی کھا کر
#ReleaseImranRiazKhan
مسکرا سکتا ہے کوئ سویلین کیوں نہیں اسلام تو سب کا ایک ہی ہے۔
دراصل آج تک جنگ کے علاوہ سویلینز کبھی نظریے کیلئے کھڑے ہی نہیں ہوئے تھے۔ خان نے
لا الہ الااللہ
کہا اپنے حق کیلئے کھڑے ہونے کا درس دیا تو نوجوان کھڑے ہو گئے۔
پہلے ربڑ بلٹس آگ اور دھویں
#ReleaseImranRiazKhan
میں رقصاں نوجوان نظر آئے اور کل گولی کھا کر مسکرانے والے دیوانے جو کمپنی سے اپنی آزادی اشرافیہ سے اپنے حقوق چھیننے کیلئے پرعزم ہیں۔
کمپنی + اشرافیہ کو ڈر ہے کہ انکی تعداد پانچ ہزار بھی نہیں ہے اور نظریے کی خاطر لڑنے والے پندرہ کروڑ نوجوان قطار میں کھڑے ہیں۔
#ReleaseImranRiazKhan
Read 5 tweets
May 11
پاکستان اور عراق۔۔۔۔۔

حالات عراق کی طرز پر خراب ہو رہے ہیں۔ آج سے پچیس سال قبل کا عراق بالکل ایسا ہی تھا جن حالات سے ہم گزر رہے ہیں۔ عراق میں صدام حسین کے پالتو جرنیل صدام کے رشتہ دار عوام پر ظلم ڈھا رہے تھے۔ میڈیا کنٹرولڈ تھا ظلم کو دہشتگردوں کے خلاف جنگ کہہ کر سرکاری بیانیہ
نشر کر دیتا تھا۔ پھر ہوا کیا۔۔۔۔؟ ڈالر کے بجائے دیگر کرنسی میں تجارت کا فیصلہ صدام حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا۔ امریکہ نے حملہ کیا تو ڈکٹیٹر کے حکم پر ظلم کرنے والی عراقی فوج راتوں رات غائب ہو گئ کیونکہ انکی جڑیں عوام سے محبت نہیں بلکہ نفرت سے جڑی تھی اسی لیے دس
سے پندرہ لاکھ کے درمیان ٹرینڈ فوج رکھنے والے عراق پر چند ہزار امریکیوں نے نو سال تک قبضہ کیے رکھا۔ ظالم عراقی جرنیلوںجرنیلوں اور صدام کے رشتہ داروں کو عوام نے خود مخبری کر کے امریکیوں کے ہاتھ قتل کروایا یا انکی عوام کے ہاتھوں ذلت آمیز موت ہوئ۔ ان جنرلز کے پاس چھپنے کی جگہ نہیں
Read 23 tweets
May 3
خود کلامی ۔۔۔۔۔

خاکم بدہن خان کو حکومت مل بھی گئی تو نہ مراد سعید ملے گا اور نہ گنڈاپور۔
گوراپلٹن کی پود نے قرآن پر حلف دے کر بلوچ رہنما کو پہاڑ سے اتارا تھا اور پھر اسی حلف کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہید کردیا تھا خدا کرے میرے خدشات غلط ہوں لیکن گنڈاپور کا جارحانہ لہجے میں کہنا
کہ ہم اپنے لوگ لا کر خان کی حفاظت کریں گے وغیرہ غیرہ گوراپلٹن کی خاکی نرسری کو کسی صورت قبول نہیں ہو سکتا اور مراد سعید کا جرم تو اس سے بھی زیادہ سنگین ہے کہ اس نے جی ایچ کیو جانے والی سڑک پر جلسہ کردیا تھا اور سوات میں گوراپلٹن کی پود کے "ڈیزائن" کے بارے میں شعور پھیلا رہا
ہے۔
رنگ آمیزی کے لیے ایسے کسی معاملے کو کسی (سیاسی) کی "خواہش" قرار دینے کا مطلب اپنے ہاتھ صاف دکھانا اور "مجبوری" کا تاثر دینا ہوتا ہے
کمپنی کے گھسے پٹے رجسٹر کے تحت سیاسی یا غیر سیاسی آڑ ضرور پیدا کی جاتی ہے لیکن اصل کام ہمارے "لمبڑ ون" اپنے مرضی اور ایجنڈے کے تحت ہی کرتے
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(