Ali Profile picture
Apr 25 13 tweets 5 min read Read on X
سوشل میڈیا کی سب سے منفرد،
خوبصورت، یا عجیب بات یہ ہے
کہ گھر بیٹھے ہی
"محبت" ہو جاتی ہے.
پھر "دھوکہ" بھی ہوجاتا ہے.
اور پھر لگے ہاتھ
"بریک اپ" ہوجاتا ہے۔۔
اور کہیں باہر جانا بھی نہیں پڑتا
🙃😝😂
#اردو_زبان Image
سوشل میڈیا کی دنیا واقعی عجیب ہے
یہ فاصلے مٹاتی بھی ہے
فاصلے پیدا بھی کر دیتی ہے۔
ایک اسکرین،
چند الفاظ،
کچھ ایموجیز
اور انسان ایسے جڑ جاتا ہے جیسے برسوں کی پہچان ہو۔
مگر یہی تعلق اکثر اتنا نازک ہوتا ہے
کہ ایک غلط فہمی،
ایک جھوٹ،
یا ایک سچ سب کچھ توڑ دیتا ہے۔
2/n
#اردو_زبان Image
سوشل میڈیا صرف تفریح کا ذریعہ نہیں
یہ تعلقات بنانے
خیالات کے تبادلے
اپنی شناخت پیش کرنے کا ایک بڑا پلیٹ فارم بن چکا
لوگ یہاں اپنی زندگی کا بہترین رخ دکھاتے خوشیاں، کامیابیاں، خوبصورت تصاویر
مگر حقیقت اکثر اسکے برعکس ہوتی۔
یہی فرق بہت سی غلط فہمیوں کو جنم دیتا ہے
3/n
#اردو_زبان Image
خواتین کے لیے سوشل میڈیا ایک حساس میدان بن چکا
بہت سی لڑکیاں جذباتی طور پر نرم ہوتی ہیں تعریف، توجہ
اور محبت کے چند الفاظ سے
جلد متاثر ہو جاتی ہیں۔
کچھ مرد اس نفسیات کو سمجھتے ہوئے
جعلی شناخت،
میٹھی باتوں
اور جھوٹے وعدوں کے ذریعے
انہیں اپنے جال میں پھنسا لیتے ہیں۔
4/n
#اردو_زبان Image
ابتدا میں یہ تعلق بہت خوبصورت لگتا ہے
روز باتیں،
خیال رکھنا
مستقبل کے خواب
مگر اکثر یہ سب ایک دھوکے کی بنیاد پر ہوتا ہے۔
مگر خالی مردوں کو کوسنا حماقت ہے۔
کوئی بھی مرد
اک دن ہفتے مہینے میں آپکو برباد نہیں کرتا
90% خواتین، مزے لینے میں انکا برابر ساتھ دیتی ہیں
5/n
#اردو_زبان
کچھ کیسیز میں واقعی مرد عورت کو ٹریپ کر سکتا
جینے مرنے کی قسمیں وعدے
سہانے خواب شادی خوبصورت مستقبل
لیکن اگر یہ کہیں کہ سارے کہ سارے
مرد ہی برے تھے
خواتین ننھی منھی کاکیاں
یہ غلط ہے
پھر سب کچھ ہو جانے کیبعد
ٹائم لائن پر درجنوں ٹویٹس روزانہ نظر آتے
مرد، مرد، مرد،
6/n
#اردو_زبان
سوشل میڈیا پر مردوں کا خواتین کے کنٹنیٹ کو سراہنا
عورتوں کا مردوں کے کنٹنیٹ کو
لائک آرٹی کمٹ کرنا نارمل ہے
اور فطری طور پر پر کشش بھی
اس میں کوئی برائی قباحت نہیں
مگر ڈی ایم پھر وٹس ایپ
اور اسکے بعد والا سب کچھ دونوں کی مرضی، خوشی سے ہی ممکن ہوتا ہے
جو کہ غلط ہے
7/n
#اردو_زبان
2016 سے ٹویٹر پر دیکھ رہا ہوں
درجنوں بار یہ سب لکھا بھی ہے
کہ کھلے دل سے حقیقت کو تسلیم کریں
ٹائم پاس مرد و عورت دونوں ہی کرتے ہیں
جو کہ صرف غلط نہیں بلکہ بے غیرتی ہے
کوئی واقعی پسند ہے
اس سے نکاح کریں
گھر والوں کی رضامندی سے
نہیں مانتے تو انہیں منائیں
8/n
#اردو_زبان
ہر لڑکےلڑکی کو اپنی فیملی، کلچر روایات کا بخوبی پتہ ہوتا ہے
یہ سب شروع کرنے سے پہلے ہی اپنے ذہن میں رکھا کریں
کہ گھر والوں نے ماننا یا نہیں
پھر سب کچھ کر کرا کر
ٹائم لائن پر پٹنا رونا دھونا،
مرد ایسے مرد ویسے
70 فیصد کاپی پیسٹ
خالی مردوں کی ہی برائیاں فضول ہیں
9/n
#اردو_زبان
اور یہ بھی سچ ہے کہ زیادہ نقصان عورت کو ہوتا ہے۔
جذباتی وابستگی ٹوٹتی،
اعتماد مجروح ہوتا،
ذہنی دباؤ بڑھ جاتا ہے۔
بعض اوقات ڈپریشن، بے چینی،
اور خود اعتمادی میں شدید کمی کا سبب بن جاتی ہے۔
ایک لمحے کی کمزوری یا ناسمجھی زندگی بھر کا سبق بن جاتی ہے۔
10/n
#اردو_زبان Image
یہ کہنا غلط ہوگا
کہ سوشل میڈیا صرف نقصان دہ ہے۔
اگر اسے سمجھداری سے استعمال کیا جائے تو یہ علم حاصل کرنے،
ہنر سیکھنے،
کاروبار بڑھانے،
اور مثبت لوگوں سے جڑنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ مسئلہ سوشل میڈیا نہیں،
بلکہ اسکا غلط استعمال ہے۔
11/n
#اردو_زبان
صحیح طریقہ یہ ہے کہ:
کسی بھی شخص پر فوراً اعتماد نہ کیا جائے
ذاتی معلومات یا تصاویر شیئر کرنے میں احتیاط برتی جائے
جذباتی فیصلے کرنے سے پہلے حقیقت کو جانچا جائے
آن لائن تعلق کو حقیقی زندگی پر حاوی نہ ہونے دیا جائے
12/n
#اردو_زبان Image
سوشل میڈیا ایک آئینہ نہیں
بلکہ ایک اسٹیج ہے
جہاں ہر کوئی اپنی پسند کا کردار ادا کر رہا۔ اس لیے ضروری ہے
کہ ہم دیکھنے کے ساتھ سمجھیں بھی۔
محبت اگر سچی ہو
تو اسے چھپانے کی ضرورت نہیں ہوتی،
اور اگر وہ صرف اسکرین تک محدود ہو تو اسے زندگی بنانے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے
13/n
#اردو_زبان Image

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Ali

Ali Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us!

:(