وہ بلا کا ذہین فطین حسین خوش قامت خوش لباس خوش فقرہ خوش فکر شخص۔ اگر برکلے اور آکسفورڈ کے فارغ التحصیل اس سوشلسٹ ٹائیپ میں سندھی وڈیرے کا ٹیڑھاپن اور انتقام پسندی نہ ہوتی تو وہ اس خطے میں نہرو سے بڑا آدمی ثابت ہونا تھا۔ لیکن اس نے اپنے ایک کاندھے پر مارکس اور دسرے پر نیپولین کے
1
خوابوں کا بوجھ اٹھایا ہوا تھا۔ ایک دانشور، پڑھاکو سیاستدان کرشمہ جاتی لیڈر تو وہ پہلے ہی تھا۔ اور ایک شاعر اور انقلابی کا دل لیے بہادر شخص۔ راجا ڈاہر کی طرح اس سندھی حکمران کی موت پربھی لوگ سندہ سے سری نگر تک سوگ و ماتم میں رہے۔ سینہ کوبی کرتے رہے۔ آج بھی کرتے ہیں۔
2
پاکسان میں شاید انیس سو ستر کے بعد بچوں کے ابتک ذوالفقار نام سب سے زیادہ ہوں۔
-حسن مجتبی
from column
طلوع صبح وداع سے پہلے
published in Jang
April 2, 2015
3/3
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh